مہنگائی اذیت آزادی خوداری سستائی رحمدلی نرمی میانہ روی مدد

 *بےجاسختی مہنگائی اذیت کی مذمت اور سستائی و نفع پہنچانے کی فضیلت..............!!*

القرآن:

وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡذُوۡنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ بِغَیۡرِ  مَا اکۡتَسَبُوۡا فَقَدِ احۡتَمَلُوۡا بُہۡتَانًا وَّ  اِثۡمًا مُّبِیۡنًا

ترجمہ:

اور جو ایمان والے مردوں اور عورتوں کو بلاقصور ستاتے ہیں بےشک انہوں نے بہتان باندھا اور کھلا گناہ کیا

(سورہ احزاب آیت58)

.

یہ آیت مبارکہ انتہائی جامع ہے کہ جس میں تمام قسم کی اذیتوں ، ہر طرح کی اذیتوں سے روکا گیا ہے،  اس کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے

علامہ قرطبی اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں

أَذِيَّةُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ هِيَ أَيْضًا بِالْأَفْعَالِ وَالْأَقْوَالِ الْقَبِيحَةِ

 آیت مبارکہ میں ہر قسم کی اذیت مراد ہے چاہے وہ کسی برے کام سے دی جائے یا بری بات سے دی جائے

(تفسير القرطبي ,14/240)

 جھوٹ بہتان غیبت دل آزاری الزام تراشی چغلی گالم گلوچ وغیرہ زبان کے ذریعے اذیت پہنچانا جرم و گناہ و مردودیت ہے اسی طرح مشقت میں ڈالنا بےجاسختی بےجا مہنگائی کرنا تنگی کرنا تشدد ظلم کرنا ناحق قید کرنا وغیرہ کے ذریعے بھی اذیت پہنچانا اس ایت کی رو سے گناہ ہے جس کی سخت مزمت کی گئ ہے، جسکی روک تھام کا حکم ہے

حتی کہ

کتے خنزیر کو بھی ناحق اذیت پہنچانے سے منع کیا گیا ہے اگرچہ یہ پلید ہیں، انہیں ناحق تکلیف دییے بغیر مارا جاسکتا ہے پھر ٹھکانے لگایا جا سکتا ہے

وعن الفضيل لا يحل لك أن تؤذي كلباً أو خنزيراً بغير حق فكيف إيذاء المؤمنين والمؤمنات

 سیدنا فضیل سے روایت ہے کہ تمہارے لیے جائز نہیں ہے کہ تم کسی کتے یا خنزیر کو ناحق اذیّت پہنچاؤ تو بھلا سوچئے مسلمانوں کو اذیت پہنچانا کتنا بڑا جرم گھٹیا پن و گناہ ہے

(تفسير النسفي = مدارك التنزيل وحقائق التأويل45 ,3/44)

.

القرآن..ترجمہ:

تقوی پرہیزگاری اور نیکی بھلائی میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور سرکشی اور گناہ میں ایک دوسرے کی مدد نا کرو.

(سورہ مائدہ آیت2)

غرباء عوام بلکہ ہر ایک کی جو ہوسکے جائز مدد کیجیے حتی کہ ظالم کرپٹ چور کو ظلم کرپشن چوری سے روک کر اسکی مدد کیجیے، ایجنٹ منافق غلام کو ایجنٹی منافقت غلامی بزدلی سے روک کر اسکی مدد کیجیے، بروں باطلوں کو ووٹ نہ دینا انکی تشہیر نہ کرنا انکی حمایت نہ کرنا بھی بہت بڑی مدد ہے...اعتقادی تجارتی سیاسی فیصلہ سازی خارجہ پالیسی کی آزادی بھی ضروری ہے...کرپٹ عیاش مافیاز کی روک تھام و سزا و غنڈوں گرپوں سرمایاداروں سیاستدانوں لیڈروں قوموں گروپوں گھرانوں جرنیلوں غیرملکیوں ظالموں وغیرہ کی ناحق اجارہ داری کی روک تھام بھی ضروری ہے

الحدیث:

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا ". قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا نَنْصُرُهُ مَظْلُومًا، فَكَيْفَ نَنْصُرُهُ ظَالِمًا ؟ قَالَ : " تَأْخُذُ فَوْقَ يَدَيْهِ

ترجمہ:

 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ظالم اور مظلوم دونوں کی مدد کرو ،صحابہ کرام علیھم الرضوان نے عرض کی یارسول اللہ ہم مظلوم کی مدد کرنا جانتے ہیں، ظالم کی مدد کیسے کریں تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ ظالم کو ظلم سے روکو (یہ بھی بہت بڑی مدد ہے)

(بخاری حدیث2444)

.

