زبانی نیت؟ قیاس؟ تقلید؟ مرزا اور اہلحدیثوں غیرمقلدوں کا رد

 *روزہ و نماز کی نیت کی تحقیق؟ قیاس،تقلید؟ وہابی نجدی اہلحدیث اور مرزا جہلمی وغیرہ کے مشھور اعتراض کا مدلل محقق جواب.....!!*

سوال:

 علامہ صاحب یہ دیکھیں مرزا جہلمی کس طرح مذاق اڑا رہا ہے اس کا منہ توڑ جواب لکھیے

.

*جواب....!!*

جہلمی کہتا ہے:

مرزا جہلمی ہنستے ہوئے تمسخر و مذاق اڑاتے ہوئے کہتا ہے...المفھوم: وبصوم غد نویت... میں نے کل کے روزے کی نیت کی آج کی نہیں، پھر گستاخانہ لہجے میں کہتا ہے کہ بابوں(یعنی علماء اسلاف اولیاء) کو کل اور آج کا پتہ نہیں تھا، نیت تو آج کے روزے کی کرنی ہے لیکن نیت کل کے روزے کی کروا گئے...ہاہاہاہا

.

*ہمارا جواب....!!*

علماء سے فروعیات ظنیات میں اختلاف مدلل بادب ہوکر کیا جاسکتا ہے مگر علماء کی توہین تمسخر مذاق اڑانے والے اپنے ایمان کی خبر لیں

القرآن:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ

اے ایمان والو ایک دوسرے پے مت ہنسو(ایک دوسرے سے دل دکھانے والا مزاح نہ کرو،ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاو)

(سورہ الحجرات آیت11)

جب عام مسلمان کی اتنی شان ہے کہ اسکا تمسخر و مذاق اڑنا جرم و ممنوع ہے تو برحق علماء و اولیاء اسلاف کا مذاق اڑانا کتنا بڑا گھٹیا پن ہوگا....؟؟

.

الحديث:

بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ، كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ ؛ دَمُهُ، وَمَالُهُ، وَعِرْضُهُ

 کسی کے شریر فسادی و بدترین ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے، ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون حرام ہے مال حرام ہے عزت حرام ہے(یعنی عزت کرنا لازم ہے، بےعزتی،مذاق و تسمخر اڑانا حرام ہے)

(مسلم حدیث6541)

.

أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلى اللَّهُ عَلَيه وسَلم قَالَ: لَيسَ مِن أُمَّتِي مَن لَم يُجِلَّ كَبِيرَنا، ويَرحَم صَغِيرَنا، ويَعرَف لِعالِمِنا

 بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ میری امت میں سے نہیں ہے جو ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے اور چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے علماء کا حق نہ جانے،ادب نہ کرے

(بخاری فی التاریخ الکبیر حدیث3267)

(المستدرک حاکم حدیث نمبر421نحوہ)

.

ثلاثةٌ لَا يَسْتَخِفُّ بِحَقِّهِمْ إِلَّا مُنافِقٌ: ذُو الشِّيْبَةِ فِي الاسْلَامِ وذُو العِلْمُ وإمامٌ مُقْسِطٌ

 تین لوگوں کی توہین اور بےعزتی گستاخی تمسخر بےادبی  منافق ہی کرے گا... ایک وہ کہ جسے اسلام میں سفیدی پڑ گئ ہو، دوسرا وہ جو علم والا ہو اور تیسرا عادل بادشاہ( یعنی ان تینوں کی بے ادبی توہین کرنا اور حقوق نہ جاننا یہ منافقت کی نشانی ہے)

(جامع صغیر حدیث6347)

.

سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اغْدُ عَالِمًا، أَوْ مُتَعَلِّمًا، أَوْ مُسْتَمِعًا، أَوْ مُحِبًّا، وَلَا تَكُنِ الْخَامِسَةَ فَتَهْلِكَ

 راوی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ آپ نے فرمایا کہ یا تو عالم ہو جا یا پھر طالب علم، علم کا طلب گار ہو جا یا پھر علم سننے والا ہو جا یا پھر علماء سے محبت کرنے والا ہو جا اور پانچواں شخص مت بننا کہ ہلاک ہو جاؤ گے

(طبرانی اوسط حدیث5171)

.

الاستهزاء بأشخاصهم....وهذا محرم...الاستهزاء بالعلماء لكونهم علماء، ومن أجل ما هم عليه من العلم الشرعي، فهذا كفر

حقیقی علماء کی توہین علم شرعی کی وجہ سے کریں تو یہ کفر ہے اور اس کے علاوہ دوسری وجوہات ہوں تو حرام و گناہ ہے

(الموسوعة العقدية - الدرر السنية7/57)

.

