ایک تصویر 7 سبق...خوش نصیب؟

 

ایک تصویر 7سبق اور خوش نصیب…؟؟

پہلا سبق:

قناعت کریں، صبر کریں کیونکہ ہوس و لالچ بری بلا ہیں

القرآن،ترجمہ:

جو لالچ سےبچائےگئےوہی کامیاب ہیں(سورہ حشر آیت9)

.

دوسرا سبق:

حد میں رہیں ، حد میں

القرآن،ترجمہ:

یہ اللہ کی(قران و حدیث سنت کے ذریعے) بیان کردہ حدود ہیں تو ان حدود کی پاسداری کرو(حد سے تجاوز نہ کرو)

(سورہ بقرہ آیت229)

.

تیسرا سبق:

جوش و طاقت کے ساتھ ساتھ ہوش و حکمت بھی ضروری ہے

القرآن..ترجمہ:

اے ایمان والو ہوش و احتیاط سے کام لو...(سورہ نساء آیت71)

.

چوتھا سبق:

معمولی فائدے مقصود و فتح کے لیے خود کو نہ گنوا بیٹھیں

.

پانچواں سبق:

ہر موقعہ غنمیت نہیں ہوا کرتا

.

چھٹا سبق:

سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں، جلدبازی نہ کریں، جلدبازی شیطان کی طرف سے ہے

الحدیث،ترجمہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:

انائت(جلد بازی نہ کرنا،مناسب وقت موقعہ الفاظ انداز کا لحاظ رکھنا ، ثابت قدمی، سنجیدگی، وقار، وسعتِ ظرفی،صبر) اللہ کی طرف سے ہے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے..(ترمذی حدیث2012)

.

ساتواں سبق:

مشاورت کرنے ، کسی کے مفید مشورے پے عمل کرنے کی عادت اپنائیے،دوسروں کو ساتھ لے کر چلنے کی عادت اپنائیے کیونکہ ذاتی فیصلے و من مانی کی عادت ڈبو دیتی ہے

الحدیث،ترجمہ:

سوال و مشاورت میں (تبائی سے) بچاؤ اور شفاء ہے..(ابوداود حدیث336)

.

الحدیث:

والسعيد من وعظ بغيره

ترجمہ:

سعادت مند،خوش نصیب ہے وہ جو دوسروں(کی ذات بات تجربات واقعات وقت حالات)سے نصیحت.و.سبق حاصل کرے

(مسلم حدیث2645)

.

اپنے واقعات تجربات وقت حالات تو بہت کچھ سکھا دیتے ہیں…خوش نصیب ہیں وہ جو دوسروں کے واقعات،تجربات، وقت حالات سے سبق حاصل کریں

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.