حنیف قریشی کے مطابق رسول کریم نے کرپشن کا مال کھایا نعوذ باللہ...دعوت اسلامی کی کرپشن....؟؟ ہمارے منصوبے مشن....؟؟

*#حنیف قریشی کے مطابق نعوذ باللہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کرپشن کا مال کھایا...دعوت اسلامی کی کرپشن......؟؟ ہمارے منصوبے مشن.....؟؟*

تمھید:

 مجھے بہت جگہ سے ایک ویڈیو حنیف قریشی صاحب کی بھیجی گئی اور خاص کر نیم روافض کی طرف سے بڑھا چڑھا کر اس کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ یہ دیکھو کرپشن ہے یہ دیکھو کرپشن یہ دیکھو کرپشن ثابت ہو گئی.... حنیف قریشی نے اہل سنت پر احسان کر دیا کرپشن ثابت کر دی اب دعوت اسلامی کو چندہ نہ دو اور ہمیں ایرانی مال کا طعنہ دیتے ہو خود تم یہودی مال کھا رہے ہو فلاں فلاں فلاں فلاں

.

*#جواب.......!!*

وَإِنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ

 نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بے شک ہمارے لیے(سادات کرام کے لیے) صدقہ(زکواۃ فطرہ وغیرہ فرض واجب صدقہ) حلال نہیں ہے

(ابوداود حدیث1650)

.

أُتِيَ بِلَحْمٍ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ، فَقَالَ : " هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ

بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کو صدقے کا گوشت ملا(اور آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے نبی پاک کو تحفے ہدیے کے طور پر پیش کیا تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمایا)اور فرمایا کہ یہ بریرہ کے لیے صدقہ ہے لیکن ہمارے لیے ہدیہ ہے

(بخاری حدیث1495)

.

حنیف قریشی صاحب کی بات کو مان لیا جائے تو نعوذ باللہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کرپشن کا مال کھایا....کیونکہ صحابیہ کو تو صدقہ ملا تھا اور صدقے کا مطلب ہے کہ اپ نے سادات کو نہیں دینا مالدار کو نہیں دینا اپ نے خود کھانا ہے اور وہ بھی دال روٹی کر کے کھانا ہے ضرورت جتنا کھانا ہے یہی مفہوم نکل رہا ہے حنیف قریشی کی بات سے...... تو صحابیہ نے وہ گوشت رسول کریم کو کھلا کر کرپشن کر دی نعوز باللہ، کیونکہ حنیف قریشی کے مطابق تو گوشت اس لیے نہیں ملا تھا کہ سادات کو تم کھلاؤ یا تم مالدار کو کھلاؤ یا تم کسی اور چیز میں خرچ کرو حنیف قریشی کے مطابق زکوۃ صدقہ وغیرہ تو اس لیے ملتا ہے تاکہ اپ ڈال روٹی پر گزارا کرو بس.... اب صحابیہ نے کرپشن کی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نعوذ باللہ کرپشن کا مال بھی کھا لیا.....حنیف قریشی تیری ذات پے تیری بات پے تیری سوچ پے تیرے اعتراض پے تف

.

 دوست و احباب ہم کسی مستحق زکواۃ کو اگر صدقہ دیتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ہم نے سامنے والے کو مالک بنا دیا اب وہ چاہے اس سے دودھ پیے یا کول ڈرنک پیے یا جائز کوئی بھی کام کرے سب کچھ کرے گوشت کھائے کبھی دال اور کبھی موٹرسائیکل پر جائے کبھی کار پر جائے کبھی ٹرین پر کبھی جہاز پر جو بھی اس کو مناسب لگے اس کام میں وہ خرچ کرے جس کی شریعت اجازت دیتی ہے

.

 اب دعوت اسلامی نے چندے زکواۃ کے پیسے کو اساتذہ پر خرچ کیا مدنی چینل کے ورکرز پر خرچ کیا معلمین پر خرچ کیا حفاظ پر خرچ کیا،قرآن حدیث فقہ علم و تصوف پڑھانے والوں پر خرچ کیا ، مبلغین و علماء و ورکر وغیرہ کے انے جانے ٹریول پر خرچ کیا، ان کے فون پر خرچ کیا ان کے رات کہیں پر اسٹے کرنے پر خرچ کیا، ان کی بجلی پہ خرچ کیا،  مدنی چینل پر خرچ کیا، ان کے پانی پر خرچ کیا، ان کے کھانا کھانے پر خرچ کیا، یہ سب تو برحق ہیں یہ تو سب بہت اچھا ہے یہ تو سب ثواب ہے اس میں کرپشن کہاں سے اگئی......؟؟

.