*باادب مدلل باسلیقہ اختلاف برحق ہے، اسکی ایک دلیل ملاحظہ کیجیے......!!*

الحدیث:

 قال النبي صلى الله عليه وسلم لنا لما رجع من الأحزاب: «لا يصلين أحد العصر إلا في بني قريظة» فأدرك بعضهم العصر في الطريق، فقال بعضهم: لا نصلي حتى نأتيها، وقال بعضهم: بل نصلي، لم يرد منا ذلك، فذكر للنبي صلى الله عليه وسلم، فلم يعنف واحدا منهم

ترجمہ:

غزوہ احزاب سے واپسی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم(یعنی صحابہ کرام) سے فرمایا کہ:

تم میں سے ہر ایک بنی قریظہ پہنچ کر ہی عصر کی نماز پڑھے" (صحابہ کرام نے جلد پہنچنے کی بھر پور کوشش کی مگر)راستے میں عصر کا وقت ختم ہونے کو آیا تو کچھ صحابہ کرام نے فرمایا کہ ہم عصر نماز بنی قریظہ پہنچ کر ہی پڑہیں گے اور کچھ صحابہ کرام نے فرمایا کہ نبی پاک کا یہ ارادہ نا تھا(کہ نماز قضا ہو اس لیے) ہم عصر پڑھ لیں گے

(طبرانی ابن حبان وغیرہ کتب میں روایت ہے جس میں ہے کہ کچھ صحابہ نے راستے میں ہی عصر نماز پڑھ لی اور کچھ نے فرمایا کہ ہم رسول کریم کی تابعداری اور انکے مقصد میں ہی ہیں لیھذا قضا کرنے کا گناہ نہین ہوگا اس لیے انہوں نے بنی قریظہ پہنچ کر ہی عصر نماز پڑھی)

پس یہ معاملہ رسول کریم کے پاس پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک پر بھی ملامت نا فرمائی

(بخاری حدیث946)

.

دیکھا آپ نے صحابہ کرام علیھم الرضوان کا قیاس و استدلال اور اس میں اختلاف... صحابہ کرام نے اس برحق اختلاف پر ایک دوسرے کو کافر منافق فاسق گمراہ گستاخ نہیں کہا اور نبی پاک نے بھی کسی کی ملامت نا فرمائی...ایسا اختلاف قابل برداشت ہے بلکہ روایتوں مین ایسے فروعی برحق پردلیل باادب اختلاف کو رحمت فرمایا گیا ہے

.

اختلاف ایک فطرتی چیز ہے.... حل کرنے کی بھر پور کوشش اور مقدور بھر علم و توجہ اور اہلِ علم سے بحث و دلائل کے بعد اسلامی حدود و آداب میں رہتے ہوئے پردلیل اختلاف رحمت ہے

مگر

آپسی تنازع جھگڑا ضد انانیت تکبر لالچ ایجنٹی منافقت والا اختلاف رحمت نہیں، ہرگز نہیں...اختلاف بالکل ختم نہیں ہو پاتا مگر کم سے کم ضرور کیا جا سکتا ہے،اس لیے اختلاف میں ضد ،انانیت، توہین و مذمت نہیں ہونی چاہیے بلکہ صبر اور وسعتِ ظرفی ہونی چاہیے... اور یہ عزم و ارادہ بھی ہونا چاہیے کہ اختلاف کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی، ختم نہیں ہو پایا تو اختلاف کو کم سے کم ضرور کیا جائے گا..اختلاف کو جھگڑے سے بچایا جائے گا..

.

اختلاف کی بنیاد حسد و ضد ہر گز نہیں ہونی چاہیے...

اختلاف اپنی انا کی خاطر نہ ہو

اختلاف لسانیت قومیت کی خاطر نہ ہو

اختلاف ذاتی مفاد لالچ کی خاطر نہ ہو

اختلاف شہرت واہ واہ کی خاطر نہ ہو

اختلاف فرقہ پارٹی کی خاطر کی نہ ہو

اختلاف کسی کی ایجنٹی کی خاطر نہ ہو

اختلاف منافقت، دھوکے بازی کی خاطر نہ ہو

اختلاف ہو تو دلیل و بھلائی کی بنیاد پر ہو، بہتر سے بہترین کی طرف ہو، علم و حکمت سے مزین ہو،

.

ہر شخص کو تمام علم ہو،ہر طرف توجہ ہو، ہر میدان میں ماہر ہو یہ عادتا ممکن نہیں، شاید اسی لیے مختلف میدانوں کے ماہر حضرات کی شوری ہونا چاہیے، اسی لیے اپنے آپ کو عقل کل نہیں سمجھنا چاہیے....بس میں ہی ہوں نہیں سوچنا چاہیے...ترقی در ترقی کرنے کی سوچ ہو، ایک دوسرے کو علم، شعور، ترقی دینے کی سوچ ہو....!!

.


کسی کا اختلاف حد درجے کا ہو، ادب و آداب کے ساتھ ہو، دلائل و شواہد پر مبنی ہو تو اس سے دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیے...ایسے اختلاف والے کی تنقیص و مذمت نہیں کرنی چاہیے،ایسے اختلاف پے خطاء والے کو بھی اجر ملتا ہے

الحدیث:

فاجتهد، ثم اصاب فله اجران، وإذا حكم فاجتهد، ثم اخطا فله اجر

مجتہد نے اجتہاد کیا اور درستگی کو پایا تو اسے دو اجر اور جب مجتہد نے اجتہاد کیا خطاء پے ہوا اسے ایک اجر ملے گا

(بخاری حدیث7352)

توجیہ تنبیہ جواب تاویل ترجیح کی کوشش کرنی چاہیے جب یہ ممکن نا ہو تو خطاء اجتہادی پر محمول کرنا چاہیے.....ہاں تکبر عصبیت مفاد ضد انانیت ایجنٹی منافقت وغیرہ کے دلائل و شواہد ملیں تو ایسے اختلاف والے کی تردید و مذمت بھی برحق و لازم ہے

.


