Labels

کس کے کس پر احسان۔۔۔؟؟احسان کا بدلہ کیا۔۔؟؟ پیروی کس کی۔۔؟؟سب کےاحسان ہیں تو برا کون۔۔۔۔؟؟

 🟥 *#کس کے کس پر احسان۔۔۔؟؟احسان کا بدلہ کیا۔۔؟؟ پیروی کس کی۔۔؟؟سب کےاحسان ہیں تو برا کون۔۔۔۔؟؟پڑھیے اس تحریر میں۔۔۔۔۔۔!!*

۔

♥️نئےسال کی پہلی پوسٹ تمام محسنین کا بےحد شکریہ اور التجاء کہ احسان جاری رکھیے۔۔۔پہلی پوسٹ ان کےنام اس لیے کہ آج تک اگر زندہ ہوں،تندرست و اچھا ہوں،حق و شعور پھیلا رہا ہوں،باطل کی اصلاح و رد کر رہا ہوں تو سب کچھ محسنوں کےاحسان کی بدولت ہے،شکریہ آپ محسنین کا

.

📣 *#توجہ*

نیچے دی گئ لنکس پے آپ میری کافی ساری تحقیقی تحریرات پڑھ سکتے ہیں۔لنکس یہ ہیں👇

https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1

https://www.facebook.com/share/17EiysLaaj/

👈ہوسکے تو میرے واٹسپ چینل کو بھی ضرور فالوو کریں۔۔لنک یہ ہے

https://whatsapp.com/channel/0029Vb5jkhv3bbV8xUTNZI1E

 👈اور واٹسپ چینل پہ فیس بک پیج پہ بلاگ پیج پہ وقتا فوقتا ضرور ایا کریں،  جزاکم اللہ خیرا

.

🌹نوٹ:

❤️ دل سے اجازت ہے کہ آپ میری کسی بھی تحریر میں سے لنک وغیرہ نکال کر نمبر وغیرہ نکال کر بھی اگے فارورڈ کر سکتے ہیں اور چاہیں تو ناشر لکھ کر اپنا نام بھی لکھ سکتے ہیں ہمارا مقصد ہے حق اور شعور پھیلے کسی بھی اچھے طریقے سے

۔

🟩القرآن،ترجمہ:

احسان.و.بھلائی کا بدلہ احسان.و.بھلائی ہے

(سورہ الرحمٰن آیت60)

احسان کرنے والے بھلائی کرنے والے کے ساتھ احسان و بھلائی کرنا چاہیے مگر حق و اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے کہ دراصل حقیقی معنوں میں سب سے زیادہ احسان اسلام ہی کے تو ہیں

۔

✅حدیث قدسی،ترجمہ:

اللہ فرماتا ہے کہ میں دانشوروں کی ہر(اچھی)باتیں قبول نہیں کرتا(وہ قبول کرتا ہوں جو حق کہے لکھے حق ہوکر سچا و باعمل ہوکر)(مشکواۃ حدیث قدسی5338)کسی کافر فلسفی سائنسدان سیاستدان مکار چمچے چاپلوس ایجنٹ منافق بدمذہب کی کتب رسائل تقریروں تحریروں دینی کام، دینی دنیاوی خدمات و احسان، عبادات سے بہت جلد شدید متاثر نہ ہوا کریں،فقط مقدار نہ دیکھیں بلکہ سچائی و حق و عمل دیکھیں تحقیق کریں پھر متاثر ہوں پھر پھیلائیں،سچی تعریف کریں

.

🟩الحدیث:

لا يشكر الله من لا يشكر الناس

ترجمہ:

وہ اللہ کا شکر گذار نہیں جو لوگوں کا شکریہ ادا نا کرے

(ابو داؤد حدیث4811)

احسان کرنے والوں کا شکریہ ادا کیجئے مگر پیروی صرف اور صرف اسلام و حق کی لازم ہے کہ دراصل حقیقی معنوں میں سب سے زیادہ احسان اسلام ہی کے تو ہیں،حقیقت میں حق اسلام ہی ہے اور اسلام ہی حق ہے

.

👈علماء محققین محسنین فرماتے ہیں:

لا تتبع کل من احسن الیک علی مجرد احسانہ، نعم ما من ثقل اثقل من ثقل الاحسان الا ان الحق احق ان یتبع

ترجمہ:

تم ایسے نا بنو کہ جو بھی احسان کرے اسکی پیروی کرنے لگ جاو....مانا کہ احسان کے بوجھ سے بڑھ کر کوئی بوجھ نہیں مگر حق زیادہ حق دار ہے کہ اسکی پیروی کی جائے

.

