Labels

کیا لبیک والے چابی کے کھلونے ہیں؟ پہلے کیوں نہیں نکلے؟ بدمذہب سے ہاتھ ملانا؟




*#فلسطین لٹ چکا ، اب یاد آیا چابی والے کھلونے کو...؟ اس بےہودہ اعتراض کا منہ توڑ جواب...اور کھلونا کون....؟؟ اور بدمذہب سے محتاط سیاسی اتحاد.......؟؟*

.

جواب:

*#پہلی بات.......!!*

وہ مرد مجاہد ہے، چابی والا کھلونا نہیں...ہاں یہ کسی کا اچھائی میں حامی و مددگار و معاون ہوسکتا ہے اور کوئی اسکا اچھائی میں حامی و مددگار و معاون ہوسکتا ہے......چابی والا کھلونا تو وہ ہوتا ہے جو اچھائی برائی کی تمییز کییے بغیر ہمیشہ ہر بات و حکم کا پابند ہوتا ہے، اس پے چلتا ہے

اچھائی میں معاون ہونا، مددگار ہونا ، کسی کا اچھائی میں ساتھی ہونا برا نہیں بلکہ عقل و شریعت ہر لحاظ سے درست ہے.....بلکہ دیکھا جاءے تو ایک دوسرے کے اچھائی میں معاون و مددگار و حمایتی بنے بغیر زندگی اچھی گذر نہیں سکتی

.

*#دوسری بات......!!*

تم جیسے الحاد پسند ، برائی پسند ، قومیت پرستی پسند،

 لیڈر پرستی پسند، یہود و نصاری وغیرہ کسی بھی برے اور دشمن اسلام کے چابی والے کھلونے ہونے سے کہیں بہتر ہے کہ بندہ اسلام و حق کا چابی والا کھلونا ہو.......چابی والے کھلونے تو حقیقتا تم ہو تم اندھے معترض......!!

.

*#تیسری بات........!!*

یہ تمھارا جھوٹ ہے بلکہ دلیل ہے کہ تم بروں کے چابی والے کھلونے بن کر اعتراض کر رہے ہو کہ فلسطین لٹ چکا ، لبیک کو اب یاد آیا......کیونکہ لبیک کو فلسطین اس دن بھی یاد تھا جس دن تم سو رہے تھے اور ابھی تک سو رہے ہو، دکھاؤ تو کیا کر دکھایا تم نے فلسطین کے لیے....جبکہ لبیک نے جلسے جلوس مسلسل کییے...پریشر ڈالا، عوام کو شعور دیا کہ اسراءیل کا بائیکاٹ کرو، مصنوعات کا بائیکاٹ کرو.....لبیک وقت کی مناسبت سے جو کام فلسطین کے لیے مفید تھا وہ کرتی رہی،  کر رہی ہے

.

لبیک نے کیا کردار ادا کیا ایک جھلک ملاحظہ کیجیے، تفصیل کے لیے اوپر دی گئ لنک پے وڈیو دیکھی، میں نے یہ جھلک بھی اسی وڈیو سے لی ہے

.

①جب فلسطین پے حملہ ہوا تو اس کے  چند دن کے اندر اندر ہی فورا لبیک نے پورے ملک پاکستان میں لبیک یا اقصی مارچ کییے اور ملک پاکستان کے حکمرانوں اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو ایکشن لینے کا کہا، پر زور مطالبہ کیا

.

②پھر پانچ نومبر2023 کو لبیک نے طوفان الاقصی ملین مارچ کیا اور فلسطینوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پرزور مطالبہ کیا...اس ملین مارچ میں فلسطینی مجاہدوں کے سربراہ نے خطاب کیا تھا اور فلسطین کی آواز بننے پر لبیک کا شکریہ ادا کیا تھا

اس ملین مارچ میں لبیک کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو سخت فیصلے (دھرنے وغیرہ) کریں گے

.

