انسانیت مگر کونسی؟ انسانی حقوق مگر کس کے بناءے ہوءے؟انسان اور مشین؟

*# #انسانیت انسانیت مگر کونسی انسانیت....؟؟ کونسے انسانی حقوق.......؟؟ کس کے بنائے ہوئے....؟؟ انسان اور مشین.....؟؟*

گذارش ہے آپ سے کہ میرا(یعنی ناچیز فقیر العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر)کا نیا وٹس اپ نمبر

03062524575

00923062524574

کو سیوو کر لیجیے اور وٹس اپ گروپس میں شامل کر لیجیے اور ایڈمین بنا دیجیے،میں فقط علمی تحقیقی تحریر اور تحریر پر جوابات بھیجوں گا باقی گروپ میں چھیڑ چھاڑ نہیں کرونگا...اور میرا نیا نمبر سیوو کرکے اپنے وتس اپ نمبر سے مجھے وتس اپ پے مسج بھی کیجیے تاکہ آپ کا نام لسٹ میں آجائے کیونکہ میں اہم علمی اصلاحی تحقیقی تحریرات تو گروپس میں بھیجتا ہوں مگر وڈیوز اور شارٹ مسج گروپس میں نہین بھیج پاتا تو وہ آپ کو اس طرح ملیں گے کہ آپ میری لسٹ میں ہونگے تو تمام لسٹ میں وڈیو شارٹ مسج بھیج دونگا...جزاکم اللہ

.

تو آئیے اب اصل مقصود کی طرف آتے ہیں.....!!

.

اے لیڈرو اے تبصرہ نگارو اے عھدے دارو

انسانیت انسانیت بول کر دھوکہ مت دو.. دو ٹوک بولو

کون سی انسانیت..؟ کونسے انسانی حقوق.....؟؟

.

چرسی موالی نشئی کی اپنی چاہت و اصول....وہ سمجھتا ہے کہ حق حاصل ہے کہ بندہ چرس گانجا وانجا شراب وغیرہ پیے مزے کرے، بلکہ مل بیٹھ کر کچھری کرکے نشہ کرنا بھی ہمارا حق ہے کہ ہم انسان ہیں ہمارا بھی حق ہے، کچھری کے نشے کا مزہ ہی الگ ہے، تم لوگ کیا جانو نشے کا مزہ کیا ہے....؟؟ یہ سب بھی انسان ہیں کیا یہ انسانی حقوق ہیں...؟؟

.

زانی شرابی کبابی کے  اپنے اصول....وہ سمجھتے ہین کہ ہم بھی تو انسان ہیں زنا ہمارا انسانی حق ہے، کچھ تو بےشرمی میں اتنے آگے چلے جاتے ہین کہ جی گینگ بینگ کا مزہ ہی الگ ہے، کچھ درندے تو کہتے ہیں ریپ کا لطف ہی الگ ہے کہ وہ نہ کرنے دے اور ہم زبردستی کریں....کچھ  وحشی تو سمجھتے ہین کہ بچیون سے زنا کا حق ہے ہمارا کہ ہمارے مزے کے لیے ہی تو سب کچھ بنا ہے،بچیوں کی چیخ و پکار پے بےپرواہ مردود وحشی درندے وائرس شدہ پلید الٹا لذت پاتے ہیں ، انہیں کیا پتہ کہ رحم و شفقت کا مزہ کیا ہے ...عورت زانیہ کے الگ چاہت و حقوق ہیں کہ ایسا ہو ویسا ہو اتنا ہو وہ ہو کبھی وہ ہو اور کبھی دو چار ہوں،  کبھی اس طرح کبھی اس طرح......یہ سب بھی انسان ہین کیا یہ انسانی ھقوق ہیں...؟؟

.

دولتمند وڈیرے لیڈر سمجھتے ہین کہ انہیں حق ہے کہ نوابی کریں، حکمرانی کریں، دوسرے نوکر چاکر بوٹ پالشیے چمچے ہوں، انکی واہ واہ کرنے والے ہوں....گاڑی لینڈ کروزر شراب جوا نشہ وشہ صرف انکو ملنا چاہیے...دولت تجارت میں ان کے آگے کوئی جانے لگے تو ٹھوک ڈالو، بھلا غریب اگر امیر ہونے لگے تو ہم امیر کس پر حکمرانی کریں گے...کیسے شراب زنا جوا اسانی سے کریں گے....؟؟ یہ سب بھی انسان ہیں تو کیا انہین یہ حقوق انسانی حقوق کہلا سکتے ہیں...؟؟

.