✅الحدیث:

حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هِشَامَ بْنَ الْمُغِيرَةِ كَانَ يَصِلُ الرَّحِمَ وَيَقْرِي الضَّيْفَ، وَيَفُكُّ الْعُنَاةَ، وَيُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَلَوْ أَدْرَكَ أَسْلَمَ، هَلْ ذَلِكَ نَافِعُهُ؟ قَالَ: " لَا، إِنَّهُ كَانَ يُعْطِي لِلدُّنْيَا وَذِكْرِهَا وَحَمْدِهَا

اسےسخاوت،امداد،کھانا کھلانا،صلہ رحمی خدمات وغیرہ کچھ فائدہ نہ دیں گےکیونکہ وہ یہ سب واہ واہ،دنیاوی مفاد و مطلبیت اور لوگوں کو اپنا خوشامدی چاپلوس بنانےکےلیےکرتا تھا(مسند ابی یعلی حدیث6965ملخصاماخوذا)واہ واہ، ووٹ بینک بڑھانے،شہرت دولت کمانے،خوشامدی چاپلوسی غلامی کرنے کروانےکےلیے امداد سخاوت تبلیغ تقریر تحریر کچھ فائدہ نہ دیگی…کثرت یا قلت سے دیجیے لیجیے کیجیےمگر دل سے،اخلاص سے،بغیر لالچ کے…!!

۔

🟩♥️✅اصل احسان ،سارے کے سارے احسان دراصل اللہ کریم ہی کے تو ہیں اور اللہ کی عطاء سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے احسانات ہیں اور تمام انبیاء کرام علیھم السلام کے بڑے احسانات ہیں، صحابہ کرام اہل بیت عظام رضی اللہ عنھم اجمعین اور اولیاء کرام ائمہ مجتہدین معتبر علماء اسلاف سب کے بڑے احسانات ہیں، والدین اساتذہ دوست و احباب اور دیگر محسنین کے بھی بڑے احسانات ہیں

۔

🕵️الغرض

ہم میں سے ہر ایک پر کسی نہ کسی کے، کسی نہ کسی طرح احسان ضرور ہیں، احسان کی وجہ سے شکریہ ادا کیجیے، احسان کیجیے، خدمت کیجیے، ادب و تعظیم کیجیے ، پیروی کیجیے، انکی مانیے مگر یہ سب کچھ اسلام کے قوانین و دائرے میں رہ کر کرنا لازم ہے۔۔۔فقط ظاہری احسانات کو دیکھ کر کسی کے گرویدہ غلام چاپلوس مت بنیے بلکہ اسلام و حق کے پیروکار بنیے کہ دراصل حقیقی معنوں میں اصلی و عظیم تر، اہم تر اور سارے احسانات اسلام ہی کے تو ہیں

لیکن

👈اگر ہم یا کوئی بھی احسان کرنے والا حد سے بڑھے،تکبر کرے، دوسروں کا ناحق استعمال و استحصال کرے، ظلم زیادتی کرے، منافقت چاپلوسی ایجنٹی کرے، الغرض کوئی بھی برئے مقصد عیاشی فحاشی ایجنٹی مفادپرستی رکھے تو بے شک جتنے بڑے بڑے احسانات کرے وہ ان کے احسانات نہیں کہلائیں گے اور وہ ہمارے محسن نہیں کہلائیں گے بلکہ بہت بڑے مجرم کہلائیں گے مجرم۔۔۔۔۔بس پہچانیے، پہچاننے کی کوشش کیجیے اور جو جس چیز کا حقدار ہے اسے حق سے بھی زیادہ دینے کی کوشش کیجیے کہ حق دینا تو لازم ہے، حق سے زائد دینا ہی تو احسان ہے۔۔۔ اور بغیر لالچ کے اور برے مقصد کے بغیر احسان لینے اور دینے میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہم چاہیں نہ چاہیں کسی نہ کسی طرح ہم پر کسی نہ کسی کے احسانات ضرور ہیں۔۔!!

