*#ایٹمی طاقت بنانے بنائے رکھنے کی شان اور پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے اور بچانے والے ہیرو کون،نواز شریف یا عمران خان یا...؟؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کیا راز بتایا۔۔؟؟ اور ایٹمی طاقت سے بھی اہم چیز کیا ہے۔۔؟؟ پڑھیے اس مختصر تحریر میں۔۔۔۔۔۔!!*
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنوانے کی جان محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آخر عمر میں یہ راز بھی فاش کیا کہ پٹاخہ پھوڑنے کی جراءت نہ تھی نواز شریف میں۔۔۔۔حتی کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے کے خلاف تھے انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ دھماکے کریں گے ہم بلکہ ان سے فیصلہ کرایا گیا ، ان سے بیان دلوایا گیا کہ ہم ایٹمی دھماکے کر رہے ہیں...افسوس آج اس بزدل کو ہیرو قرار دیا جائے گا... عمران خان بھی مردہ باد کہ امریکی لابی سے لابنگ کی تھی جو ایٹمی طاقت ختم کرنے کا منشور رکھتی ہے، اور ایٹمی ہتھیار بیچنے یا گروی رکھنے کے افواہ کے بعد پی ڈی ایم(نواز شریف شہباز شریف زرداری فضل الرحمن وغیرہ کا اتحاد پی ڈی ایم) حکومت کا بیرونی آقاؤں کو ایٹمی ہتھیاروں کا معائنہ کروانا بھی بتاتا ہے کہ انکی دال میں کچھ کالا ہے… #بحرحال دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جراءت دے اور ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک جو جو مسلمان حکمران جرنیل سائنسدان عوام جو بھی ایٹمی طاقت حاصل کرنے اور اسے بچانے میں مخلصانہ کردار ادا کرتے رہے ، کردار ادا کر رہے ہیں ان سب کو #سلام
#یوم_تکبیر_مبارک
۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جو اخری عمر میں انکشاف کیا، راز فاش کیا اس کی ویڈیو میں نے پوسٹ میں لگا دی ہے اور اس ویڈیو کی لنک بھی اوپر دے دی ہے
۔
اب یہ ناں کہے گا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد نواز شریف کی تعریف کی تھی۔۔۔کیونکہ اس وقت بھرم رکھنے اور پاکستان کی عزت و لاج رکھنے کے لیے نواز شریف کی تعریف کی ، اسے بھی کریڈٹ دیا ورنہ تو آخر عمر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خود ہی بتا دیا ، راز فاش کیا کہ نواز شریف کا کوئی خاص و مخلصانہ رضامندانہ دلی کردار نہیں تھا ایٹمی طاقت حاصل کرنے میں۔۔۔!!
.
اور ایٹمی طاقت کبھی ختم پاکستان اسلامی ملک نہ کرے کیونکہ اگر اب ہم نے انڈیا سے جیتا ہے تو انڈیا نے اگے اقدام اٹھانے کے بجائے قدم پیچھے کر لیے کیونکہ اسے شاید ڈر تھا کہ پاکستان ایک خود مختار ایٹمی ملک ہے، جو ایٹمی ہتھیار کا بھی استعمال کر سکتا ہے، اسی طرح امریکہ وغیرہ کو بھی شاید ڈر ہوگا کہ ہم دہشت گردی کا لیبل لگا کر پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتے کیونکہ پاکستان نے اگر دو چار ایٹمی میزائل مار دیے تو دنیا میں ایٹمی تباہی پھیل جائے گی تو لگتا یہی ہے کہ پاکستان بھی ایک طرح سے مسلم ممالک کے لیے ڈھال بنا ہوا ہے۔۔۔اللہ کریم اسے اور اس کے حکمرانوں کو جرنیلوں کو سب کو جرات مند عقلمند سمجھدار جوش ہوش والا بنائے بنائے رکھے ، اسلام کی سربلندی کے لیے مسلمانوں کی بھلائی کے لیے مزید ترقیاں اسلام موافق کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔!!
۔
عمران خان اور فضل الرحمان پیپلز پارٹی زرداری سراج الحق جماعت اسلامی نون لیگ وغیرہ تمام لوگ ہیرو نہیں لگتے یہ بھی پاکستان کو ایٹمی طاقت سے محروم کرنے کے درپے لگتے ہیں شواہد اس لنک پر ملاحظہ کیجئے
https://www.facebook.com/100022390216317/posts/pfbid02MCX6xJzFYXtnQRKcsHyiehRatdJULCEQym17L9cHpDxBSdFmAUZk8yCqk5t3jPDxl/
.
القرآن..ترجمہ:
جو قوت،طاقت ہوسکے تیار رکھو..(انفال60)
آیت مبارکہ میں غور کیا جائے تو ایک بہت عظیم اصول بتایا گیا ہے... جس میں معاشی طاقت... افرادی طاقت... جدید ہتھیار کی طاقت...ایٹمی جوہری طاقت... دینی علوم و مدارس کی طاقت, جدید تعلیم و ترقی کی طاقت.... علم.و.شعور کی طاقت... میڈیکل اور سائنسی علوم کی طاقت... جدید فنون کی طاقت... اقتدار میں اچھے لوگوں کو لانے کی طاقت.. احتیاطی تدابیر مشقیں جدت ترقی
اور
دیگر ہر قسم کی جائز و مفید طاقت و قوت کا انتظام کرنا چاہیے اسلام کی سربلندی و دفاع کے لیے........!!
.
إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ الْجَنَّةَ : صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صَنْعَتِهِ الْخَيْرَ، وَالرَّامِيَ بِهِ، وَمُنْبِلَهُ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بے شک اللہ عزوجل ایک تیر کے ذریعے تین لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا
ایک وہ جو بھلائی (اسلام کی سربلندی اور حق و اچھے مقصد)کے لیے تیر بنائے
دوسرا وہ جو(اسلام کی سربلندی اور حق و اچھے مقصد کے لیے) تیر چلائے
تیسرا وہ جو(اسلام کی سربلندی اور حق و اچھے مقصد کے لیے)تیر پکڑائے
(ابوداود حدیث2513)
.
جب تیر بنانے چلانے پکڑانے کی اتنی شان ہے تو اسلام کی سربلندی کے لیے میزائل ایٹم بم ایٹمی ہتھیار وغیرہ جدید ہتھیار کی کتنی عظیم شان ہوگی.....؟؟
.
الحدیث:
مَنْ عَلِمَ الرَّمْيَ، ثُمَّ تَرَكَهُ فَلَيْسَ مِنَّا " أَوْ " قَدْ عَصَى
جس نے تیر اندازی سیکھی پھر چھوڑ دی تو ہم میں سے نہیں یا فرمایا اس نے نافرمانی کی
(مسلم حدیث1919)
ایٹمی طاقت بن کر اسے بیچنا گروی رکھنا یعنی کسی بھی طرح سے طاقت کھو دینے کی شدید مذمت ثابت ہوتی ہے جیسے کہ تیز اندازی کی طاقت کھونے کی شدید مذمت ہے...
.
*#کبھی للکار و مذمتی وار ایٹم بم سے بھی زیادہ اہم و مفید ہوتی ہے....اور للکار جراءت سمجھداری جوش ہوش جدت کے ساتھ ساتھ ایٹمی طاقت و محنت و سچائی ہو تو سونے پے سہاگہ۔۔۔۔۔!!*
الحدیث:
خَلِّ عَنْهُ يَا عُمَرُ،فَلَهِيَ أَسْرَعُ فِيهِمْ مِنْ نَضْحِ النَّبْلِ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
اے عمر رضی اللہ عنہ انہیں اشعار کہنے دو کہ(صحابی کے للکار و مذمت کے طور پر کہے گئے)اشعار تو تیر برسانے سے زیادہ تیز و مفید ہیں
(ترمذی حدیث2847)
.
فَأَمَّا الْخُيَلَاءُ الَّتِي يُحِبُّ اللَّهُ فَاخْتِيَالُ الرَّجُلِ نَفْسَهُ عِنْدَ الْقِتَالِ
ترجمہ:
مجاہدین کے لیے جہاد میں تکبر(بہادرانہ للکار، جواب، دھمکی، فخر)اللہ کو پسند ہے..(ابوداود حدیث2659)
ہم بھی اس وقت غیر اعلانیہ جہاد میں ہیں
لیھذا
کبھی پیار و نرمی سے سمجھانا، کبھی سختی و سزا سے سمجھانا، کبھی دھیمے لہجے تو کبھی للکار سے سمجھانا دباؤ ڈالنا مفید ہوتا ہے....کوئی لیڈر ایک طریقہ اپنائے تو دوسرا لیڈر دلیل و لاجک سے سمجھائے تو تیسرا للکار مزمت و دھمکی کو اپنائے، کوئی بھی میدان خالی نہ رہے.... اور وقت ضرورت پے تو سب کو چاہیے کہ متحد ہو کر للکاریں۔۔۔۔کم علم کا علاج تو علم ہوسکتا ہے مگر ضدی فسادی وغیرہ کا علاج کبھی دھمکی و سزا و سختی سے بھی کرنا پڑتا ہے تو کبھی اچھے اخلاق دل جیت لیتے ہیں تو کبھی دوسروں کو بچانے کے لیے ضدی فسادی نقصان دہ کا مٹانا ہی مفید ہوتا ہے
.
الحدیث،ترجمہ:
(دینی دنیاوی جسمانی معاشی طبی ٹیکنالوجی وغیرہ ہر جائز و مناسب میدان میں)طاقت حاصل کرنے والا مومن کمزور سےزیادہ بہتر و اللہ کو زیادہ محبوب ہے..(مسلم حدیث2664)
عبادات و دینی علم لینا دینا و عمل کرنا کے ساتھ ساتھ جائز دولت طاقت طب ٹیکنالوجی علوم فنون سیاست عدالت فوج و جائز دنیا میں جانا اور چھا جانا...سخاوت کرنا..امداد علم شعور لینا دینا،جدت محنت "مناسب جائز تفریح" ترقی احتیاط دوا دعاء عبادت توبہ استغفار اور سچوں اچھوں کو دولت و اقتدار میں لانا وغیرہ سب پے عمل کرنا چاہیے کہ وقت کا صحیح استعمال اور مسائل کا یہی بہترین حل ہے اور ترقی کی یہی راہ ہے
.
جدت ممنوع نہیں بشرطیکہ کسی ممنوع شرعی میں شامل نہ ہو(فتاوی رضویہ22/191)اسلام مدارس اسکول کالج وغیرہ کی جدت،جدید تعلیم.و.ٹیکنالوجی کےخلاف نہیں مگر جدت و تعلیم کےنام پر خفیہ سیکیولرازم،لبرل ازم،فحاشی بےحیائی کےخلاف ہے اسلام.......!!
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574