پنجاب کی 65 ہزار مساجد کی تعمیر نو اور امام مسجد کے لیے حکومت تنخواہ دے گی۔۔ پنجاب حکومت کے اس اعلان پر مجھ ناچیز کا مختصر تبصرہ، قادیانیوں کو سہولیات، اسرائیل تسلیم ، بائیکاٹ واپس، اسلامی مراکز سے اواز نہ اٹھے وغیرہ خدشات و حل۔۔۔؟؟

 🟫 *#پنجاب کی 65 ہزار مساجد کی تعمیر نو اور امام مسجد کے لیے حکومت تنخواہ دے گی۔۔ پنجاب حکومت کے اس اعلان پر مجھ ناچیز کا مختصر تبصرہ، قادیانیوں کو سہولیات، اسرائیل تسلیم ، بائیکاٹ واپس، اسلامی مراکز سے اواز نہ اٹھے وغیرہ خدشات و حل۔۔۔؟؟ پڑھیے اس مختصر تحریر میں۔۔۔۔!!*

📣 *#حکومتی اعلان*

پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ محلے سے چندہ اکٹھا کرنا اور امام مسجد کو دینا نامناسب ہے کیونکہ امام مسجد کی بڑی عزت ہے اس لیے حکومت پنجاب 65 ہزار مساجد کی تعمیر نو اور امام مسجدوں کے لیے ماہانہ وظیفہ تنخواہ ادا کرے گی۔۔( ایکسپریس نیوز جیو سماء وغیرہ)

۔

🔍 *#میرا تبصرہ*

1️⃣۔۔حکومت مائنارٹی بل پاس کر چکی ہے صرف اور صرف صدر کے دستخط کرنا باقی ہیں۔۔ اس بل کے متعلق اکابرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قادیانیوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں اور حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ بل پاس ہو گیا تو عوام بھپر جائے گی اور مزید بل جو پاس ہونے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہیں وغیرہ بہت کچھ برا ہونے جا رہا ہے اس کو روکنے کے لیے حکومت نے یہ چال چلی ہے کہ عوام کو غلام بنایا جائے، امام مسجد کو غلام بنایا جائے ، خطیب حضرات کو غلام بنایا جائے امداد کے نام پر۔۔۔!!

۔

🟥📣 غیور سچے مسلمانوں تیار رہنا ہمیشہ۔۔۔غربت فاقے ظلم برداشت کریں گے مگر غیرت اسلامی نہ چھوڑیں گے،کبھی نہیں، ہرگز نہیں۔۔۔!!

۔

2️⃣۔۔ایک تو یہ بتایا جائے کہ اس پروجیکٹ کے لیے حکومت کے پاس پیسہ کہاں سے ائے گا۔۔۔؟؟ 👈ائی ایم ایف سے قرض لے کر مزید ملک کو قرض میں ڈبو دیا جائے گا اور پھر ائی ایم ایف مساجد پر بھی من مانی کرے گی۔۔۔؟؟

یا

👈باہر کے ممالک سے چندہ اکٹھا کر کے امداد لے کر یہ پروجیکٹ پورا کیا جائے گا تو پھر ان ممالک و ڈونرز کا اثر رسوخ مساجد و امام خطیب پر ہوگا اور حکومت کا مساجد و امام خطیب پر اثر رسوخ ہوگا یہ کہہ کر کہ ہم مجبور ہیں کہ تعاون کرنے والے ممالک و ڈونر اب یہ تقاضا کر رہے ہیں۔۔۔؟؟ 🚨تو کیا باہر ممالک و ڈونرز کی غلامی منظور کریں۔۔۔؟؟

🧠اور غیر ملکی ڈونر سے بھیک مانگنے سے بہتر یہ نہیں کہ اپنے علاقے کے لوگوں کو مسجد و امام مسجد کی خدمت کا موقعہ دیا جائے۔۔۔۔؟؟ یا حکومت وغیرہ اگر امداد کریں تو نیچے لکھے پوائنٹ نمبر پانچ پر عمل لازمی ہونا چاہیے