 او میرے بھائی او میری بہن اپ کے پیسے سے ایک مبلغ اپنے گھر سے نکلتا ہے گاڑی کرایہ کرتا ہے فون کال کرتا ہے کریڈٹ کارڈ یوز کرتا ہے مسجد میں جا کر تبلیغ کرتا ہے وہاں لوگوں کو جلسہ کرتا ہے لوگوں کو ہدایت دیتا ہے لوگوں کو سمجھاتا ہے اور وہاں پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے لوگ کھانا کھاتے ہیں بجلی ساؤنڈ کمپیوٹر وغیرہ الات استعمال ہوتے ہیں، وہ لوگ دعوت اسلامی کے قریب ہوتے ہیں اور اسلام کے قریب ہوتے ہیں اور کوئی کلمہ پڑھ لیتا ہے کوئی نیک بن جاتا ہے تو یہ سارا پیسہ خرچ جو ہوا اس کا ثواب اپ کو ملے گا یا نہیں ملے گا......؟؟ یہ کرپشن تو نہیں یہ تو ثواب ہی ثواب....ہاں ہاں  ثواب ہی ثواب تو ہے

.

 اپ کا پیسہ  مدنی چینل سیٹلائٹ پہ خرچ ہوا ہے مدنی چینل سے کسی نے ہدایت حاصل کی کسی نے نیک نمازی بنا کسی نے علم حاصل کیا..... کیا ان سب کا ثواب اپ کو نہیں ملے گا......؟؟

.

 ایک عالم ایک مبلغ ایک معلم کوئی گاڑی لے کر دے دی گئی موٹرسائیکل لے کر دے دی گئی یا پٹرول کا خرچہ دیا اور وہ گیا اس نے پڑھایا اس نے تبلیغ کی تو کیا ان سب کا ثواب اپ کو نہیں ملے گا.....؟؟ کیا یہ کرپشن ہے....؟؟ تف ہے تمہاری سوچ پر اے حنیف قریشی بمع ہمنوا پر......!!

.

 طلباء کھانا کھاتے ہیں گوشت کھلایا جاتا ہے ان کو کبھی دال کھلائی جاتی ہے علماء کو کبھی دال کھلائی جاتی ہے کبھی گوشت کھلایا جاتا ہے کبھی کیا چیز کھلائی جاتی ہے کبھی کیا چیز کھلائی جاتی ہے تاکہ وہ دین کے لیے کام کر سکیں تاکہ ان کا جسم و ذہن تندرست و توانہ رہے اور وہ دین کے لیے زیادہ سے زیادہ  کام کام کر سکے اور وہ کام کرتا بھی ہیں دعوت اسلامی والے کام کرتے بھی ہیں تبلیغ بھی کرتے ہیں علم بھی پڑھاتے ہیں سب کچھ کرتے ہیں نیک کام کرتے ہیں تو ان پر خرچ کیا ان کی کھانے پینے پر خرچ کیا ان کی بجلی پر خرچ کیا ان کی ٹریول پر خرچ کیا ان کے پیٹرول پر خرچ کیا ان کے راشن پہ خرچ کیا ان کے فیملی پر خرچ کیا ان کی تنخواہ پر خرچ کیا ان کی پینشن پہ خرچ کیا ان کی انشورنس پہ خرچ کیا.... کیا یہ سب ناجائز ہیں... کیا  ان سب کا ثواب اپ کو نہیں ملے گا......؟؟ ضرور ملے گا

مگر

حنیف قریشی کو جلن ہے حسد ہے اعتراض ہے تو کیوں....؟؟کونسا ناجائز کام پے خرچ ہوا....؟؟ دم ہے تو اے قریشی چمنی شمنی مویشی سب بتاؤ کہ فلاں دلیل سے اور فلاں جگہ ناجائز خرچ ہوا......!!

.

