تعظیم اور شعبان میں یہ کام شروع کر دیجیے

 *شعبان کی فضیلت اور شعبان کا مہینہ شروع ہوتے ہی خصوصا درج ذیل پانچ کام ضرور شروع کر لینے چاہیے*

.

①قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دیجیے، قرآن پاک کو مستند تفسیر کے ذریعے سمجھنا شروع کر دیجیے تاکہ تراویح میں قرآن سننے کا مزہ دوبالا ہوجائے

.

②زکواۃ نکالنا شروع کر دیجیے تاکہ رمضان سے پہلے غریب غرباء اور مدارس وغیرہ کو صدقہ خیرات زکواۃ کے ذریعے خوشحالی میسر ہو.....تاکہ رمضان المبارک میں غرباء کا خرچہ آسان ہو اور انہیں رمضان میں زیادہ محنت مزدوری کی حاجت نا پڑے اور وہ آسانی سے روزے رکھ سکیں

.

③قیدیوں پر خصوصی رعایت کی جائے، جن پر کوئی سزا بنتی ہو تو سزا دے کر جلد ریہا کیا جائے تاکہ وہ مبارک مہینے اور عید اپنوں کے ساتھ گزار سکیں

.

④تاجروں کو چاہیے کہ اپنے قرضے ادا کر دیں اور جن سے قرض لینا ہو ان سے قرض لے لیں اور کاروبار کے مسائل وغیرہ حل کر دیں تاکہ  رمضان و اعتکاف آسانی اور خشوع خضوع سے گذار سکیں

.

⑤ذکر ،درود، نوافل عبادات نیکیوں کی کثرت کیجیے کہ برکات کا مہینہ ہےاور شعبان کے روزے رکھنا شروع کر دیجیے کہ ان روزوں کی فضیلت احادیث مبارکہ میں بہت آئی ہے اور خاص کر شب برأت کا روزہ ضرور رکھنا چاہیے کہ حدیث پاک میں اسکی ترغیب دلائی گئ ہے اور خصوصا شب برأت میں شب بیداری کرنی چاہیے، نوافل عبادات ادا کرنی چاہیے کہ حدیث پاک میں اسکی ترغیب دلائی گئ ہے

(ماخذ و دلیل غنیۃ الطالبین جلد 1 صفحہ,341,،342

و الترغيب والترهيب لقوام السنة 2/350 وغیرھما)

.

*نئے قمری سال یا نئے قمری مہینے کے شروع ھونے پے نبی پاک صلی اللہ علیہ و علی الہ واصحابہ اجمین کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین اس دعا کی تعلیم فرماتے تھے*

اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ،وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ،وَجَوَازٍ مِنَ الشَّيْطَانِ(طبرانی حدیث6241)

اور بھی بہت سی دعائیں،معتبر وظائف ہیں وہ بھی پڑھ سکتے ہیں

.

خیال رہے کہ چاند کی طرف ہاتھ کرکے یا چاند کی طرف رخ کرکے دعا نہیں مانگنی چاہیے...اسی طرح چاند کی طرف تنکا پھینکنا یا چاند سے کچھ مانگنا بھی بہت بری جہالت ہے....نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم چاند دیکھ کر اس سے رخ ہٹا لیتے،پھر دعا فرماتے( دیکھیے ابوداود 2/339، فتاوی رضویہ10/458,459)

.

*شعبان کے روزے کی فضیلت اور غیراللہ کی تعظیم.......!!*

الحدیث:

سئل النبي صلى الله عليه وسلم: أي الصوم أفضل بعد رمضان؟ فقال:شعبان لتعظيم رمضان

ترجمہ:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ رمضان کے بعد افضل روزہ کونسا ہے...؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

(رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ)شعبان کا روزہ ہے جو رمضان کی تعظیم میں رکھا جائے

(ترمذی حدیث نمبر663)

.

حضرت سیدنا قتادہ سے روایت ہے کہ:

 فعظموا ما عظم الله

ترجمہ:

جس چیز کو اللہ نے عزت دی ہے اسکی تعظیم کرو 

(تفسیر طبری روایت نمبر16698، تفسیر ابن کثیر4/149)

.

الحدیث:

قولوا بقولكم، أو بعض قولكم، ولا يستجرينكم الشيطان

ترجمہ:

(نبی کریم کی تعظیم میں کچھ الفاظ کہے گئے تھے تو اس پر آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ)

تعظیم کے الفاظ کہو یا بعض الفاظ کہو لیکن خیال رہے کہ شیطان تمھیں جری نا بنا دے

(یعنی شیطان تمھیں تعظیم میں حد سے بڑھنے والا نا بنا دے)

(ابو داؤد حدیث نمبر4806)

.

المختصر:

جسکو اللہ نے عزت و عظمت دی ہے اسکی تعظیم کرنی چاہیے مگر حد میں رہتے ہوئے.....!! نجدی خارجی لوگ توحید کے نام پر اولیاء کرام کی توہین کرتے ہیں، غیر اللہ کی تعظیم کو مطلقا شرک بدعت کہتےپھرتے ہیں وہ ٹھیک نہیں، اسی طرح وہ جاہل حضرات بھی ٹھیک نہیں جو تعظیم میں حد سے بڑھ جائیں...ہاں یہ بھی یاد رہنا چاہیے کہ تعظیم میں بڑھ جانا کبھی مکروہ ہوتا ہے کبھی گناہ اور کبھی کفر و شرک، لیھذا ذرا ذرا سی بات پر شرک کفر ، شرک کفر کے فتوے لگانے والے مردود و فسادی ہیں……....!!

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.