غزوہ بدر و یوم وفات سیدہ عائشہ

 *17رمضان غزوہ بدر و یوم وفات سیدہ عائشہ.....!!*

.

①وہ غزوہ بدر جس میں آپ علیہ الصلاۃ والسلام.نے اللہ کی عطاء سے علمِ غیب کی خبر دی کہ فلاں جگہ فلاں کافر مرے گا اور فلاں جگہ فلاں کافر مرے گا اور ویسا ہی ہوا.

(دیکھیے مسلم حدیث نمبر1779)

افسوس کچھ لوگ علم غیب کے انکار میں یہ تک کہہ گئے کہ آپ کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں

.

②وہ غزوہ بدر جس میں نبی پاک کے جگر کے ٹکڑے صحابہ کرام اور اہل بیت کے افراد سب شامل تھے.. رضی اللہ تعالیٰ عنھم.اجمعین..(سیرت کتب)

افسوس کچھ لوگ بغضِ صحابہ  یا بغض اہلبیت میں بھرے ہوئے جلے بھنے ہوئے رہتے ہیں…اللہ ہدایت دے، شریروں مکاروں کے شر و مکر و گمراہی دھوکہ دہی سے بچائے

.

③غزوہ بدر…سیدنا حمزہ نے للکارتےہوئےفرمایا "میں حمزہ شیرِ خدا،شیرِ مصطفی ہوں(طبرانی کبیر4953) اللہﷻ اور رسولﷺکا شیر کہا،صرف اللہ کا شیر نہ کہا…بالخصوص شرک بدعت کی فیکڑیوں کےلیے ہدایت کا سامان ہے ورنہ نام نہادیوں کے جل بھن جانےکا مقام ہے

افسوس خوارج کی.طرح کچھ لوگ ایسی باتوں پر اللہ رسول کو ملا دیا کہہ کر شرک بدعت کے فتوے لگاتے ہیں جبکہ حد میں رہتے ہوئے اس طرح کا ملانا ایات و احادیث میں آیا ہے..


.

④وہ غزوہ بدر جس میں آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے حضرت حباب کا دیا ہوا باادب مشورہ قبول فرما کر امت کو تعلیم دی کہ بڑا اور لیڈر من مانی والا نہیں ہوتا..لیڈر بڑے لوگ پیر مرشد ایسے نہیں ہوتے کہ جو ایسا ویسا کہہ دیا تو پتھر پر لکیر.... مشورہ لینا اور دینا برحق ہے، رجوع و قبول حق کا دل جگرہ ہونا بھی ضروری ہے اور سلیقہ ادب دلیل و وضاحت بھی ضروری ہے..

(کتب سیرت)

.

⑤بدری صحابہ… اللہ نےکرم فرمایا(حافظت الہی سےتم سےگناہ نا ہوگا،با حکمۃ الہیہ لغزش ہوئی بھی تو معاف ہے)جو چاہو کرو جنت پکی(بخاری حدیث6259)جنت پکی مگر پھر بھی نیکی عبادات اطاعت میں ہماوقت مشغول،سلام انہیں…ایک ہم نکمے نہ جنت کی گارنٹی نہ نیکی عبادات کی کثرت،اوپر سے خلوص و جذبہ کی کمی…افسوس

.

⑥غزوہ بدر کےموقع پےصحابہ کرام علیھم الرضوان نےعرض کی…یا رسول اللہﷺاس ذات کی قسم جسکےقبضہ قدرت میں میری جان ہےآپ کہیں تو سمندر میں کود پڑیں(مسلم4621)نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم غیرمنصوص معاملات میں صحابہ و اہلبیت سے مشاورت کرتے تھے..(از التاج و الاکلیل5/7) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لیڈری کو لاکھوں سلام اور صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کی جان نثاری وفاداری کو سلام…… اللہ کریم ہمیں اچھے سچے باشعور نڈر مگر سمجھدار مشاورت کرنے والے لیڈر عطاء فرمائے،ایسے لیڈر منتخب کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور پھر ان کے ساتھ تعاون و جان نثاری وفاداری کی توفیق عطاء فرمائے

.

⑦وہ غزوہ بدر جس مین متعدد معجزات رونما ہوئے، ریت کی ایک مٹھی کا سب مشرکین کی انکھون میں جانا، صحابہ کرام کے زخموں درد.و.تکالیف کا آپ علیہ الصلاۃ و السلام کے لعاب مبارک سے ٹھیک ہونا.. فرشتوں کا مدد کے لیے آنا.. غنودگی راحت بارش کا نزول.. مسلمانون کے چھوٹے سے لشکر کا مشرکون کی نظروں مین زیادہ ہونا.. اور دیگر واقعات و تعلیمات اسی غزوہ میں ہوئے..(کتب سیرت)

.

(مذکورہ تمام اور دیگر تفصیلات: دیکھیے سبل الھدی جلد4 ص30تا254)

.

تم بھلائی کو اس وقت پہنچ سکتےہو جب تم محبوب چیز میں سےخرچ کرو(سورہ آل عمران آیت92)شھداء صحابہ اہلبیت اولیاء اسلاف کی نیاز میں عمدہ طعام،عمدہ تعلیمی کتابی تدریسی طبی فلاحی سچےجہادی تبلیغی کام میں جان مال وقت میں سےخرچ کرنا اس آیت مبارکہ سےثابت ہوتاہے…آج شہداء بدر و سیدہ عائشہ کی عمدہ نیاز کیجیے،غرباء اور سرگرم معتبر مدرسہ میں عمدہ راشن دیجیےیا انکو پیسےدیجیے، جانی مالی وقتی اصلاحی سیاسی فلاحی قسم قسم کے تعاون کیجیے،سچی محبت کا اظہار کیجیے........!!

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.