 کوئی عالم مبلغ بیمار ہو گیا یا مدرسہ قائم کرنا پڑ گیا اور وہاں پر پیسے نہیں تھے یا مدنی چینل چلانا پڑ گیا وہاں پر پیسے نہیں تھے اور وہاں پر مجبورا قرض لیا گیا اور قرض پر مجبورا سود دینا پڑا تو کیا یہ کرپشن ہے کیا یہ ناجائز ہے......؟؟ میرے بھائی اپ کا پیسہ سود میں خرچ نہیں ہوا حقیقتا سود کے بدلے میں جو ہمیں پیسہ ملا جس کو نیک کام میں خرچ کیا گیا عالم کے لیے خرچ کیا گیا علم پر خرچ کیا گیا تبلیغ پر خرچ کیا گیا دراصل اپ کا وہاں پیسہ جا رہا ہے تو یہ گناہ تو نہیں ہے یہ سود تو نہیں ہے یہ کرپشن تو نہیں ہے.... یہ تو اپ کسی مجبور کی مدد کر رہے ہیں..... کیا اس پر ثواب نہیں ملے گا...؟؟ فقہ کے اندر تو اتنا بھی لکھا ہے کہ حربی کفار سے سود لینا دینا جائز ہے گناہ نہیں ہے تو برطانیہ میں اگر ایسا کچھ کیا گیا اور ضرورت کے تحت کیا گیا دین اسلام کے لیے کیا گیا دین اسلام کی سربلندی کے لیے کیا گیا تو یہ کیا گناہ ہوا یہ کیسے گناہ ہوا.....؟؟

.

 کفار سے ہندو سے غیرمسلموں سے یہود و نصاری سے دیگر لوگوں سے چندہ لیا گیا اور تبلیغ کی گئی اور نماز سکھائی گئی اور دو ٹوک الفاظ میں اگرچہ ناموس رسالت کا نعرہ نہیں لگایا گیا لیکن میٹھے انداز میں ناموس رسالت پھیلائی گئی عزت رسول پھیلائی گئی تعظیم رسول پھیلائی گئی تو کسی دشمن سے پیسے لے کر ہندو سے پیسے لے کر یہودیوں سے پیسے لے کر ان کے خلاف کام کرو یہ تو اچھا ہے.... یہ تو ثواب ہے...یہ کرپشن کیسے ہوئی...؟؟

.

 ہاں اگر ان سے اس لیے پیسہ لیا گیا کہ ہم دین اسلام کا فلاں عقیدے کا سودا کر رہے ہیں یا فلاں عقیدہ چینج کر دیں گے  اہل سنت کے خلاف چلے جائیں اور وہ اس کی پرموشن کریں جیسے حنیف قریشی تم کرتے ہو اہلسنت کے خلاف جاتے ہو اور اہلسنت کے خلاف جانے کے لیے پیسہ ایران سے لیتے ہو ایرانی برطانوی امریکی وغیرہ مال لے کر  شیعہ ویہ کے نظریات پھیلاتے ہو تو یہ ہے کرپشن... اصل کرپش......!!

.

 حنیف قریشی چمنی مشہدی روافض نیم روافض شیعہ وغیرہ تم جلو جل بھن کر کالے ہو جاؤ ... لوگ ہمیں یعنی اہلسنت لبیک دعوت اسلامی وغیرہ تمام سچے اہلسنت کو پیسہ زکواۃ تعاون دیں گے، ہمیشہ دیں گے ہم پر اعتبار کرتے ہیں ہم ان کے اعتبار کو کبھی نہیں توڑیں گے کبھی غلط عقیدے پر نہیں جائیں گے کبھی غلط عقیدے کو نہیں پھیلائیں گے اگر غلطی ہو بھی جائے تو رجوع توبہ کر لیں گے انسان ہے غلطی ہوجاتی ہے مگر عقیدے نظرے کا سودا کرکے پیسے ایرانی مال  برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر نہیں لیں گے اور نہ کبھی لیے.....الحمد للہ تعالی

.

*#دعوت اسلامی اور لبیک کے انداز میں فرق ہے تو یہ قران و حدیث سے ثابت ہے، وقت کی ضرورت ہے....یہ پڑھیے تفصیل......!!*

القرآن:

اَعِدُّوۡا لَہُمۡ مَّا اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ قُوَّۃٍ

جو قوت،طاقت ہوسکے تیار رکھو..(انفال60ملخصا)

.

القرآن:

اقۡعُدُوۡا لَہُمۡ کُلَّ مَرۡصَدٍ

ہر مورچے پے(اسی طرح ہر جائز شعبے میں) ان سے مقابلے کے لیے تیار بیٹھو...(سورہ توبہ آیت5)

.

فتاوی رضویہ شریف میں ہے

*جدت* ممنوع نہیں بشرطیکہ کسی ممنوع شرعی میں شامل نہ ہو...(فتاوی رضویہ22/191)

.

