فلسطین امن معاہدہ اور مفتی منیب الرحمن صاحب اور تحریق لبیق کا ملین مارچ کن مقاصد کے تحت ضروری ہے اور اس میں ہماری شرکت و امداد ضروری ہے، تو نکلو شرکت کرو، اواز بلند کرو تاکہ حق واضح ہو۔تفصیل اس تحریر میں

 🛑 *#فلسطین امن معاہدہ اور مفتی منیب الرحمن صاحب اور تحریق لبیق کا ملین مارچ کن مقاصد کے تحت ضروری ہے اور اس میں ہماری شرکت و امداد ضروری ہے، تو نکلو شرکت کرو، اواز بلند کرو تاکہ حق واضح ہو۔تفصیل اس تحریر میں۔۔۔!!*

.

👈نیچے دی گئ دو لنکس پے آپ میری کافی ساری تحقیقی تحریرات پڑھ سکتے ہیں۔۔۔لنکس یہ ہیں👇

https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1

https://www.facebook.com/share/1777H3Dtjr/

.

🌀ہو کیا رہا ہے۔۔۔۔؟؟

حماس کے رہنماؤں اور اسرائیل عہدے دار کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے کہ

1۔۔اسرائیل فلسطین جنگ فورا بند کی جائے گی

2۔۔اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں یرغمالیوں کی فوری ریہائی کی جائے گی

3۔۔اسرائیلی فوج غزہ کے اندر رہنے کی بجائے باہر نکل کر ایک مخصوص لائن پر رہ کر فضائی عسکری بری بحری کنٹرول سنبھالے گی پورے غزہ کا۔۔۔ تاکہ غزہ کسی طرح مسلح نہ ہو، کسی بھی راستے سے اسے کوئی ہتھیار نہ ملے بلکہ صرف اور صرف خالص خوراک میڈیکل وغیرہ امداد ملے

۔

📣4۔۔اور یہ معاہدہ ابھی تک اسرائیل کی طرف سے کنفرم نہیں ہے بلکہ اس پر اسرائیل اپنی حکومت سے ووٹنگ کرائے گا اور اس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا کہ یہ معاہدہ قبول ہے یا نہیں، یہ بھی خدشہ کیا جا رہا ہے کہ معاہدہ کرنے والی اسرائیلی حکومت نیتن یاہو ہی کو برطرف کیا جا سکتا ہے اور نئی حکومت لا کر معاہدے کی دھجیاں اڑا کر پھر سے جنگ شروع کی جا سکتی ہے 

۔

🟢تحریق لبیق نے لبیق اقصی کے نام سے جمعہ کے دن 10 اکتوبر کو ملین مارچ امریکن ایمبیسی تک کا اعلان کیا ہے اور اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں 

۔

🟢حکومت پاکستان اس اعلان سے بظاہر ناراض ہے اور وہ چھاپے مار کر کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے، شیلنگ کر رہی ہے اور راستوں میں کنٹینر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے

۔

🟢اسی دوران مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن صاحب کی تحریر نظر سے گزری کہ جو کچھ غزا میں بچا ہے اس کو بچانے کے لیے یہ معاہدہ ضروری ہے اس میں خلل نہ ڈالا جائے لہذا تحریق لبیق پر ظلم نہ کیا جائے ان کے ساتھ مذاکرات کر کے ان کے مارچ کو منسوخ کروایا جائے

۔

🟥🧐 *#مجھ ناچیز کا تبصرہ*

مجھ ناچیز کے مطابق مفتی منیب الرحمان صاحب اور دیگر معزز حضرات کا فیصلہ بھی درست ہے اور دوسری طرف سے تحریق لبیق کا دباؤ پریشر ملین مارچ بھی ضرور ہونا چاہیے

کیونکہ

1️⃣۔۔میڈیا کی کووریج سے بظاہر یہی تاثر جا رہا ہے کہ اسرائیل کی بڑی کرم نوازی ہے اور امریکہ کی بڑی کرم نوازی ہے اور ان دونوں کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ امن معاہدہ کر رہے ہیں، کرا رہے ہیں 

جبکہ

دو سال تک فلسطین کو 98 فیصد تباہ کر دیا گیا، بچے بوڑھے جوان شہید کر دیے گئے، ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے گئے، ہسپتالوں صحافیوں تک کو نہ چھوڑا گیا، امدادی سامان نہ انے دیا گیا اور شدید بھوک پیاس کی وجہ سے بھی ہزاروں شہادتیں ہو چکی ہیں۔۔۔۔کیا یہ سارا ظلم و ستم امریکہ اور اسرائیل نے نہیں کیا۔۔؟؟ یقینا امریکہ اور اسرائیل ٹرمپ اور نیتن یاہو نے کیا کرایا ہے اور مکمل طور پر اس کے پیچھے رہے ہیں تو پھر ان ظالموں کو اب ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، اور بعید نہیں کہ جلدی ہی ٹرمپ کو امن نوبل ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جائے گا 

