Labels

پاکستان نے انڈیا کے ڈرون حملے کو سرحد پر ہی تباہ کیوں نہ کیا انہیں پاکستان انے کیوں دیا اس کی چار اہم وجوہات و فوائد مجھے سمجھ میں ائے اپ پڑھیے اور حوصلہ بلند رکھیے

 *#پاکستان میں انڈیا کے ڈرون گھس ائے۔۔۔۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان ریڈار سسٹم نے انہیں ڈیٹیکٹ کر کے صرف ایک گولی سے تباہ کیوں نہ کیا۔۔۔۔۔؟؟*

۔

*#دلائل و شواہد کو دیکھا جائے تو یوں ہوا ہے کہ*

*#پہلی بات*

 جب رافیل جیسے جدید ترین طیارے کہ جو ریڈار میں بھی نہیں پکڑے جاتے ،پاکستان نے ان کو بھی اپنے ریڈار میں پکڑا اور ان کا سسٹم جام کر کے انہیں تباہ کیا تو مطلب پاکستان کا ریڈار سسٹم بہت طاقتور ہے ، پاکستان نے بالکل ان ڈرون کو ڈیٹیکٹ کیا اور اس ڈرونز کی مکمل تلاشی لی جب ظاہر ہوا کہ اس میں کچھ بھی نہیں، کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں یا کوئی نقصان دہ چیز نہیں تو انہوں نے ڈرونوں کو پاکستان کے اندر انے دیا اور پھر مختلف علاقوں میں تباہ کیا تاکہ دنیا کو دلیل و لاجک کے ساتھ پیغام دیا جا سکے کہ دیکھو انڈیا اتنی حد تک گر چکا ہے ، وہ جنگ کا اتنا خواہاں ہے اور وہ اتنی حد تک مداخلت کر رہا ہے تو ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اسے دگنا تگنا جواب دیں، دیکھو انڈیا عام شہریوں پر ڈرون حملے کر رہا ہے اور یہ ہمیشہ پاکستان کی عوام پر حملہ کرکے جھوٹا بیانیہ دنیا کو دیتا ہے کہ جی ہم تو فقط دہشتگردوں پر حملہ کرتے ہیں

۔

اس طرح عالمی سطح پر عوام و خواص کو یہ یقین کرا دیا جائے گا کہ دیکھو انڈیا کے ڈرون کہاں کہاں تک پہنچ گئے اگر ہم انہیں نہ روکیں، جواب نہ دیں تو انڈیا پاکستان کے شہر شہر میں تباہی مچانے کو تیار ہے لہذا انڈیا کو جو ہم فسادی دہشت گرد شیطان کہہ رہے ہیں وہ بلادلیل نہیں کہہ رہے بلکہ

پلوامہ، پھر پھلگام ،پھر رافیل حملے، پھر رات کو بمباری، پھر ڈرون 

یہ سب کچھ اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ انڈیا ایک دہشت گرد فسادی شیطان ملک ہے، دہشتگردوں کو مارنے کا بہانہ بنا کر عام پاکستانی شہریوں کو شہید کرتا ہے

اور اگر دہشت گردوں کو مارنا بھی ہے تو پہلے ثبوت تو دو کہ فلاں دہشت گرد فلاں حملے میں فلاں دلیل کے ساتھ موجود تھا پھر بھی اپ کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ جس ملک میں وہ رہ رہا ہے اس ملک پر عالمی دباؤ ڈالا جائے کہ فلاں دہشت گرد ہے فلاں دلیل ہے فلاں ثبوت ہے تو اپ اسے قانونی کاروائی کریں،یہ کہاں کا اصول ہے کہ اپنی طرف سے کسی کو دہشت گرد کہہ دو اور ملک پر حملہ کر دو یہ تو دہشت گردی کرنے کا نیا طریقہ ہے مکارانہ طریقہ ہے

۔

 جب دلیل و ثبوت ہی نہیں تو اپ دہشت گرد کو بغیر دلیل کے نہیں مار سکتے اسے دہشت گرد نہیں کہہ سکتے ،اپ کے پاس ثبوت ہونا چاہیے جو کہ نہ تو پلوامہ حملے میں ہے اور نہ ہی حالیہ سیاحوں والے حملے میں ہے ، جب انڈیا کے پاس ثبوت ہی نہیں تو پھر اس کی پاکستان میں کاروائی دہشت گردوں کو مارنا نہیں بلکہ پاکستانی شہری کو شہید کرنا ہے

لیھذا

اس فسادی دہشت گرد شیطان کو لگام لگانا ضروری ہے، دنیا والوں اب تو سمجھ جاو اور اس شیطان کو لگام لگاؤ اور ہم بھی ضرور ضرور لگام لگائیں گے بلکہ لگام لگا رہے ہیں اور بھرپور جوابی کاروائی بھی اپنی مرضی سے اپنے وقت پر ضرور کریں گے