۔

1️⃣۔۔۔والدین اساتذہ کرام کے بھی ایک طرح سے ہم پر احسانات ہیں کہ ہمیں پالا پوسا سنبھالا اور ہمیں علم سے روشناس کرایا اور ایک طرح سے ہمارے بھی ان پر احسانات ہیں کہ ہم ان کے لیے خوشی و بڑھاپے کی مدد کا باعث بنے۔۔ہم ان کے علم تربیت تجربے کی بلندی کا سبب بنے

۔

2️⃣۔۔۔علماء کرام مشائخ و گدی نشین کے ایک طرح سے احسانات ہوتے ہیں کہ وہ مستند علم و شعور ہم تک پہنچاتے ہیں دلیل و تحقیق ہم تک پہنچاتے ہیں، ہمیں سمجھاتے ہیں اور ہمیں حقیقی معنوں میں اچھا مسلمان بنا کر ایک بہترین انسان بناتے ہیں اور بہترین انسان بنا بنا کر بہترین معاشرہ بناتے ہیں

اور

دیکھا جائے تو ایک طرح سے احسانات عوام کے علماء پر بھی ہیں ، عوام کے گدی نشینوں پر بھی ہیں، کہ عوام انہیں عزت شہرت دیتے ہیں اور ان کئ طرح کی مدد کرتے ہیں اور انہیں طاقتور بناتے ہیں، انکی مستند باتیں پھیلا کر انکے معاون بنتے ہیں

۔

3️⃣۔۔۔ایک طرح سے ڈاکٹروں کے احسانات مریضوں پر ہوتے ہیں کہ ان کی صحت یابی کے لیے بھرپور کوشش کرتے ہیں اور ایک طرح سے مریض کے ڈاکٹر حضرات پر احسانات ہیں کہ وہ ان کے پاس جا کر ان کے مالی معاون بن جاتے ہیں اور ان کے تجربے کے لیے شہرت کے لیے باعث بنتے ہیں

۔

4️⃣۔۔۔سوشل میڈیا کے لکھاری واعظ اور سوشل میڈیا کے مشہور لوگ ہم تک اچھی چیز پہنچائیں تو یہ ان کے ہمارے اوپر احسانات ہیں اور ایک طرح سے دیکھا جائے تو ہمارے بھی ان پر احسانات ہیں کہ ہم انہیں شہرت دیتے ہیں ، ہم انہیں مسائل دیتے ہیں کہ جن پر وہ سوچ کر مزید علمی ترقی کرتے ہیں اور الفاظ کے چناؤ کی بہتری کرتے ہیں اور کنٹینٹ کبھی ہم بھی ان کو فراہم کرتے ہیں اور ان کی باتیں پھیلا کر لائک کمنٹ شیئر کر کے بھی ایک طرح سے ہم ان پر احسانات کرتے ہیں

۔

5️⃣۔۔۔سائنسدان انجینیئر ایجادات کرنے والے حضرات وغیرہ  کے بھی ہم پر ایک طرح سے احسانات ہیں کہ انہوں نے تحقیق کر کے ترقی و جدت کر کے ہمارے لیے سہولیات پیدا کی اور ہمارے لیے ادویات سڑکیں بسیں کرسیاں کارپیٹ جہاز وغیرہ نہ جانے کتنی سہولیات کا یہ حضرات باعث بنے اور ایک طرح سے ہم نے بھی ان پر احسانات کیے کہ ہم نے ان کی سہولیات کو قبول کیا اور ان کے عوض بہت کچھ انہیں دیا دولت دی، انہیں شہرت دی، انہیں ان کی ضروریات اور ان کی فیلڈ کی سہولیات انہیں دیں یا انہیں ان سہولیات دینے کے لیے ہم ٹیکس دینے والے بنے

۔

6️⃣۔۔۔تاجر حضرات دکاندار کے بھی ہم پر ایک طرح سے احسانات ہیں کہ وہ اچھی اچھی چیزیں ہمارے لیے ڈھونڈ ڈھونڈ کر لاتے ہیں اور ہمارے بھی ان پر احسانات ہیں کہ ہم ان سے خریدتے ہیں، اگر ہم خریدے ہی نہ تو ان کی تجارت چلنا مشکل ہو جائے گی

۔

7️⃣۔۔۔سیاست دان جج وکیل لیڈر حضرات کے بھی ہم پر ایک طرح سے احسان ہیں کہ وہ ہمارے محافظ ہوتے ہیں اور ہمارے لیے بہت کچھ اچھا کرتے ہیں اور ہمارے بھی ان پر احسانات ہیں کہ ہم انہیں سلیکٹ کرتے ہیں ووٹ دیتے ہیں یا ان کی جانی مالی عددی مدد کر کے انہیں طاقتور بناتے ہیں اور ان کو لیڈر مان کر طاقتور بناتے ہیں اور شہرت دیتے ہیں اور ہم عوام اگر ان سب کو بالکل ٹھکرا دیں تو یہ سب بظاہر کھوکھلے رہ کر کسی کام کے نہ رہیں گے

