عید نماز..التحیات..آداب، مبارکبادی،دعوتیں؟

*عید نماز کا طریقہ،مستحبات،مبارکبادی...؟؟*

سال میں دو دفعہ ہی عید نماز آتی ہے مگر افسوس کئ لوگ عید نماز پڑھنا نہیں جانتے، کب ہاتھ اٹھانے ہیں اور کب باندھنے ہیں یہ بھی پتہ نہیں ہوتا، نماز کے دوران دوسروں کو دیکھ دیکھ کر ہاتھ اٹھاتے ہیں...افسوس، التحیات بھی یاد نہیں ہوتا...یاد رکھیے التحیات واجب ہے اس کے بغیر نماز ناقص ہے،ادھوری ہے...جلدی سے التحیات درود پاک یاد کر لیجیے...افضل التحیات یہ ہے:

التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ

درود ابراہیمی یاد کیجیے اگر یاد نہ ہو تو کم سے کم اتنا درود پڑہیے

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ

.

*#عیدالفطر_کی_نماز کا طریقہ*

نیت:نیت دل کے ارادے کا نام ہے زبان سے نیت کرنا اچھا ہے...مختلف کلمات سے نیت کی جا سکتی ہے مثلا زبان سے کہیے یا دل ہی دل میں نیت کیجیے کہ نیت کرتا ہوں نماز کی،نماز واسطے اللہ تعالی کے ، دو رکعت نماز عید الفطر واجب ساتھ چھ زائد تکبیروں کے، منہ طرف کعبہ شریف کے، وقت نماز عید الفطر، مقتدی کہے کہ پیچھے اس امام کے، بہتر ہے کہ امام کہے کہ امامت اسکی جو میری اقتداء کرے...یہ نیت کرکے کانوں تک ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے

پھر

ثناء یعنی سبحانک اللھم پوری پڑھے پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہتا ہوا ہاتھ چھوڑ دے پھر ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ چھوڑ دے پھر ہاتھ اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لے یعنی پہلی تکبیر میں ہاتھ باندھے، اس کے بعد دو تکبیروں میں ہاتھ لٹکائے پھر چوتھی تکبیر میں باندھ لے

پھر

امام اعوذ باللہ مکمل اور بسم اللہ مکمل آہستہ پڑھ کر آواز کے ساتھ الحمد اور سورت پڑھے یا تین آیات یا اس سے زیادہ پڑھے پھر رکوع و سجدہ کرے،

دوسری رکعت میں پہلے الحمد و سورت یا تین آیات یا تین ایات سے زیادہ پڑھے پھر تین بار کان تک ہاتھ لے جا کر اللہ اکبر کہے اور ہاتھ نہ باندھے اور چوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہتا ہوا رکوع میں جائے،

پھر سجدہ کرے پھر التحیات درود دعا پڑھ کر امام کے سلام پھیرنے کے ساتھ سلام پھیرے

 پھر امام پہلا خطبہ پڑھے پھر تھوڑی سی دیر بیٹھے پھر دوسرا خطبہ پرھے پھر دعا کرے پھر ایک دوسرے کو عید مبارکبادی دی جائے...نوٹ:ہر دو تکبیروں کے درمیان دو، تین تسبیح کی مقدار سکتہ(وقفہ،خاموشی) کرے

(ماخوذ از بہار شریعت، درمختار, فتاوی عالمگیری1/150 وغیرہ)

.

*عید نماز اور پنج وقتہ نماز...........؟؟*

عید نماز واجب ہے مگر پنج وقتہ نماز فرض ہے....فرض واجب سنت موکدہ سب کو اہمیت دینا لازم ہے، تو آج ہی سے پنج وقتہ نماز شروع کیجیے

الحمد یاد کیجیے...ثناء یاد کیجیے، کم سے کم دو چار سورتیں جلد یاد کیجیے اور آج ہی سے نماز پابندی سے پڑہیے، نماز سیکھنے کے لیے امام مسجد کے پاس جائیے،  کسی اہل علم سے سکھیے، کتاب خرید کر پڑہیے، کتاب نیٹ سے پی ڈی ایف میں ڈانلوڈ کرکے پڑہیے

.


