🟥🚨 *#مختصر مگر اہم تحریر12پوائنٹ اہم واقعات۔۔کیا ہمارے حکمرانوں نے جنگ ہار ہر امریکہ کی غلامی کر لی ہے یا فلسطین کے لیے قربانی دی ہےیا حکمران مجبور ہیں یا انکی دال میں کالا ہے۔۔؟؟اور ہمیں کیا کرنا چاہیے،حقیقی حکمران کون۔۔؟؟پڑھیے یہ مختصر تحریر۔۔!!*
.
📣 *#توجہ*
نیچے دی گئ لنکس پے آپ میری کافی ساری تحقیقی تحریرات پڑھ سکتے ہیں۔لنکس یہ ہیں👇
https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1
https://www.facebook.com/share/17EiysLaaj/
👈ہوسکے تو میرے واٹسپ چینل کو بھی ضرور فالوو کریں۔۔لنک یہ ہے
https://whatsapp.com/channel/0029Vb5jkhv3bbV8xUTNZI1E
👈اور واٹسپ چینل پہ فیس بک پیج پہ بلاگ پیج پہ وقتا فوقتا ضرور ایا کریں، جزاکم اللہ خیرا
👈👈تحریرات سوالات اعتراضات کے جوابات، اہلسنت کے دفاع، معاشرے کی اصلاح و معلومات و تحقیق و تشریح و تصدیق یا تردید وغیرہ کے لیے مجھے وٹسپ کر سکتے ہیں
naya wtsp nmbr
03062524574
میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،،،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں
.
✅سواچیے
جب سے امریکہ کے ساتھ مل کر فلسطین میں کسی حد تک جنگ بندی ہوئی ہے تو اس کے بعد پاکستان میں کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں جن کی طرف میں اپ کی توجہ دلانا چاہوں گا اور ہم مل کر سوچیں کہ ان واقعات کے اسباب و وجوہات کیا ہیں۔۔۔؟؟
👈ممکنہ وجہ ایک:
کیا فلسطین کو تباہ کرنے کے بعد اگلی باری پاکستان یا دیگر اسلامی ملکوں کی تھی تو پاکستان سمیت اسلامی ملکوں نے پہلے سے ہی امریکہ اسرائیل کے سامنے سرنڈر کر دیا اور اپنی ہار مان لی لیکن اس طریقے سے ہار مانی غلامی کی کہ لوگوں کو لگے کہ اسلامی حکمرانوں نے تو امریکہ سے زبردستی کچھ منوایا ہے یعنی امریکہ سے جیتے ہیں تاکہ یہ ایجنٹ بن کر حکمرانی کرتے رہیں اور اسلام مخالف اقدام و مغربیت پھیلاتے جائیں
۔
👈ممکنہ وجہ دوئم
یا پھر فلسطین کو بچانے کے لیے قربانی دیتے ہوئے یا مجبور ہوکر فلسطینوں کی زندگی کے بدلے مسلم ممالک میں امریکہ و مغربیت و اسلام مخالفیت آہستہ آہستہ تیز کی جا رہی ہے۔۔۔؟؟
۔
👈ممکنہ وجہ سوئم
یا پھر فلسطین کی آڑ میں حکمرانوں نے اپنے آقا امریکہ اسرائیل الحاد عیاشی فحاشی لپوغیرہ کو اپنانے، پرموٹ و عام کرنے کا بہانہ بنایا ہے،یہ کرتوت حکمران مرضی سے کر رہے ہیں مگر آڑ و بہانہ فلسطین کو بنا رہے ہیں
۔
🟩حل:
مستند علماء کرام کو مشاورت میں رکھا جائے اور اقتدار میں رکھا جائے اور ایسے اقدامات و فیصلے فی الفور واپس لیے جائیں کہ جو مغربیت خارجیت بغاوت کو فروغ دینے کے قوی سبب ہیں۔۔۔اور عوام باشعور بنے، بہادر بنے ، مستند علماء کرام کے شانہ بشانہ کھڑی ہو اور آواز بلند کرے مختلف طریقوں سے،بائیکاٹ سے،پریشر ڈالنے سے،احتجاج کرنے، لکھنے بولنے کسی بھی مناسب طریقوں سے اسلام کی سربلندی کے لیے سرگرم رہے۔۔۔بہادری احتیاط ہوش و جوش کے ساتھ۔۔۔۔!!
.