اسی طرح ہر ایک کو اختلاف کی بھی اجازت نہیں... اختلاف کے لیے قرآن مجید سورہ نساء ایت83 وغیرہ سے ثابت ہوتا کہ اہل استنباط میں سے ہونا ضروری ہے... کافی علم ہونا ضروری ہے... وسعت ظرفی اور تطبیق و توفیق توجیہ تاویل ترجیح وغیرہ کی عادت ضروری ہے، جب ہر ایرے غیرے کم علم کو اختلاف کی اجازت نا ہوگی تو اختلافی فتنہ فسادات خود بخود ختم ہوتے جاءیں گے

.

*مرزا جہلمی والا اعتراض غیرمقلد اہلحدیث حضرات کرتے ہیں...انکا اعتراض ملاحظہ کیجیے.....!!*

اگر “غد” کا معنی آنے والا کل کریں تو، “وبصوم غد نویت۔۔۔” کا مطلب ہے میں نے کل کے دن کے روزے کی نیت کی اور روزہ تو سحری کے وقت آج کے دن کا رکھ رہا ہے اور نیت کل کی کر رہا ہے۔گویا وہ آج کا روزہ نہیں رکھ رہا

پھر چند سطور بعد لکھا تھا کہ:

جو روزے کی نیت رات کو نہیں کرتا اس کا روزہ نہیں ہے )

سنن نسائي حدیث نمبر ( 2334 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 583 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔

حدیث کا معنی یہ ہےکہ جو رات کو روزہ رکھنے کا ارادہ اور نیت نہ کرے اس کا روزہ نہیں ہے ۔ اور نیت کا تعلق دل ہے جوکہ ایک قلبی عمل ہے اس کا زبان سے کوئي تعلق نہیں اس لیے مسلمان کو دل سے ارادہ کرنا چاہیے کہ *وہ کل روزہ رکھےگا* ، اس کے لیے مشروع نہیں کہ وہ زبان سے یہ کہتا رہے میں روزے کی نیت کرتا ہوں یا میں حقیقتاً تیرے لیے روزہ رکھ رہا ہوں ، یا اس طرح کے دوسرے الفاظ جوآج کل لوگوں نےایجاد کررکھے ہیں وہ سب بدعت میں شمار ہوتے ہیں ۔صحیح نیت یہی ہے کہ انسان دل سے ارادہ کرے کہ وہ صبح روزہ رکھے گا ، اسی لیے شیخ جب شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی سے سوال کیا گيا تو ان کا جواب تھا :

جس کے دل میں یہ بات آگئي کہ وہ *صبح روزہ رکھے گا* اس کی نیت ہوگئی ۔دیکھیں الاختیارات صفحہ نمبر ( 191 )

کچھ اسی کی بات مرزا جہلمی نے بھی کی ہے اور مذاق اڑایا ہے کہ روزہ آج کا اور نیت کل کی....!!

.

.

*مرزا جہلمی اور غیرمقلدوں اہلحدیثوں کو جواب.....!!*

معترض تجاہل و گمراہی کا شکار ہے اور دوسروں کو بھی جاہل و گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے

*پہلی بات........!!*

معترض کو اعتراض ہے کہ "غد" یعنی کل کا روزہ کہنا عقلا و شرعا ٹھیک نہیں کہ سحری آج کے روزے کی اور نیت کل کے روزے کی ہو رہی ہے.......لیکن مزے کے بات ہے کہ معترض خود لکھ بیٹھا کہ

دل سے ارادہ کرنا چاہیے کہ *وہ کل روزہ رکھےگا* ،

.

*دوسری بات.....!!*

معترض کو پتہ ہی نہیں کہ اس نے اپنے شیخ الاسلام کی الاختیارات کتاب سے جو نقل کیا ہے وہاں صاف لکھا ہے کہ "غد" کہہ کر نیت کی جائے تو بھی ٹھیک ہے....الاختیارات کی اصل عربی عبارت ملاحظہ کیجیے:

من خطر بباله أنه صائم غداً، فقد نوى

ترجمہ:

جس کے دل میں یہ بات آگئ کہ وہ *کل کا روزہ رکھ رہا ہے* تو بےشک اس نے نیت کر لی...(اختیارات ص191)

.

معترض نے یہاں اپنے اعتراض سے شیخ الاسلام کو بچانے کے لیے ان کی عبارت میں موجود لفظ "غد" کا ترجمہ صبح کیا ہے جوکہ بہت بڑی خیانت و دھوکہ دہی ہے...یہاں بھی غد کا ترجمہ" کل" لکھتا تو خود ہی پھنس جاتا اس لیے ترجمہ بدل دیا.......!! 

.

*تیسری بات........!!*

غد کے الفاظ جدید بدعت نہیں بلکہ پرانے علماء کرام نے "غد" یعنی کل کے روزے کی نیت کرنے کو حق و سچ برحق لکھا ہے....چند عبارات ملاحظہ فرمائیں

.

من خطر بباله أنه صائم غداً، فقد نوى

ترجمہ:

جس کے دل مین یہ بات آئی کہ وہ کل کا روزہ رکھ رہا ہے تو بے شک اسکی نیت ہوگئ

كشاف القناع: ٣٦٧/ ٢.