۔

تو بھلا ان ظالموں دہشت گردوں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھانے والوں کو ایکسپوز کون کرے گا۔۔۔؟؟ دنیا میں اج ان کو ہیرو کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے جبکہ دنیا میں یہ اعلان کون کرے گا کہ یہ ہیرو نہیں بلکہ یہ ظالم دہشت گرد ہیں جو اپنے مفاد کی خاطر اب دہشت گردی ظلم و ستم سے تھوڑا رک رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ماضی اور حال کے کرتوت بھلا دیے جائیں بلکہ ابھی تک کرتوت ان کے جاری ہیں 

۔

یہ یہ شعور امت مسلمہ میں اور دنیا بھر میں کون اجاگر کرے گا کہ ٹرمپ اسرائیل امریکہ ہیرو نہیں ظالم ہیں ظالم۔۔۔۔📣اور اس بات کو اجاگر کرنے کے لیے اگر تحریق لبیق احتجاج کرتی ہے، ملین مارچ کرتی ہے تو خدا کی قسم اسے ضرور ہونا چاہیے، ہاں مناسب لگے تو تحریق لبیق یہ بھی کہے کہ ہم اس معاہدے کے مشروط حامی ہیں لیکن ہم ظلم و ستم کو بھولے نہیں، امریکہ اسرائیل ظالموں دہشت گردوں کو بھولے نہیں اور نہ بھلانے دیں گے

۔

2️⃣۔۔۔کوئی تو اواز اٹھائے کہ دنیا والو ، اے زندہ ضمیر والو پہچانو یاد کرو کہ فلسطین پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے گئے لاکھوں شہید کیے گئے بچوں پر ظلم و ستم کیا گیا فلسطین تباہ کر دیا گیا عمارتیں تباہ کر دی گئیں صحافی ظلم کے تحت مار دیے گئے ہسپتالوں کو تباہ کر دیا گیا اس کے باوجود بھی تو امریکہ کو ٹرمپ کو اسرائیل کو ہیرو قرار دے رہے ہو اور انہیں نوبل انعام دینے کے لیے تیار ہو اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تیار ہو۔۔۔۔دنیا والو نہیں نہیں، یاد رکھو ظالم اگر 99 فیصد ظلم کرے اور 1 فیصد امن کرے تو اسے ہیرو مت قرار دو تو اسکا شکریہ مت ادا کرو،  اسے نوبل امن انعام کے لیے ہرگز نامزد نہ کرو،ارے کوئی تو ہو جو یہ اواز اٹھائے

 ورنہ

ہر جگہ سے یہی اواز ارہی ہے کہ ٹرمپ زندہ باد اسرائیل کا شکریہ۔۔۔۔سینہ جلتا ہے، ایک کانٹا چبھنے سے جو درد و تکلیف ہوتی ہے اس کو یاد کر کے فلسطین پر دو سال تک مسلسل بموں سے جلاؤ گھیراؤ اگ گولیوں تباہیوں عمارتیں ڈھانے اور طرح طرح کے اذیت ناک ظلم کو یاد کرو اور پھر زندہ ضمیری سے سوچو کہ کیا یہ ظالم اس مستحق ہیں کہ ان کو ہیرو قرار دیا جائے ان کا شکریہ ادا کیا جائے انہیں نوبل انعام کے لیے نامزد کیا جائے

اور

شاید تحریق لبیق کا منشور اس وقت ملین مارچ یہی ہوگا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ظلم و ستم کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے اور اواز بلند کی جائے کہ اج بھی ہم یہاں زندہ ہیں تمہیں ماننے والے نہیں، تمہیں نوبل انعام دینے کے خلاف ہر طرح کی جدوجہد کریں گے

۔

3️⃣علماء حکمران اپنی جگہ ٹھیک ہیں کہ غزہ مکمل تباہ ہوجانے کے بجائے بہتر ہے کہ کچھ تو بچ جائے جس کے بدلے میں صرف یہی تو کرنا پڑے گا کہ واہ واہ کرنی پڑے گی اور شکریہ ادا کیا جائے گا اور نوبل انعام کے لیے نامزدگی کی جائے گی یہ کوئی گھاٹے کا سودا نہیں۔۔۔علماء حکمران اپنی جگہ ٹھیک ہیں

