سیدی رضا پے ناز اور ان سے اختلاف.....؟؟


اہل حق کا یہ معمول رہا ہےکہ کلام اللہ و کلام رسول کے سوا ہر ایک کا قول لیا جا سکتا ہے اور اس پر رد بھی کیا جا سکتا ہے دلائل کے ساتھ(فتاوی رضویہ15/469ملخصا) فروعی اختلاف فطری چیز ہے،رحمت ہے،اہلسنت میں بھی ملے گا،سیدی رضا سے بھی کیا جاسکتاہے،اس سے دل چھوٹا نہ کیجیے،نفرت نہ کیجیے،اہلسنت سے خارج نہ کیجیے، سمجھیےسمجھائیے سلجھائیے برداشت کیجیے…اکثر اتباع توجیہ تطبیق کیجیے…مستحق اگر سوال و اختلاف کرے تو ادب سلیقےدلیل سےکرے
.
عام طور پر مرید کو اپنے مرشد پے ناز ہوتا ہے مگر بہت ہی نایاب عظیم الشان مرید ہوتے ہیں جن پر مرشد کو ناز ہوتا ہے..جیسے سیدی مولانا الیاس قادری کو اپنے مرید مفتیان کرام و علماء پر ناز ہے، جیسے مجدد دین ملت سیدی امام احمد رضا پے مرشد کو ناز تھا،مرشد فرماتے ہیں:اے لوگو تم احمد رضا کو کیا جانو...!! اگر اللہ پاک نے مجھ سے پوچھا کہ آل رسول! دُنیا سے کیا لائے ہو تو میں مولانا احمد رضا کو پیش کر دوں گا(اعلی حضرت ایک پیر کامل ص13)
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
whats App,twitter nmbr
00923468392475
03468392475
other nmbr
03062524574




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.