ان و دیگر آیات و احادیث مبارکہ سے ہمیں رہنمائی ملتی ہے کہ:

①بعض گروہ بعض تنظیمیں بعض علماء مفتیان کرام شرعی علوم فقہ تفسیر احادیث تصوف عربی گرائمر فصاحت بلاغت وغیرہ دینی علوم اور ان علوم کی تحقیقات و تخصص پے توجہ دیں اور اس کے لیے بعض مدارس مختص ہوں اور اصلاحِ معاشرہ و عبادات وغیرہ پے زیادہ توجہ دیں ، زیادہ توجہ دلوائیں اور جدید علوم بھی مناسب مقدار میں حاصل کریں تاکہ سمجھانے میں روایات کے ساتھ ساتھ جدید دلائل بھی ہونگے تو تحریر تقریر تصنیف تحقیق وعظ وغیرہ امید ہے زیادہ پُر اثر ہوں گے

.

②بعض گروہ بعض تنظیمیں بعض علماء مفتیان کرام ایسے ادارے بناءیں جن میں اسکول کی تعلیم انگریزی عربی لینگوئج کی تعلیم اور سائنس فزکس بیالوجی جرنل نالج وغیرہ کی بنیادی معلومات و جرنل نالج وغیرہ دیں اور ساتھ ساتھ بنیادی دینی تعلیم بھی دیں.....ایسے ادارے بنائیں اگر مناسب لگے تو مدرسہ کا نام دینے کے بجائے کوئی اور نام دیں تاکہ لوگ متوجہ ہوں انکو اشارہ ملے کہ یہاں دینی علوم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم بھی پڑھائے جاتے ہیں....ان اداروں میں مناسب مقدار میں اسلام کی حقانیت و بہتری اسلامی عبادات و معاملات کی حقانیت و بہتری کے جدید دلائل و معلومات بھی دیتے جائیں، دلچسپ جدید معلومات دے کر ان سے اسلام و عبادات وغیرہ کی حقانیت و بہتری سمجھاتے جائیں

.

③بعض گروہ بعض تنظیمیں بعض علماء مفتیان کرام چند ایسے جدید ادارے بنائیں کہ اس میں طلباء جدید ساءنسی علوم و معلومات سے اسلام و عبادات معاملات کی حقانیت و بہتری ثابت کریں اللہ کی وحدانیت کے دلائل و اشارات نکالیں اور جلد از محنت کرکے اس طرز پر کچھ کتب فورا تصنیف کرکے عام کریں، اردو میں اسکے ترجمہ کرکے عام کریں... عربی انگلش چینی ہندی روسی وغیرہ مختلف زبانوں میں اسکے ترجمے کرائیں....پھر مزید تحقیقات جاری رکھیں نئ نئ معلومات و دلائل فراہم کریں جس سے علم و معلومات و جرنل نالج میں بھی اضافہ ہو اور اس سے کس آیت مبارکہ کس حدیث مبارکہ اور کن اسلامی معاملات و نظریات و عبادات کی بہتری و حقانیت ثابت ہوتی ہے وہ بھی بتائیں....اور ان اداروں میں اگر دنیاوی علوم والے داخلہ لیں تو ان کے لیے مناسب و ضروری دینی علوم بھی شاملِ نصاب کریں

.

④بعض گروہ بعض تنظیمیں بعض علماء مفتیان کرام چند ایسے ادارے بنائیں کہ اسلام و عبادات عقائد کی حقانیت و بہتری ثابت کرنے کی لکھی ہوئی جدید سائنسی جرنل نالج کی کتب اور دینی کتب پڑھانے کے بعد اس پر مزید تحقیق اور ان علوم سے ایجادات پر کام ہو....یہاں کمپوٹر موبائل روبوٹ بنانا سکھایا جاءے بلکہ بناءے بھی جائیں بلکہ نت نئے عام استعمال کے ٹولز و ایجادات اور جنگی استعمال کے ہتھیار و ٹولز وغیرہ ایجادات و چیزیں بنائی جائیں اور کیا ہی مزے کی بات ہو کہ ایسے داروں کے مالک علماء و دینی اشخاص ہوں

.

⑤علماء کرام مفتیان عظام اپنے اداروں میں دینی لوگوں کی کھیپ تیار کرکے ان کو مناسب جگہ پے بھیجیں...جو جس جگہ کے لیے مفید لگے اسے اس جگہ بھیجنے کے لیے تیار کریں...بعض فاضل علماء کو ڈاکٹر طبیب حکیم بنانے کے لیے بھیجیں، بعض فاضل علماء کو وکیل و سیاستدان بننے کے لیے بھیجیں... بعض فاضل علماء کو تجارت معیشت جدید تجارت کے لیے بھیجیں....بعض فاضل علماء کو پولیس فوج میں بھیجیں... بعض فاضل علماء کو صدر وزیر اعظم وزراء  چیف جسٹس چیف آف آرمی جرنل کرنل ڈی جی اءی جی وغیرہ بڑے عہدوں کے لیے تیار کریں... بعض فاضل علماء کو سائنسدان بنانے کے لیے بھیجیں...بعض فاضل علماء کو وعظ و نصیحت کے لیے خطیب بنائیں امام مسجد و قاری حافظ مدرسِ قرآن و معلم تجوید بناءیں...بعض فاضل علماء کو عام معلم مدرس و بعض کو محقق محدث و مفتی بنائیں...بعض فاضل علماء کو جج قاضی بنانے کے لیے تیار کریں...بعض فاضل علماء کو جاسوس اینٹیلی جنس کی فیلڈ دیں اس میں ماہر بناءیں..  بعض فاضل علماء کو ایجادات ٹولز بنانے کی فیلڈ میں بھیجیں... بعض فاضل علماء کو سوشلی لکھاری واعظ بنائیں... بعض فاضل علماء کو ٹیکنیشن مستری بنانے کی شعبے میں بھیجیں، بعض فاضل علماء کو سیاست کے میدان میں بھیجیں

الغرض:

ہر جائز شعبے ہر اچھے میدان میں اہل علم حضرات ہوں،علماء حضرات ہوں تو کلیجہ ٹھنڈا ہوجائے...ہمارے سامنے اتنے سارے اہم کام ہیں اور ہم چھوٹی چھوٹی عام سے کام میں مصروف بلکہ الجھتے جگھڑا کرتے نظر آ رہے ہیں...بڑی سوچ رکھیں، محنت کریں محنت کرواءیں... علم و عبادات میں چھا جائیں تو تعریف کرانے کی کیا حاجت ہے....؟؟ آپ بس محنت کریں دینی خدمات کریں، لوگ آپ کی تعریف خود کریں تب مزا ہے مگر آپ اور ہم تعریف دولت طاقت شہرت کی لالچ نہ رکھیں، عاجزی کریں اور اسلام کے لیے اچھا نوابانہ لباس وغیرہ پہن سکتے ہیں بشرطیکہ عمل و زبان  سے وقتا فوقتا جھلکے کہ آپ دوسرں کی عزت کرتے ہیں،  عوام و ماتحت لوگوں مریدوں عقیدت مندوں کو کیڑے مکوڑے غلام نہیں سمجھتے ...لوگوں کو عقیدت مندوں کو چمچے چاپلوس غلام مت بناءیں.... اسلام و اسلاف کا محب و عاشق بناءیں، اپنی بات میں وزن و اثر پیدا کرنا ہو تو خلوص عبادت و خدمات کی کثرت کریں اور دلائل و جدید دلائل شامل کریں آپ کی بات میں اثر ہوگا، آپ کی حکم پے مر مٹیں گے لوگ.....!! اگر ایسا نہ بن پائیں تو کسی برے طریقے سے لیڈر و پُر اثر بننے کی کوشش نہ کریں بس گمنام خادم اسلام بن کر عبادت والا بن کر زندگی گذار دیں.....اللہ کی رضا ہی تو اصل مقصود ہے ناں تو پھر شہرت طاقت وغیرہ دیگر چکروں میں نہ پڑنا لازم ہے.....!!

.

*#اہم_نوٹ①......!!*

ہر شعبے والا دوسرے شعبے والے کو بلکہ کسی عام سے آدمی کو بھی حقیر و کمتر نہ سمجھے.. ہر شعبے والا دوسرے کو بھی اہم سمجھے... وقعت عزت دے ... ہوسکے تو دوٹوک دوسرے شعبے والوں کی تائید و اعلان کرے اور مدد کرے حمایت کرے....اگر دوٹوک ھمایت و مدد نہ کر سکے مجبور ہو تو اشارتاً تائید و حمایت کرے ورنہ کم سے کم تردید و مذمت تو نہ کرے... کم از کم مطلقا عام الفاظ میں حمایت و تعریف کرے.....مگر کوئی سچا اچھا مجبورا کسی اور سچے اچھے کی مذمت و تردید کرے تو عوام و خواص اس مذمت و تردید کے جگھڑے میں نہ کود پڑے بلکہ حسنِ ظن اچھا گمان رکھے کہ دونوں مخلص سچے اچھے ہیں تو بظاہر مذمت و تردید و اختلاف و جگھڑا کر رہے ہیں تو شاید ملکی یا عالمی دباؤ میں مجبور ہونگے

.

*#اہم_نوٹ②.....!!*

فروعی اختلاف ہو.... کوئی کہے کہ یہ طریقہ بہتر و مفید ہے اس پے چلو اور کوئی دوسرا اختلاف کرکے کہے کہ یہ طریقہ بہتر و مفید ہے اس پے چلو تو ایسے باادب باسلیقہ مدلل پرُلاجک اختلاف پے ایک دوسرے کی مذمت نہ کریں...ایسے اختلاف سے دل چھوٹا نہ کریں ہاں وسیع اتحاد اہلسنت کے لیے کاوشیں کریں دعاءیں کریں التجاءیں کریں، آپ خدمات کریں علم و عبادات میں مگن رہیں تو اتحاد کے لیے آپ کی بات و مشورہ پرُ اثر ہوگی ورنہ اتحاد نہیں کر رہے کہہ کر سستی کاہلی بے ہمتی مت پھیلائیں.....بس کام کریں کام اور عمل کریں عمل...اور صبر و برداشت کی تلقین کریں اور یہ بھی تلقین التجاء کریں کہ بے شک اختلاف پے صبر و برادشت ہے مذمت نہیں کرتے دل چھوٹا نہیں کرتے بےہمتی سستی کاہلی نہیں پھیلاتے مگر خواہش ہے کہ عظیم اتحاد اہلسنت ہو تو کیا ہی عمدہ و مفید ترین بات ہے...لیکن فقط خود کو ہی یا اپنے شعبے تنظیم ہی کو بہت بڑا نہ سمجھیں،اپنے آپ کو کوئی عقل کل بہت بڑی توپ نہ سمجھے...ہم سپ پر رجوع توبہ کا دل جگرہ رکھنا لازم ہے،یہ نہ سمجھیں کہ ہمارا رد نہ کیا جائے...سیدی اعلیٰ حضرت اسلاف کے حوالے دیکر فرماتے ہیں:

اہل حق کا یہ معمول رہا ہےکہ کلام اللہ و کلام رسول کے سوا ہر ایک کا قول لیا جا سکتا ہے اور اس پر رد بھی کیا جا سکتا ہے دلائل کے ساتھ(فتاوی رضویہ15/469ملخصا)

.

*#اہم_نوٹ③.......!!*

عام ادمی یا کسی کو بھی کسی شخصیت کی خدمات علم  عبادات وغیرہ خوب پسند آئیں یا کوئی مشھور ہو جائے تو بس فقط اسی کی اہمیت دل میں نہ رکھیں بلکہ اسکی بھی اہمیت رکھیں تعریف کریں اور ساتھ دیگر شعبے والوں کو بھی اہم سمجھیں بظاہر کوئی انہیں اہم نہ سمجھے تب بھی آپ ایک ایک شعبے ایک ایک سنی شخص کو اہم سمجھیں اہمیت وقعت دیں...بے شک مشورے دیں تو یہ نہ سمجھیں کہ اگلے کو معلوم نہیں،  ممکن ہے اسے آپ سے زیادہ علم ہو مگر وہ کسی اور جگہ مصروف ہو، بحر حال ایک دوسرے و وقعت دیں عزت دیں ایک دوسرے کی مدد کریں... ایک دوسرے کو مشورے دیں اصلاح کریں نصیحت کریں جانی مالی ہرطرح کے تعاون کریں... شہرت طاقت قومیت پرستی میں نہ آئیں، چمچہ گیری چاپلوسی قومیت پرستی غنڈہ گردی چوری ایجنٹی  وغیرہ کے ذریعے دولت طاقت شہرت کمانے جھانسے میں نہ آئیں

.

*#اہم نوٹ④.......!!*

مذکورہ اداروں مدارس کے لیے علماء طلباء لکھاری واعظ امام مسجد مدرس و جدید علوم و فنون پے حکومت فنڈ مہیا کرے اگر اگر ھکومت مہیا نہ کرے یا کم مہیا کرے تو سرمایہ دار دولت مند و عوام بھرپور تعاون کریں حمایت کریں جانی مالی وقتی حوصلاتی وغیرہ ہر طرح کے مدد کریں... چندہ زکواۃ فطرہ دیں اور ساتھ ساتھ غرباء پے بھی خرچ کریں

.

*#اہم نوٹ⑤......!!*

یہ مت کہے کہ فلاں پارٹی تحریک عالم پیر بڑا ہے....فلاں کمتر فلاں اعلیٰ و افضل وغیرہ مت کہیے....نا جانے کون سا سچا مسلمان اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہو....؟؟ نہ کس کے بہت ساری خدمات قبول نہ ہوں اور کسی عام کی ایک نیکی خدمت مقبول ہو.....؟؟ لیھذا ان چکروں میں مت پڑییے کہ فلاں کی خدمات زیادہ ، فلاں کی واہ واہ  زیادہ ، فلاں کے مرید زیادہ.....وغیرہ وغیرہ چکروں میں مت پڑیے،بس کام کام کام و خدمات و عمل کی کثرت کیجیے، قبول کی دعا و امید رکھیے، کثرتِ اعمال اور معتقدین و مریدین کی کثرت سے دھوکہ مت کھائیے خوفِ خدا رکھیے کہ کہیں یہ کثرت مردود نہ ہو، خوف رکھیے کہ تکبر نہ آگیا ہو....اگر کسی خدمات و اعمال عبادات کی تعریف کریں بھی تو اس طرح کریں کہ فلاں کی خدمات بہت و اعلیٰ و اہم و زیادہ ہیں انہیں سلام اور ہر شعبے کے سرگرم سنی کی خدمات اعمال عبادات کو بھی سلام ، اللہ کریم سب کو مزید سرگرم بنائے اور خدمات و نیکیاں عبادات قبول فرمائے، میرے خیال میں یوں نہ کہیں یوں نہ سمجھیں کہ فلاں عالم فلاں پیر فلاں تنظیم نہ ہوتی تو بدمذہب لوگوں کو تباہ کر چکے ہوتے بلکہ یوں کہیے سمجھیے کہ فلاں عالم فلاں پیر فلاں تنظیم نہ ہوتے تو امید ہے اللہ کسی اور عالم سے کسی اور مفتی سے کسی اور پیر سے کسی اور تنظیم سے مسلک حق اہلسنت کی خدمات لیتا لیکن یہ سعادت فلاں عالم پیر تنظیم کے نصیب میں آئی بڑی اچھی بات ہے سعادت کی بات ہے ہم مبارکباد دیتے ہیں اور دیگر سنی سرگرم کی بھی اہمیت و سعادت ہے انہیں بھی سلام انہیں بھی مبارکباد اور اپنے لیے سب کے دعا و امید ہے کہ اللہ خاتمہ اچھا فرمائے جب تک رکھے تو اہلسنت کے لیے مفید و سرگرم رکھے، خدمات لیتا رہے اور قبول فرمائے،  مزید محنت خدمت عبادت کو توفیق جذبہ عطاء فرمائے .......شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدالمصطفٰے اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نے اسلامی مسائل و خصائل کے خزانے پر مشتمل اپنی شہرۂ آفاق کتاب جنتی زیور میں کیا ہی عمدہ نصیحت لکھی ہے کہ:

ہر مرید پر لازم ہے کہ دوسرے بزرگوں یا دوسرے سلسلہ کی شان میں ہرگز ہرگز کبھی کوئی گستاخی اور بے اَدَبی نہ کرے ، نہ کسی دوسرے پیر کے مریدوں کے سامنے کبھی یہ کہے کہ میرا پیر تمہارے پیر سے اچھا ہے یا ہمارا سلسلہ تمہارے سلسلہ سے بہتر ہے ، نہ یہ کہے کہ ہمارے پیر کے مرید تمہارے پیر سے زیادہ ہیں یا ہمارے پیر کا خاندان تمہارے پیر کے خاندان سے بڑھ چڑھ کر ہے ۔ کیونکہ اس قسم کی فضول باتوں سے دل میں اندھیرا پیدا ہوتا ہے اور فخر و غرور کا شیطان سر پر سوار ہو کر مرید کو جہنم کے گڑھے میں گرا دیتا ہے اور پیروں و مریدوں کے درمیان نفاق و شقاق، پارٹی بندی اور قسم قسم کے جھگڑوں کا اور فتنہ و فساد کا بازار گرم ہو جاتا ہے ۔ (جنتی زیور، ص378)تمام سرگرم اہلسنت تنظیمات مدارس علماء مشائخ ورکرز کو سلام.......جو اپنی طاقت و بساط مطابق جتنی محنت کر رہا ہےاسکی تعریف و حوصلہ افزائی کی جائے،کسی سرگرم سنی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے، جو اپنی طاقت مطابق سرگرم ہے اسے تانہ نہ مارا جائے کہ تم نے کونسے تیر مارے...کسی سنی سرگرم کے چھوٹے سے چھوٹے عمل و کردار کو چھوٹا نہ کہا جائے..تعریف و حوصلہ افزائی کی جائے، اہل کی طرف سے تنقید بھی اگر کی جائے تو باسلیقہ پر دلیل ہو، ترقی و تعمیر کے لیے ہو.......!!

.

*#الحاصل*

کچھ عاشقان رسول سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے شعر و شاعری کریں نعت لکھیں اچھے مقصد کے لیے اسلام کے دفاع کے لیے نبی کی عظمت و دفاع کے لیے، مسلمانوں کی عظمت کے لیے اصلاح کے لیے.... کچھ عاشقان رسول مال و دولت کمائیں خوب کمائیں تاکہ مسلمان محتاج نہ ہوں، تاکہ غریبوں کی مستحقوں کی مدد کی جا سکے....تاکہ جدت و ٹیکنالوجی حاصل کی جاسکے، کچھ عاشقان رسول رعب و دبدبے والے ہوں سختی والے ہوں للکار والے ہوں تاکہ کم عقلوں ایجنٹوں ضدی فسادی کو طاقت کے زور پے روکا جاسکے.... کچھ عاشقان  رسول علم و حکمت سے بھر پور ہوں کہ دلائل سے اسلام و اہلسنت نظریات کی حقانیت سمجھا سکیں، اسلام کا دفاع دلیل سے بھی کر سکیں... کچھ عاشقان رسول جدت و ٹیکنالوجی میں ہوں تاکہ جدید علوم کو اسلام کے مطابق کر کے جدت اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کی جائے ترقی حاصل کی جائے، اسلام کی ترویج و مضبوطی کے لیے.... کچھ عاشقان رسول بڑے جوش و جذبے والے ہوں کہ کسی ضدی فسادی کو خوف کی وجہ سے فساد پھیلانے کا موقعہ ہی نہ ملے.... کچھ عاشقان رسول خوب محبت و نرمی والے ہوں کہ اس طریقے سے بھی اسلام و بھلاءی کی طرف بلاءیں، کچھ عاشقان رسول سختی والے ہون کہ براءی کو روکیں... کچھ عاشقان رسول مدارس تعلیم و تربیت وغیرہ میں زیادہ وقت دیں تو کچھ عاشقان رسول سیاست کے ذریعے سے اسلام کا دفاع کریں نفاذ کریں...کچھ امامت خطابت تحریر تقریر میں ہوں تو کچھ وعظ و نصیحت تبلیغ کو وقت دیں...کچھ دینی علوم و فنون پے توجہ دیں تو کچھ دنیاوی علوم و فنون میں مہارت اسلام کی سربلندی کے لیے حاصل کریں، جدید علوم سے اسلام کا دفاع و اثبات کریں، ردِ الحاد کریں تو کچھ بدعتی فرقوں ایجنٹوں مکاروں کا تعاقب و رد کریں اسلام کے دفاع کے لیے....سچی اسلامی تعلیمات عام کرنے کے لیے......!!

الغرض:

ہر اچھے جائز مفید محاذ پے کچھ نہ کچھ عاشقان رسول ضرور ہونے چاہیں...اور جو کوءی جس محاذ و مورچے پے کام کر رہا ہے تو دوسرے محاز و مورچے والے کی تحقیر نہ کرے،کمتر نہ سمجھے اور خود تکبر میں نہ پڑے....ایک دوسرے کی قدر کریں... ایک دوسرے کو ترقی دیں، ایک دوسرے کی کم از کم اشارتاً تاءید تو ضرور کریں....!!

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

old but working whatsap nmbr

03468392475

00923468392475

New but second whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

رابطہ اولڈ وٹس اپ نمبر پے فرماءیے مگر دونوں نمبر سیو رکھیے اور گروپس میں بھی دونون نمبر شامل کرکے ایڈمین بنا دیجیے کہ پرانہ نمبر کبھی کبھار گربڑ کرتا ہے تو نیو نمبر سے دینی خدمات جاری رکھ سکیں...جزاکم اللہ خیرا


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.