یا

👈پنجاب حکومت وفاقی حکومت اپنے بجٹ میں سے یہ پروجیکٹ پورا کرتی رہے گی تو

📌سوال پیدا ہوتا ہے کہ بجٹ میں پیسہ کہاں سے اتا ہے۔۔۔؟؟میرے خیال سے چار بنیادی جگہوں سے اتا ہے

1۔۔باہر ممالک  و ڈونرز سے

2۔۔ائی ایم ایف سے

3۔۔عوام کے ٹیکس سے

4۔۔سرمایہ داروں کی جیب سے۔۔

حکومت سیاستدان جرنیل بڑے بڑے عہدے دار تو خود اس بجٹ پر چلتی ہیں اور چل چل کر سائیکل سے ہیلی کاپڑ شوگر ملز فیکڑیوں کی منزل تک پہنچ کر مافیا بن چکے ہیں

۔🚨تو جب یہ لوگ خود ائی ایم ایف کی غلام ہیں، سرمایہ داروں کی غلام ہیں، دوسرے ممالک  ڈونرز کے غلام ہیں تو پھر مساجد و امام مساجد کو کیوں غلام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔؟؟

۔

🧠جب حکومت نے سرمایہ داروں سے ہی پیسہ لے کر ہمیں دینا ہے تو ہم خود  یعنی مسجد کمیٹی جب خود سرمایہ داروں سے پیسہ لے رہی ہے ، عوام سے پیسہ لے رہی ہے اور مسجد امام مسجد و خطیب کی خدمت کر رہی ہے تو اس سسٹم کو کیوں روکا جا رہا ہے۔۔۔۔؟؟ کیونکہ یہ سسٹم تو وہی ہے جو حکومت کرنے جا رہی ہے۔۔۔؟؟ پھر تو وہ نعرہ بے وقعت اور دھوکہ ہوا ناں کہ دوسروں سے مانگ کر امام مسجد کی خدمت مناسب نہیں۔۔۔؟؟ کیونکہ حکومت بھی تو مانگ کر مدد کرے گی۔۔؟؟ مسجد کمیٹی مانگے یا حکومت مانگے بات تو وہی ہے بلکہ حکومت مانگ کر الٹا ہمیں غلام بنا دے گی۔۔۔؟؟

۔

🛑 *#الحاصل*

ارے حکمرانو یہ جھوٹا نعرہ لگا کر ہمیں ہم امام مسجد و  خطیبوں کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہ رہے ہو۔۔۔ یہی تو بات تو ہر صورت نکل رہی ہے۔۔🚨🚨ہمیں کیا کرنا چاہیے کہ اس ممکنہ غلامی سے کیسے بچا جائے اس کے لیے پوائنٹ نمبر6 اخر میں لکھا ہے ضرور پڑھیے

۔

3️⃣۔۔اہلسنت پر ظلم و ستم ڈھا کر 🚨اب اہل سنت کو مکمل ختم کرنے یعنی خاموش و غلام کرنے کے چکر میں ہو۔۔۔؟؟ اور وقت بھی کیا کمال کا چنا ہے کہ ڈرا کر ، دھمکا کر یا غربت میں پیسوں کی لالچ دے کر کسی طریقے سے پورا کنٹرول اپنے پاس کرنا چاہتے ہو۔۔۔۔؟؟ اتنی مدد کر رہے ہو اور محاورہ مشہور ہے کوئی چیز مفت میں نہیں ملتی تو ظاہر بات ہے اس کے پس پردہ کتنا پریشر ڈالو گے کہ امام صاحب خطیب صاحب فلاں بات بیان کرنی ہے اور فلاں بات بیان نہیں کرنی اور فلاں کی حمایت کرنی ہے اور فلاں کی حمایت نہیں کرنی۔۔۔📌یہ یزیدیت بربریت ظلم و ستم نہیں تو اور کیا ہے۔۔۔؟؟

۔

4️⃣۔۔اہلسنت پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا کر اب لالی پاپ دینا چاہتے ہو کہ ہم تو مساجد کی خدمت کرنے والے ہیں ، امام مسجد کے خادم ہیں ۔۔۔ ہم تو عوام کے خادم ہیں۔۔۔ کتنا بڑا مکار مکروہ چہرہ ہے تمہارا۔۔۔۔؟؟ لوگو یاد رکھو ظالموں کو اور کبھی ووٹ و حمایت عزت وقعت مت دینا۔۔۔وہ وقت دور نہیں کہ انڈے ٹماٹر سیاہی ہو روز کسی نا کسی ظالم و ظالم کے معاون پر پھینکی جائے گی