۔

*#دوسری بات*

ممکن ہے یوں ہوا ہو کہ پاکستان نے ان ڈرونز کو ڈیٹیکٹ کیا مگر یہ بہت اونچائی پر تھے انہیں تباہ کرنے کے لیے طاقتور مہنگے میزائل مارنے پڑتے اور پاکستان نے ڈیٹیکٹ کر کے ان ڈرون کی تلاشی لے لی تھی کہ اس میں کوئی مواد دھماکہ خیز مواد نہیں ہے تو انہوں نے خوامخواہ ان کو تباہ کرنے کی بجائے یہ منصوبہ بندی کی ہو کہ تباہ کر کے کیا فائدہ، چلو ایک اور فائدہ اٹھاتے ہیں وہ یہ کہ دنیا کو دکھاتے ہیں کہ دیکھو اگر انڈیا کو لگام نہ لگائی جائے ، جوابی کاروائی نہ کی جائے تو وہ کہاں کہاں تک گھس سکتا ہے ، گھسنا چاہتا ہے ،فساد کرنا چاہتا ہے، دہشت پھیلانا چاہتا ہے، دیکھو عام شہری تک یہ ڈرون پہنچے جو کہ دہشت گرد ہرگز نہ تھے تو انڈیا دہشت گرد دہشت گرد کا نعرہ لگا کر جھوٹ بول کر پاکستان کے عام شہریوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور اس نے پہلے بھی عام شہریوں کو ہی شہید کیا اور انہیں دہشت گردی کا لیبل بلا دلیل لگا دیا۔۔۔لہذا انڈیا کی بات کا ہرگز بھروسہ مت کیجئے اور اسے جھوٹا مکار دہشت گرد خوب تر سمجھ لیجئے اور اس کے مقابلے میں ہمارا ساتھ دیجئے

۔

*#تیسری بات*

ممکن ہے کہ پاکستان کے ریڈار سسٹم نے بڑی مشکل سے ان ڈرون کو ڈیٹیکٹ کیا ہو اور پھر تباہ کرنے کی بجائے اندر انے دیا تاکہ انہیں اپنے ملک میں تباہ کر کے دگنا فائدہ لیا جائے 1۔۔ایک تو دنیا کی نظروں میں ثابت کیا جائے کہ انڈیا دہشت گرد ہے جو پاکستان کے عوام پر ڈرون حملے کر رہی ہے اور 2۔۔۔دوسرا فائدہ یہ اٹھایا جائے کہ اتنی مضبوط سسٹم والے ڈرون اپنے ہاتھ میں لے کر ان کی کاپی بنائی جا سکتی ہے اور ہم اس سے بھی زیادہ مضبوط ٹیکنالوجی والے ڈرون اور طیارے بنا سکیں گے اور جب ہمیں پتہ چل جائے گا کہ یہ یہ ریڈار میں نہ انے والا سسٹم ہے تو ہم ریڈار کو بھی اپگریڈ کر سکتے ہیں

۔

*#چوتھی بات*

اللہ نہ کرے کہ پاکستان نے ان ڈرونز کو ڈیٹیکٹ ہی نہ کر پایا ہو تو بھی اس کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے کہ ہم اب ان ڈرون میں موجود لگائی گئی ٹیکنالوجی کی کاپی کر سکتے ہیں یہ تو انڈیا نے ہمیں گویا تحفہ بھیجا ہے کہ یہ لو جدید ٹیکنالوجی تم بھی بنا لو اور ہمارے سائنس دان ٹیکنالوجی ماہرین فورا مل بیٹھ کر اس سسٹم کو سمجھیں اور اس کو پکڑنے ڈیٹیکٹ کرنے کا سسٹم بنا لیں تاکہ ائندہ اگر اس سسٹم والے کوئی طیارے یا دوسرے تباہی مواد والے ڈرون ائیں تو انہیں پکڑا جا سکے ،ڈیٹیکٹ کر کے تباہ کیا جا سکے، امید قوی ہے کہ پاکستان چین کی صحبت لے کر کاپی کرنے میں بڑا ماہر ہوگا، اور اس جدید سسٹم سے بھی بڑھ کر سسٹم بنائے گا کیونکہ پاکستان عقلمندی میں بہت اگے ہے بس اسے ٹولز اور انفارمیشن چاہیے اور پھر ٹولز و انفارمیشن سے انفارمیشن و ٹولز بڑھانا یہ تو پاکستانیوں کا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، ہم ایک لائن کو ایک گھنٹے کی تقریر میں بدل سکتے ہیں، اتنے ماہر ہیں ہم۔۔۔۔شکر الحمدللہ رب العالمین

۔

تو مایوسی مت پھیلائیے بلکہ جوش و جذبہ پھیلائیے اور فوائد و حکمت تلاش کرنے کی کوشش کیجئے اور اگر کمزوری ہو بھی تو اسے ہرگز ظاہر نہ ہونے دیجیے بلکہ اسے طاقت میں بدل دیجئے

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.