عقلمند ساءنسدان تو کہتے ہین ہمارا انسانی حق ہے کہ ہم ھکومت کریں....شراب جوا زنا سے روکیں، لوگ ہمارے غلام ہوں، جو ہم کہیں وہ انسانی ھقوق کہلاءیں...برے علماء دانشور تو خود کو اصل حقدار سمجھتے ہیں کہ جو یہ لوگ کہیں وہی اصول بن جاءیں وہی انسانی حقوق کہلاءیں کہ اصل انسان تو یہی ہیں دوسرے تو کیرے مکوڑے غلام ہیں......یہ لوگ بھی انسان ہیں کیا انکی چاہت انکے اصول کو انسانی حقوق کہو گے.....؟؟

.

تاجر کی سوچ و چاہت الگ کہ اسکا انسانی ھق ہے کہ ڈبل ٹرپل نفع رکھے....ذخیرہ اندوزی کرے... من مانی کرے، دوسرے کو اگے بڑھنے نہ دے... دوسروں کو امیر بننے سے روکنا تاجروں کی کمی کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں کہ زیادہ تاجر ہوگئے تو ہمارا دھندا کیسے چلے گا...ہمارا من پسند ریٹ کیسے چلے گا....؟؟یہ تاجر بھی انسان ہیں کیا انکی چاہت انکے اصول کو انسانی حقوق کہو گے.....؟؟

.

بچوں کے اپنے اصول و چاہت ہین کہ بس کھیلیں کھیلین کھیلیں اور کھاءیں پیین موج مستی کریں توڑ پھور کریں کوءی روک توک دانٹ ڈپٹ نہ ہو، کوءی محنت مشقت نہ کرنی پڑے، شادی وادی کے ذمہ داری والدین پر ہے...وہ دولت بھی دے کے جاءیں...کوءی مشکل پیرڈ پرھنا نہ پڑے، محنت نہ کرائی جاءے....عیاشی موج مستی جوا شراب زنا کبوتر بازی پنگ بازی گیم شیم جو من میں آئے انکے انسانی حقوق ہیں....کیا انسانی حقوق کہو گے....؟؟

.

ایجڈ بوڑھے بوڑھیاں کی اپنے اصول و چاہت....وہ سمجھتے ہین کہ انکا حق ہے بچوں عورتوں پے حکمرانی نوابی کرنا...جو وہ کہیں وہی کچھ رائج ہو وہی انسانی ھقوق ہوں...کیا یہ انسانی حقوق ہیں....؟؟

.

آخر کونسی انسانیت.....؟؟ کونسے انسانی حقوق.....؟؟

امریکہ والی انسانیت و انسانی ھقوق..یا چین والی.. روس والی یا برطانیہ والی..؟؟ یھودیت والی یا عیسائیت والی..؟؟

انگریزی انسانیت یا ہندومت مت والی..،؟

ملحدوں والی انسانیت یا مفاد والی انسانیت...؟؟

اسلام والی انسانیت یا غیراسلامی انسانیت..؟؟

.

انسانیت کے کون سے اصول..؟؟

جو دولت مند طبقہ بناے..؟ حکومتی انسان بناے..؟

.

انسانیت کے کون سے اصول..؟

جو بے راہ روی پسند لوگ بنائیں..؟

لالچی طاقتی مفادی ایجنٹ لوگ بنائین..؟

.

انسانیت کے کونسے کے اصول..؟؟جو انگریز بنائیں..؟ جو روس امریکہ جاپان بناے..؟جو اسلام.نے بتاے یا جو غیرمسلموں نے پڑھاے..؟؟

کون سے اصول..؟؟ 

.

اوہ..وہ انسانیت وہ اصول جو بندہ خود بناے...؟؟

پھر تو سب کو رہنے دو سب اپنے اپنے اصول بنائیں..

