سبیل،انسانوں جانداروں پرندوں کی خدمت،بارش کی دعا، امراض مشکلات حل؟

 *لسی،تھادل،ٹھنڈے پانی کی سبیل لگائیے،خدمات دعا توبہ ،بارش کی دعا و نماز اور علاج احتیاط صبر و شکر...........؟؟*

مختصر تحریر

الحدیث:

فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " الْمَاءُ "

ترجمہ:

عرض کی یا رسول اللہﷺکونسا صدقہ افضل ہے؟آپﷺنے فرمایا:پانی(ابوداؤد حدیث1681)

محرم میں اہل حق کی سبیلیں بھی ثواب

 مگر

ضرورت اس وقت شدید گرمی میں ہے کہ مزدور مسافر محنت کشوں عوام کے لیے "لسی،کسکاس ٹھنڈے پانی" کی سبیلیں اور کیمپس لگائے جائیں

.

سردی گرمی ہر موسم ، ہر موقعے پے جتنا ہو سکے

غیر موذی انسانوں، غیر موذی جانداروں، غیرموذی پرندوں کی دیکھ بھال و خدمت کیجیے ، دانہ پانی دیجیے کہ بڑا اجر و ثواب ہے...

الحدیث:

قالوا يا رسول الله وإن لنا في البهائم اجرا فقال : نعم ، في كل ذات كبد رطبة اجر

ترجمہ:

صحابہ کرام نے عرض کیا "یا رسول اللہ"(صلی اللہ علیک وسلم) کیا ان جانداروں میں بھی ہمیں اجر ملے گا..؟ تو آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:

ہر تر کلیجے(انسانوں جانداروں پرندوں وغیرہ میں سے ہر غیرموذی ترکلیجے کی خدمت و دیکھ بھال)میں اجر.و.ثواب ہے(بخاری حدیث6009)

.

موذی انسانوں اور موذی جانوروں کی اذیت.و.نقصان سے بچنا چاہیے اور دوسروں کو بچانا چاہیے..جو موذی نہیں انکی خدمت کرنی چاہیے، اسے نقصان نہیں پہنچانا چاہیے

الحدیث:

لا ضرر ولا ضرار

ترجمہ:

نہ اذیت.و.نقصان کھاؤ ، نہ(ناحق اذیت و نقصان)پہنچاؤ

(ابن ماجہ حدیث2341)

.

بارش کےلیےاجتماعی طور پر یا اکیلے دو رکعت نماز استسقاء(سنت غیرموکدہ کی طرح)پڑھنا چاہیے،توبہ استغفار اور دعا کرنا چاہیے(ماخذ فتاوی شامی2/184)

اور

ان دو دعاؤں کا ورد کرنا چاہیے

اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيئًا مَرِيعًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ(ابوداود حدیث1169)

اللَّهُمَّ اسْقِنَا، اللَّهُمَّ اسْقِنَا، اللَّهُمَّ اسْقِنَا(بخاری حدیث1013)

نوٹ:

اپنی زبان میں بھی دعا کرسکتے ہیں مثلا یا اللہ کریم کرم فرما ، پیاروں کا وسیلہ مفید بارش عطاء فرما....وغیرہ وغیرہ

.

القرآن:

ونبلوكم بالشر والخير فتنة وإلینا ترجعون

ترجمہ:

اور ہم تمھارا امتحان لیں گے خیر(خوشحالی وغیرہ پسندیدہ اچھی چیزوں)کے ذریعے اور شر(قحط امراض آفات وغیرہ بظاہر ناپسندیدہ چیزوں) کے ذریعے اور تم نے میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے

(سورہ انبیاء آیت35)

 اس آیات پاک میں واضح طور پر اشارہ ہے کہ بارشیں نعمتیں رحتمیں دنیا دولت خوشیاں اور مفید چیزیں ہمیں جو ملتی ہیں وہ سب ہمارے امتحان کے لیے بھی ہیں کہ ہم اللہ کریم کا شکر بچا لاتے ہیں یا نہیں؟ اللہ کو سکھ میں یاد کرتے ہیں یا نہیں؟ عاجزی اپناتے ہیں یا تکبر میں پڑ جاتے ہیں؟ صدقہ خیرات زکواۃ عبادات ادا کرتے ہیں یا بد بن جاتے ہیں؟

اسی طرح

قحط ، شدید گرمی، پانی کی کمی ، بارشوں کی کمی ، امراض آفات ، عربت ، شدید دھند سموگ یا سیلاب وغیرہ بظاہر نقصان دہ ، بظاہر ناپسندیدہ چیزیں واقعات بھی ہمارے امتحان کے لیے ہیں کہ ہم صبر کرتے ہیں یا نہیں؟ دکھ میں اللہ کو یاد کرتے ہیں یا نہیں؟ اللہ سے مانگتے ہیں یا نہیں؟ توبہ استغفار کرتے ہیں یا نہیں؟ دعائیں کرتے ہیں یا نہیں؟

.

اللہ کریم ہر حال میں صبر و شکر کی توفیق عطاء فرمائے، صدقہ خیرات امداد کرنے زکواۃ ذکر درود عبادات کرنے کی توفیق عطاء فرمائے،عاجزی خوش اخلاقی عطاء فرمائے…علاج و احتیاطی تدابیر کی توفیق عطاء فرمائے

.

الحدیث،ترجمہ:

رحمتِ عالم ﷺ کے حضور عرض کی گئی :

یارسول اللہ(صلی اللہ علیک وسلم)یہ جو دم (قرآن سے دم، دعا ماثورہ سے دم، جائز دعا سے دم جھاڑ پھونک) ہیں، جن‌ کےساتھ ہم دم کرتے ہیں ، اور دوائیں ، جن کے ذریعے علاج کرتے ہیں ،‌ اور حفاظت و احتیاط، جن کے ذریعے ہم اپنا بچاؤ کرتے ہیں ؛ کیا یہ تقدیرِ الہی کو ٹال سکتے ہیں ؟

 نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

 یہ تو خود اللہ کی تقدیر سے ہیں ۔

( یعنی اللہ پاک چاہتا ہے کہ میرا بندہ اگر بیمار ہو، کسی مشکل کا شکار ہو تو وہ دم کروائے ، دوائی لے ،  حفاظتی اقدامات کرے اور میں اسے شفا دوں، چھٹکارا دوں) 

(ترمذی ،حدیث 2065)

دعا دم درود دوا احتیاط سب اپنانا چاہیے ، نہ جانے کس وسیلے سے شفاء مل جائے، مشکل حل ہوجائے، مشکل ٹل جائے…ڈیم بنانا بھی ضروری ہے ، احتیاطی تدابیر میں سے ہے تاکہ بارشیں کم ہوں تو ڈیم سے پانی لیا جائے اور بارشیں زیادہ ہوں تو ڈیم میں پانی ڈال کر شدید سیلاب سے بچا جائے

اور

اسی طرح سردی میں گرم غذائیں مشروبات اور گرمی میں ٹھنڈی غذائیں مشروبات بھی احتیاطی تدابیر میں سے ہے…مستند ڈاکٹر طبیب سے علاج کرانا ، انکی بتائی ہوئی پرہیز اپنانا بھی احتیاطی تدابیر میں سے ہے.......!!

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.