۔

5️⃣۔۔کہیں ایسا تو نہیں کہ بلی ناحق 100 چوہے کھا کر بغیر توبہ تائب ہوئے، بغیر معافی تلافی کے، بغیر حقوق ادا کیے منافقانہ طور پر حج کرنے جا رہی ہے۔۔۔؟؟ تاکہ دھوکہ دے سکے کہ اہلسنت کو جو شہید کیا ظلم و ستم ڈھائے اس پر پردہ پڑ جائے۔۔۔؟؟لوگو یاد رکھو ظالموں کو اور کبھی ووٹ و حمایت عزت وقعت مت دینا۔۔۔وہ وقت دور نہیں کہ انڈے ٹماٹر سیاہی ہو روز کسی نا کسی ظالم و ظالم کے معاون پر پھینکی جائے گی

۔

6️⃣۔۔میری کوئی حیثیت نہیں لیکن مجھے یہی سمجھ ا رہا ہے کہ فورا سے پہلے

👊امام مساجد یونین بنائی جائے، اگر بنی ہوئی ہے تو فورا فعال کیا جائے اور یونین امام و خطیب کو حق بولنے سے ہرگز نہ روکے۔۔۔ اہلسنت عقائد و فقہ بیان کرنے سے ہرگز نہ روکے اور اسے کھلی اسلامی ازادی دے اور حق بولنے اہلسنت عقائد فقہ بولنے کی ازادی حکومت سے دلائے اور دلائے رکھے کہ وہ اہل سنت کے عقائد و فقہ ازادانہ طور پر بیان کریں اور وقت کے یزیدیوں ظالموں کے خلاف بولنا نکلنا بھی اہل سنت کے عقائد و فقہ میں سے ہے لہذا اس پر بھی پابندی نہ لگائی جائے اور یہ سب کچھ پیپر ورک قانون پاس ہو جائے

 اور

📌حکومت سرمایہ دار غیرملکی وغیرہ کی امداد فقط اور فقط یقینی طور پر عملی طور پر بلا معاوضہ ہو کہ حکومت سرمایہ دار غیرملکی کچھ بھی پریشر نہیں ڈالیں گے اور ان کے کسی دباؤ پریشر کا کوئی اہمیت نہیں ہوگا۔۔۔یہ بس ایسے ہوگا کہ اگر حکومت سرمایہ دار غیرملکی اچھے ہوئے تو اچھوں کی مدد مل رہی ہے اور اگر برے ہیں تو برے کے مال کو مال غنیمت سمجھ کر شرعی اصول مطابق استعمال کیا جائے گا۔۔

یعنی

✅دوٹوک قانون پاس کرایا جائے اور امام و خطیبوں کو بھی یقین و جراءت دلائی جائے کہ مساجد و امام و خطیب اسلام کے پابند ہو کر اسلام کے لیے مکمل طور پر آزاد ہونگے، چاہے مدد اچھی حکومت کرے یا بری حکومت، چاہے مدد اچھے سرمایہ دار کریں یا برے۔۔۔چاہے مدد اچھے غیرملکی کریں یا برے۔۔۔ہرحال میں مساجد کے امام و خطیب اسلام کے پابند ہوکر اسلام بیان کرنے کے لیے مکمل آزاد ہونگے

پھر

کسی سے مدد لی جائے تو حرج نہیں لگتا بشرطیکہ ظالم برے و مافیاز کے کرتوت کو نہ بھولا جائے نہ بھلا جائے اور نہ ہی انکی چاپلوسی کی جائے، نہ غلامی کی جائے اور نہ ہی انکی تعریف و مدح سرائی و معاونت کی جائے، نہ انہیں ہیرو قرار دیا جائے۔۔۔یہ حل میری رائے ہے لیکن حتمی فیصلہ اکابرین مدبرین اہلسنت ہی فرمائیں گے۔۔۔۔!!

۔

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.