چور ڈاکو مفادیون کے اپنے اصول

چرسی موالی فحاشی پسند کے اپنے اصول

مکار منافق طاقت ور کے اپنے اصول

بچوں کے اپنے اصول عورتوں کے اپنے اصول

نوجوانوں کے اپنے اصول

تعلیم.یافتہ کے اپنے اصول جاہل کے اپنے اصول

ہر ایک کے اپنے اپنے اصول....اپنی اپنی خواہشات

ہندو انسان کے اپنے اصول

انگریز انسان کے اپنے اصول

ملحدوں منافقوں مفادیوں کے اپنے اصول

ہر گروہ ہر طبقہ ہر قوم بلکہ ہر شخص کے اپنے اصول

پھر تو ایک ایک شخص کو الگ الگ ملک دیجیے جہان وہ اپنے اصول فقط اپنے اوپر لاگو کر سکے ورنہ ایک گلی محلے گھر میں ہزاروں کے اپنے اپنے اصول آزادیاں فحاشیاں چوریاں زبردستیاں من مانیاں پسندیگیاں ہونگی تو معاشرہ تباہ......!!

.

کہیں تم انسانیت کے نام پر مغربیت لادینیت لانا تو نہیں چاہتے...؟، انگریزیت لانا تو نہیں چاہتے...؟

کس کے اشارے پے ناچتے ہو بولتے ہو...؟؟

.

انسانیت کے نام پر مغربیت..عیاشی..تباہی.. من پرستی..طاقت پرستی ..فحاشی بند کرو...

بند کرو یہ دھوکہ بازی......!!

.

اسلام والی انسانیت،اسلام والی آزادی.. اسلام والی پابندی زندہ آباد.......!!

.

انسانیت کے وہ اصول برحق.و.بہتر جو اسلام نے بتائے..

قرآن و آحادیث میں آئے.. صحابہ کرام اہل بیت اطہار اور اولیاء کرام نے عمل کرکے دکھائے...

.======================

دیکھیے انسان ایک مشین کی طرح سمجھ لیجیے...سمجھ لیجیے کمپیوٹر ہے کوئی لیپ ٹاپ ہے کوئی سمارٹ فون ہے کوءی سادہ فون ہے کوئی کتنے ریم روم والا تو کوءی کس سرکٹ و سوفٹویر والا......!!

ہر پروڈکٹ کے ساتھ ایک کتابچہ ہوتا ہے کہ اس مشین کے یہ اصول ہیں...یہ خاصیات ہیں...اسکو اس طرح چلاءیں...اس طرح چلایا تو وائرس بیماری تباہی کا خطرہ...اتنے وولٹ فلاں چارجز اتنے ایمپائر سے چارج کرنا ہوگا ورنہ زیادہ کرنٹ زیادہ حق دے دیا تو تباہی.....!!

اس سے اتنا کام لینا ہے...زیادہ لیا تو ہینگ و تباہ....!! فلاں کام لینا ہے....فلاں لو گے تو تباہ....!!

فلاں اپڈیٹ مناسب رہے گی...فلاں سوفٹویر مناسب رہے گا...فلان فلاں اپڈیٹ و سافٹویر کییے ڈالے تو تباہ....!!

کمرے میں معاشرے میں گرمائش نہ ہوجاءے اس لیے کچھ وقت کے لیے بند کرنا ہوگا...ای سی کولر چلانا یوگا...اتنی بجلی خرچ کرنی ہوگی...

.

فلاں خرابی اجاءے تو اس طرح ٹھیک کرو....اس حال پے پہنچ جاءے تو کچرے میں ڈال دو یعنی سزاءے موت ہی اسکا ھق ہے اب....اگر کوءی نئ خرابی آجاءے تو مستری ماہر کے پاس لے جاؤ وہ کتابچے حقوق اصول اصلیت خوب جانتا ہے وہ کچھ نہ کچھ حل نکال ہی لے گا....اگر وہ کہہ دے کہ تباہ ہے تو سزاءے موت ہی آخری حل ہے... ہوسکتا ہے اسکی واش یعنی دھلاءی یعنی کوڑے قید سزا وزا سے صحیح ہوجاءے گا....وہ حل نکال لے گا کہ اس طرھ طرح ٹھیک ہوسکتا ہے....وہ یہ بھی بتا دے گا کہ اس کو دوسرے فونوں سے اٹیچ مت کرنا ورنہ وائرس دوسرے کو بھی لگ جاءے گا

.