1/181 الفقہ الاسلامی وادلتہ

.

سیدنا غوث اعظم فرماتے ہیں:

.نوى أي وقت من الليل من بعد غروب الشمس إلى قبل أن يطلع الفجر الثاني، أنه صائمٌ غدًا من شهر رمضان

ترجمہ:

رات سے لیکر فجر سے پہلے پہلے تک نیت کرے کہ وہ کل کا روزہ رکھ رہا ہے

الغنیۃ 1/23

.

.

اذَا نَوَى مِنْ اللَّيْلِ نَوَيْت أَنْ أَصُومَ غَدًا لِلَّهِ تَعَالَى مِنْ فَرْضِ رَمَضَانَ

ترجمہ:

رات کے وقت نیت یوں کرے کہ میں کل کا روزہ رکھ رہا ہوں رمضان کا فرض روزہ...(جوہرہ 1/136)

.


ذَهَبَ جُمْهُورُ الْعُلَمَاءِ.....َبِأَنْ يَنْوِيَ أَنَّهُ صَائِمٌ غَدًا عَنْ رَمَضَانَ مَثَلاً

ترجمہ:

جمھور و اکثر علماء کا موقف ہے کہ نیت واجب ہے، مثال کے طور پر یوں کہے کہ وہ کل کا روزہ رکھ رہا ہے 

موسوعہ فقہیہ کوئیتییہ

13/42

فلینظر البدائع ٢ / ٨٤، وحاشية الدسوقي على الشرح الكبير ١ / ٥٢٠، والقوانين الفقهية ص ١٢٢. ومغني المحتاج ١ / ٤٢٤ ـ ٤٢٥، والمغني لابن قدامة ٣ / ٩٤

.

.

ان عبارات سے واضح ہے کہ امت مسلمہ کے اکثر علماء نے یہی فرمایا ہے کہ یوں نیت کی جائے کہ وہ کل کا روزہ رکھ رہا ہے، جمھور علماء کا مذاق اڑانے والے اپنے ایمان کی فکر کریں.....اس نیت کےلیے کوئی مقرر کردہ الفاظ ضروری نہیں حتی کہ دل میں ارادہ کیا کہ کل کا روزہ رکھ رہا ہے اور زبان سے کچھ نہ کہا تو بھی نیت ہوگئ......دل میں نیت کے ساتھ ساتھ الفاظوں کے ساتھ نیت کی جائے تو اسے علماء احناف نے بہتر قرار دیا ہے،مگر الفاظ ضروری مقرر نہیں کیے بلکہ

نویت ان اصوم غدا من فرض رمضان

وبصوم غد نویت من شہر رمضان

وغیرہ عربی کے مختلف الفاظوں سے نیت ہوسکتی ہے، اردو فارسی وغیرہ الفاظوں سے بھی نیت ہوسکتی ہے

.

نیت الفاظوں سے کرے یا نہ کرے اس میں کچھ علماء کا اختلاف ہے

مگر

"غد" یعنی کل کا روزہ رکھنے کی نیت کرنے میں سب کا اتفاق ہے.....معترض کا غد پر اعتراض کرنا خود ان کے معتمد علماء پر اعتراض کرنے کے مترادف ہے اور لفظ کل کہنے پر تمسخر اڑانا اپنی جہالت کا پیغام دینا ہے

.

*چوتھی بات.......!!*

*اب ائیے یہ سمجھتے ہیں کہ علماء نے اخر یہ کیوں فرمایا کہ کل کے روزے کی نیت کرے..........؟؟*

دراصل یہ کل کے روزے کی نیت حقیقتا اج کے روزے کی نیت ہے، کیونکہ روزہ سحری کے وقت کے ختم ہونے کے بعد سے لیکر غروبِ افتاب تک ہوتا ہے اور نیت سحری کے وقت کی جاتی ہے تو

رات کے وقت جب سحری کوئی کرتا ہے تو وہ فجر کے بعد شروع ہونے والے روزے کی سحری کر رہا ہوتا ہے یہ روزہ سحری کے کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہوتا ہے تو یہ مستقبل کا روزہ ہوا اسی لیے اس کے لیے کل کا روزہ کہا جاتا ہے کیونکہ روزہ ابھی تک شروع ہی نہیں ہوا

.

لیھذا رات کے وقت غد یعنی کل کے روزے یعنی آنے والے روزے کی نیت کرنا جمہور علماء بلکہ خود معترض کے معتبر علماء کے مطابق بھی برحق و سچ ہے.....اس پر اعتراض جہالت و گمراہی ہے

.

*غدا کا ایک معنی حدیث پاک سے.......!!*

فَإِنَّهُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِجَمْعٍ، وَصَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ مِنَ الْغَدِ قَبْلَ وَقْتِهَا

 صحابی فرماتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نماز جمع کی حج کے موقع پر اور کل کی فجر نماز(معتاد و معتدل) وقت سے پہلے پڑہی

(ابوداؤد تحت الحدیث1934)

 حدیث پاک میں غد یعنی کل کا لفظ ایا ہے اب اگر غدا کا معنی فقط ایک یہی ہوتا کہ کل کا دن اگلی تاریخ یعنی چوبیس گھنٹے بعد کا وقت جیسے کہ مرزا نے یہی معنی کییے اگر یہی معنی کریں تو مطلب بنے گا کہ رات کو حج کے موقعہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کو جمع کیا اور 24 گھنٹے بعد جاکر فجر کی نماز کو جلدی پڑھا... جبکہ یہ معنی سراسر غلط ہے حدیث پاک کے خلاف ہے کیونکہ حدیث پاک میں ہے کہ جس رات نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کو جمع کیا اسی رات  فجر نماز کو جلدی پڑھا

.