*#عید ملنا،ملنےجانا اور مبارکبادی*

عید کے دن خوشی کا اظہار کرنا ،لوگوں کا آپس میں عید ملنا ، عید ملنے جانا اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دینا مستحب و ثواب ہے،مختلف مناسب اچھے الفاظوں سے عید کی مبارکبادی دے سکتے ہیں…مثلا کسی بھی زبان میں کہےکہ اللہ قبول فرمائے،یا تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَ مِنْكَ کہےکہ بعض صحابہ کرام علیھم الرضوان و تابعین عظام سے یہ مبارکبادی منقول ہے(دیکھیےشعب الایمان3446،طبرانی کبیر123)عید مبارک کہہ کر بھی مبارکباد دینا جائز.و.ثواب ہے(فتاوی شامی3/56)

.

*#عیدالاضحی_کا_روزہ…؟*

سنتِ مستحبہ و ثواب ہے کہ عیدالفطر میں نماز سے پہلے کچھ میٹھا کھائےاور عید الاضحی کے دن عید نماز سے پہلے یا قربانی سے پہلےکچھ نہ کھائے مگر اسےروزہ نہیں کہہ سکتے،اس میں روزہ کی نیت کرنا جائز نہیں…

(ماخذ فتاوی عالمگیری1/50 فتاوی رضویہ20/444)

.

*#رشتےداروں سے ملنے جانا…قبرستان*

 بالخصوص رشتےداروں کا ایک دوسرےکےگھر عید ملنےجانا سنت و ثواب ہے اور فوت شدہ رشتےداروں کی قبروں پےجانا بھی مستحب و ثواب ہے

(ماخذ موسوعہ فقہیہ کوئتیہ31/117,118)

.

*#دعوتیں*

ويتخذ الثلث ضيافة لأقاربه وأصدقائه

رشتے داروں اور دوست و احباب کی دعوت کے لیے تہائی حصہ گوشت رکھے(مطلب عید پے حسبِ طاقت عزیز و اقارب اور دوست و احباب کو دعوتیں کرنا یا ان کے گھر گوشت بھیجنا مستحب و ثواب ہے)

(بدائع صنائع5/81)

.

*#عید کے دن یہ کام مستحب و ثواب ہيں*

عیدالفطر کے دن نماز سے پہلے کچھ کھانا، نماز سے پہلے ناخن بال کاٹنا،غسل کرنا،نئے یا دھلے ہوئے عمدہ کپڑے پہننا مستحب و ثواب ہے

عید الفطر اور عید الاضحی کے دن عید نماز سے پہلےصبح کی نماز مسجد محلہ میں پڑھنا۔ عیدگاہ جلد چلے جانا - عیدگاہ کو پیدل جانا(ضرورت یا عذر ہو تو کسی بھی سواری، بائیک ، گاڑی وغیرہ پے جاسکتےہیں بشرطیکہ تکبر و بڑائی اور دکھاوا مقصد نہ ہو)عیدگاہ ایک راستے سے جانا دوسرے راستےسے واپس آنا - عیدگاہ کو اطمينان و وقار سے جانا مستحب و ثواب ہے

عید الفطر اور عید الاضحی کے دن خوشی ظاہر کرنا - کثرت سے صدقہ دينا،  آپس میں مبارک دینا- رشتےداروں سے عید ملنے جانا- عزیز و اقارب وغیرہ کی قبروں پے جانا مستحب و ثواب ہے

(ردالمحتار2/168وغیرہ)

.

ہوسکے تو تحریر جلد از جلد اور زیادہ سے زیادہ شیئر کیجیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ عید نماز سیکھ سکیں،ہوسکے تو مناسب لائک کمنٹ کیجیے تاکہ تحریر پھیلے

الحدیث،ترجمہ:

اللہ کی قسم تمھاری وجہ سے کسی ایک کو بھی ہدایت مل جائے تو یہ تمھارے لیے سرخ(انتھائی قیمتی)اونٹوں سے بہتر ہے..

(بخاری حدیث نمبر2942)

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

آپ میرا نام و نمبر مٹا کر بلانام یا ناشر یا پیشکش لکھ کر اپنا نام ڈال کے آگے فاروڈ کرسکتے ہیں،کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں،شئیر کرسکتے ہیں...نمبر اس لیے لکھتاہوں تاکہ تحقیق رد یا اعتراض کرنے والے یا مزید سمجھنے والےآپ سے الجھنے کےبجائے ڈائریکٹ مجھ سے کال یا وتس اپ پے رابطہ کرسکیں

.

بہتر تو یہ ہے کہ آپ تحریرات اپنے فیس بک اور وتس اپ گروپ پے کاپی پیسٹ کیا کریں،شیئر کریں

اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں اپنی تحریرات اپ کے وتس اپ گروپ یا فیس گروپ پےبھیجا کروں تو آپ مجھے ایڈ کردیں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.