بلا تشبیہ اللہ نے انسان بنائے....انسانیت کے حقوق و تعلیمات و آزادیاں پابندیاں سب کچھ بتایا انبیاء و رسولوں علیھم السلام کے ذریعے....اللہ نے آخری رسول و کتاب بھیج دی اور دوسری کوئی کتاب یا مستری سے روک دیا کہ وہ غلط استعمال کریں گے تباہ کریں گے.....!! آخری کتاب قرآن اور آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں... عقلِ کامل ہیں...اللہ نے ان کے ذریعے سب کچھ بتا دیا، انہون نے ہم تک پہنچا دیا اور بتا دیا کہ آئندہ جو مستری ائیں گے وہ ہماری ہی رہنماءی سے رہنماءی لیکر قیاس کرکے حل نکالیں گے لیھذا فلان فلاں خرابی کا حل یہ ہے مگر نیا مسءلہ نکل آءے تو ماہر مستری یعنی قرآن و سنت کے ماہر مجتہد علماء ہی حل نکالین گے انکی پیروی کرو انکا کہنا مانو

.

دیکھو میں نے مختلف قسم کے انسان بناءے ہین تو میں تمھیں بتا رہا ہوں کہ فلاں کے لیے فلاں حق ہی انسانی حق ہے اور فلاں کے لیے فلاں پابندی ہی انسانی ھق ہے اور فلان فلاں معاملے میں تم سب برابر ہو اور فلاں فلان معاملے میں الگ ہو تو حقوق بھی الگ الگ ہیں

.

دیکھو وائرس شیطان برائی کا خیال رکھو کہیں تمھاری زات یا معاشرے کو تباہ نہ کر دے....!!

.

انسانوں تمھاری ریم روم کم ہے...تم کمزور ہو...تم کم عقل ہو...تم اپنی من پسندی مانی نہین کرسکتے...عقل کل تو اللہ ہے اور پھر کافی عقل اور صحیح عقل انبیاء کو ہے پھر انکے نائب یعنی اچھے سچے علماء کو عقل ہے...سمجھ ہے...وہ مینول کتابچے اصلیت اصول خوب جانتے ہیں انکی مانو....ان سے حل کراؤ

.

اللہ رسول سچے اچھے علماء.......انہی کے بتاءے ہوءے اصول و حقوق ہی اصل میں انسانی حقوق ہیں...انکی فرمانبرداری ہی انسانیت ہے

انہوں نے فرمایا کہ:

اللہ کا انکار کر دو گے...رسول کا انکار کردو گے.. اولیاء علماء کا انکار کر دو گے...ملحد بے دین بن جاؤ گے تو اس میں تمھاری تباہی معاشرے کی تباہی ہے....یہ وائرس تمھیں لگ جاءے تو سمجھ جاؤ کہ دماغ کو وائرس لگ گیا ہے... بیماری خرابی لگ گئ ہے، مستری سے علاج کراؤ یا پھر علاج جو قرآن و سنت ہے اس کے پابند بن جاؤ چاہے تمھیں وائرس و خرابی والا زہن کچھ بھی کہے مت مانو

.

دیکھو شراب نشہ تمھیں تباہ کر دیگا....گالی گلوچ تکبر ہڑبراہٹ اور دماغی بیماریاں اعصابی بیماریان لگنا شروع ہوجائیں گی، گردے پھیپھڑے معدہ آنتیں خراب ہو جاءیں گی...بےادب بن جاؤ گے...سرعام نشہ کرو گے تو ڈبل تباہی کہ وائرس پھیلاؤ گے...دوسروں کو بھی تباہ کرو گے...تم سدھر جاؤ ورنہ تمھیں سزا و سختی ملے گی تاکہ خراب دماغ خوف کی وجہ سے ہی سہی مگر رک تو جائے گا تباہ سے بچ تو جائے گا...معاشرہ بھی بچ جاءے گا...انسانیت پروان چڑھے گی ورنہ شراب نشہ عام ہوگیا تو کمزور تباہ شدہ بچے پیدا ہونگے...انسانیت کی تباہی ہوگی

.

دیکھو جوا سود بھی وائرس و خرابی ہے...محنت سے روکے گا...لالچی بنا دیگا ہوس لگا دیگا... من موجی بے پرواہ بنا دیگا....مان باپ اولاد گھر گاڑی سب کچھ بیچ ڈالو گے....جوا سود کا تھوڑا سا بظاہر نفع ہے مگر اسکا انجام انسانیت کے لیے تباہ کن ہے

.