ما رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى صلاة إلا لميقاتها، إلا صلاتين صلاة المغرب والعشاء بجمع، وصلى الفجر يومئذ قبل ميقاتها "،

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب دیکھا تو نماز وقتوں ہی پر پڑھتے دیکھا مگر دو نمازیں ایک مغرب و عشاء کو مزدلفہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملا کر پڑھیں اور اسی کی صبح کو فجر کی نماز اپنے(معتدل معتاد) وقت سے پہلے پڑھی۔

(مسلم حدیث3116)

.

 دیکھا حدیث پاک سے ثابت ہوگیا کہ جس رات میں بندہ ہو اسی رات کو فجر کے وقت کے لئے غد کا لفظ استعمال کر سکتا ہے...اور یہی روزہ میں ہوتا ہے کہ ہم رات کے وقت سحری کر رہے ہوتے ہیں اور صبح شروع ہونے والے روزے کے لیے غدٍ کل کا روزہ کہہ کر نیت کرتے ہیں...جوکہ بالکل برحق ہے

.

*پانچویں بات......!!*

باقی رہی بات اس مسلے کی کہ نیت الفاظوں سے کرنا بدعت ہے یا نہیں......؟؟ تو یہ مختصرا عرض ہے کہ کچھ علماء نے اسے بدعت کہا ہے اور علماء احناف نے لفظوں کے ساتھ نیت کرنے کو مستحب و ثواب کہا ہے....روزہ کی نیت کے الفاظ اگرچہ سنت نبوی اور اقوال صحابہ سے مروی نہیں مگر نماز قربانی وغیرہ کچھ معاملات کی نیت مروی ہے تو ان نیتوں پر قیاس کرتے ہوئے ہر عبادت کی نیت لفظوں کے ساتھ کرنے کو مستحب لکھا گیا ہے.....جب یہ قیاس ہے تو اس کے لیے یہ مطالبہ کرنا کہ نیت سنت سے دکھاؤ ، یہ مطالبہ جہالت ہے کیونکہ سنت میں نیت کے الفاظ آئے ہوتے تو قیاس کی کیا حاجت تھی.....؟؟

ہاں

یہ مطالبہ برحق ہے کہ قیاس کس پر کیا،اور قیاس کا ثبوت کہاں سے ہے......؟ تو لیجیے قیاس کا مختصر ثبوت

القرآن..ترجمہ:

اگر معاملات کو لوٹا دیتے رسول کی طرف اور اولی الامر کی طرف تو اہل استنباط (اہلِ تحقیق، باشعور، باریک دان، سمجھدار علماء) ضرور جان لیتے.. (سورہ نساء آیت83)

.

دیکھا آپ نے آیت میں اولی الامر اور علماء اور اہل استنباط کی پیروی کا حکم بھی ہے...اگر فقط سب کچھ صرف اور صرف قرآن و حدیث ہی سب کچھ ہوتا تو اولی الامر اہل استنباط کی پیروی کا حکم نا ہوتا.... ہاں اتنا ضرور شرط ہے کہ یہ اہل استنباط جو کہیں وہ قرآن و سنت سے اخذ ہو ورنہ انکی اپنی مرضی، من مانی معتبر نہیں.. اسلام نے اصل اصول بتا دیے اور کئ احکام دو ٹوک بتا دیے اور پھر اسلام نے فرمایا کہ ایسے مسائل بھی آئیے گے جنکا دوٹوک حکم قرآن و حدیث میں نہیں ہوگا ایسے مسائل میں اسلام نے اہل استنباط علماء کے اقوال اور ان کے قیاس، انکی رائے کی پیروی کا حکم دیا ہے...یہ.بات میں اپنی طرف سے نہین کہہ رہا یہ بات قرآن و حدیث سے ماخوذ ہے

.

الحدیث:

أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لما أراد أن يبعث معاذا إلى اليمن قال: «كيف تقضي إذا عرض لك قضاء؟»، قال: أقضي بكتاب الله، قال: «فإن لم تجد في كتاب الله؟»، قال: فبسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «فإن لم تجد في سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولا في كتاب الله؟» قال: أجتهد رأيي، ولا آلو فضرب رسول الله صلى الله عليه وسلم صدره، وقال: «الحمد لله الذي وفق رسول، رسول الله لما يرضي رسول الله»

ترجمہ:

بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ارادہ فرمایا کہ حضرت معاذ کو یمن کی طرف بھیجیں تو حضرت معاذ سے پوچھا:

تمھارے پاس کسی بات کا فیصلہ ہونے کو آئے تو کیسے فیصلہ کرو گے، عرض کیا قرآن سے فیصلہ کرونگا

