مدارس و معلمین کی اہمیت اور مستقبل......؟؟

*درس نظامی..تقوی..جاب..سائنسدان..کالجز*

*طلباء.و.سرپرستوں کے نام....عاجزانہ پیغام*

*مدارس کی اہمیت*

القرآن:

فَلَوۡ لَا نَفَرَ مِنۡ کُلِّ فِرۡقَۃٍ مِّنۡہُمۡ طَآئِفَۃٌ  لِّیَتَفَقَّہُوۡا فِی الدِّیۡنِ وَ لِیُنۡذِرُوۡا قَوۡمَہُمۡ

ترجمہ

تو کیوں نہ ہو کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی فقہ و سمجھ حاصل کریں اور اپنی قوم کو ڈر سنائیں(باعمل ہوکر علم شعور معاشرےمیں پھیلائیں)

(سورہ توبہ آیت122)

.

الحدیث:

طلب العلم فريضة على كل مسلم

ترجمہ: علم کی طلب ہر مسلمان پر ایک فریضہ ہے

(ابن ماجہ حدیث224)

.

مذکورہ آیت مبارکہ اور حدیث مبارکہ میں واضح حکم ہے کہ بالعموم کچھ نہ کچھ یعنی فرض واجب کا علم تو ہر ایک پر فرض واجب ہے اور سنتوں کا علم بھی ضروری ہے اس کے علاوہ ایک جماعت ہونی چاہیے جو علوم و فنون و تحقیقات کی ماہر ہو، جس سے دوسرے لوگ مسائل پوچھیں، ایسی جماعت پیدا ہونے کا معتبر و اہم ذریعہ اچھے سرگرم مدارس ہی ہیں....اس آیت مبارکہ و حدیث مبارکہ سے بالواسطہ مدارس کی اہمیت و فضیلت بیان کی گئ ہے...اللہ کریم ہمیں مدارس علماء و اساتذہ کی قدر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے، انکی امداد و ترقی کی سوچ عطاء فرمائے…اور امداد کرکے تکبر و بڑائی میں مبتلا ہونے سے بچائے 

.

*پیغام.و.عرض*

جیسےہی مدارس کھلیں تو قابل بچوں کو معتبر سرگرم اہلسنت مدرسہ میں داخل کرائیے....

الحدیث…ترجمہ:

گناہ گار ہونےکےلیےاتنا کافی ہےکہ کوئی اپنے عیال.و.ماتحتوں کو ضائع کرے(ابوداؤد حدیث1692)

اےحکمرانوں، وڈیرو، آفیسرو، ذمہ دارو، عہدے والو، علم والو، گدی نشینو، استادو...والدین...سرپرستو سنو........!!

اسلام ہمیں سمجھاتا ہے کہ:

اولاد، اہلِ خانہ، طلباء، مرید، مزدور، کسان، عوام ، ورکرز وغیرہ ماتحتوں،چھوٹوں کو غلام.و.حقیر نہ سمجھو.......انکی ترقی، بھلائی،بڑائی سوچو..........!!

.

بہتر ہے کہ حفظ اور مڈل یا میٹرک کرائیے

پھر

درس نظامی(عالم کورس)میں داخلہ دلواءیے دنیاوی لالچ کے بغیر...خالص اللہ کی رضا اور شعور کے لیے.......!!

.


عالم کورس ، اسلامی تعلیم خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے حاصل کیجیے ، اپنے شعور کے لیے اور علم و شعور پھیلانے کے لیے حاصل کیجیے…نوکری رزق پیسے پیشے کی بالکل فکر نہ کیجیے...بےفکر ہو کر بھر پور دل لگا کر توجہ اور کثرت سے تعلم و مطالعہ کیجیے....کتب پڑہیے سمجھیے اعتراضات اٹھا کر اس کے جواب تلاش کیجیے اچھے محامل و تاویلات تلاش کیجیے،نوٹس لکھیے خلاصہ لکھیے،اعتراضات جوابات لکھیے,درسی کتب تک محدود نہ رہیے شروحات و زائد کتب مختلفہ کا مطالعہ کیجیے سمجھیے...ہر دنیاوی فکر سےبےفکر ہوکر درس نظامی مکمل کیجیے...*ان شاء اللہ عزوجل آپ کو رزق وہاں سے ملے گا جہاں سے آپ کا وہم و گمان بھی نہ ہو گا....*

.

میں نے الحمد للہ خالصتا رب کی رضا کےلیے،شعور حاصل کرنے کے لیے،علم و شعور پھیلانے کے لیے علم حاصل کیا...درس نظامی مکمل توجہ و دنیاوی بےفکری سے مکمل کیا اور اللہ کریم نے ہر موڑ پر پریشانیوں سے راہِ نجات دی اور وہاں سے رزق عطاء فرمایا اور عطاء فرما رہا ہے کہ جہاں سے میرا وہم و گمان تک نہ تھا....

