*#لگتا ہے پاکستان کا منصوبہ ہے کہ وہ ایک حملے کا جواب تین فتوحات سے دے گا،ان.شاء اللہ عزوجل، ائیے سوچتے ہیں کیسے۔۔۔۔؟؟*
سوال:
اج صبح جب خبر پڑھی کہ انڈیا نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے عام شہریوں پر میزائل داغے مسجد تباہ کی جس کے بدلے میں پاکستان نے فقط ان کے پانچ طیارے مار گرائے، دل تڑپنے لگا، میں نے کہا یہ بھی کوئی دفاع ہے۔۔۔؟؟ پاکستان کو ابھی فورا جوابی وار کرتے ہوئے دو چار مندر اور دو چار شہری مقامات پر میزائل داغ کر حساب برابر کر دینا چاہیے تھا، لیکن پاکستان نے حساب برابر نہیں کیا، بس پانچ طیارے مار گرائے، میں پہلے پہل تو فیسبک پہ لکھا کہ یہ بزدلی ہے پھر فورا مٹا دیا کیونکہ میں نے مزید نیوز سنیں، ڈی جی ائی ایس پی ار کی کانفرنس سنی تو مجھے سمجھ لگی کہ پاکستان بھارت کے اس ایک حملے کے جواب میں تین حملے کرنے والا ہے اور تینوں حملے ان.شاءاللہ انڈیا کی قمر توڑ کے رکھ دیں گے
۔
*#پہلا جوابی وار*
پاکستان نے پہلا فوری جوابی وار یہ کیا کہ انڈیا کے لڑاکو طیارے پانچ عدد تباہ کر ڈالے جنہوں نے حملے میں حصہ لیا تھا۔۔۔اور یہ پیغام تھا کہ انڈیا اگلا قدم مت اٹھانا ورنہ انجام بہت برا ہوگا، اور جو تم نے ہم پر وار کیا اس کا ہم تجھے ٹرپل جواب دیں گے ، پہلا جواب یہی ہے کہ دیکھ تیرے فاسٹ ترین تیز ترین طیاروں کو بھی ہم نے مار گرایا
۔
*#دوسرا جوابی وار*
انڈیا دعوی کر رہا تھا کہ اس نے پاکستان کے شہری علاقوں پر میزائل نہیں داغے بلکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔۔۔اب پاکستان دنیا بھر کے نیوز چینلز کو صحافیوں کو بلا کر یہ دکھانے والا ہے کیونکہ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو دکھانے والا ہے کہ اؤ دیکھو کہ حملہ عام شہریوں پر ہے یا دہشت گردوں پر۔۔۔۔ فیصلہ خود کرو۔۔۔۔یہ یہ وار ہوگا کہ میزائل کے وار سے کہیں زیادہ طاقتور ہوگا کیونکہ انسانیت کا نام لینے والے اب انڈیا کی حمایت نہیں کریں گے بلکہ انڈیا کے مخالف ہو جائیں گے۔۔۔ اگر مخالف نہ بھی ہوئے تو کم سے کم انڈیا کی حمایت تو نہیں کریں گے اور اگر انڈیا کی حمایت کر بھی دی تو عام عوام ساری دنیا کی یہ جان چکی ہوگی کہ یہ حمایت جھوٹی حمایت ہے ، یہ حمایت کرنے والے جھوٹے انسانیت کے دعویدار ہیں اور مسلمان ہی سچے انسانیت کے دعویدار ہیں اور وہ ہمیشہ انسانیت کا تحفظ کرتے ہیں دہشت گردی نہیں کرتے ، ان پر دہشت گردی کا لیبل غلط طور پر لگایا گیا ہے
۔
*#تیسرا جوابی وار*
پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ صحافیوں کو بریف کرنے کے بعد اپنی مرضی سے اپنے مرضی کے وقت پر اور اپنی مرضی کی جگہ پر انڈیا پر میزائل داغے کا اور حساب پورا کرے گا، یقینا پاکستان عام عوام پر میزائل نہیں داغے گا بلکہ وہ حسب عادت پہلے کی طرح انڈیا کے دہشت گرد فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرے گا اور ساری دنیا کی نظروں میں پاکستان کا نام اونچا ہوگا کہ اس نے برائی کا جواب دینے میں بھی انسانیت کا خیال رکھا اور برائی کا جواب برائی سے نہیں دیا بلکہ برائی کا جواب برے کو ختم کر کے، برے پر وار کر کے دیا یعنی برائی کا جواب اچھائی سے دیا کہ برے لوگو اچھے بن جاؤ ورنہ تمہاری خیر نہیں
۔
اسلام زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد
ہمیشہ مسلمان بھائیوں کو، پاکستان کے مسلمان فوجیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا کریں اور دعا کیا کریں کہ اللہ کرم اور عافیت اور بھلائی والا معاملہ فرمائے، دشمن کو مارنا اصل ہدف نہیں بلکہ اسلام کا اصل ہدف دشمن کو دوست بنانا ہے ، دشمن کو اچھا بنا کر دشمنی نفرتیں ختم کرنا ہے،یہ جہاد اکبر میں سے ہے لیکن اسلام یہ بھی تعلیم دیتا ہے کہ جس طرح ایک جسم کے عضو کو کینسر لگ جائے تو باقی جسم کو بچانے کے لیے اس عضو کو کاٹنا پڑتا ہے اسی طرح معاشرے میں موجود ضدی فسادی کہ جن کو سمجھانے کے باوجود بھی شرارت و دہشتگردی کی پڑی رہتی ہے ان کو ٹھکانے لگانا، ان کو کاٹنا ، ان کو معاشرے سے دور کرنا بھی ضروری ہے تاکہ معاشرہ مزید اچھا بننے کی طرف جاتا جائے
۔
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574