بروں باطلوں سے ہر طرح کا جانی مالی حمایتی تشہیری ووٹی وغیرہ ہر طرح کے تعاون نہ کرنا بھی اہل حق و سچوں کے ساتھ بہت بڑا تعاون ہے

الحدیث،ترجمہ:

جو اللہ(اور اسلام کے حکم)کی وجہ سے محبت کرے اور(سمجھانے کے ساتھ ساتھ) اللہ( اور اسلام کے حکم)کی وجہ سے(مستحق برے ضدی فسادی سے مشروط)بغض و نفرت رکھے اور (مستحق و اچھوں) کی امداد و مدد کرے اور (نااہل و بروں) کی امداد و تعاون نہ کرے تو یہ تکمیل ایمان میں سے ہے 

(ابوداود حدیث4681)

.

الحدیث:

يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَسَكِّنُوا وَلَا تُنَفِّرُوا

 (حتی المقدور)آسانیاں کرو ،بےجاسختیاں تنگیاں(مشقت مہنگائی) نہ کرو اور راحت و تسکین دو، ناحق نفرتیں نہ پھیلاؤ

(بخاری حدیث6125)

.

الحدیث:

سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: في بيتي هذا اللهم من ولي من امر امتي شيئا، فشق عليهم فاشقق عليه، ومن ولي من امر امتي شيئا فرفق بهم فارفق به

ترجمہ:

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری اس کوٹھڑی میں: کہ”یا اللہ ! جو کوئی میری امت کا حاکم(عہدےدار ذمےدار لیڈر)ہو پھر وہ ان پر سختی کرے تو تو بھی ان پر سختی فرما اور جو کوئی میری امت کا حاکم(عہدےدار ذمےدار لیڈر)ہو اور وہ ان پر نرمی(جائز آسانی اور سستائی مہربانی دیکھ بھال)کرے تو بھی اس پر نرمی فرما

(مسلم حدیث4722 )


الحدیث

أَنَّ أَبَا مَرْيَمَ الْأَزْدِيَّ، أَخْبَرَهُ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ ،فَقَالَ: مَا أَنْعَمَنَا بِكَ....فَقُلْتُ: حَدِيثًا سَمِعْتُهُ أُخْبِرُكَ بِهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ وَلَّاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَاحْتَجَبَ دُونَ حَاجَتِهِمْ، وَخَلَّتِهِمْ وَفَقْرِهِمْ، احْتَجَبَ اللَّهُ عَنْهُ دُونَ حَاجَتِهِ وَخَلَّتِهِ، وَفَقْرِهِ» قَالَ: فَجَعَلَ رَجُلًا عَلَى حَوَائِجِ النَّاسِ

ترجمہ:

صحابی سیدنا ابو مریم الازدی حضرت سیدنا معاویہ کے پاس تشریف لائے تو حضرت معاویہ نے فرمایا:

آپ کی تشریف آوری سے ہمارا دل باغ بہار ہوگیا، فرمائیے کیسے آنا ہوا.......؟؟

صحابی ابو مریم الازدی(جو سیدنا معاویہ سے عمر میں چھوٹے تھے)نے فرمایا کہ میں آپ کو ایک حدیث پاک سنانے آیا ہوں"رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

جسے اللہ نے مسلمانوں کی حکومت(لیڈری، ذمہ داری، عھدے داری)سے نوازا ہو اور وہ لوگوں پر اپنے دروازے بند کر دے حالانکہ لوگ تنگ دستی میں ہوں حاجات والے ہوں اور فقر و فاقہ مفلسی والے ہوں تو اللہ قیامت کے دن ایسے(نا اہل) حکمران و ذمہ دار پر(رحمت کے، جنت کے) دروازے بند کر دے گا حالانکہ وہ تنگ دست ہوگا حاجت مند ہوگا مفلس و ضرورت مند ہوگا..."صحابی کہتے ہیں کہ حدیث پاک سنتے ہی فورا سیدنا معاویہ نے لوگوں کی حاجات و مسائل کے سننے، حل کرنے ، مدد کرنے کے لیے ایک شخص کو مقرر کر دیا

(ابوداود حدیث2948بالحذف الیسیر)

.

الحدیث:

ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:" رحم الله رجلا سمحا، إذا باع، وإذا اشترى، وإذا اقتضى

ترجمہ

بےشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ ایسے شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت فیاضی(سستائی) اور نرمی سے کام لیتا ہے...(بخاری حدیث2076)


الحدیث:

قالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَحْتَكِرُ إِلَّا خَاطِئٌ

ترجمہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ممنوع احتکار و ممنوع ذخیرہ اندوزی(ناحق مہنگائی) کرنے والا خطاکار گناہ گار ہے 

(سنن أبي داود ,3/271حدیث3447)

.