③اسی دوران چھوٹے بڑے جلسے بھی کیے گئے اور عوام میں بھرپور شعور اجاگر کیا گیا کہ اسرائیلی مصنوعات کا سخت بائیکاٹ کرو....یہ سلسلہ آج تک جاری ہے کہ لبیک کے ورکر لیڈر مسلسل شعور دے رہے ہیں ہمت دے رہے ہیں کہ بائیکاٹ بائیکاٹ اسراءیل کا اور اسکے حامیوں کا اسکی مصنوعات کا باءئیکاٹ.....!!


.

④اس دوران لیڈروں سے ملاقاتیں کیں لبیک کے لیڈروں نے اور عالم اسلام و دیگر حکمرانوں کو خطوط لکھے گئے کہ انصاف کیجیے، حق مارنے والے ظالم کو روکیے، ایکشن لیجیے

.

⑤چھ جون 2024 کو دوبارہ لبیک یا اقصی مارچ کییے اور حکومت پاکستان کو آخری وارننگ دی کہ کچھ تو اقدام اٹھاؤ ورنہ ہمیں سخت اقدامات اٹھانے ہونگے

.

⑥لیکن حکمرانوں نے کچھ نہ کیا تو لبیک نے فیض آباد پے اب دھرنا دے دیا ہے اور تین مطالبات رکھے ہیں

1.اسرائیلی ظالم کو دہشگرد قرار دے مملکت پاکستان

2.حکومت پاکستان  اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کرے

3.مظلوم فلسطینوں کے لیے غذائی طبی امداد پہنچانے کے لیے اور ظلم روکنے کے لیے حکومت پاکستان ایڑی چوٹی کا زور لگائے


*#چوتھی بات......!!*

بالفرض لبیک نے پہلے کچھ نہیں کیا مگر اب جاگ کر ہمت کرکے کچھ اچھا کر رہی ہے تو صبح کا بھولا شام کو لوٹے تو اسے بھولا نہیں کہتے....بھولا تو تم ہو کہ ابھی تک سوئے ہوئے ہو...اب بھی نہیں جاگے

اگر ماضی میں کچھ نہ کرسکے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ حال و مستقبل میں بھی کچھ نہیں کرنا....؟؟

تو

اے معترض بھائ آپ نے پہلے کچھ نہیں کیا تو اب بھی موقعہ ہے...لبیک کے ساتھ ہوجائیے،  مظلوموں کے لیے کچھ کر دکھائیے

.

*#پانچویں بات.......!!*

پاک حکومت، اسلامی ممالک نے بہت زور لگایا مگر کیا کر دکھایا.....؟؟ اب اگر لبیک نے خود سے دھرنا دیا ہے یا کسی کے اشارے پے دھرنا دیا ہے تاکہ حکمران مجبوری ظاہر کرکے اسلام دشمنوں سے کہیں کہ ہم آپ کے ایجنٹ ہیں مگر عوام دیکھو بھپر گئ ہے، ہمیں عوام کے لیے کچھ کرنا ہوگا ورنہ وہ ہمیں جوتے مارے گی یا ہماری ناکامی ہوگی شہرت کو دھچکہ لگے گا اور ہم آپ اسلام دشمنوں کے ایجنٹ تباہ ہوجاءیں گے لیھذا اے اسلام دشمنو ظالمو ہمیں کچھ اچھا کرنے دو......اگر یہ بہانہ دلوانے میں لبیک کامیاب ہوتی ہے تو برا ہی کیا ہے...؟؟ اگر ہم غلامی سے مکمل نہیں نکل سکتے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ غلامی میں مزید پختہ ہوتے جاءیں....یہ تو لبیک کا احسان ہوگا کہ بہانہ دلوا رہی ہے کچھ اچھا کرنے کے لیے....کچھ اچھا ہونے کے لیے

.

اس دھرنے کو کامیاب و مضبوط بنائیے تاکہ حکمرانوں کو بہانہ مل سکے کچھ اچھا کرنے کا.....ورنہ غلامی و براءی میں دن بدن حکمران و عوام گھرتے جائیں گے....کسی کے اشارے پے ہی سہی مگر آزادی و حق کا نام تو گونجے گا، کچھ تو شعور ملے گا...کچھ تو اچھا ہوگا....کچھ تو شاید ریلیف ملے گا مظلوموں کو...کم سے کم آواز تو جائے گی کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی تھے جو اس لیے نڈر ہوکر نکلے کہ فلسطین پر ظلم کرنے والے لیڈروں کو دہشتگرد قرار دو....کسی میں تو ہمت جاگی....کچھ تو اثر پڑے گا

.

خاموشی سے ظلم سہنے سے اچھا ہے کہ بندہ اللہ اللہ یارسول اللہﷺپکارتے ہوئے چِلائے کہ ظالم کے سینے پے وار تو ہوگا کہ ظلم کر رہا ہوں رونے غلامی کرنے کے بجائے اللہ اللہ یارسول اللہﷺکر رہا ہے....شرمندہ تو ہوگا....اور امید بھی ہوگی کہ شاید کسی کو اللہ اللہ یارسول اللہﷺ والی درد بھری اواز پہنچے...سننے والے کو ہمت و حوصلہ تو ملے گا کہ غلامی نہیں کرنی....غلامی سے آہستہ آہستہ ہی سہی مگر نکلنا ہے غلامی سے.....!! 

.

*#چھٹی بات......!!*

لبیک کے لیڈروں کے ضمیر نے کہا کہ ہلکے دشمن سے ہاتھ ملا کر انکی مذہبی تائیید کیے بغیر بڑے دشمن کو للکارا جائے اس کے لیے ہلکے مگر طاقتور غنڈے ٹائپ یا افرادی طاقت والے ہلکے دشمن بدمذہبوں مثلا سپاہ صحابہ نیم رافضیوں کو بلایا گیا تو یہ انکی طرف سے حکمت عملی تھی ، اچھی نیت تھی اور ہے

مگر

لبیک کے ورکرز نے بدمذہب لیڈروں کو بھگایا تو یہ انکی اچھی نیت و کارکردگی ہے...دونوں ہی درست

.

پچھلے زمانے میں کسی نے مسجد کے باہر سواری کے اونٹ گھوڑے وغیرہ باندھنے کے لیے لکڑی کے کیل لگائے اور دوسرے شخص نے یہ سوچ کر نکال پھینکے کہ رات کے وقت آنے والے نمازی کو لگیں گے....لگانے والے اور اور نکالنے والے دونوں درست

.

میرے خیال سے یونہی سلسلہ چلتا رہے تاکہ بدمذہب لیڈر شامل نہ ہونے پاءیں لیکن انکی عوام شامل ہو....یا اگر اپنی سنی عوام کافی ہے اور کوئی اندورنی بیرونی مجبوری نہیں تو لبیک کے لیڈر کسی بدمذہب سے ہاتھ نہ ملائیں....یا اگر بڑے دشمن کو ڈرانے رعب ڈالنے کے لیے بدمذہب لیڈر اور اسکی عوام کو بلایا جائے تو صاف اعلان کیا جائے کہ یہ سیاسی عارضی اتحاد ہے، مذہبی اختلاف باقی ہے الا یہ کہ بدمذہب بدمذہبی چھوڑ دے تو مذہبی اتحاد بھی ہو گا....اگر ایسا اعلان نہ بھی ہو تو بھی عوام اہلسنت یہی سمجھے کہ ہمارے سنی لیڈر بدمذہب سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور مذمت بھی نہیں کر رہے تو یہ انکی مجبوری ہوگی ہم نے اچھا گمان رکھنا ہے اور بدمذہب کو صاف کہنا ہے کہ سیاسی دوست سیاسی بھائی دیکھیے ہم سیاسی طور پر بڑے دشمن کے لیے ایک ہوئے ہیں لیھذا یہاں سے کسی طرح کی دلیل مت اخذ کرنا کہ تم بھی حق پے ہو

.

واللہ تعالیٰ و رسولہﷺ  اعلم بالصواب

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.