🟩 *#سمندر سے بھی گہری حدیث پاک اور دین و دنیا کی ہر فیلڈ میں اسکے فوائد کی مختصر مگر جامع تشریح میں سےصرف11نکات پڑھیےاس مختصر تحریر میں*
📣 *#توجہ*
نیچے دی گئ لنکس پے آپ میری کافی ساری تحقیقی تحریرات پڑھ سکتے ہیں۔لنکس یہ ہیں👇
https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1
https://www.facebook.com/share/17EiysLaaj/
👈ہوسکے تو میرے واٹسپ چینل کو بھی ضرور فالوو کریں۔۔لنک یہ ہے
https://whatsapp.com/channel/0029Vb5jkhv3bbV8xUTNZI1E
.
♥️🌹ویسے تو ہر حدیث پاک سمندروں سے بھی زیادہ گہری ہے۔۔ائیے احادیث مبارکہ میں سے ایسی ہی ایک سمندروں سے گہری حدیث پاک پڑھتے ہیں اور کچھ حد تک سمجھتے ہیں۔۔۔🌹الحدیث: ترجمہ:
عجز مصائب میں جکڑےکی شفاء سوال و مشاورت میں(بھی)ہے(ابوداود حدیث336) شکوےہاےہاے کرتےپھرنا ٹھیک نہیں مگر مناسب بندوں سےمناسب وقت حالات میں حل ڈھوندنےدل ہلکاکرنے سمجھنےسمجھانےسلجھنے سلجھانےکےلیےتکالیف پریشانی وضاحت بتانےمیں،سوال مشورےکرنےمیں بھی شفاءحل ترقی بھلائی ہے
۔
✅ *#مختصر و جامع تشریح میں سے10نکات*
1️⃣۔۔۔کبھی کبھار خاموش ہو جانا برداشت کر لینا حل ہوتا ہے ، اسی میں شفا ہوتی ہے۔۔۔ مگر کبھی مسائل احوال تکالیف بتانے میں ہی حل ہوتا ہے، ترقی ہوتی ہے، شفا ہوتی ہے، اچھے مشورے ملتے ہیں، مدد ملتی ہے، دنیاوی بیماری اور عقیدے کی بیماری سے چھٹکارے کا راستہ ملتا ہے، ذہنی جسمانی ہارمونی بیماریاں ڈیپریشن تنہایاں ، دکھ درد کم ہوتے ہیں، دوسروں کو بھی سوچنے کا موقع ملتا ہے، دوسروں کی بھی ترقی ہوتی ہے، دوسروں کو بھی علمی ماحول ملتا ہے
۔
2️⃣۔۔۔مسائل احوال تکالیف اگر نہ بتائی جائیں تو بندہ اندر ہی اندر ٹوٹتا جاتا ہے اور مزید بکھرتا جاتا ہے یا دینی الجھنیں اعتراضات غلط معلومات دل میں لیکر بیٹھ جانے سے بندہ ایمان کی تباہی عقیدے کی تباہی سے دوچار ہوجاتا ہے۔۔جس سے معاشرے کو فائدہ نہیں ہوگا اور اس کے اپنی ذات کو بھی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ شدید نقصان ہوسکتا ہے، لیھذا مناسب بندوں سے ہی رابطہ کیا جائے
۔
3️⃣۔۔۔وضاحت نہ لینے یا وضاحت نہ دینے سے حسد دشمنیاں نفرت پیدا ہو سکتی ہیں بلکہ ہوتی ہیں، اس لیے وضاحت دیجئے اور وضاحت لیجئے، مشورے دیجیے، مشورے لیجیے، حال احوال کیجیے اور مل کر حل ڈھونڈیے تاکہ محبتیں پیدا ہوں ، نفرتیں گمراہیاں ختم ہوں، دینی دنیاوی معاشی معاشرتی طبی سیاسی علمی تجرباتی جدت ٹیکنالوجی ہر طرح کی ترقی ہو، لین دین ہو۔۔اچھی دوستی، اچھا معاشرہ ، اچھا گھرانہ ، اچھی تنظیم تحریک اور اچھا ملک بنتا جائے، سب کچھ اچھا بنتا جائے، ہم سب مل کر ترقی کرتے جائیں
۔
4️⃣۔۔۔ہر فیلڈ میں اصول لاگو ہوتا ہے کہ ہر ایک سے شکوے شکایتیں کرتے پھرنا انسان کے وقار اور اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا ہے، اور راز فاش بھی ہو سکتے ہیں اور انسان کی کمزوریاں دشمنوں کے ہاتھ لگ سکتی ہیں
۔
5️⃣۔۔۔ہر ایک سے سوال جواب مسائل تحقیق شکوے حالات بیان نہیں کیے جانے چاہیے بلکہ مناسب بندوں سے ہی ان سب معاملات میں رابطہ کرنا چاہیے اور وقت بھی مناسب ہونا چاہیے اور حالات بھی مناسب ہونے چاہیے، کوئی بندہ اتنی طاقت نہیں رکھتا کہ وہ اپنی پریشانیاں بھی حل کرے اور دوسروں کی بھی پریشانیاں حل کرے اور اپ کو پتہ ہو کہ وہ اپنی پریشانیوں میں ڈوبا ہوا ہے تو اپ اسے اپنی پریشانیاں بتا کر مزید پریشان کرنا ممکن ہے اسے تباہ کرنا ہو۔۔ لہذا احوال انہیں بتائیے جو بندے مناسب ہوں اور اس کا وقت بھی مناسب ہو اور حالات بھی مناسب ہوں
