*پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم اور پی پی اور ن لیگ وغیرہ کے کرتوت....؟؟ ووٹ کس کو دیں...حمایت کس کی کریں....؟؟کس کے لیے نکلیں.....؟؟ ترقیاتی کام خدمات بعد میں دیکھیے،پہلے یہ پہچانیے کہ اسلام کے لیے کس نے کتنا کیا....؟؟*
.
ظالم کے ساتھ نہ چلنا، تعاون و مدد و حمایت نہ کرنا لازم ہے اور حتی المقدور مظلوم کے ساتھ چلنا، ساتھ دینا، تعاون و حمایت کرنا لازم ہے،سچے برحق مظلوم کو بچانے کے لیے نکلنا لازم ہے
الحدیث:
سَتَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ، مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ، فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ،وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے بعد امراء(لیڈر، سیاستدان، جرنیل،حکمران)ہوں گے… جو ان کے پاس جائے(ان کے لیے نکلے) اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر مدد کرے تو وہ مجھ سے نہیں ہے اور میں اس سے نہیں ہوں اور جو ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرے اور ان کی ظلم پر مدد نہ کرے تو میں اس سے ہوں اور وہ مجھ سے ہے
(نسائی حدیث4208بالحدف الیسیر)
اچھے سچے کے لیے نکلنا لازم....امراء لیڈرز سیاستدانوں وزراء جرنیلز حکمرانوں وغیرہ کو اچھا سچا اسلامی خوداری والا بنانا لازم ہے.....کاش علماء پہل کریں سیاستدانوں لیڈروں جرنیلوں ظالموں کو اچھا سچا بنائیں سمجھائیں.....!!
.
الحدیث:
رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من مشى مع ظالم ليعينه وهو يعلم أنه ظالم، فقد خرج من الإسلام
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جسے پتہ ہو کہ فلاں ظالم ہے پھر بھی اس ظالم کے ساتھ چلے تاکہ اسکی مدد کرے(ساتھ دے، تعاون و حمایت کرے) تو وہ اسلام سے نکل گیا
(طبرانی حدیث619)
اس حدیث کا مفھومِ معتبر یہ بنے گا کہ
جسے پتہ ہو کہ فلاں مظلوم ہے اور وہ اس مظلوم کے ساتھ چلے ، تعاون حمایت مدد کرے تو یہ عین ایمان و اسلام ہے
.
*خاموش تماشائی مت بنیے....حق اور اہل سچ کے ساتھ ہو جائے،سچے مظلوموں، اہلسنت نظریات والوں کا ساتھ دیجیے.......!!*
القرآن:
وَ تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡبِرِّ وَ التَّقۡوٰی ۪ وَ لَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ
ترجمہ:
تقوی پرہیزگاری اور نیکی بھلائی میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور سرکشی اور گناہ(ظلم و زیادتی، برائی)میں ایک دوسرے کی مدد نا کرو...(سورہ مائدہ آیت2)
.
القرآن..ترجمہ:
اور سچوں(کو پہچان کر ان) کے ساتھ ہو جاؤ.(سورہ توبہ آیت119)
.
پہچانیے.....!!
پہچانیے ایسے منافق، مکار، دھوکے باز لیڈروں کو، جعلی مولویوں کو ، حکمرانوں کو، سیاستدانوں کو جو مسلمان بھی کہلاتے ہیں اور یہودی ہندو سکھ عیسائی انگریز لبرل وغیرہ غیرمسلموں کے بھی ہوتے ہیں، سب سے دوستیاں نبھاتے ہیں
.
القرآن..ترجمہ:
اور تم(مسلمان کہلانے والوں)میں سے جو ان(یہودیوں عیسائیوں وغیرہ غیرمسلموں)سے دوستی کرے گا وہ انہی میں شمار ہوگا...(سورہ مائدہ آیت51)
.
القرآن...ترجمہ:
لوگوں میں سے کچھ ایسے(منافق مکار دھوکے باز)ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لائے حالانکہ وہ ایمان لانے والے نہیں، اللہ کو اور ایمان والوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں، وہ دھوکہ تو اپنے آپ کو دے رہے ہیں..
(سورہ بقرہ ایت8,9)
جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان والے ہیں اور جب اپنے شیطانوں(غیرمسلم لیڈروں عھدے داروں وغیرہ) سے الگ ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تمھارے ساتھ ہیں
(سورہ بقرہ آیت14)
.
پہچانیے ایسے منافقوں کو مکاروں کو... ایسوں کا ساتھ نا دیجیے... انہیں ووٹ و عزت نا دیجیے... ان سے تعاون نا کریں، انکی پیروی نا کریں... اس طرح یہ اپنی موت آپ مرجائیں گے..
.
اہل حق سچے اہلسنت ہی ہیں،اگرچے ہمیں انکے برحق ہونے کے دلائل معلوم ہوں یا نہ ہوں، بس دلائل پڑہتے رہیے پھیلاتے رہیے مگر یقین رکھیے اہل حق سچے اہلسنت ہی ہیں، ممکن ہے کسی کے چکنے مکارانہ دلائل سے اپ متاثر ہوں تو گہرے وسیع علم والے باشعور محقق مدقق وسیع القلب وسیع سوچ والے اہلسنت عالم سے رابطہ کیجیے، کتب پڑہیے، بیانات سنیے
مگر
سیاست میں کون سچا ہے اور کون مکار منافق ایجنٹ؟؟ اور کون کتنا مجبور؟؟ اور کون بزدل....؟؟ پہچاننا ہمارے بس میں نہیں لگتا…اس لیے اکابرین اہلسنت کی کال و حکم پر لبیک کہیے مانیے عمل کیجیے کہ انکی معلومات کی رسائی وسیع و اوپر تک ہے
.
الحدیث:
قالوا: يا رسول الله، هذا ننصره مظلوما، فكيف ننصره ظالما؟ قال: تأخذ فوق يديه
ترجمہ:
صحابہ کرام نے عرض کیا "یا رسول اللہ" مظلوم کی مدد تو ٹھیک مگر ظالم کی مدد کس طرح....؟؟
آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:
(ظالم کی مدد اس طرح کرو)کہ اس کے ہاتھ کو پکڑ لو،(یعنی اس کو ظلم کرنے سے روکو)
(بخاری حدیث2444)
.
حدیث پاک میں ہے کہ:
إن الله لا يقبض العلم انتزاعا ينتزعه من العباد، ولكن يقبض العلم بقبض العلماء، حتى إذا لم يبق عالما اتخذ الناس رءوسا جهالا، فسئلوا فأفتوا بغير علم، فضلوا وأضلوا
ترجمہ:
بے شک اللہ علم ایسے ختم نہیں کرے گا کہ بندوں کے دل و دماغ سے علم اٹھالے، بلکہ علم ایسے اٹھتا جائے گا کہ(برحق سچے)علماء ختم ہوتے جائیں گے یہاں تک کہ عالم نا ملے گا تو لوگ شرعی علم سے جاہل کو اپنا سردار بنا لین گے، ان سے سوال کرین گے اور وہ بغیر علمِ شرعی کے جواب دین گے پس خود بھی گمراہ ہونگے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے
(بخاری حدیث100)
.
دیکھا آپ نے علم کا خاتمہ علماء کے خاتمے سے ہوتا ہے اسی طرح حق کا خاتمہ اس طرح ہوتا ہے کہ پہلے حق بولنے والوں کو ختم کیا جاتا ہے...تو اہل حق کی پہچان کیجیے، حق کا ساتھ دیجیے، حق کے لیے نکلیے، حق کو ووٹ دیجیے، جانی مالی تعاون کیجیے، حوصلاتی تعاون کیجیے،اہل حق صرف اہلسنت ہیں الا جو مجبور شرعی ہو
.
القرآن:
فَلَوۡ لَا نَفَرَ مِنۡ کُلِّ فِرۡقَۃٍ مِّنۡہُمۡ طَآئِفَۃٌ لِّیَتَفَقَّہُوۡا فِی الدِّیۡنِ وَ لِیُنۡذِرُوۡا قَوۡمَہُمۡ
ترجمہ
تو کیوں نہ ہو کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی فقہ و سمجھ حاصل کریں اور اپنی قوم کو ڈر سنائیں(باعمل ہوکر علم شعور معاشرےمیں پھیلائیں)
(سورہ توبہ آیت122)
اس آیت مبارکہ میں واضح اشارہ ہے کہ کچھ ایسی تحریک کچھ ایسے تنظیمیں ہونی چاہیے اور کچھ ایسے علماء مشائخ صوفیاء ہونے چاہیے جو اصلاح و علم کا فریضہ نبھائیں،سیاست و لیڈری سے دور رہیں لیکن جو اچھے مقصد و سچائی کے ساتھ اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے جو علماء کرام مشائخ و صوفیاء عظام سیاست میں جائیں ان کی ڈھکے چھپے الفاظ میں تائید کریں یا کم سے کم اتنا تو کر ہی سکتے ہیں کہ کہیں کہ لوگو اسلام کے لئے سچائی کے لیے حق کے لیے جو آپ سے بن سکتا ہے وہ تعاون کریں، بےشک کسی خاص سیاسی تحریک یا سیاستدان کی دوٹوک حمایت نہ کریں تو اسکی گنجائش فی زمانہ ضرور ہونی چاہیے
اور
اگر مل کر انقلاب لاسکتے ہیں اور تجارت دولت بےقرضی ٹیکنالوجی جدت تعلیم معیشت طب سائنس وغیرہ ہر میدان میں کافی طاقت ہے تو پھر سب کو متفق ہونا چاہیے دلیری و ہوشیاری سے فیصلہ کرنا چاہیے.......!!
.
اختصار کے ساتھ عرض کرتا چلوں کہ اسلام میں "برحق سچی اسلامی سیاست" کی کتنی اہمیت ہے....؟ لیجیے ملاحظہ کیجیے
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
كانت بنو إسرائيل تسوسهم الأنبياء، كلما هلك نبي خلفه نبي، وإنه لا نبي بعدي، وسيكون خلفاء فيكثرون
(بخاری حدیث نمبر3455)
مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ نے اس حدیث پاک کا ترجمہ یوں فرمایا:
بنو اسرائیل کا سیاسی انتظام انبیاء کرام کرتے تھے،جب کبھی ایک نبی انتقال فرماتے تو دوسرے نبی ان کے پیچھے تشریف لاتے اور میرے بعد کوئی نبی نہیں،خلفاء ہونگے اور بہت ہونگے..(بخاری حدیث نمبر3455)
دیکھا برحق سچی سیاست تو انبیاء کرام کی سنت ہے...بلکہ علماء مولوی دینی حضرات پر لازم و ذمہ داری ہے کہ اہل علم انبیاء کرام کے وارث و نائب ہیں...(دیکھیے ابوداؤد حدیث3641)
.
الحدیث:
قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: " «من لا يهتم بأمرالمسلمين فليس منهم
ترجمہ:
جو مسلمانوں کے معاملات(معاشرتی و انفرادی بھلائی ترقی اصلاح) پر اہتمام نا کرے، اہمیت نا دے وہ اہلِ اسلام میں سے نہیں(مجمع الزوائد حدیث294)
اسلامی سیاست میں یہی معاشرتی انفرادی بھلائی ترقی اصلاح کا اہتمام ہی تو ہوتا ہے......!!
.
*اسلام و مسلمانوں کے لیے کیا کیا.......؟؟*
میری نماز میری قربانی میرا جینا میرا مرنا سب اللہ ہی کےلیے ہے(سورہ انعام162)میں(اللہ)نے تمھارے لیے اسلام کو چنا ہے(مائدہ3)ترقیاتی کام سستائی دولت تعاون امداد بھی لازم مگر پہلے یہ دیکھیے کہ حکمرانوں جرنیلوں نے اسلام کے لیے کیا کیا.....؟؟ پہچانیے اور دباؤ ڈالیے کہ اسلام کے لیے کچھ کریں
.
*پی پی پی کے کچھ کرتوت*
زرداری نےکہا کہ پاکستان ملائیت کےلیے نہیں بنا(اردو پوائنٹ)
زرداری بلاول خاندان کی رشتہ داری قادیانی خاندان سے...لڑکا خود قادیانی نہیں ہے تو قادیانی خاندان میں کیوں رہتا ہے،قادیانیت سےاظہار لاتعلقی کا اعلان کیا....؟؟ بلاول نے بت پے چڑھاوا چرھانے والے عمل کے بعد فیضان مدینہ میں غیراعلانیہ غیر واضح توبہ کی مگر پھر اب شرکیہ ہندوانہ قشقہ ہولی یا دیوالی پے لگوایا...اور پھر قادیانی خاندان سے رشتہ…یہودیوں کو بھائی کہا، سندھ میں ترقی کے بجائے خود پسیے والے بنتے رہے یعنی ڈاکو راج…اور بھی کئ کرتوت .....یہ تو سیکیولر زندیق منافق غیرمسلم ہونے کی نشانی لگتی ہے…بلاضرورت imf سے قرضے لیکر ملک غلام بنانے کی راہ ہموار کی…ڈیم نہ بنائے،ترقیاتی کام نہ کیے…سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ غیر سوشلی و سوشلی گستاخوں لبرلوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…بےپردگی مخلوط تعلیم فلموں ڈراموں پے ایکشن نہ لیا...غیرمسلموں کی رسموں میں شرکت و مبارکبادی دی..ایران سے گیس وغیرہ کی سستی تجارت نہ کی.
.
*ن لیگ کے کچھ کرتوت*
سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…ختم نبوت شق ختم کی...عاشق رسول ممتا-ز قادری کو پھانسی دلوائی
کرپشن کی، سود حلال کرنے کی التجا کی، ناموس رسالت ختم نبوت پے حملے کروائے،بلاضرورت imf سے قرضے لیکر ملک غلام بنانے کی راہ ہموار کی…ڈیم نہ بنائے...