۔

8️⃣۔۔۔کسان مزدور کے بھی ایک طرح سے ہم پر احسانات ہیں کہ وہ فصل اگاتے ہیں کاٹتے ہیں اور ہم تک اناج پھل فروٹ سبزیاں پہنچاتے ہیں بیچتے ہیں محنت مزدوری کر کے وہ ہمیں عمارتیں بنا کر دیتے ہیں اور بھی بہت سارے ایک طرح سے ان کے احسانات ہم پر ہیں اور ہمارے بھی ان پر ایک طرح سے احسانات ہیں کہ ہم انہیں اچھا معاوضہ مناسب معاوضہ دیتے ہیں اور ان کے لیے الات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں، کسی نہ کسی طرح ان کی سہولت کے لیے ہم سبب بنتے ہیں اور اگر ہم عمارتیں سڑکیں نہ بنانا چاہیں تو کام کاج مزدوروں کا ٹھپ ہو جائے گا اور اگر مزدور کسان بائیکاٹ کر دیں تو ہماری سہولیات ضروریات ٹھپ ہو جائیں گی

۔

9️⃣۔۔۔ایک دوست کے دوسرے دوست پر ایک طرح سے احسانات ہوتے ہیں، شوہر کی بیوی پر اور بیوی کے شوہر پر ایک طرح سے احسانات ہوتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے لیے خوشی کا باعث بنتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی ضروریات کے لیے خواہشات کے لیے فوائد کے لیے مددگار بنتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی ترقی فلاح بہبود علم اصلاح خوشی حوصلہ افزائی وغیرہ سب کچھ کے لیے سبب بنتے ہیں

۔

1️⃣0️⃣۔۔۔پولیس فوج سیکیورٹی اہلکار کے بھی ایک طرح سے ہم پر احسانات ہوتے ہیں کہ ہماری حفاظت کرتے ہیں اور ہمارے لیے بہت کچھ کرتے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں اور بدمعاشوں ظالموں سے بچنے کا سبب بھی ایک طرح سے پولیس فوج سیکورٹی اہلکار بنتے ہیں اور ان پر ہمارے بھی ایک طرح سے احسانات ہیں کہ اگر ہم نہ چاہیں تو ان کے عہدے ان کی مراعات تنخواہیں سب کچھ بند ہو جائیں گی، ان کو عزت دولت ہماری بدولت بظاہر ملتا ہے

۔

🟩الحاصل:

ہم میں سے ہر ایک پر کسی نہ کسی کے، کسی نہ کسی طرح احسان ضرور ہیں، احسان کی وجہ سے شکریہ ادا کیجیے، احسان کیجیے، خدمت کیجیے، ادب و تعظیم کیجیے ، پیروی کیجیے، انکی مانیے مگر یہ سب کچھ اسلام کے قوانین و دائرے میں رہ کر کرنا لازم ہے۔۔۔فقط ظاہری احسانات کو دیکھ کر کسی کے گرویدہ غلام چاپلوس مت بنیے بلکہ اسلام و حق کے پیروکار بنیے کہ دراصل حقیقی معنوں میں اصلی و عظیم تر، اہم تر اور سارے احسانات اسلام ہی کے تو ہیں

لیکن

👈اگر ہم یا کوئی بھی احسان کرنے والا حد سے بڑھے،تکبر کرے، دوسروں کا ناحق استعمال و استحصال کرے، ظلم زیادتی کرے، منافقت چاپلوسی ایجنٹی کرے، الغرض کوئی بھی برئے مقصد عیاشی فحاشی ایجنٹی مفادپرستی رکھے تو بے شک جتنے بڑے بڑے احسانات کرے وہ ان کے احسانات نہیں کہلائیں گے اور وہ ہمارے محسن نہیں کہلائیں گے بلکہ بہت بڑے مجرم کہلائیں گے مجرم۔۔۔۔۔بس پہچانیے، پہچاننے کی کوشش کیجیے اور جو جس چیز کا حقدار ہے اسے حق سے بھی زیادہ دینے کی کوشش کیجیے کہ حق دینا تو لازم ہے، حق سے زائد دینا ہی تو احسان ہے۔۔۔ اور بغیر لالچ کے اور برے مقصد کے بغیر احسان لینے اور دینے میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہم چاہیں نہ چاہیں کسی نہ کسی طرح ہم پر کسی نہ کسی کے احسانات ضرور ہیں۔۔!!

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

https://wa.me/923062524574

مجھ سے سوال کیجیے، تصدیق تحقیق تردید پوچھیے ، کوشش ہوگی کہ جلد جواب دوں اور میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.