✅🟦کیونکہ اصل حکمران تو باشعور بہادر محتاط وسیع علم والے علماء ہی ہیں۔۔۔۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
كانت بنو إسرائيل تسوسهم الأنبياء، كلما هلك نبي خلفه نبي، وإنه لا نبي بعدي، وسيكون خلفاء فيكثرون
بنو اسرائیل کا سیاسی انتظام انبیاء کرام کرتے تھے،جب کبھی ایک نبی انتقال فرماتے تو دوسرے نبی ان کے پیچھے تشریف لاتے اور میرے بعد کوئی نبی نہیں،خلفاء ہونگے اور بہت ہونگے..(بخاری حدیث نمبر3455)
۔
دیکھا برحق سچی سیاست تو انبیاء کرام کی سنت ہے...اور حضور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تو کوئی نبی نہیں ائے گا لیکن حدیث شریف میں مستند علماء کرام کو انبیاء کا وارث قرار دیا گیا ہے تو ثابت ہوا کہ سیاست حکمرانی تو علماء مولوی دینی حضرات پر لازم و ذمہ داری ہے، سیاست و حکمرانی تو مستند علماء کرام کا حق ہے کہ اہل علم انبیاء کرام کے وارث و نائب ہیں...(دیکھیے ابوداؤد حدیث3641)
۔
ورنہ کم از کم مجبورا ایسا تو ہو کہ مستند علماء کرام کی مشاورت ہمیشہ شامل حال رہے اور دنیاوی حکمران تو علماء کے مہرے بنیں مہرے
۔
👊🕵️🧠آئیےپاکستان کےکچھ اہم واقعات یعنی12 واقعات پر نظر ڈالتے ہیں اور سوچتے جاتے ہیں کہ یہ واقعات پس پردہ مذکورہ بالا تین وجوہات میں سے کس طرف اشارہ کر رہے ہیں۔۔۔۔؟؟
۔
1️⃣۔۔۔صدر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے ہر قسم کے فیصلوں کو اس طرح تحفظ دے دیا گیا ہے کہ جب تک یہ لوگ زندہ ہیں تب تک جو کچھ انہوں نے فیصلے کیے تھے اور جو کرتوت اچھے یا برے کرتوت انہوں نے کیے تھے ان پر کوئی سزا نہیں ہوگی، ان کو استثنی حاصل ہوگا۔۔
🚨جبکہ دوسری طرف کرنل جنرل فیض حمید کو سزا سنا دی گئی اور اس پر جشن منایا جا رہا ہے حکمرانوں کی طرف سے کہ فوج میں احتساب ہے ، حکمرانوں میں احتساب ہے حالانکہ
اگر احتساب ہے اور ہونا بھی چاہیے اور بڑے عہدے والا جیسے فیض حمید برے کام کر سکتا ہے تو پھر صدر وزیراعظم فیلڈ مارشل برے کام کیوں نہیں کر سکتے۔۔۔؟؟ انہیں استثناء کیوں دے دیا گیا۔۔۔؟؟
۔
یہ بل سراسر اسلام اور قانون پاکستان کے خلاف ہے۔۔ یہ کہیں اس لیے تو نہیں بنایا گیا تاکہ فلسطین کے اڑ میں جو کچھ امریکہ و اسرائیل کی غلامی کی جائے گی اور اسلامی قوانین کی دھجیاں اڑائی جائیں گی تو ان پر صدر وزیراعظم فیلڈ مارشل وغیرہ کسی کو کوئی سزا نہ ملے اور نہ ہی ان سے کوئی کچھ گچ ہو
۔
2️⃣۔۔۔ پاکستانی ائیڈیول کے نام سے گلو کاری گانے باجے کو فروغ دینے کے لیے نئے گلو کار ڈھونڈنے تیار کرنے کے لیے پورے پاکستان میں پروگرام کیے گئے اور گانے باجے کو فروخ دیا گیا، یہ سراسر غیراسلامی فحاشی جرم گناہ خلاف اسلام ملحدانہ مغربیت زدہ و عیاشانہ کام حکمرانوں کی اجازت کے بغیر اتنے بڑے پیمانے پیمانے پر نہیں ہو سکتا تھا
۔
3️⃣۔۔۔عالمی کلچر کے نام سے گانے باجے فحاشی اور غیر اسلامی تہذیبوں کو پاکستان میں اجاگر کیا گیا ۔۔اس کے لیے پروگرام رکھے گئے کراچی وغیرہ میں پروگرام رکھے گئے اور مسلسل رکھے گئے ہیں جو کہ مہینے بھر تک جاری رہے ہیں جوکہ اسلامی کلچر کو مجروح کرنے توڑنے کی سازش نہیں تو کیا ہے۔۔۔۔؟؟
۔
4️⃣۔۔۔ ہولی دیوالی کرسمس وغیرہ کو پورے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا اور منایا جا رہا ہے اور بسنت کی پتنگ بازی کی غیر اسلامی تہوار کی پہلے سے ہی کھلے عام جھوٹ اور تشہیر شروع کر دی گئی ہے
یہ اسلام کی خلاف ورزی و الحاد و مغربیت نہیں تو کیا ہے؟
۔
5️⃣۔۔۔کپڑوں کی نمائش کے نام پر عورتیں ماڈلز وغیرہ کے فیشن شو و عورتوں کے بےپردگی والی نمائش کے پروگرام ہوئے جن میں بے پردگی سرعام کی گئی اور یہ اتنے بڑے پر پروگرام حکومتی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتے
۔
