عشرہ ذوالحج میں بال ناخن کاٹنا کیا گناہ ہے؟ کب کون نہ کاٹے؟

*#توجہ،کیا قربانی کرنےوالےکےلیےبال ناخن کاٹنا گناہ ہے؟؟*

ذوالحج کا چاند نظر آنے والا ہے...بہتر ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آنے سے پہلے پہلے ناخن بال کاٹ لیں تاکہ عید تک بال،ناخن کاٹنے کی حاجت نہ پڑے..کیونکہ *بعض علماء کرام کے مطابق  عشرہ ذوالحج میں ناخن بال کاٹنا گناہ ہے* لیکن اکثر علماء کرام کے مطابق بال ناخن نہ کاٹنا سنتِ مستحبہ ہے نیز اختلاف سے بچنا مستحب ہے

لیھذا

عشرہ ذوالحج میں بال ناخن نہ کاٹنا ہی بہتر و افضل و ثواب و احتیاط ہے

.

الحدیث:

إذا رايتم هلال ذي الحجة واراد احدكم ان يضحي، فليمسك عن شعره واظفاره 

ترجمہ:

جب ذوالحج کا چاند دیکھ لو اور تمھارا ارادہ قربانی کا ہو تو تمھیں چاہیے کہ اپنے ناخن نہ کاٹو اور نہ اپنے بال کاٹو..

(مسلم حدیث5119)

.

*جس پر قربانی نہیں وہ بھی بال ناخن نہ کاٹے پھر عید کے دن کاٹے تاکہ اسے بھی پوری قربانی کا ثواب ملے*

الحدیث:

تاخذ من شعرك، وتقلم اظفارك، وتقص شاربك، وتحلق عانتك، فذلك تمام اضحيتك عند الله عز وجل

ترجمہ:

(قربانی کی طاقت نہیں تو ذوالج کی پہلی تاریخ سے عید تک ناخن بال نہ کاٹ پھر عید الاضحی کے دن) اپنے بال اور ناخن کاٹ، مونچھیں چھوٹی کر، اور زیر ناف صفائی کر، اللہ کے نزدیک تیرے لیے اس میں پوری قربانی(کا ثواب)ہے

(نسائی حدیث4370)

.

ذوالحج کے چاند نظر آنے کے بعد ناخن بال نہ کاٹنا مستحب.و.ثواب ہے مگر فرض واجب نہیں، اگر کوئی کاٹے گا تو گناہ گار نہیں ہوگا..(دیکھیے فتاوی شامی جلد3 ص77)

.


ذَهَبَ بَعْضُ الْحَنَابِلَةِ وَبَعْضُ الشَّافِعِيَّةِ: إِلَى أَنَّ مَنْ أَرَادَ أَنْ يُضَحِّيَ فَدَخَل الْعَشْرُ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ يَجِبُ عَلَيْهِ أَنْ يُمْسِكَ عَنْ قَصِّ الشَّعْرِ وَالأَْظْفَارِ،...وَقَال الْحَنَفِيَّةُ، وَالْمَالِكِيَّةُ، وَهُوَ قَوْل بَعْضِ الشَّافِعِيَّةِ وَالْحَنَابِلَةِ: يُسَنُّ لَهُ أَنْ يُمْسِكَ عَنْ قَصِّ الشَّعْرِ وَالأَْظْفَارِ

ترجمہ:

بعض حنبلی اور بعض شافعی علماء فرماتے ہیں کہ جو قربانی کا ارادہ رکھتا ہو اور ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہو تو اس پر واجب ہے کہ اپنے بال نہ کاٹے، نہ ناخن کاٹےلیکن حنفی علماء مالکی علماء اور بعض شافعی اور بعض حنبلی علماء نے یہ کہا ہے کہ واجب تو نہیں لیکن سنت مستحبہ ہے کہ ذوالحج کاچاند نظر آجائے تو عشرہ ذوالحج میں بال ناخن نہ کاٹے

(الموسوعة الفقهية الكويتية ,5/170ملتقطا)

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.