لیکن

کچھ ایسے علماء اور کچھ ایسے حکمران بھی ہونے چاہیے کہ جو اج بھی سینہ سپر ہو کر امریکہ کو نہ مانے ، اسرائیل کو نہ مانے اور ان کے ظلم و ستم کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرے۔۔۔اور شاید یہی کام تحریق لبیق کرنے جا رہی ہے، لوگو خوب نکلو ، خوب ساتھ دو تحریق لبیق کا

۔

4️⃣کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے حکمران اور دنیا کے حکمران اسرائیل اور امریکہ کے ظلم و ستم جو اس صدی کے بدترین ظلم و ستم کو بھلا نہ بیٹھیں، کہیں ایسا نہ ہو ان کے دل میں ٹرمپ کی محبت گھر کر جائے، ایسا نہ ہو اس لیے تحریق لبیق اور ان جیسی تنظیموں افراد علماء کا نکلنا اور اواز بلند کرنا بھی ضروری ہے۔۔۔۔تاکہ اگر حکمران زندہ  ضمیر ہیں تو انہیں توجہ دلائی جائے اور اگر اللہ نہ کرے مردہ ضمیر ہو چکے ہوں اور پہلے کے ظلم و ستم کو بھلا چکے ہوں تو انہیں یاد دلایا جائے کہ اس امن معاہدے کی سازش میں ا کر تم 99 فیصد ظلم و ستم کو بھول نہ جانا

۔

5️⃣کوئی تو ہو جو اواز اٹھائے کہ ہم نے یہ معاہدہ مجبوری کے تحت قبول کیا ہے لیکن للکار ابھی باقی ہے، جوش ابھی باقی ہے، حساب ابھی باقی ہے، ظلم و ستم اب بھی یاد ہے، ظلم و ستم دنیا کو یاد دلاتے رہیں گے، تمہارے کرتوت دنیا کو دکھاتے رہیں گے، یہ جعلی طور پر جو تم ہیرو بن رہے ہو اور یہ ناحق تمہیں امن کا نوبل انعام مل رہا ہے اس کی حقیقت ایکسپوز کرتے رہیں گے اس کی حقیقت کو ننگا کرتے رہیں گے 

۔

6️⃣ارے کوئی تو ہو جو اواز بلند کرے کہ پاکستانیوں و دیگر مسلمانوں کے دلوں میں اب بھی یہ دھڑکن دھڑکتی ہے کہ اسرائیل نہ تھا اور نہ ہے اور نہ ہم اسے تسلیم کریں گے۔۔۔اگرچہ مجبوری کی وجہ سے ہمارے حکمران تسلیم کریں لیکن اصل پیغام واضح ہونا چاہیے کہ یہ اسرائیل ہمیشہ سے دہشت گرد تھے ظالم تھے اور انہیں نیست و نابود کرنا اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہی ہمارا اصل مشن ہے اور یہ مشن ہم بھولنے نہیں دیں گے، اج اگر اسرائیل کو تسلیم کر بھی لیا گیا ہے تو ہم احتجاج کر کے یہ پیغام عالمی سطح پر ریکارڈ کروانے کی کوشش کریں گے کہ ہم تسلیم نہیں کرتے۔۔۔اس طرح حکمرانوں کو بھی حوصلہ ملے گا توجہ ملے گی کہ ہاں ہمارا اصل مشن کچھ اور ہے

۔

7️⃣اگر تحریق لبیق ملین مارچ کرکے ملکی اور عالمی سطح پر پیغام دے کہ

📌1۔۔امریکہ اسرائیل ہیرو نہیں ہیں، ظالم ہیں ظالم اور ان کے ایک چھوٹے سے کردار کی وجہ سے انہیں عالمی سطح پر ہیرو قرار نہ دیا جائے اور نوبل انعام کے لیے نامزد نہ کیا جائے اور ان کا شکریہ ادا نہ کیا جائے بلکہ یہ کہا  جائے کہ تم نے کرم نوازی نہیں کی بلکہ تم نے 100 فرضوں میں سے صرف ایک فرض ادا کیا ہے کوئی شکریہ کا کام نہیں کیا 

۔

📌2۔۔ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کی سخت مخالفت کی جائے یہ کہہ کر کہ دو سال تک ظلم و ستم کرا کر فلسطین کو تباہ کر کے اب بچا ہی کیا ہے کہ جسے تم بچا کر نوبل انعام امن کا نوبل انعام لینا چاہتے ہو ۔۔۔تم اس کے مستحق نہیں، لیھذا دنیا والو افغانستان ایران لیبیا فلسطین وغیرہ مسلم ممالک پر مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے والے امریکہ، اسرائیل کے ظلم و ستم کو یاد رکھو۔۔۔!!

