Labels

سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کے متعلق ایک منقبت کے شعر پر تبصرہ

 *#مشھور شعر کے متعلق ایک عالم دین اور ایک نعت خواں کے تنازعے پر مجھ ناچیز کی رائے۔۔۔۔۔۔؟؟*


سیدنا علی توں افضل سیدنا ابوبکر پیر اے، آ وکھاواں تینوں

۔

سیدنا ابوبکر سیدنا علی توں افضل ویر اے آ سمجھاواں تینوں... رضی اللہ عنھم اجمعین

.

مذکورہ شعر میں نے لکھا ہے جو اس شعر کا جواب بنتا ہے وہ شعر یہ ہے 

علی وَرگا زمانے تے کوئی پیر وِکھا مینوں 

علی باہج محمد دا کوئی وِیر وِکھا مینوں 

۔

اس شعر میں سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ سے بڑھ کر کسی کو پیر نہیں کہا گیا حالانکہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ سیدنا علی سے افضل ہیں تو وہ سب سے بڑے پیر ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد۔۔۔۔اسی طرح دوسرے شعر میں یہ کہا گیا ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کے علاوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی بھائی نہیں یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدنا علی کے علاوہ کوئی بہادر ساتھی نہیں جبکہ یہ دونوں معنی بھی نہیں ہیں۔۔۔۔جیسے کہ نیچے تفصیل ارہی ہے 

۔

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ سے بھی افضل ہیں دلائل اور حوالہ جات اس لنک پر پڑہیے

https://www.facebook.com/share/p/1NtB4Mo6U9/

https://tahriratehaseer.blogspot.com/2024/01/blog-post.html

۔

ویر کا معنی مجھے ڈکشنری میں یہ ملا کہ 

 دلیر... بہادر ...ساتھی...( فیروز اللغات ص1418 میں ویرتا کا معنی اور ریختہ ڈکشنری وغیرہ) بعض احباب نے توجہ دلائی کہ عرف میں ویر بھائی کو بھی کہتے ہیں

۔

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ سے زیادہ بہادر ہیں یہ خود سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشاد فرمایا ہے

.

*سیدنا صدیق اکبر سب سے بہادر*

أَخْرَجَ البَزَّارُ في مُسْنَدِهِ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ عَنْ عَلِيِّ بنِ أَبِي طَالِبٍ -رضي اللَّه عنه- قَالَ: يَا أيُّها النَّاسُ مَنْ أشْجَعُ النَّاسِ؟ فَقَالُوا: أَنْتَ يَا أَمِيرَ المُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: أمَا إِنِّي مَا بَارَزَنِي  أَحَدٌ إِلَّا انْتَصَفْتُ مِنْهُ، وَلَكِنْ هُوَ أَبُو بَكْرٍ، إنَّا جَعَلْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- عَرِيشًا، فَقُلْنَا مَنْ يَكُونُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- يَهْوِي إِلَيْهِ أَحَدٌ مِنَ المُشْرِكِينَ، فَوَاللَّهِ مَا دَنَا مِنَّا أحَدٌ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ شَاهِرًا بِالسَّيْفِ عَلَى رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-، لَا يَهْوِي إِلَيْهِ أحَدٌ إِلَّا أَهْوَى عَلَيْهِ، فَهَذَا أشْجَعُ النَّاسِ

ترجمہ:

مسند بزاز میں صحیح سند کے ساتھ مروی ہے کہ

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے دریافت کیا کہ بتاو سب سے زیادہ بہادر کون ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بہادر آپ ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں تو ہمیشہ اپنے جوڑ سے لڑتا ہوں۔۔ آپ نے فرمایا کہ سب سے زیادہ شجاع اور بہادر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ سنو :جنگ بدر میں ہم لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک عریش یعنی جھونپڑا بنایا،ہم لوگوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کون رہے گا ؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان پر کوئی حملہ کردے۔ خدا کی قسم اس کام کیلئے سوائے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے کوئی آگے نہیں بڑھا آپ(صدیق اکبر) شمشیر برہنہ ہاتھ میں لے کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہوگئے پھر کسی دشمن کو آپ کے پاس آنے کی جرات نہیں ہوسکی اور اگر کسی نے جرات بھی کی تو آپ اس پر ٹوٹ پڑے۔ اس لئے حضرت ابو بکر صدیق ہی سب سے زیادہ شجاع اور بہادر ہیں

(كتاب اللؤلؤ المكنون في سيرة النبي المأمون2/386)

۔

۔

*رسول کریمﷺ نے کن کن کو بھائی فرمایا۔۔۔.؟؟*

شعر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھائی فقط سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کو قرار دیا گیا ہے جبکہ درج ذیل صحابہ کرام کو بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھائی قرار دیا ہے

رسول کریم ﷺ نے

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا دینی بھائی اور صاحب فرمایا:أَخِي وَصَاحِبِي

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ابو بکر میرا (دینی) بھائی اور اور (میرا خاص )ساتھی ہے 

(بخاری حدیث3656)

.

رسول کریمﷺنے سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا دینی بھائی فرمایا:

قال: استاذنت النبي صلى الله عليه وسلم في العمرة، فاذن لي، وقال:" لا تنسنا يا اخي من دعائك"، فقال كلمة ما يسرني ان لي بها الدنيا، قال شعبة: ثم لقيت عاصما بعد بالمدينة فحدثنيه، وقال:" اشركنا يا اخي في دعائك".

عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عمرہ کرنے کی اجازت طلب کی، جس کی آپ نے مجھے اجازت دے دی اور فرمایا: ”میرے(دینی) بھائی! مجھے اپنی دعاؤں میں نہ بھولنا“، آپ نے( یہ) ایسی بات کہی جس سے مجھے اس قدر خوشی ہوئی کہ اگر ساری دنیا اس کے بدلے مجھے مل جاتی تو اتنی خوشی نہ ہوتی۔ (راوی حدیث) شعبہ کہتے ہیں: پھر میں اس کے بعد عاصم سے مدینہ میں ملا۔ انہوں نے مجھے یہ حدیث سنائی اور اس وقت «لا تنسنا يا أخى من دعائك» کے بجائے «أشركنا يا أخى في دعائك» کے الفاظ کہے ”اے میرے(دینی) بھائی ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں شریک رکھنا

(ابوداود حدیث1498)

.

رسول کریمﷺنے سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا دینی بھائی فرمایا:

ابن عمر، قال: آخى رسول الله صلى الله عليه وسلم بين اصحابه فجاء علي تدمع عيناه، فقال: يا رسول الله آخيت بين اصحابك ولم تؤاخ بيني وبين احد، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: " انت اخي في الدنيا والآخرة ". قال ابو عيسى: هذا حسن غريب، وفي الباب عن زيد بن ابي اوفى.

عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے  درمیان باہمی بھائی چارا کرایا تو علی رضی الله عنہ روتے ہوئے آئے اور کہا: اللہ کے رسول! آپ نے اپنے اصحاب کے درمیان بھائی چارا کرایا ہے اور میری بھائی چارگی کسی سے نہیں کرائی؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم میرے(دینی)بھائی ہو دنیا اور آخرت دونوں میں“۔

(ترمذی حدیث3720)

.

رسول کریمﷺنے سیدنا زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھائی فرمایا

وَقَالَ لِزَيْدٍ : " أَنْتَ أَخُونَا

رسول کریمﷺنے سیدنا زید کےلیے فرمایا تم ہمارے (دینی)بھائی ہو

(بخاری 4251)

.

رسول کریمﷺنےسیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہ کو صراحتا یا تقریرا بھائی فرمایا:...اخوک...اخی لعمری

المستدرك على الصحيحين للحاكم ,3/284)

.

*#تنازعے کا پس منظر۔۔۔۔۔!!*

اوستہ محمد کے ہی ایک بھائی نے مجھے بتایا کہ

اوستہ محمد میں ایک محفل ہوئی اس میں نعت خواں عنایت اللہ بھائی نے سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کی شان بیان کرتے ہوئے یہ شعر کہے

علی وَرگا زمانے تے کوئی پیر وِکھا مینوں 

علی باہج محمد دا کوئی وِیر وِکھا مینوں 

۔

اس پر وہاں موجود ایک سنی عالم دین نے مائک تھاما اور وضاحت کی کہ اپ ہمارے سنی ہیں ۔۔۔۔اپ میں اور یہ ساری عوام سب سیدنا صدیق اکبر سیدنا عمر سیدنا علی سب کے چاہنے والے ہیں لیکن پیارے نعت خواں بھائی یہ شعر رافضیت نیم رافضیت کے باطل نظریات کو اجاگر کر رہا ہے اسے نہ پڑھا جائے۔۔۔۔ نعت خواں نے یہ منقبت جاری نہ رکھی بلکہ دوسری منقبت پڑھی مگر اخر میں کہتا گیا کہ سیدنا علی کا نام کسی کسی کو ہضم ہوتا ہے۔۔۔ جس پر ہنگامہ برپا ہوا 

۔

عالم دین صاحب نے معذرت بھی کی اور وضاحت بھی دی لیکن کچھ لوگ پرسنلی طور پر اور سوشل میڈیا پہ نعت خواں کے حق میں نکل ائے اور اس منقبت کے بارے میں کہنے لگے کہ ہم تو اسی پر بیان کریں گے تب تنازعہ بڑھتا گیا اور اس وقت بھی بڑھتا ہی جا رہا ہے

۔

*#مجھ ناچیز علامہ عنایت اللہ حصیر کی رائے اور عرض*

عالم دین صاحب کی بات سے میں متفق ہوں۔۔۔۔وہ اشعار اگر کسی سچے سنی نے لکھا ہے تو اس کو پڑھنا اگرچہ ممنوع ہوگا لیکن اس کی تاویل کر کے معنی یہ نکالا جائے گا کہ سیدنا صدیق اکبر سیدنا عمر سیدنا عثمان رضی اللہ تعالی عنہم کے بعد کے زمانے میں علی ورگا کوئی پیر نہیں۔۔۔۔اسی طرح تینوں خلفاء کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم ساتھی بھائی علی جیسا کوئی نہیں 

۔

یاد رکھیے یہ تاویل ہے۔۔۔۔ تو تاویل اس وقت کی جاتی ہے جب کسی سچے سنی عالم دین نے یا سچے سنی شاعر  نے لکھا ہو تو تاویل کر دیں گے اور چونکہ بظاہر اس کا معنی باطل بنتا ہے تو ہمیں نعتوں میں منقبتوں میں پروگراموں میں محفلوں میں یہ شعر پڑھنے کی اجازت نہیں کیونکہ اس کا بظاہر معنی وہ بنتا ہے جو اہل سنت کی نظریات کے خلاف ہے 

۔

لہذا نعت خواں عنایت اللہ بھائی اور انکی شدت سے تائید کرنے والوں سے دست بستہ عرض ہے کہ بات کو سمجھیں اس کا پتنگڑ نہ بنائیں اور نہ ہی اس کا غلط معنی مشہور کریں۔۔۔۔عالم دین کی رائے کا احترام کریں اور سنی سچے عالم دین جو حق چار یاروں کو مانتا ہے اور وضاحت بھی کر رہا ہے کہ میں سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کی شان کا منکر نہیں مگر ان کی سچی شان بیان کی جائے تو ان عالم دین کی وضاحت کے بعد ان کے متعلق ہرگز نہ کہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کا نام کسی کسی کو ہضم ہوتا ہے بلکہ میرے خیال میں تو نعت خواں کو معذرت کرنی چاہیے کیونکہ عالم دین نے وضاحت کرنے کے باوجود معذرت کر لی ہے۔۔۔۔۔ہاں اگر اپ کو لگتا ہے کہ یہ اشعار درست ہیں تو اپ کسی عالم دین سے فتوی لیجئے اور انہیں پوری بات بتائیے پورا واقعہ بتائیے اگر سچا سنی عالم دین اپ کی تائید فرما دیتا ہے تو پھر اپ ان عالم دین کو وہ فتوی دکھائیے کہ دیکھیے ان اشعار کو اپ نے درست نہیں کہا تھا منع کیا تھا مگر وہ اشعار فلاں معتبر سنی عالم دین نے پڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔۔ تو ایک شعر کے متعلق اختلاف ہو سکتا ہے ۔۔۔۔کوئی کس طرف توجہ کرتا ہے ۔۔۔ کوئی کس طرف توجہ کرتا ہے تو اگر سچا سنی عالم دین پڑھنے کی اجازت دے دے تو پڑھنے والے نہ پڑھنے والے کسی کی مذمت نہ کریں گے بلکہ کہیں کہ پڑھنے والے یہ معنی مراد لیتے ہیں اور نہ پڑھنے والے غلط معنی اجاگر ہونے کی وجہ سے منع کرتے ہیں تو دونوں برحق ہیں دونوں سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کے چاہنے والے ہیں

۔

لہذا فیس بک پہ سوشل میڈیا پہ شدت کے ساتھ ان اشعار کی تائید کرنے اور عالم دین کی ایک طرح سے مخالفت کرنے کے بجائے ہم سب پر لازم ہے کہ اس کا پتنگڑ نہ بنائیں اس کو ہوا نہ دیں بلکہ علماء کرام کی بارگاہ میں مفتیان کرام کی بارگاہ میں سوال پیش کریں فتوی لینے کی عرض کریں 

پھر

جو وہ فتوی ارشاد فرمائیں اس پر عمل کریں اور میری رائے کے مطابق منع کرنے والوں کو بھی برحق کہیں سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہیں۔۔۔۔ سچا عاشق سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کہیں۔۔۔کیونکہ وہ سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کی شان سچی شان کے منکر نہیں ہیں بلکہ وہ تو شان بیان کرتے ہیں سچی شان بیان کرتے ہیں تو ان کی مخالفت سوشل میڈیا پہ اور نجی طور پر ہرگز ہرگز نہ کریں بلکہ ان سے معذرت کریں کہ ہم نے اپ کی مخالفت کی۔۔۔۔۔

۔

کچھ لوگ کمنٹ کر رہے تھے کہ نعت خواں کے مقابلے میں عالم دین ہے اور نعت خواں کو بڑھایا جا رہا ہے اس کی تائید کی جا رہی ہے یہ درست نہیں۔۔۔۔۔ان بھائیوں سے گزارش ہے کہ ایسی بات نہیں کہ نعت خواں کا ذاتی شعر تھا۔۔۔۔نعت خوان نے تو مشہور منقبت پڑھی۔۔۔ اسے اتنی گہرائی کا کہاں علم۔۔۔۔تو یہ نعت خواں اور عالم دین کا ٹکراؤ نہیں بلکہ عالم دین اور دیگر علماء و مشائخ کے ہاں پڑھے جانے والے کلام کا ٹکراؤ ہے۔۔۔۔ممکن ہے اتنا عرصہ کلام پڑھا گیا اور کسی کی توجہ نہ گئی یا تاویل کرتے گئے لیکن اب چونکہ یہ معاملات عام ہو چکے ہیں کہ ایک طرف رافضی نیم رافضی ہیں جو سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کی بے جا اور جھوٹی شان بیان کر رہے ہیں تو ہمیں کسی بھی طرح ایسا فعل ایسا کام یا ایسا کلام نہیں کرنا چاہیے کہ جس سے ان کو تقویت ملے۔۔۔پہلے کبھی ایسے حالات نہ تھے جیسے اب حالات ہیں۔۔۔۔تو یہ اشعار اس زمانے میں شاید گمراہ کن نہ تھے مگر اج اس سے غلط مفہوم جا رہا ہے غلط مفہوم نکلا نکالا جا رہا ہے اور رافضیت نیم رافضیت کی تقویت ہو رہی ہے تو ممنوع ہونا چاہیے۔۔۔

۔

نوٹ:

میری رائے کی کوئی حیثیت کہاں۔۔ میں نے اپنی رائے ایک معتبر  سنی عالم دین مفتی صاحب سے تصدیق کرائی تب جا کر میں نے ممنوع قرار دیا۔۔۔لہذا جو احباب سمجھتے ہیں کہ ان اشعار میں کوئی حرج نہیں وہ بھی معتبر سنی عالم دین سے تصدیق کرائے فتوی لے پھر بات کرے۔۔۔۔واللہ تعالی اعلم و رسولہ صلی اللہ علیہ وسلم اعلم بالصواب

۔


علمی تحقیقی اصلاحی سیاسی تحریرات کے لیے اس فیسبک پیج کو فالوو کیجیے،پیج میں سرچ کیجیے،ان شاء اللہ بہت مواد ملے گا...اور اس بلاگ پے بھی کافی مواد اپلوڈ کردیا ہے...لنک یہ ہے:

https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1

https://www.facebook.com/profile.php?id=100022390216317&mibextid=ZbWKwL

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.