چوری ڈاکہ دہشتگردی بھی وائرس و خرابی ہے...جو محنت و عقل کو خراب و کمزور کر دے گی...معاشرہ تباہ ہوگا.. ہوس لالچ سستی کاہلی لگ جاءے گا...ان سے پھر جسمانی امراض اور ذہنی اعصابی امراض لگتے جاءیں گے

.

بےحیائی بےپردگی زنا بھی وائرس و خرابی ہے...انسان کو بے وفا بنا دے گی... بے غیرت بے پرواہ بنا دے گی...زنا بے شرمی ہٹ دھرمی مفادیت مطلبیت بےوفائی تباہی تک بےپردگی لے جائے گی...ایڈز کینسر مردانہ زنانہ کمزوری بڑھے گی، مضبوط بچے مضبوط انسان پیدا کرنے کی صلاحیت بدتر ہوجاءے گی...بےسکونی برھے گی..  ہوس لالچ بڑھے گی...بےپردگی سے وائرس دوسروں کو لگے گا اور تمھارا ذہنی توازن بھی آہستہ آہستہ خراب و تباہ ہوتا جائے گا....بے پردگی بڑھ کر شراب کباب زنا جوا نشہ وشہ تک معاملہ چلا جائے گا...تمھین بھی یہ لگ سکتا ہے اور تمھارا وائرس کسی اور کو بھی لگ سکتا ہے اس لیے اھتیاط و پابندی کرو...مرد بھی پابندی کریں اور عورت بھی پابندی کرے

.

عورت پر کمانے شمانے باہر کی زمہ داری نہیں اور مرد پر گھر کی تھوری مگر باہر کی زیادہ زمہ داری ہے اسی میں ذاتی معاشرتی بھلاءی ہے کیونکہ عورت مشین ہی کمزور ہے، وہ بہک جاءے گی کہ کہ اس میں محبت کا عنصر زیادہ دالا گیا ہے تاکہ اولاد کو چاہے اور اسکی تربیت کرے ورنہ کوئی عورت بچہ جننے سے بھاگے گی اور انسانیت کی تباہی ہوگی....مرد کو تھوڑا سخت مزاج بنایا ہے تاکہ باہر کی مشقتیں ازمائشیں سہہ لے...جس طرح مشینیں الگ الگ بنائی گئ ہیں اسی طرح عورت مرد الگ الگ چاہت و اصول کے بناءے گئے ہیں...کچھ مشینیں چار چار کام اسانی سے کرتی ہیں اسی طرح مردوں میں سے جو چار چار کی طاقت وسعت رکھے وہ چار شادیاں کرسکتا ہے،بوجھ سہہ سکتا ہے...ہاں بنانے والے نے بتا دیا ہے کہ چار سے زیادہ کی عموما طاقت نہیں مرد میں...اس لیے حد میں رہے ورنہ حقوق تلفیاں کریگا...سنبھال نہ سکے گا.. خون کی کمی پروٹین کی کمی نمکیات کی کمی کیلشیم کی کمئ ائرن کی کمی جیسے مرض لاھق ہونگے اور مرض والا انسان بچے بھی مرض والے کمزور پیدا کریگا....زیادہ بیویاں رکھے گا تو کمانے شمانے خدمات کرنے معاشرتی انسانی فلاح کے کام کرنے کی طرف توجہ نہ دے سکے گا...حکمرانی صحیح طرح نہ کرسکے گا...عورت چار چار نکاح نہیِ کرسکتی کہ ایڈز کینسر وغیرہ بیماریاں پیدا ہونگی...چار چار نطفے ہونگے تو جینیاتی امراض بڑھیں گے...عورت کمزور ہے چار چار سے وفا و حق ادائیگی نہیں کرسکتی...اور بھی بے شمار راز چھپے ہونگے اس آزادی و پابندی میں کہ بنانے والا اللہ خوب جانتا ہے ہم نہیں جانتے

.

دیکھو ہر وقت محنت کرو....اس میں جسمانی فوائد ہیں انسانی فواءد ہیں...جسم ایکٹوو رہے گا وائرس کا مقابلہ کریگا...کچھ وقت دولت کمانے کو دو..  کچھ وقت علم کو دو....کچھ لوگ تحقیق پے توجہ دیں... کچھ لوگ محنت پے توجہ دیں... اور ہر ایک دوسرے کی مدد کرے.. وفا کرے...تعاون کرے..  محسن سمجھے...ترقی دلائے...خدمات کرے... نفع پہنچائے...ایک دوسرے کو روک توک نصیھت کریں...وائرس شدہ سے عموما بائیکاٹ و دوری رکھیں مگر ماہر مستری علماء اطباء وائرس شدہ کا علاج کرنے کی کوشش کریں وہ بائیکاٹ نہ کریں...کچھ کو وائرس تباہ کر چکا ہوگا اسے تلف کر دیں سزائے موت دیں تاکہ وائرس دوسروں تک نہ پہنچے نہ پھیلے...کچھ وائرس شدہ پر پابندی لگاءیں سزا سختی کریں کہ وہ وائرس کی وجہ سے یا فطرتا کم عقل ہوگئے ہیں، برے ہوگئے ہیں....چرس مرس نشہ وشہ جوا شراب زنا کباب موج مستی دنیا میں مگن ، دولت میں مگن طاقت نوابی تکبر شہرت کی طلب بےوفاءی بےھیائی براءئ و تباہی و وائرس ہیں....انکا علاج کرو... روک تھام کرو...سختی بھی لازم تو سمجھانا بھی لازم تو بائیکاٹ بھی لازم تو سزاءے موت بھی لازم .... خوف بھی لازم اور نرمی محبت بھی لازم...

.

عبادت حسب طاقت مناسب مقدار میں تو لازم  ہی لازم کہ علاج بھی ہے اور اصل بنانے کا مقصد بھی ہے، انسانیت بھی ہے تو وائرس کی روک تھام و بچاؤ بھی ہے....جسمانی فواءد بھی ہیں تو ذہنی فوائد بھی ہیں.....!!

عبادت سے تکبر ہوس لالچ نوابی غرور ٹوٹتا ہے کہ انسان اللہ کے حضور جھکتا ہے اسے بڑی طاقت سمجھتا ہے تو خود بخود خود کو کمزور سمجھے گا...عاجزی کریگا.. خدمات کرے گا کہ اللہ راضی ہو... معاشرہ اچھا بنے گا...انسانیت کا فائدہ ہوگا

.

عبادت سے ادب سکھنے کو ملتا ہے تو چمچہ گیری مایوسی بوت پالشی سے نفرت ہوتی ہے کہ اصل مالک تو اللہ ہے...کسی بندی کی چمچہ گیری کیا کرنی...مگر اللہ کے پیارے بندے بھی ہیں تو ادب کریں گے تو اللہ راضی ہوگا....اللہ کی خاطر سب کا ادب کریگا اور اللہ کی خاطر کسی سے عارضی نفرت و باءیکاٹ کریگا....اللہ کا خوف نہ ہوگا تو بےپرواہ لالچی سست مفادی مطلبی زانی شرابی کبابی کمزور کم عقل ہوتا جائے گا

.

یہ حقوق یہ مشروط ازادیاں یہ پابندیاں یہ زمہ داریاں یہ مشروط کھیل کود تفریح یہ مناسب غذا دوا دعا.....یہ سب عبادت کے لیے ہی تو ہے، کہ ایسے کرنے سے انسانی مشین اور انسانی معاشرہ بہتر مفید اچھا ہوتا جائے گا تو اپنے خالق مالک رب تعالیٰ کی اچھی طرح عبادت کرسکے گا...مفید وٹامن بیکٹریا پروٹین ھلال گوشت و دیگر غذا کھاءے گا تو طاقت و قوت پاءے گا عبادت کرسکے گا ... طاقت قوت سے دماغی طاقت بھی بڑھے گی...جائز تفریح جائز دنیا سے دماغ ریفریش ہوگا تو عبادت کر سکے...اچھا سوچے گا.. اچھی سوچ و عمل پھیلاءے گا...دولت کمائے گا تو مجبوروں کمزوروں کی خدمات کر سکے گا...طاقت اقتدار میں آئے گا تو اچھے قوانین یعنی اسلام کے بتائے ہوئے معتدل و اچھے مفید و بہترین انسانی ھقوق نافذ کریگا...اسی میں اس کی ذاتی و معاشرتی و انسانی بھلاءی ہے....یہی انسانیت کی ایک جھلک ہے ورنہ لکھیں سوچیں سمجھیں تفصیل میں جائیں تو ہزاروں لاکھوں کروڑوں جلدوں پر مشتمل کتاب بھی کم پڑ جاءے گی........!!

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

new WhatsApp nmbr

00923062524574

03062524574

+923062524574

 Twitter and old whatsapp nmbr

03468392475

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.