نبی پاک نے فرمایا کہ اگر قرآن میں اسکا حکم(دو ٹوک) نا پاو تو پھر کیا کرو گے

عرض کیا اللہ کے رسول کی سنت سے فیصلہ کرونگا

نبی پاک نے پھر فرمایا کہ رسول اللہ کی سنت اور کتاب اللہ دونوں میں(دو ٹوک) حکم نا پاؤ تو پھر کیا کرو گے

عرض کیا

پھر میں اجتہاد کرکے اپنی رائے پر فیصلہ کرونگا اور میں اجتہاد و استنباط مین کوئی کسر نا چھوڑوں گا...رسول کریم نے ان کے سینے پر تھپکی دی اور فرمایا

شکر و حمد ہے اللہ کریم کی کہ جس نے رسول اللہ کے بھیجے ہوئے کو اس بات کی توفیق دی کہ جس سے اللہ کا رسول راضی ہے

(ابو داؤد حدیث3592)

ضعفه الشيخ الألباني، ولكن بعض أهل العلم صححه أو حسنه، ومنهم ابن كثير في أول تفسير سورة الفاتحة، وكذلك الشوكاني حسنه وقال: إن ابن كثير جمع فيه جزءاً وقال: كذلك أيضاً أبو الفضل بن طاهر المقدسي جمع فيه جزءاً.وقد وجدت آثار عن عدد من الصحابة تدل على ما دل عليه

 ابو داود شریف کی مذکورہ حدیث کو شیخ البانی نے ضعیف قرار دیا ہے لیکن بعض اہل علم نے اس حدیث کو صحیح و دلیل قرار دیا ہے یا پھر حسن معتبر دلیل قرار دیا ہے جیسے کہ امام ابن کثیر نے اور جیسے کہ امام شوکانی نے صحیح یا حسن معتبر دلیل قرار دیا ہے... بعض ائمہ نے تو اس حدیث کی تائید و تخریج و شرح پر کتب و رسائل تک لکھے ہیں... صحابہ کرام سے بہت سارے آثار مروی ہیں جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ سب سے پہلے قرآن اور حدیث بھر اقوال صحابہ پھر ان پر کیا گیا اجتہاد و قیاس  کرنا اور عمل کرنا کرانا جائز بلکہ لازم و برحق ہے

(شرح ابوداود للعباد تحت الحدیث3592)

.

اوپر آیت میں اہل استنباط  و اہل اجتہاد کے قیاس و رائے کو معتبر قرار دیا گیا تھا اور مذکورہ حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ قرآن و سنت کے علاوہ قیاس و رائے بھی معتبر مگر وہاں جہاں دو ٹوک قرآن و سنت کا حکم نا ہو.......!!

یہی وجہ ہے کہ ہم اہل سنت قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ مستند علماء کرام کے اقوال کو بھی پیش کرتے ہیں، وہابیوں اہل حدیثوں کی طرح آدھے اسلام کے پیروکار نہیں

.

کچھ عبادات کی نیت کے الفاظ مروی ہوءے ہیں مثلا قربانی کی نیت:

إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ عَلَى مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ، وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا شَرِيكَ لَهُ، وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ، وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، وَعَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ، بِاسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ "

(ابوداود حدیث2795)

.

 نجدی وہابی و اہلحدیث غیر مقلد وغیرہ کے معتبر عالم ابن باز نے لکھا کہ:

: المشروع أن يتلفظ ويقول: اللهم إنها منك ولك

قربانی کرتے وقت (دلی نیت کے ساتھ ساتھ) زبان سے نیت کرے اور کہے کہ: اللهم إنها منك ولك

(فتاوى نور على الدرب لابن باز18/182)

.

 تو روزہ کی نیت کرنے کا حکم حدیث پاک میں ہے جیسا کہ معترض نے بھی حدیث پیش کی اور زبان سے روزہ وغیرہ کی نیت قربانی وغیرہ عبادات پر قیاس کرتے ہوئے نیت کے الفاظ مستحب ثابت کیے گئے ہیں....اور قیاس کرنے کا جواز خود قرآن و حدیث سے ثابت ہے، صحابہ کرام نے قیاس کیے.... تابعین نے قیاس کیے، البتہ قیاس کرنے سے پہلے قیاس کے اصول و ضوابط پڑھنا سمجھنا لازم ہیں کہ کہاں اور کیسے اور کس حد تک قیاس جائز بلکہ لازم ہے........؟؟ یہ ایک الگ لمبی بحث ہے جس پر باقاعدہ کتب لکھی جا چکی ہیں

.

بَلِ النِّيَّةُ بِاللِّسَانِ مِنَ الْبِدْعَةِ الْحَسَنَ

ترجمہ:

بلکہ زبانی نیت بدعت حسنہ ہے

[مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ,4/1387]

.

درمختار کا مختار قول کیا ہے ملاحظہ کیجیے

وَالتَّلَفُّظُ) عِنْدَ الْإِرَادَةِ (بِهَا مُسْتَحَبٌّ) هُوَ الْمُخْتَارُ،

ترجمہ:

دلی نیت کے وقت زبانی نیت کرنا مستحب و اچھا ہے اور یہی مختار ہے


[ در مختار مع رد المحتار ,1/415]

.

