Labels

چھٹیوں کی وجوہات اور قبلہ پیر افضل صاحب سے عرض و جواب

 حضرت پیر افضل صاحب فرماتے ہیں کہ المفھوم:

تنظیم المدارس والو چھٹیاں کم کرو شعبان میں امتحان لو، ظلم نہ کرو......تحریر وائرل ہے

.

مجھ ناچیز کو حضرت قبلہ کی بات سے اتفاق نہیں

پہلی وجہ:

امتحان کی تاریخ مقرر ہے لیکن چھٹی کرنا لاززم و مقرر تو نہیں...آپ چاہیں تو اپنے مدرسے میں دن رات سارا سال پڑھائیں، تنظیم المدارس کی طرف سے چھٹی کرنا نہ کرنا لازم نہیں

.

دوسری وجہ:

چھٹی کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ علماء محققین مصنفین کو لکھنے تحقیق ریسرچ کا وقت مل جاتا ہے، ورنہ سارا سال پڑھانے میں لگے رہیں تو تحقیق تصنیف ذاتی علمی مشاغل کب کریں....،؟

.

تیسری وجہ:

طلبا طالبات کی تعلیم کا مقصد معاشرے میں اصلاح علم و شعور تربیت پھیلانا بھی ہے....یہ کام طلباء علماء حفاظ واعظین شعبان و رمضان المبارک میں کرسکتے ہیں بلکہ کرتے ہیں پورے اہتمام کے ساتھ....ورنہ عوام سے گھل مل جانے کا وقت کیا دو گے....؟؟ عوام سے گھل مل کر طلباء طالبات نئے ذہن سوچ اعتراض کے ساتھ آتے ہیں اور یہ انکی علمی ترقی کا باعث بنتا ہے

.

چوتھی وجہ:

بخاری کی روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں زیادہ حدیث کا درس نہیں دیتا تاکہ فطری طور پر تم تھکاوٹ اکتاہٹ کا شکار نہ بنو.....یہی فارمولا یہاں ہے کہ وقتا فوقتا چھٹی کے ساتھ ساتھ دو ماہ چھٹی دی جاتی ہے تاکہ اکتاہٹ کا شکار نہ ہوا جائے....اور جنکو اکتاہٹ نہیں ہوتی وہ بےشک چھٹیاں نہ کریں، تنظیم المدارس نے کب فرض کیا ہے چھٹی کرنا.....؟؟

.

پانچویں وجہ:

آخراجات میں کچھ کمی ہوتی ہے...مہنگائی کا دور دورہ ہے سارا سال اتنا خرچ نہیں کیا جاسکتا....جنہیں اخراجات کی پرواہ نہیں وہ بے شک چھٹی نہ کریں

.

چھٹی وجہ:

ان چھٹی کے ایام میں بعض جگہ دورہ جات کرائے جاتے ہیں جو کہ عالم و محقق ماہر بننے کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں....نیز کچھ جگہ چھٹیوں میں اصلاح و وعظ کرایا جاتا ہے

اور

اسی طرح حفاظ کرام کو تراویح کے لیے قرآن مجید پکا کرنے دہرانے کا وقت بھی مل جاتا ہے

.

ساتویں وجہ:

جامعہ و مدرسہ کے لیے یکسوئی محنت مشقت دوروں ملاقاتوں کے ذریعے اخراجات اکھٹے کرنے کا وقت مل پاتا ہے ان چھٹیوں میں ورنہ پڑھیں پڑھائیں یا اخراجات کے لیے کچھ جمع کریں.......؟؟

.

آٹھویں وجہ:

پیپر چیکنگ.... روزے ، خطابات کے دن ہوتے ہیں یہ دو ماہ....چھٹی ناگزیر ہوتی ہے

.

واللہ تعالی اعلم....یہ چند نکات میری ناقص رائے ہے....اکابرین مدبرین مثل مفتی منیب الرحمن صاحب تو شاید مزید کئ اہم نکات وجوہات رکھتے ہونگے شاید تنظیمی  وغیرہ وجوہات کی بناء پر شاید کچھ بتاءیں اور کچھ بتا بھی نہ پائیں

.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب و رسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وسلم

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.