الحدیث:

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْجَالِبُ مَرْزُوقٌ، وَالْمُحْتَكِرُ مَلْعُونٌ»

جالب(اشیاء و خوراک کو عوام کے لیے دستیاب کرنے والا، لانے والا سستائی کرنے والا)برکت سے نورازا جائے گا اور ممنوع احتکار(ناحق ذخیرہ اندوزی،ناحق مہنگائی کرنے)والا لعنتی ہے

(سنن ابن ماجه ,2/728حدیث2153)

دستیابی کرنے والا، سستائی کرنے والا برکت و سکون و راحت و ثواب و عزت دعائیں پائے گا جبکہ مشقت تنگی بےجا سختی مہنگائی کرنے والا مردود ہے بےسکونی بیماریاں نفرت پائے گا بد دعائوں آہوں سے تباہ ہو جائے گا

.

الحدیث،ترجمہ:

خرچ کرنےمیں میانہ روی آدھی معیشت ہے

(شعب الایمان حدیث6148)

موٹی تنخواہیں،غیرضروری اخراجات مراعات عیاشیاں کم کی جائیں تو مہنگائی میں کافی کمی ہوگی

.

الحدیث

«الْمُحْتَكِرُ مَلْعُونٌ

ممنوع احتکار و ممنوع ذخیرہ اندوزی(ناحق مہنگائی کرنے) والا لعنتی ہے

(المستدرك للحاكم ,2/14حدیث2164)

سرمایہ دارو،اپوزیشن والو ڈالر پیسہ سامان مت چھپاؤ

حکومت و عوام تک پہنچاؤ... سستائی کراؤ…حسد میں آکے،جعلی بحران کرکے،غلامی میں آکر بحران و منگائی کرکے، ذخیرہ کرکےمہنگائی کرنےوالے مردود لعنتی ہیں بےرحم حیوان و عیاش ہیں،  بےسکونی بیماری پریشانی زحمت پائیں گے

بالخصوص

ضرورت کےوقت خوراک کرنسی معدنیات ادویات بیج کھاد سامان وغیرہ مہنگےکرنا اسلام.و.اخلاقیات ہر لحاظ سےجرم ہے…آسانی کرو اسلام و اخلاق کی ترجمانی کرو…دعائیں راحت برکت و خوشی پاؤ

.

ممنوع احتکار یعنی ممنوع ذخیرہ اندوزی کی تشریح خود حدیث پاک میں ہے کہ الحدیث:

من احتكر حكرة يريد أن يغلى بها على المسلمين فهو خاطيء

ترجمہ:

جس نے احتکار کیا ، ذخیرہ اندوزی کی تاکہ مسلمانوں میں تنگی و مہنگائی ہو تو وہ خاطی و گناہ گار ہے

(مسند أحمد ت شاكر ,8/366حدیث8602)

.

وَالْمُحْتَكِرُ مَحْرُومٌ وَمَلْعُونٌ لِتَضْيِيقِهِ عَلَيْهِمْ

ممنوع احتکار و ممنوع ذخیرہ اندوزی والا برکت و عزت سے محروم ہوتا ہے اور لعنتی ہے کیونکہ یہ لوگوں پر تنگی و مہنگائی کرنے والا ہے

(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ,5/1951)


.

الحدیث:

وَمَنْ شَاقَّ شَقَّ اللَّهُ عَلَيْهِ

ترجمہ

جس نےکسی پے مشقت(بےجاسختی تنگی،مہنگائ)کی اللہ اس پر تنگی فرمائےگا

(سنن الترمذي ت شاكر ,4/332 حدیث1940)

تنگی مشقت بےجاسختی مہنگائی کرنے والو اللہ کی پکڑ سے ڈرو، بظاہر کچھ دنیا کما لو گے مگر سکون عزت برکت نعمت ثواب نہ پاؤ گے

.

الحدیث،ترجمہ:

ترجمہ:تم میں سےجو مسلمان بھائی کو(جائز دنیاوی دینی علمی جانی مالی حمایتی دفاعی عسکری تجارتی تعاونی علاجی تشہیری سستائی جائز جھاڑ پھونک وغیرہ طریقوں سے) نفع پہنچا سکےتو ضرور پہنچائے(مسلم حدیث5731)

.

لوگوں میں بہترین وہ ہیں جو(علمی مالی وغیرہ جائز)نفع زیادہ پہنچاتےہوں(جامع صغیر حدیث5600)

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.