🟦 *#اس وقت کھیر والے کونڈے کے بجائے کچھ اور کرنا ہی افضل لگتا ہے، مختصر تحقیقی تحریر پڑھیے۔۔۔!!*
📣 *#توجہ*
نیچے دی گئ لنکس پے آپ میری کافی ساری تحقیقی اصلاحی دفاعی سیاسی مدلل تحریرات پڑھ سکتے ہیں۔لنکس یہ ہیں👇
https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1
https://www.facebook.com/share/17EiysLaaj/
👈ہوسکے تو میرے واٹسپ چینل کو بھی ضرور فالوو کریں۔۔لنک یہ ہے
https://whatsapp.com/channel/0029Vb5jkhv3bbV8xUTNZI1E
.
👈👈سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ وغیرہ کے متعلق کوئی بھی اعتراض یا اہلسنت کے کسی بھی معاملے پر اعتراضات ہوں یا کسی حدیث وغیرہ کی تحقیق تخریج تصدیق کرانی ہو شرعی مسائل درپیش ہوں تو ان کا جواب لینے کے لیے ہمیں 03062524574 پر واٹسپ میسج کیجیے۔۔👈یہی نمبر وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنا دیجئے تاکہ میں پہلے سے بھی بڑھ کر دین کی خدمت کر سکوں ، علمی اصلاحی تحقیقی تحریرات زیادہ سے زیادہ پھیلا سکوں
۔
🟥تو ائیےاب اصل موضوع کی طرف بڑھتےہیں،پڑھتےہیں
1️⃣۔۔۔۔کونڈے سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کو ایصال ثواب کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں اہلسنت کے مطابق۔۔۔۔اور سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ کے ایصال ثواب کے لیے بھی کیے جاتے ہیں اہلسنت کے مطابق۔۔۔۔!!
۔
2️⃣۔۔۔۔ہم اہلسنت کے مطابق کھیر ضروری نہیں اور نہ ہی کونڈے کی کوئی دیگر شرائط جو شیعہ لوگ رکھتے ہیں وہ ضروری نہیں ✅بلکہ مقصد لوگوں کو اچھی چیز کھلا کر دعائیں لینا ثواب کمانا اور پھر اس ثواب کو ایصال ثواب کر دینا سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف اور سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف۔۔۔!!
۔
3️⃣۔۔۔۔تو مقصد جب یہ ہے کہ اچھی چیز مفید چیز لوگوں کو کھلائی جائے یا دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ دعائیں اور ثواب کمایا جائے تو لہذا لوگوں کو وہ چیز دی جائے یا کھلائی جائے جو اس وقت ان کے لیے سب سے زیادہ اہم اور مفید تر ہو ✅یہی افضل ہے
۔
❤️الْأَفْضَلِيَّةُ مِنَ الْأُمُورِ النِّسْبِيَّةِ، وَكَانَ هُنَاكَ أَفْضَلَ لِشِدَّةِ الْحَرِّ وَالْحَاجَةِ وَقِلَّةِ الْمَاءِ
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف امور کو افضل صدقہ قرار دیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی صدقہ کس نسبت سے افضل ہوتا ہے اور کوئی صدقہ کس نسبت سے افضل ہوتا ہے اور اس حدیث پاک میں افضل صدقہ پانی اس لیے ہے کہ اس کی حاجت زیادہ تھی
(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ,4/1342)
تو
👈👈وقت و حالات کے مطابق ضرورت و نفع کو دیکھ کر اس میں زیادہ خرچ کرنے کو ترجیح دینی چاہیے
🌹اور اس کے ساتھ ساتھ
تھوڑا تھوڑا کرکے ہر نیکی میں دیں، وقتا فوقتا صدقہ کریں، وقتا فوقتا قران پڑہیں حدیث پڑہیں معتبر کتب سے قران و حدیث کو سمجھیں سمجھائیں پھیلاءیں عمل کریں نوافل درود پڑہیں نیکیان کریں گناہوں سے بچیں، حسن اخلاق اپنائیں، علم و شعور اگاہی پھیلائیں، مدد کریں، فلاحی کام کریں. غرباء کو جس کی حاجت زیادہ ہو وہ دیں...جس کا نفع عام و زیادہ ہو وہ کریں، مدارس میں دیں.. علماء لکھاری مبلغین کی مدد کریں.......🌹کسی بھی نیکی کو کمتر نہ سمجھیں کہ نہ جانے کونسی نیکی کونسی ادا اللہ کے ہاں محبوب و مقبول ہوجائے...
الحدیث:لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا،
کسی بھی نیکی کو کمتر نہ سمجھو
(مسلم حدیث2626...6690)
.
❤️ *#چائے کی سبیل و خیرات……؟؟*
امام اہلسنت سیدی امام احمد رضا علیہ الرحمۃ کے زمانہ میں محرم سردیوں میں آیا تو آپ نے شہداء کربلا کی سبیل و خیرات کے متعلق فرمایا:
👈اور آجکل کہ جاڑے(سردی) کا موسم ہے شربت کی جگہ چائے ہونا چاہئے...(فتاوی رضویہ24/500)
۔
🟥❤️ *#نتیجہ*
مذکورہ بالا حوالہ جات سے واضح ہوا کہ وقت موسم حاجات طبیعت وغیرہ کے لحاظ سے جس کے لیے جو زیادہ اہم اور مفید ہو وہ چیز ان کو دے کر یا ان کو کھلا کر یا ان کو پلا کر اس کا ثواب ایصال ثواب کرنا چاہیے
۔
1️⃣۔۔۔اب اس وقت چونکہ سردیاں ہیں اور سردیوں میں کونڈے کھیر کرنا مناسب نہیں کیونکہ کونڈے کھیر خود سرد ہیں تو اس کی جگہ 👈کھچڑا تیار کیا جائے یا گرما گرم بریانی یا قورمہ کڑاہی تیار کی جائے اور لوگوں کو کونڈے میں ڈال کر کھلائی جائے 🚨اور کونڈے میں ڈال کر کھلانا بھی لازمی نہیں ہے بس یہ تو صرف ایک نشانی و محبت کی ادا کے طور پر ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے ایصال ثواب کے لیے اور سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ کے ایصال ثواب کے لیے کونڈے کیے جا رہے ہیں اور کونڈے میں وقت کے لحاظ سے مناسب چیز مفید چیز کھلائی جا رہی ہے
۔
2️⃣۔۔۔اگر کسی علاقے میں بہت زیادہ ضرورت کسی اور چیز کی ہے جیسے گرم کپڑے جوتے یا راشن تو وہاں پر وہ چیز تقسیم کر کے سیدنا امام جعفر صادق اور سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالی عنہھم اجمعین کو ایصال ثواب کرنے کے نیت کی جائے
۔
3️⃣۔۔۔ اور کیا ہی ❤️بہترین ہو کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے فضائل و شان بیان کر کے اور ان پر اعتراضات کے جوابات دے کر پھیلا کر اور سیدنا امام جعفر صادق کے فضائل بیان کر کے اور اسی طرح صحابہ کرام اہل بیت عظام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کے فضائل بیان کر کے علمی محفل سے لوگوں کے لہو گرمائے جائیں اور پھر اس کے بعد بریانی کھچڑا قورمہ کھلا کر یا راشن گرم ملبوسات دے کر لہو گرمائے جائیں
۔
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574
https://wa.me/923062524574
مجھ سے سوال کیجیے، تصدیق تحقیق تردید پوچھیے ، کوشش ہوگی کہ جلد جواب دوں اور میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا