مفتی ابوبکر صدیق شازلی صاحب نے کتاب لکھی وائرل کی جس میں لکھا کہ غوث اعظم ریٹائر ہوچکے،انکے اختیار محدود ہیں،قطب صرف شازلی ہونگے وغیرہ وغیرہ انکی باتوں سے کئ عام و خاص نے مجھے متوجہ کیا کہ آپ بھی لکھ کر تشویش کا ازالہ کریں،جس پر میں دلائل کے ساتھ معروضات لکھ کر وائرل کر رہا ہوں کہ مفتی صاحب کی باتیں درست نہیں، ان معروضات کو میں نے نام دیا ہے"معروضات البازلی الی بعض العلماء و المفتی الشاذلی" البازلی یعنی نئےدانت والا،یعنی ناتجربہ کار جوان۔۔یعنی مجھ ناچیز40سال عمر کےباوجود ناتجرکار فقیر عنایت اللہ حصیر کو کتب ِاسلاف میں جو دلائل و اقوال ملے وہ علماء و عوام کی جناب میں پیش کر رہا ہوں تاکہ علماء کرام کرم فرمائیں،تحریر کے بنیادی نکات کو شرف قبولیت بخشیں یا تسلی بخش جواب عطاء فرمائیں👈عوام تو معتبر علماء اہلسنت سے تصدیق کرائیں، انکےحکم پر عمل کریں،میں نےلفظ"بعض العلماء" اس لیے لکھا کہ کئ علماء کرام اس مسئلے کی تفصیل و دلائل و حوالہ جات سے واقف ہیں
August 08, 2026
Read more