.

القرآن:

مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ  یَجۡعَلۡ لَّہٗ  مَخۡرَجًا وَّ یَرۡزُقۡہُ  مِنۡ حَیۡثُ لَا یَحۡتَسِبُ

ترجمہ:

اور جو تقوی اختیار کرے اللہ اسے راہ نجات دے گا اور اسے وہاں سے رزق دیگا جہاں سے اسے وہم و گمان بھی نہ ہوگا

(سورہ طلاق آیت2,3)

.

مکمل توجہ اور ہرطرح کی دنیاوی فکر سے بےفکر ہوکر درس نظامی مکمل کریں گے یا کافی علم حاصل کرلیں گے تو آپ ایک قابل باشعور بندہ بن کے نکلیں گے......اب آگے کیا کرنا ہے آپ کے پاس بہت راستے ہیں

مثلا

①قابل مدرس بن جائیے افتاء کیجیے پھر ترقی کرتے کرتے شیخ الحدیث و التفسیر بن جاءیے واعظ و مصنف بن جاءیے....مناسب لگے تو بڑوں کی اجازت و دعاؤں سے آپ اپنا الگ مدرسہ کھول لیجیے

②قابل مدرس و واعظ بن کر ساری زندگی گذار دیجیے

③تدریس کے ساتھ ساتھ امامت خطابت کیجیے

④تدریس کے ساتھ ساتھ نظامت کیجیے

⑤تدریس کے ساتھ ساتھ افتاء کیجیے

⑥فرسٹ ٹائم تدریس کیجیے اور سیکنڈ ٹائم اپنا کاروبار خرید و فروخت کوءی پیشہ ہنر سیکھیے مثلا درزی الیکٹریشن، دودھ بیچنا، موبائل کی دوکان، جوتے، کپڑے ،فوڈ،  فروٹ کی دوکان.....کوئی اور کاروبار کی دوکان

⑦عالم کورس مکمل کرنے کےبعد پولیس فوج ریجنر اسکول کالج یونیورستی سیاست میں چلے جانا بھی عمدہ آپشن ہے مگر کوشش کیجیے کہ کسی طرح علم و شعور لینے پھیلانے سے ناطہ نہ ٹوٹے...خطابت تدریس سوشل میڈیا پے لکھنا کوئی بھی طریقہ علم سے جڑے رہنے کا نکال لیجیے

⑧فرسٹ ٹائم تدریس کیجیے سیکنڈ ٹائم ٹیوشن پڑھائیے

⑨فرسٹ ٹائم تدریس کیجیے سیکنڈ ٹائم انگلش لینگوئیج سینٹر جاءیے پھر اپنا لیگوئج سینٹر کھول لیجیے

10:عالم کورس مکمل کرنے کے بعد

اسلامی و دنیاوی مکس نصاب والا نجی پرائمری اسکول کھول لیجیے اور خطابت بھی کیجیے تاکہ اعلی تعلیم  سے وابستگی بھی رہے اور علم و شعور پھیلانا بھی جارے رہے

11:ثالثہ رابعہ تک کا اپنا مدرسہ کھول لیجیے ، رابعہ کے بعد طلباء کو کسی بڑے مدرسے بھیجیے...خطابت بھی کیجیے ہوسکے تو امامت بھی کیجیے

.12:درس نظامی کےساتھ ساتھ اسکول کالج سے پرائیوٹ ایف اے بے اے بھی کیجیے پھر درس نظامی مکمل کرکے طب میڈیکل انجنیرائنگ سائنس میں داخلہ لیجیے ، ایم فل ، پی ایچ ڈی کیجیے ، انجنیر ساءنس دان لیکچرار بنیے

.

.

الحاصل:

عالم کورس مکمل توجہ ، کثیر و دقیق مطالعہ سے مکمل کیجیے 

پھر

استاد لیچکرار ڈاکٹر انجنئیر مفتی واعظ مصنف تاجر پولیس فوجی ، سیاستدان ، صحافی، سائنسدان قوال شاعر نعت خواں کچھ بھی اچھا بنیے اور اسکے ساتھ ساتھ علم و شعور لیتے رہنے پھیلاتے رہنے سے تاحیات وابستگی بھی رکھیے

.

آپ اگر والد ہیں سرپرست ہیں مدرسے کے بڑے ہیں تو اپنے بیٹے ماتحت طالب علم کو سمجھائیے اسے تعلیم بھرپور توجہ و نگرانی میں رب کی رضا کے لیے دلوائیے... تاکہ آپ کا بیٹا ، آپ کا اسٹودنٹ مکمل توجہ سے علم حاصل کرکے قابل علمی عملی شخصیت بنے

پھر

کچھ اور اچھا بنے................!!


.

القرآن..ترجمہ:

*جو قوت،طاقت ہوسکے تیار رکھو..(انفال60)*

آیت مبارکہ مین غور کیا جائے تو ایک بہت عظیم اصول بتایا گیا ہے... جس میں معاشی طاقت... افرادی طاقت... جدید ہتھیار کی طاقت... دینی علوم و مدارس کی طاقت، جدید تعلیم و ترقی کی طاقت.... علم.و.شعور کی طاقت... میڈیکل اور سائنسی علوم کی طاقت... جدید فنون کی طاقت... اقتدار میں اچھے لوگوں کو لانے کی طاقت.. احتیاطی تدابیر مشقیں جدت ترقی

اور دیگر طاقت و قوت کا انتظام کرنا چاہیے... یہ بھی جہاد کا حصہ ہیں..اس ایت مبارکہ سے اچھی جدت و ٹیکنالوجی اچھی دولت طاقت سب کا ثبوت ہے

.

ایک دفعہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام کے پاس *دولتمندی* کا تذکرہ ہوا تو آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا:

لا بأس بالغنى لمن اتقى، والصحة لمن اتقى خير من الغنى، وطيب النفس من النعيم

ترجمہ:

دولت مندی(جائز طریقے سے دولت پیسہ کمانے) میں کوئی مضائقہ نہیں اُس کے لیے جو تقوی کرے، اور صحت دولت سے بہتر ہے اُس کے لیے جو تقوی کرے،اور اچھی طبیعت(خوش اخلاقی، پاکیزہ طبیعت) نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے

(ابن ماجہ حدیث2141)

الحدیث،ترجمہ:

کیا ہی اچھا ہے وہ "اچھا مال" (وہ پاکیزہ، حلال مال.و.دولت) جو اچھے شخص کے پاس ہو..(مسند احمد حدیث7309)

الحدیث،ترجمہ:

طاقتور(اچھی دولت طاقت والا) مومن کمزور مومن سےزیادہ بہتر و اللہ کو زیادہ محبوب ہے(مسلم حدیث2664)

.

فتاوی رضویہ میں ہے

*جدت* ممنوع نہیں بشرطیکہ کسی ممنوع شرعی میں شامل نہ ہو(فتاوی رضویہ22/191)

اسلام جدت ، جدید تعلیم.و.ٹیکنالوجی اچھی پاکیزہ معیشت دولت کےخلاف نہیں بلکہ اسےکسی حد تک ضروری تک قرار دیتا ہے

مگر

جدت و تعلیم کے نام پر خفیہ سیکیولرازم، لبرل ازم ،فحاشی بےحیائی غلامی ایجنٹی منافقت،کھلی آزادی کےخلاف ہے

.

مدارس کی جدت اچھا اقدام ہے

مگر

*اسکول کالج یونیورسٹی کےنصاب.و.نظام کی ترقی و اسلامئیزیشن اولین ترجیحی فریضہ ہے*

.

نوٹ:

رزق حلال کمانے کا کوئی بھی جائز طریقہ اپنائے مگر ساتھ میں بھرپور کوشش کرکے خطابت جز وقتی تدریس وغیرہ کیجیے، سوشل میڈیا پے اسلامی کام کیجیے تاکہ علمی فکری ترقی ہوتی جائے....*علم و شعور حاصل کرتے رہنے اور پھیلاتے رہنے سے وابستگی رہے*

.

الحدیث:

طلب العلم فريضة على كل مسلم

ترجمہ: علم کی طلب ہر مسلمان پر ایک فریضہ ہے

(ابن ماجہ حدیث224)

.

الحدیث:

طلب كسب الحلال فريضة بعد الفريضة

ترجمہ:

حلال کمائی کی طلب فرائض کے بعد ایک فریضہ ہے

(شعب الايمان حديث8368)

.

*اہم بات*

*ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی طرح.......؟؟*

احسان.و.بھلائی کا بدلہ احسان.و.بھلائی ہے(سورہ الرحمٰن آیت60) دینی خدمات میں سرگرم سچے بھلے لوگ و ادارے مستحق ہیں کہ ہم ان کے ساتھ بھلائی کریں،جانی مالی وقتی حوصلاتی تعاون کریں…معتبر اہلسنت سرگرم مدارس، علماء، خطباء، امام مسجد،لکھاری وغیرہ میں سے ہر ایک ریڑھ کی ہڈی کے مہرے کی طرح ہیں انہیں مالی تعاون کریں کرائیں مضبوط بنائیں،مدارس میں بچے داخل کرائیں...اپنے طلباء میں سے چند پرمغزر طلباء کو سوشل میڈیا پے سرگرم کیجیے،وسیع القلب لکھاری بنائیے....جو علماء طلباء ورکرز سوشل میڈیا پے سرگرم ہیں انکا جانی مالی حوصلاتی خیال رکھیے……!!

.


✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.