6️⃣۔۔۔مدارس کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، ان پے بےجا سختی و بےجا مطالبات کیے جارہے ہیں لیکن تفریح کے نام پر میوزیکل فیسٹیول کیے گئے گانے باجے کو عروج اور تشہیر دی جا رہی ہے اور دنیاوی علوم کے لاکھوں کروڑوں مراکز اسکول کالج یونیورسٹیوں وغیرہ کے نصاب و نظام کو اسلام کے مطابق نہیں کیا جا رہا بلکہ مغرب زدہ کیا جا رہا ہے اور ان سے احتساب بھی نہیں لیا جا رہا کہ اپ لوگ دین کے لیے کون سی نئی ایجادات کر رہے ہیں۔۔۔؟؟ دنیاوی علوم تو دین کے فوائد کے لیے جائز ہیں ورنہ اسلامی ملک میں دین کے لیے غیرمفید دنیاوی علوم کا کیا جواز و تُک بنتا ہے۔۔۔؟؟
۔
7️⃣۔۔۔ عورتوں کو تحفظ دینے کے نام پر ایسا بل پاس کر دیا گیا ہے جو کہ غیر شرعی ہے اور عورتوں کو غیر شرعی مغربی حقوق دلاتا ہے، اسلامی دیسی کلچر رسم و رواج وغیرہ کو بری طرح متاثر کرتا ہے، خاندانی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور عورتوں کو بے پردگی بے شرمی بے حیائی وغیرہ پر اکساتا ہے
۔
8️⃣۔۔۔بچوں کے حقوق کی اڑ میں کم عمری کی شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے اور یہ بل پاس ہو چکا ہے اور اس بل میں بہت ساری چیزیں اسلام کے سرا سر خلاف ہیں۔۔ یاد رہے کہ اسلام کم عمری کی شادی کی اجازت دیتا ہے لیکن کم عمری بےطاقتی کی حالت میں رخصتی کی اجازت نہیں دیتا
۔
9️⃣۔۔۔ ایک سازش کے تحت مذہب کی توانا اواز والی تحریک کو ظلم و ستم کر کے کچل دیا گیا اور کئی علماء امام مسجد وغیرہ پر مقدمے قائم کیے گئے حالانکہ اس تحریک نے جو تھوڑا سا اگر بالفرض تشدد کیا ہے تو اس تشدد کرنے پر بھی اس کو اکسایا گیا اور تاریخ میں موجود ہے کہ سیاسی تنظیموں تحریکوں نے اس سے زیادہ تشدد جلاؤ گہراؤ کیا لیکن ان کو معافی دی گی ان پر کوئی مقدمہ نہ بنے
۔
1️⃣0️⃣۔۔۔خوارج سے لڑنے کے نام پر علماء و مشائخ کی بڑی تعداد کو بلایا گیا اور علماء و مشائخ نے جس کو اپنا بڑا ہی نہیں بنایا اس کو یعنی طاہر اشرفی کو بڑا بنا دیا گیا اور اس نے سب کی طرف سے فیلڈ مارشل کی بیعت کر لی وہ بھی غیر مشروط۔۔جس کو علماء نے ڈنکے کی چوٹ پر مسترد کر دیا۔۔ اچانک سے علماء کا اس طرح استعمال و استحصال کرنا بتاتا ہے کہ کہیں حکمرانوں کی دال میں کچھ کالا تو نہیں۔۔۔؟؟
۔
1️⃣1️⃣۔۔۔اقلیتی بل منظور کر دیا گیا ہے جس میں خدشات واضح طور پر محققین نے پیش کیے ہیں کہ قادیانیت اور دیگر بوہری ذکری نیچری وغیرہ فتنوں کو کافی چھوٹ اور سہولیات دی گئی ہے جبکہ اسلام فتنے کو سمجھانے ورنہ ضدی فسادی اقلیت و فتنے کو کمزور سے کمزور تر کرنے کا درس دیتا ہے
۔
1️⃣2️⃣۔۔۔ائی ایم ایف سے مزید قرض اور دیگر جگہوں سے مزید قرض لے کر ہمیں مزید غلام بنایا جا رہا ہے اور ہم میٹرو بس ، ہسپتال وغیرہ کو دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں کہ ترقی ہو رہی ہے جبکہ ترقی کے نام پر ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے تو ہمیں ایسی ترقی ہرگز نہیں چاہیے۔۔ ایسی سستائی ہرگز نہیں چاہیے۔۔ ملک کو مزید غلامی میں دھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن غلامی سے ازاد کرانے کی کوشش نظر نہیں اتی
۔
🟥الحاصل:
یہ میری نظر و معلومات میں کچھ واقعات تھے جو اپ کے سامنے رکھے اور نہ جانے کتنے بل پاس ہوئے ہوں گے اور کیا کیا فیصلے ہوئے ہوں گے وہ تو بتایا ہی نہیں گیا ہم کو۔۔۔ خیر جو کچھ میرے علم میں تھا اہم نکات اپ کے سامنے رکھے ہیں اور فیصلہ اپ کے ایمان و ضمیر پر چھوڑے جا رہا ہوں
۔
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574
https://wa.me/923062524574
مجھ سے سوال کیجیے، تصدیق تحقیق تردید پوچھیے ، کوشش ہوگی کہ جلد جواب دوں اور میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا
