*چمن زمان مکار کی جھوٹی فتح اور چمن زمان پیر مہر علی شاہ صاحب کے طریقے پر یا قادیانی کے طریقے پر.........؟؟*
نوٹ:
اللہ جانتا ہے اور آپ احباب بھی مسلسل میری تحریرات پڑھ رہے ہونگے کہ ہمیں دکھی قوم کا کتنا احساس ہے کہ ہم مسلسل سیلاب و امداد کے متعلق قرآن و احادیث سے مزین تحریرات لکھ رہے ہیں، جبکہ چمن زمان اکابرین اہلسنت کی توہین و مذمت کر رہا ہے تو ایسے میں مجبورا یہ تحریر لکھنی پڑی
.
ہم نے کئ تحریرات میں چمن زمان کی مکاریاں خیانتیں واضح کیں، میری صرف ایک غیر متعلقہ تحریر کا ٹوٹا پھوٹا چھوٹا سا جواب لکھا جس کا مطلب صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چمن زمان اور اسکے چیلوں سے ہماری تحریرات کا جواب نہ بن پایا...خیر وقت تو اب بھی ہے چمن زمان کے پاس ہماری تحریرات کا تحریری جواب لکھنےکا
لیکن
یہ شخص ایسا مکار مطلبی فسادی ہے کہ اس نے دو وڈیوز اپلوڈ کی ہیں یوٹیوب فیسبک پے، جس میں کہتا ہے کہ...المفھوم: مفتی ظہور صاحب مناظرہ سے فرار ہوئے اس لیے جشن فتح مبارک......!!
.
میرا تبصرہ:
جناب چمن زمان تمھاری عیاری مکاری ہے کہ تم نے خود ہی وقت اور جگہ متعین کی اور فریق مخالف کے قبول کرنے کے بغیر ہی اس جگہ پہنچ کر اعلان کر دیا کہ فلاں مناظرہ کرنے نہیں آیا....یہ مکاری نہیں تو اور کیا ہے کہ مخالف سے جگہ و وقت کا تعین پر اتفاق کروایا....؟ ثبوت دو....؟؟ جبکہ میں(عاجز علامہ عنایت اللہ حصیر) نے مفتی ظہور صاحب سے رابطہ کیا انہوں نے فرمایا کہ ہمارا کسی جگہ و وقت پر اتفاق نہ ہوا بلکہ درگاہ بھرچونڈی کے سیکٹری نے دوٹوک فرمایا کہ درگاہ بھرچوندھی مناظرے کی جگہ نہیں جسکی وائس بھی موجود ہے..یہ تو بنا پوچھے اچانک چمن زمان جگہ و وقت کا تعین کرکے خود ہی فاتح ہونے کا اعلان کرنے لگ گیا.....چمن زمان صاحب یہ تمھاری فتح نہیں بلکہ شکست و مکاری ہے...کیونکہ تم نے دیکھا کہ مناظرہ ہوا تو شکست ہوگی اس لیے چالاکی سے اور بغیر پوچھے بغیر قبول کرائے اچانک جگہ و وقت کا اعلان کرکے فتح کا جھوٹا اعلان کر دیا، حالانکہ اصول ِ مناظرہ سب جانتے ہیں کہ وقت و جگہ کا بالاتفاق تعین ہونا چاہیے جسکی تم نے خلاف ورزی کی اور مناظرہ سے فرار ہونے کی یہ راہ نکالی.......!!
بھگوڑے مکار ہارے ہوئے فسادی تو تم ثابت ہوتے ہو چمن زمان صاحب.......!!
.
دوسری وڈیو میں کہتا ہے...المفھوم: مفتی شاہد گوندال تم فسادی ہو تمھیں شرم نہیں آتی کہ امت سیلاب و مصائب میں مبتلا ہے اور تم اور تمھارا استاد مجھ سے مناظرہ مناظرہ کھیل رہے ہو.......!؟
میرا تبصرہ:
مفتی شاہد گوندال صاحب پر تمھارا اعتراض بھی غلط و مکاری ہے کیونکہ دیکھا جائے تو وہ مناظرہ مناظرہ نہیں کھیل رہے تھے، انہیں امت کا درد تھا،وہ اس پر کام کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں تم چمن زمان کو فساد و مکاری کی سوجی کہ اپنی طرف سے مناظرہ کا جگہ و وقت متعین کرکے فتح کا اعلان کر دیا تو اس کے جواب میں مجبورا مفتی شاہد گوندال صاحب نے بھی آپ کے انداز و اصول مطابق مناظرے کا چیلنج کرکے آپ کی اصول مطابق خود سے جگہ دن متعین کرکے فتح کا اعلان کیا تمھیں بھگوڑا مکار ثابت کیا تاکہ تمہیں تمھارے اصول کے مطابق ننگا کیا جائے.....!! نوٹ: مفتی شاہد گوندال صاحب نے جو کچھ کیا اپنی طرف سے کیا،اس میں مفتی ظہور صاحب کا کوئی ہاتھ نہیں...واللہ تعالیٰ اعلم
.
*چمن زمان پیر مہر علی شاہ صاحب کے طریقے پر یا قادیانی کے طریقے پر...........؟؟*
چمن زمان مکار بدمذہب نے لکھا اور فیسبک وغیرہ پے شائع کیا کہ وہ پیر مہر علی شاہ صاحب کے نقش قدم پر چل کر مناظرے کے لیےگئے مگر مفتی ظہور صاحب اور اشرف جلا_لی صاحب مناظرہ سے فرار ہوئے قادیانی کی طرح..نعوذ باللہ
.
میرا تبصرہ:
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مطابق عین ڈھٹائی مکاری کرنے والے تو تم چمن زمان ہو جو اس مکاری کے معاملے میں مرزا قادیانی کے نقش قدم پے ہو بلکہ اس معاملے میں قادیانی سے بڑھ کر لگ رہے ہو
کیونکہ
قادیانی نے وقت جگہ موضوع سب کچھ متعین کیا تھا اور قبلہ پیر مہر علی شاہ نے قبول کیا تھا، یہ سب کچھ تحریری تک ہوا تھا (دیکھیے کتاب مہر منیر ص203 تا237)
جبکہ
تم نے تو جگہ وقت خود ہی طے کیا مگر فریق مخالف سے منظور ہی نہیں کرایا تھا(اگر وقت جگہ منظور کرایا ہے تو دو ثبوت) تو یہ تمھاری مکاری قادیانی سے بھی بڑھ گئ....نیز قادیانی مباہلہ سے بھی بھاگا تھا اسی طرح تم بھی مباہلے سے فرار ہوءے
.
پیر مہر علی شاہ صاحب کی جیت کے بعد جو علماء نے لکھا ، ہو با ہو چمن زمان تم پر فٹ آتا ہے...علماء نے لکھا تھا کہ:
مرزا غلام احمد قادیانی کو تحقیق حق منظور نہیں اور وہ خواہ مخواہ بزرگان دین اور معززین اسلام کو اپنی شہرت کے واسطے مخاطب کرکے دیگر اشخاص کے مصارف سے اپنی شہرت و مشہوری کرانا چاہتا ہے...(مہر منیر ص237)
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
whats App nmbr
00923468392475
03468392475
other nmbr
03062524574