کیا اب فلمیں بھی تعلیمی اداروں کے نصاب میں ہونگی..؟؟
وزیر مملکت مریم نواز نے عہدے سے تجاوز کرتے ہوئے یورپی یونین کی غلامی مین یورپی یونین.کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
ﻣﺮﯾﻢ ﺍﻭﺭﻧﮕﺰﯾﺐ ﮐﺎ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺴﻨﺪﺍﻧﮧ ﺳﻮﭺ ﮐﯿﺨﻼﻑ ﻓﻠﻢ ﭘﺮﻭﮈﮐﺸﻦ،فن (کے ذریعے)ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ، ﭼﯿﻨﻞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﺑﮩﺘﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺟﺒﮑﮧ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﭨﯽ ﻭﯼ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﭼﯿﻨﻞ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ..(ڈیلی پاکستان)
کل ہولی کی تقریر میں ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئ کٹر سیکولر لبرل تقریر کر رہا ہو... یوٹیوب وغیرہ میں nawaz holi full speech لکھ کر سرچ کریں گے تو 33منٹ کی وہ تقریر آجاے گی..دکھ اس بات کا ہے کہ بیٹی مریم سیکیولروں عیساءیوں کی حامی رہی، بے پردگی کو شعور کہتی رہی لیڈری کر رہی جو اسلام میں عورت کے لیے جائز نہیں مگر بیٹی مریم کو کبھی برائی پر نہین ڈانٹا...سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ غیرسوشلی و سوشلی گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…فوج پاکستانی ایجنسیوں کے خلاف کیمپین میں مصروف…بےپردگی مخلوط تعلیم ڈراموں پے ایکشن نہ لیا...غیرمسلموں کی رسموں میں شرکت و مبارکبادی دی…ایران روس سے گیس گندم وغیرہ کی سستی تجارت نہ کی،اسرائیل تسلیم کرنے کی بات و دورے..کرپشن کیس ختم کروانے کے ذاتی مفادات کے فیصلے
.
*عدلیہ کے کچھ کرتوت*
سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…ڈیم کےنام پے پیسے بٹورے مگر ڈیم نہ بنوائے…مافیاز مہنگائی ، ڈالر مہنگا وغیرہ پےاز خود نوٹس کیوں نہ لیے؟؟ بےپردگی مخلوط تعلیم فلموں ڈراموں پے ایکشن نہ لیا،
.
*پی ٹی آئی کے کچھ کرتوت*
سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…بےپردگی مخلوط تعلیم فلموں ڈراموں پے ایکشن نہ لیا...ڈیم نہ بنائے…imf قرضے ، مہنگائی ، ڈالر مہنگا ، تباہی بحران بظاہر پی ٹی آئی کے کرتوت و ناکامیاں ہیں....لبیک و اہلسنت پے ظلم و تشدد قید مقدمے…غیرمسلموں کی رسموں میں شرکت و مبارکباد دی،ایران سے گیس وغیرہ کی سستی تجارت نہ کی،اسرائیل تسلیم کرنے کی بات و دورے...امریکی لابی جو ایٹمی ہتھیار کے خلاف ہے اس سے اتحاد و لابنگ...قادیانیوں کے ہاں ٹھراؤ، شیعوں سے تائیدی اتحاد
.
*فضل الرحمن سراج الحق پارٹی کے کرتوت*
ن لیگ اور پی پی پی کےکرتوتوں پے سرعام اور ڈھکی چھپی حمایت اور خارجیت مودودیت نیچریت کی حمایت اور ٹیم کی نایابی ، کم یابی
.
*میری نظر میں حل......؟؟*
عمران خان نے علماء و مشائخ اہلسنت اور اہلسنت تحریکوں تنظیموں سے اچھا سلوک کیا ہوتا یا معافی مانگ کر دوستی کرلی ہوتی تو آج سوشل میڈیا اور ہر گلی محلے میں عمران عمران نعرہ ہوتا،لوگ لکھتےنکلتے،ملک جام ہوتا،جیل بھری ہوتیں…مریم نواز صاحبہ اگر اپنے مطابق ناحق گرفتاری سے بچنا گیدڑی ہے تو لندن بھاگ جانا کون سی دلیری ہے…؟؟ptiلیڈرو اور pdmلیڈرو اب بھی وقت ہے اہلسنت سے سچی معذرت کرکے اسکی مشاورت سے چلو تو جیت سکتے ہو دل بھی اور الیکشن بھی......روایت ہے کہ:اللہ کو وہ امراء(حکمران،وزراء،لیڈر جرنیل)پسند ہیں جو علماء سےمل بیٹھ کر(اسلام مطابق)مشاورت و فیصلےکریں،حکومت چلائیں(کشف الخفاء2/389)
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
whats App,twitter nmbr
00923468392475
03468392475
other nmbr
03062524574