علامہ طحطاوی کا مختار قول بھی ملاحظہ کیجیے


ولا عن أحد من الصحابة والتابعين" زاد ابن أميرحاج ولا عن الأئمة الأربعة قوله: "وهذه بدعة" قال في البحر فتحرر من هذه الأقوال أنه بدعة حسنة

یعنی:

زبانی نیت رسول کریم صحابہ کرام تابعین عظام ائمہ سے مروی نہیں،  یہ بدعت ہے یعنی بدعت حسنہ ہے

[حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح221 ,page 220]

.

فإن فعله لتجتمع عزيمته عليه فهو حسن

ترجمہ:

اگر زبانی نیت دل کی نیت کو پختہ کرنے کے لیے کرے تو اچھا ہے

[منحة السلوك في شرح تحفة الملوك ,page 121]




وَضَمُّ التَّلَفُّظِ إلَى الْقَصْدِ أَفْضَلُ) لِمَا فِيهِ مِنْ اسْتِحْضَارِ الْقَلْبِ لِاجْتِمَاعِ الْعَزِيمَةِ بِهِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ: النِّيَّةُ بِالْقَلْبِ فَرْضٌ، وَذِكْرُهَا بِاللِّسَانِ سُنَّةٌ، وَالْجَمْعُ بَيْنَهُمَا أَفْضَلُ

یعنی:

دلی نیت کے ساتھ زبانی نیت کرنا افضل ہے کہ دلی ارادہ پختہ ہوتا ہے، امام محمد علیہ الرحمۃ نے فرمایا ہے کہ دلی نیت فرض اور زبانی نیت سنت(یعنی مشائخ کا اچھا طریقہ) ہے اور دونوں نیتیں کرنا افضل ہے

[مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر ,1/85]


.

واختلف كلامهم في التلفظ فرجح في منية المصلي تبعا للمجتبى وغيره استحبابه وجعله في اختياره تبعا للبدائع والمحيط سنة كذا عن محمد وفي الشرح والكافي أنه أحسن....وهذه بدعة انتهى أي: حسنة

یعنی:

زبانی نیت کے متعلق مشاءخ کے کلام میں اختلاف ہے، منیہ و مجتبی بدائع محیط وغیرہ میں راجح و مختار اس کو کہا ہے کہ یہ اچھا ہے، یہ بدعت ہے یعنی اچھی بدعت ہے

[النهر الفائق شرح كنز الدقائق ,1/188]

.

إلَّا أَنَّ الذِّكْرَ بِاللِّسَانِ مَعَ عَمَلِ الْقَلْبِ سُنَّةٌ فَالْأَوْلَى أَنْ يَشْغَلَ قَلْبَهُ بِالنِّيَّةِ وَلِسَانَهُ بِالذِّكْرِ وَيَدَهُ بِالرَّفْعِ،

مگر یہ کہ زبانی نیت دلی نیت کے ساتھ اچھا ہے کہ دل کو نیت کے ساتھ مشغول کرنا، زبان کو تلفظ کے ساتھ مشغول کرنا اور ہاتھوں کو اٹھانے کے ساتھ مشغول کرنا ہے

[الجوهرة النيرة على مختصر القدوري ,1/48]

.

(وَالتَّلَفُّظُ مُسْتَحَبٌّ) لِمَا فِيهِ مِنْ اسْتِحْضَارِ الْقَلْبِ

ترجمہ:

زبانی نیت کرنا مستحب ہے کہ اس سے دل حاضر ہوتا ہے 

[درر الحكام شرح غرر الأحكام ,1/62]

.

قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ: النِّيَّةُ بِالْقَلْبِ فَرْضٌ، وَذِكْرُهَا بِاللِّسَانِ سُنَّةٌ، وَالْجَمْعُ بَيْنَهُمَا أَفْضَلُ

ترجمہ:

امام محمد علیہ الرحمۃ نے فرمایا ہے کہ دلی نیت فرض اور زبانی نیت سنت(یعنی مشائخ کا اچھا طریقہ) ہے اور دونوں نیتیں کرنا افضل ہے

[الاختيار لتعليل المختار ,1/48]


.

 لَكِنَّهُ حَسَنٌ لِاجْتِمَاعِ عَزِيمَتِهِ

ترجمہ:

لیکن دلی نیت کو پختہ کرنے کے لیے زبانی نیت کرنا اچھا ہے

[العناية شرح الهداية ,1/266]

.

فَإِنْ فَعَلَهُ لِتَجْتَمِعَ عَزِيمَةُ قَلْبِهِ فَهُوَ حَسَنٌ

ترجمہ:

اگر دلی ارادے کو پختہ کرنے کے لیے زبانی نیت کرے تو اچھا ہے

[فتاوی عالمگیری،الفتاوى الهندية ,1/65]

.

*چھٹی بات.......!!*

مرزا جہلمی نام نہاد کم علم متعصب اہلحدیث و غیرمقلدین حضرات کو ہر گز نہ سنیے، انکی ایک نہ مانییے کہ یہ کم علم و جاہل بےباک بےادب آپ کو بھی گمراہ و گستاخ کر سکتے ہیں

الحدیث:

فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا

جاہل(کم علم) فتویٰ دیں گے تو وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے( لہذا ایسوں سے بچو)

(بخاری حدیث100)

.

الحدیث:

[ ایاکم و ایاھم لا یضلونکم و لا یفتنونکم ]

’’گمراہوں،گستاخوں، بدمذہبوں سے دور بھاگو ، انہیں اپنے سے دور کرو(سمجھانے کے ساتھ ساتھ قطع تعلق و بائیکاٹ کرو) کہیں وہ تمہیں بہکا نہ دیں، کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں‘‘(صحیح مسلم1/12)

.

آیات پاک و حدیث پاک کی تنسیخ تخصیص توضیح تفسیر و تشریح دوسری ایات و احادیث سے ہوتی ہے جس پر کئ دلائل و حوالہ جات ہیں ہم اختصار کے پیش نظر فقط ایک حدیث پاک پیش کر رہے ہیں

الحدیث:

كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ينسخ حديثه بعضه بعضا، كما ينسخ القرآن بعضه بعضا ".

‏‏‏‏ ترجمہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کو دوسری  حدیث منسوخ و مخصوص(و تشریح) کر دیتی ہے۔ جیسے قرآن کی ایک آیت دوسری آیت سے منسوخ و مخصوص(و تفسیر) ہو جاتی ہے

(مسلم حدیث777)

لیھذا یہ اصول یاد رہے کہ بعض آیات و احادیث کی تشریح تنسیخ تخصیص دیگر آیات و احادیث سے ہوتی ہے....عام آدمی کے لیے اسی لیے تقلید لازم ہے کہ اسے ساری یا اکثر احادیث و تفاسیر معلوم و یاد نہیں ہوتیں،مدنظر نہیں ہوتیں تو وہ کیسے جان سکتا ہے کہ جو ایت یا حدیث وہ پڑھ رہا ہے وہ کہیں منسوخ یا مخصوص تو نہیں.....؟؟ یااسکی تفسیر و شرح کسی دوسری آیت و حدیث سےتو نہیں.....؟ اسی لیے سیدنا سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں

الحديث مَضِلَّة إلا للفقهاء

ترجمہ:

حدیث(اسی طرح آیت عام آدمی کےلیے)گمراہی کا سبب بن سکتی ہے سوائے فقہاء کے

(الجامع لابن أبي زيد القيرواني ص 118)

تو آیت و حدیث پڑھتے ہوءے معتبر اہلسنت عالم کی تفسیر و تشریح مدنظر ہو تقلید ہو یہ لازم ہے ورنہ اپنے سے نکات و مسائل نکالنا گمراہی بلکہ کفر تک لے جاسکتا ہے....وہ عالم وہ مجتہد و فقیہ نکات و مسائل نکال سکتا ہے جو بلاتصب وسیع الظرف ہوکر اکثر تفاسیر و احادیث کو جانتا ہو لغت و دیگر فنون کو جانتا ہو مگر آج کے مصروف دور میں اور علم و حافظہ کے کمی کے دور میں اور فنون و احاطہ حدیث و تفاسیر کے کمی کے دور میں بہتر بلکہ لازم یہی ہے کہ عالم فقیہ بھی تقلید کرے، کسی مجتہد کے قول و تفسیر و تشریح کو لے لے کیونکہ ہر مسلے پر اجتہاد مجتہدین کر چکے

البتہ

جدید مسائل میں باشعور وسیع الظرف وسیع علم والا عالم اپنی رائے پردلیل باادب ہوکر قائم کر سکتا ہے

.

نوٹ:سچوں(کو پہچان کر ان)کا ساتھ دو(سورہ توبہ آیت119) سچے اچھے مولوی تو عظیم نعمت ہیں،دین و دنیا کو بدنام تو جعلی منافق مکار کر رہےہیں....عوام و خواص سب کو سمجھنا چاہیےکہ #جعلی_مکار_منافق تو علماء پیر اینکر لیڈر سیاست دان جج وکیل استاد ڈاکٹر فوجی وغیرہ افراد و اشیاء سب میں ہوسکتےہیں،ہوتے ہیں

تو

جعلی کی وجہ سے #اصلی سےنفرت نہیں کرنی چاہیےبلکہ اصلی کو تلاش کر،  پہچان کر اسکا ساتھ دینا چاہیے اور اپنی و سب کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے، رجوع توبہ کا دل جگرہ رکھنا چاہیے


*ساتویں بات.....!!*


بدعت و بدعت حسنہ کی تحقیق حدیث و فقہ و مخالفین کے اقوال سے....اس دو لنکس میں سے کسی ایک لنک پے پڑہیے

.

https://tahriratehaseer.blogspot.com/2022/03/blog-post_3.html

.

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02Z6HUdmWLZnk7qivvQikduyXcB2k8X6BbcYvgueaCjp8yfFWBGAwWFUVTQyJP9YdLl&id=100022390216317&mibextid=Nif5oz

.===================

اور

قیاس و تقلید کی مفصل مدلل تحقیق اس دو لنکس میں سے کسی ایل لنک پے پڑہیے

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02rpiWWHr12GmojJHgnvE2D97KpArMxipxiuHQk1cbeAaKW6gGkD9GeVMWqMpuQhthl&id=100022390216317&mibextid=Nif5oz

.

https://tahriratehaseer.blogspot.com/2023/02/blog-post_9.html

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574


Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. Mash Allah bht zabardast article likha hy very informative

    ReplyDelete