Labels

ایک طرف مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ہم عید کی خوشی پرجوش خوشی کیسے منائیں۔۔۔؟؟ اگر کوئی والہانہ خوشی نہ منائے تو۔۔۔؟؟ دونوں کب برحق ہو سکتے ہیں ، جانیے اس مختصر تحریر میں


*#عید کے موقع پر میں اپنی محبت کا، شدید محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپ سب کو عید مبارک کہتا ہوں، عیییییییییییید مبارک۔۔۔۔۔۔!! ارے ایک طرف مسلمان بھائیوں پر ظلم ہو رہا ہے اور تم پرجوش عید مبارک کہہ رہے ہو۔۔۔۔؟؟ اس کا جواب نیچے تحریر میں پڑھیے*

.

سوال:

ایک طرف مسلمانوں پہ ظلم ہو رہا ہے، ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور دوسری طرف تم عید کی خوشیاں منا رہے ہو بےشرم۔۔۔۔؟؟

۔

جواب:

بےشرم نہیں بلکہ دشمنوں کے دل جلانے والے ہیں ، انہیں ہدایت کا سامان دینے والے ہیں۔۔۔ہاں سچ کہا عید کی خوشیاں پورے جوش کے ساتھ منائیں تو بھی برحق اور لازم۔۔۔۔ بشرطیکہ مقصود یہ ہو کہ اے دشمنان اسلام تم ہمارے بھائیوں پر ظلم کر کے ہمیں بھی دکھ پہنچانا چاہتے ہو ، تم چاہتے ہو کہ ہم بھی زندگی بھر سسک سسک کر روتے رہیں۔۔۔ہمیں درد ہے،  ہمیں بھائیوں کا درد ہے، فکر ہے، تڑپ ہے مگر

ہم تمہیں دکھا رہے ہیں ، تمہیں سمجھانے ہدایت دینے کا سبب  دے رہے ہیں اور ضدی فسادی دشمنو تمہیں جلا رہے ہیں کہ دیکھو ہم اتنے مضبوط اعصاب والے ہیں کہ ظلم بھی سہیں گے اور اسلام کی دی ہوئی خوشی پر خوشی بھی کریں گے ، جلو کمینو جلو۔۔۔۔!!

۔

ہاں ہاں کبھی کبھار ظلم کے باوجود خوشی منانا بھی اچھا ہوتا ہے  تاکہ دشمن ضدی فسادی دشمن جلیں اور ہمارے مظلوم بھائی کے کلیجے ٹھنڈے ہوں کہ چلو ہم مظلوم ہی سہی مگر دیکھو تو ہر طرف خوشی ہی خوشی ہے مسلمانوں میں اسلام کی۔۔۔کتنے مضبوط ہیں ہمارے مسلمان بھائی کہ درد بھی رکھتے ہیں ، تڑپ بھی رکھتے ہیں اور اسلام کی دی ہوئی خوشی پر پرجوش خوش بھی ہیں

۔

ہاں کبھی موقع مناسبت سے اجتماعی یا انفرادی خوشی نہ بھی کی جائے تو بھی اچھا ہے تاکہ دشمنوں کے لیے ہدایت کا سامان بنے اور ضدی فسادی دشمنوں کے سینے جلیں کہ یہ دکھ سکھ میں دیکھو تو کتنا ایک ہیں۔۔۔۔۔!!

۔

تو خوشی کیجئے، یا خوشی نہ کیجئے۔۔۔۔ دونوں برحق ہو سکتے ہیں بشرطیکہ مقصد اچھا ہو۔۔۔۔!!

.

علمی تحقیقی اصلاحی سیاسی تحریرات کے لیے اس فیسبک پیج کو فالوو کیجیے،پیج میں سرچ کیجیے،ان شاء اللہ بہت مواد ملے گا...اور اس بلاگ پے بھی کافی مواد اپلوڈ کردیا ہے...لنک یہ ہے:

https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1

https://www.facebook.com/profile.php?id=100022390216317&mibextid=ZbWKwL

۔

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر


naya wtsp nmbr

03062524574

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.