۔
6️⃣۔۔۔یہ سوال جواب مشورے تحقیق علم و معلومات کا لین دین کا تعلق ہر فیلڈ سے ہے چاہے وہ دنیا کی فیلڈ ہو یا دینی مسائل پریشانیاں ہوں معاشی پریشانیاں ہوں یا جسمانی پریشانیاں ہوں سیاسی پریشانیاں ہوں یا کسی بھی قسم کی پریشانیاں ہوں۔۔۔۔اس سے ہر فیلڈ کی کچھ نہ کچھ معلومات اتی جاتی ہے تو انسان اپڈیٹ اور زیادہ علم والا ہوتا جاتا ہے اور دوسروں کے تجربے سے فائدہ بھی اٹھاتا جاتا ہے اور دوسروں کے بھی تجربہ و علم بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے
۔
7️⃣۔۔۔یہ سب کچھ بتانے سے عین ممکن ہے کہ کسی سے کوئی اچھا مشورہ مل جائے یا کوئی اچھا حل مل جائے اور ذہنی سکون مل جائے اور دل کا بوجھ ہلکا ہو جائے، اس کے علاوہ بھی کئ فوائد ہوسکتے ہیں
۔
8️⃣۔۔۔دینی دنیاوی مسائل پریشانی الجھن وغیرہ مناسب بندے سے حل سوال و مشورے کریں گے تو اپ بھی مزید سوچیں گے اور سامنے والا بندہ ہو سکتا ہے اس کے سامنے نیا مسئلہ ایا ہو اور وہ اس کے حل کے بارے میں سوچے اور اس طرح ہم سب کے علم میں اضافہ ہو گا اور علمی عملی ترقی ہوتی جائے گی، نئے نوجوان سیکھتے سیکھتے قائد بنیں گے، دین دنیا سیاست معیشت طب ٹیکنالوجی تجارت دوکانداری کاریگری ہر میدان میں مزید ترقی کی مختلف راہیں نکلتی ائیں گی
۔
9️⃣۔۔۔کوئی بندہ سوال جواب تحقیق پوچھے یا اپنے مسائل کا حل پوچھے تو ضروری نہیں کہ اس کو اس کا جواب پتہ نہیں ہوگا بلکہ عین ممکن ہے وہ اپ کو اشارے کنائے میں اپ کے مسائل کا حل بتانا چاہ رہا ہو یا دوسروں کے مسائل کا حل اپ کے ذریعے حل عام کروانا چاہ رہا ہو
۔
1️⃣0️⃣۔۔۔۔حل احوال بتانا مشورے لینا دینا قبول کرنا مل بیٹھ کر ایک دوسرے کی ترقی سوچنا ایک دوسرے سے مشورے لینا اس سے انسان میں غرور اور تکبر ٹوٹ جاتا ہے، کیونکہ انسان فقط اپنے اپ کو ہی سب کچھ نہیں سمجھتا، اور پھر سامنے والے کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے کہ کوئی بندہ مجھے کچھ سمجھ رہا ہے میں اس کے کام ا سکتا ہوں، اور کئ سوال ایسے ہونگے کہ اسکو بھی جواب ڈھونڈا پڑے گا تو جوابات دینے والا کبھی بھی اپنے اپ کو عقل کل نہ سمجھے،تکبر نہ کرے، اس سے عاجزی اتی ہے، محبتیں بڑھتیں ہیں، نفرتوں کے دروازے بند ہوتے جاتے ہیں۔۔۔ترقی محبتیں احساسات علم شعور حکمت ملتا ہے ہمیں بھی اور سامنے والے کو بھی مزید ملتا ہے
۔
1️⃣1️⃣۔۔۔سموگ سیلاب زلزلے سانحات جھگڑے وغیرہ تمام معاملات میں حل اور بہتری کا واحد بہترین راستہ یہی ہے کہ ہم سوال پوچھیں اور ایک دوسرے سے مشورے کریں کہ ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے، نقصانات کیسے کم سے کم کیے جا سکتے ہیں، جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیسے کیا جا سکتا ہے
۔
👈👈تحریرات سوالات اعتراضات کے جوابات، اہلسنت کے دفاع، معاشرے کی اصلاح و معلومات و تحقیق و تشریح و تصدیق یا تردید ، مسائل کے جوابات و تحقیقات وغیرہ کے لیے مجھے اس نمبر 03062524574 پے وٹسپ کر سکتے ہیں،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد جواب دوں
۔
اوپر دیے گئے میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574
https://wa.me/923062524574
purana whatsapp nmbr
03468392475