Labels

تصویر پے تبصرہ

 


*#تصویر پے مجھ ناچیز کا تجزیہ تبصرہ۔۔۔۔۔۔۔ !!*

*#پہلی بات*

کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی کہ اج بھی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم عشق رسول میں ، محبت رسول میں اج بھی اپنی جان مال دولت قربان کرنے کے لیے تیار ہے بلکہ قربان کر رہے ہیں

*#دوسری بات*

نعت خواں حضرات پر لازم ہے کہ اگر وہ زیادہ وقت اکثر وقت نعت رسول مقبول کو دیتے ہیں تو اس پاکیزہ کمائی میں سے حسب ضرورت مناسب مقدار میں اپنا گھر چلا سکتے ہیں اور بقیہ رقم دیگر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو مدارس میں ہیں پڑھا رہے ہیں ، 

جو لکھاری ہیں لکھ رہے ہیں

جو مقرر ہیں تقریر کرتے ہیں

 جو لیڈر ہیں سربراہی کرتے ہیں

 جو ورکر ہیں اپنا وقت جان مال سب کچھ پیش کرتے ہیں ان سب پر خرچ کرے۔ ۔۔۔۔ علم پہ شعور پھیلانے پہ اصلاح پھیلانے میں عشق رسول پھیلانے پہ زیادہ خرچ کرنا

 زیادہ بہتر ہے

۔ 

*#تیسری بات*

جب ایک عاشق رسول نعت خواں کی اتنی خدمت کی جا رہی ہے تو نثر کی صورت میں نعت خواں اسلام پسند اصلاح پسند محافظ ختم نبوت محافظ ناموس رسالت والے مجاہد علماء و مقررین و لکھاری پر اس سے بڑھ کر کہیں زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے ، اس سے بڑھ کر ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، اس سے بڑھ کر ان کی زیادہ عزت و وقعت ضروری ہے

۔ 

*#چوتھی بات*

علماء کرام نعت خواں حضرات بلکہ ہم سب پر لازم ہے کہ ہم عاجزی کریں تکبر نہ کریں ...دوسروں کو ...دوسرے عاشقان رسول کو عزت دیں بلکہ گنہگاروں کو بھی عزت دے کر حسن اخلاق دے کر اسلام کے قریب کریں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کریں۔۔۔۔۔ اپنے اپ کو بہت بڑی توپ نہ سمجھیں۔۔۔۔۔۔ جتنی زیادہ عزت وقعت دولت ملے اس سے بڑھ کر عاجزی کریں دوسروں کا خیال رکھیں۔۔۔ذاتی زندگی پر کم خرچ کریں۔۔۔اسلام کے سربلندی پر کے لیے زیادہ خرچ کریں۔۔۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے زیادہ خرچ کریں دیگر عاشقان رسول پر ورکرز پر زیادہ خرچ کریں ۔۔۔ علم و شعور پھیلانے پر۔۔۔۔اصلاح و عشق رسول پھیلانے پر زیادہ خرچ کریں

۔ 

*#پانچویں بات*

معتدل نعت خواں جو کسی بد مذہب اسلام دشمن منافق وغیرہ کی تردید کیے بغیر فقط شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرے نعت کی صورت میں تو وہ ساری زندگی ایسا کرتا رہے

اور دوسری طرف ایک نڈر مصلح عاشق رسول عالم لکھاری لیڈر ورکر ایک ایسا کام کر دے کہ دشمنان اسلام کی نیندیں حرام کر دے ختم نبوت ناموس رسالت پر پہرا دے گمراہوں بد مذہبوں دشمنان اسلام کو اسلام کی طرف راغب کر دے تو اس کا یہ ایک کام شاید دوسرے کی ساری زندگی کی خدمات سے زیادہ شرف و اہمیت والا قرار پانا چاہیے۔۔۔۔

۔ 

*#چھٹی بات*

بظاہر ایسے معتدل نعت خواں کو زیادہ وقعت اہمیت دولت دی جاتی ہے اور دوسرے عاشقان رسول محافظ ختم نبوت و مجاهد ناموس رسالت وغیرہ نڈر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر بظاہر کم وقعت دولت ملے تو وہ ہرگز ہرگز دل چھوٹا نہ کرے، پرواہ نہ کرے اپنے کام میں لگا رہے ۔۔۔۔

لوگ دراصل یا تو غلط فہمی میں ہوتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں اصل کام تو یہ ہے کہ شان بیان کی جائے کسی کا رد نہ کیا جائے، جس دن ان لوگوں کو سمجھ لگے گی کہ شان بیان کرنے کے ساتھ ساتھ رد کرنا دھمکیاں دینا کتنا ضروری ہے اس دن اپ ان کی نظر میں بہت بڑے مجاہد قرار پائیں گے ۔۔۔

اگر اپ کسی کی نظر میں بہت بڑے مجاہد قرار نہیں پاتے تو بھی ہمت مت ہارییے

 اپ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں محققین و علماء کی نظر میں

سچے صوفیاء کی نظر میں

بہت بڑے مجاہد ہیں

۔ 

کبھی لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ نعت خواں کے مقابلے میں اپ بہت بڑے مجاہد ہیں مگر پھر بھی اتنی وقعت دولت نہیں دیتے تو اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ بظاہر اپنی عقل میں ایک تیر سے دو شکار کرتے ہیں ایک تو یہ کہ مجاہد کی بلاضرورت حمایت وغیرہ نہ کر کے وہ اپنی دولت تجارت عہدے بچا کے رکھتے ہیں اور دل میں جو عشق رسول تحفظ ختم نبوت تحفظ ناموس رسالت کے لیے خرچ کرنے کی جو تڑپ ہوتی ہے اس کو پورا کرنے کے لیے معتدل نعت خواں پہ خرچ کرتے ہیں اور خفیہ طور پر مجاہد کے ساتھ بھی ہوتے ہیں کہ انکی عقل میں اج کا وقت یہ تقاضا کرتا ہے کر رہا ہے کہ ہم اتنی طاقت میں نہیں کہ مجاہد کی دو ٹوک بہت بڑی وقعت و خدمت کر سکیں کہ دشمنان اسلام اور اس کے چمچے منافق لوگ ہمیں عہدوں تجارتوں وغیرہ سے نکال باہر کر دیں گے اور ہم اہل اسلام مزید کمزور ہوتے جائیں گے اس لیے وہ بظاہر مجاہد اہل سنت کی اتنی وقعت اور خدمت نہیں کر پاتے

 لیکن اپ نے اے مجاہد اہل سنت کسی کی پرواہ نہیں کرنی۔۔۔۔دولت کی پرواہ نہیں کرنی ۔۔۔شہرت کی پرواہ نہیں کرنی وقعت کی پرواہ نہیں کرنی۔۔۔۔ کوئی ساتھ چلے نہ چلے کوئی وقت وقعت مدد دے نہ دے اپ نے مجاہدانہ کردار ادا کرتے رہنا ہے

۔ 

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

working whatsap nmbr

03468392475

00923468392475

second whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

رابطہ پہلے لکھے ہوئے وٹسپ نمبر پے فرماءیے مگر دونوں نمبر سیو رکھیے اور گروپس میں بھی دونون نمبر شامل کرکے ایڈمین بنا دیجیے کہ پرانہ نمبر کبھی کبھار گربڑ کرتا ہے تو دوسرے جیز وٹسپ نمبر سے دینی خدمات جاری رکھ سکیں...جزاکم اللہ خیرا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.