۔

📌3۔۔ملین مارچ کر کے، ظلم و ستم واضح کر کے سرعام بیان کر کے عالمی سطح پر اجاگر کر کے مزید پریشر امریکہ اور اسرائیل پر ڈالا جائے کہ وہ فلسطین کے حق میں مزید بہتر شقیں منظور کرنے پے مجبور ہوں

۔

📌4۔۔اسلامی حکمرانوں کے نام سختی سے پیغام دیا جائے کہ جس طرح اپ نے 40 ممالک کا اتحاد دہشت گردی کے خلاف کیا ہے اسی اتحاد کو عالمی دہشت گردی کی کے خلاف بھی استعمال کرو اور اس اتحاد میں واضح طور پر یہ نکات ڈال دو کہ اگر کوئی غیر مسلم دہشت گردی کرے گا تو بھی یہ 40 ممالک اس کے خلاف کھڑے ہوں گے، اور مناسب لگا تو یہ 40 ممالک کا اتحاد روس اور چین سے بھی اتحاد کر کے امریکہ کو سپر پاور کی پوزیشن سے گرا دیں گے پھر دیکھنا یہ امریکہ اسرائیل کیسے نہیں مانتے مسلمانوں کی باتیں۔۔۔۔!!

۔

🛑 *#الحاصل*

کچھ حکمران کچھ علماء کچھ تنظیمیں حالیہ غزہ امن معاہدے کی حمایت کریں اور اس کو نافذ کرانے کی کوشش کریں تاکہ کم سے کم مزید جنگ اور نقصان اور ظلم تو نہ ہو 

مگر

کچھ حکمران کچھ علماء کچھ تنظیمیں ایسی بھی ہونی چاہیے کہ جو امریکہ اسرائیل وغیرہ پر اور حکمرانوں پر پریشر دباؤ ڈالیں اور حقائق کو واضح کریں اور کہیں کہ ہمارے حکمرانوں نے جو معاہدے کو قبول کیا ہے تو مجبورا قبول کیا ہے، کیونکہ اگر وہ الفاظوں میں کہہ دیتے کہ ہم مجبورا قبول کر رہے ہیں تو پھر امریکہ اسرائیل ظلم و ستم سے کبھی نہ رکتے وہ تو مزید بھڑک جاتے اس لیے اسلامی حکمرانوں علماء وغیرہ نے مجبورا اور حکمت کے تحت  نوبل انعام دینے شکریہ ادا کرنے تعریفی کلمات ادا کرنے کے کام کیے ہیں اور کر رہے ہیں جوکہ انکی مجبوری ہے

مگر

ہم تو مجبور نہیں، ہم اواز اٹھاتے رہیں گے ہم حقائق بیان کرتے رہیں گے، ہم ظلم و ستم جو ہوا اس کو واضح کرتے رہیں گے اور دنیا کو بھلانے نہیں دیں گے

۔

لہذا غزہ معاہدے کی حمایت کرنے والے علماء اور حکمران ہماری مذمت کریں ہم پر ظلم و ستم کریں تو بھی ہمیں کوئی پرواہ نہیں، ہم ان کی مجبوری سمجھ سکتے ہیں، ہم مذمت سہہ لیں گے ، ہم گرفتاریاں سہہ لیں گے، ہم اپنے اوپر ظلم اپنے حکمرانوں کا سہہ لیں گے لیکن اواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

۔

حکمران اپنی جگہ پر ٹھیک ہونگے مگر ہم اپنی جگہ ضروری ہیں۔۔۔۔!!

۔

تو اے غیور مسلم عوام نکلو احتجاج میں شریک ہو جاؤ اور اللہ نہ کرے احتجاج ملین مارچ ناکام بھی ہو جائے تو بھی نہ گھبراو، نہ غم کرو، کسی نہ کسی طرح سے اواز بلند کرو، عالمی سطح پر اواز بلند کرو، لوگوں تک اواز پہنچاؤ تاکہ کوئی بھولنے نہ پائے کہ امریکہ اسرائیل و ہمنوا ظالم تھے ، ظالم ہیں اور یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے اسے ہم بھلانے نہیں دیں گے۔۔۔۔ ہم عوام کو ، حکمرانوں کو اور عالمی سطح پر اس بات کو اجاگر کرتے رہیں گے

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

https://wa.me/923062524574

مجھ سے سوال کیجیے، تصدیق تحقیق تردید پوچھیے ، کوشش ہوگی کہ جلد جواب دوں اور میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.