قحط بارشیں سیلاب زلزلے سموگ دھند آفات یا خوشحالی؟ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

*قحط، شدید بارش ،شدید دھند، سموگ، زلزلے،طوفان، سیلاب آفات وغیرہ کیوں آتے ہیں...؟؟ سازش طالبانیت اور ناجائز جدت....؟؟ ہمیں کیا کرنا چاہیے....؟؟*

الحاصل......!!

 ہر بات ہر مصیبت ہر آفت وغیرہ پر کہنا کہ عذاب ہے سزا ہے یہ کہنا ٹھیک نہیں... ہاں یوں کہنا چاہیے کہ یہ آفتیں مصائب زلزلے سیلاب بارشیں وبائ امراض وغیرہ ہمارے کرتوتوں گربڑ کرنے کی وجہ سے سزا ہوسکتے ہیں،امتحان کے لیے بھی ہوسکتے ہیں ، کفارہ بھی ہوسکتے ہیں، سازش بھی ہوسکتے ہیں...اس لیے اللہ کو یاد کرنا چاہیے، توبہ دعا استغفار کرنا چاہیے اور عوام و حکمران و سائنسدانوں کو دنیاوی احتیاط و تدابیر بھی اختیار کرنا لازمی ہے

.

*#تفصیل*

القرآن:

وما أصابكم من مصيبة فبما كسبت أيديكم ويعفو عن كثير

ترجمہ:

تمھیں جو کچھ مصائب(تکلیف آفات زلزے سیلاب نقصادن دہ بارشیں بیماریاں مصیبتیں)پہنچتی ہیں تو وہ اس لیے کہ جو تم خود اپنے ہاتھوں سے کرتے ہو، اور وہ(اللہ کریم)تو بہت سے(کرتوت،گناہ)معاف کر دیتا ہے

(شوری آیت30)

.

موسم بارش سردی گرمی کی بےاعتدالیاں سیلاب زلزلے گوبل وارمنگ سب کچھ کہیں ہماری بد اعمالیوں یا گربڑوں یا بےاحتیاطوں کا نتیجہ ہوسکتی ہیں

لیھذا

ہمیں توبہ کرکے اچھا بننا و بنانا چاہیے

اور

 معتبر سچے ماہرین و سائنسدانوں کو سوچنا چاہیے تحقیق کرنا چاہیے کہ ان آفات و بےاعتدالیوں کی ظاہری وجہ  کیا ہے....؟؟

زمین سے چھیڑ چھاڑ....؟؟

صحراؤں پہاڑوں سے چھیڑ چھاڑ...؟؟

 سمندروں دریاؤں سے چھیڑ چھاڑ...؟؟

 فضاء سے ساتھ چھیڑ چھاڑ.....؟؟

ایٹمی ہتھیاروں کی بہتات....؟؟

 آلودگی کی بہتات...؟؟

 اے سیوں کی بہتات....؟؟

 درخت کٹائی کی بہتات....؟؟

فیکٹریوں کی بہتات....؟؟

جدید آیات و نیٹ ورک سگنلز کی بہتات...؟؟

الغرض

کچھ تو ہم شاید گربڑ کر رہے ہیں، توبہ دعا کرنے، نیک بننے بنانے کے ساتھ ساتھ ظاہری اسباب کی تحقیق و حل معتبر ماہرین و معتبر سائنسدان تلاش کریں، تعصب نوابی نہ کریں،سچ سچ مدلل بتائیں اور عوام و حکمرانوں سے عمل کروائیں

القرآن:

خُذُوۡا حِذۡرَکُمۡ...اپنی ہوشیاری سمجھداری و احتیاط سے کام لو(سورہ نساء آیت71) توبہ دعا کرنا کرانا...نیک معتدل بننا بنانا اور ظاہری اسباب کی روک تھام کرنا سب احتیاط و سمجھداری ہی تو ہیں

.

القرآن:

ولنذيقنهم من العذاب الأدنى دون العذاب الأكبر لعلهم يرجعون

ترجمہ:

اور انہیں ہم (قیامت کے)بڑے عذاب کے علاوہ(دنیا ہی میں) ادنی سا عذاب(تکلیف آفات زلزے سیلاب نقصادن دہ بارشیں بیماریاں مصیبتیں)چکھائیں گے تاکہ وہ باز آ جائیں(اللہ کی طرف لوٹ آئیں)

.(سورہ سجدہ آیت21)

.

القرآن:

ونبلوكم بالشر والخير فتنة وإلينا ترجعون

ترجمہ:

اور ہم تمھارا امتحان لیں گے خیر(خوشحالی وغیرہ پسندیدہ اچھی چیزوں)کے ذریعے اور شر(تکلیف آفات زلزے سیلاب نقصادن دہ بارشیں بیماریاں مصیبتیں وغیرہ ناپسندیدہ چیزوں) کے ذریعے 

(سورہ انبیاء آیت35)

.

تمہیں آزمائیں گےڈر بھوک سے،مالوں جانوں پھلوں کی کمی سے اور خوشخبری سنا صبر والوں کو(سورہ بقرہ155)

ہوشیاری اپناؤ(سورہ نساء71)

جو قوت ہوسکے تیار رکھو(سورہ انفال60)

عالمی ملکی طاقتوں غنڈوں سے ڈرییے مت..بحران مہنگائی زلزلے سیلاب تباہی پے صبر لازم،ہوشیاری بھی لازم کہ کوئی دشمن مکار منافق ملوث تو نہیں؟جائز جدت ترقی ٹیکنالوجی بھی لازم…ہارپ ٹیکنالوجی سے بارش زلزلے ہوسکتے ہیں،کاش سچےمسلم بہادر لیڈرز سائنسدان ہیں تو توجہ کریں اسکا توڑ نکالیں،نہیں ہیں تو کاش بنیں بنائے جائیں اور ہمیں ملیں

.

جو قوت ہوسکے تیار رکھو(سورہ انفال60)

آیت مبارکہ مین غور کیا جائے تو ایک بہت عظیم اصول بتایا گیا ہے... جس میں معاشی طاقت... افرادی طاقت... جدید ہتھیار کی طاقت...دینی علوم و مدارس کی طاقت, جدید تعلیم و ترقی کی طاقت.... علم.و.شعور کی طاقت... میڈیکل اور سائنسی علوم کی طاقت... جدید فنون کی طاقت... اقتدار میں اچھے لوگوں کو لانے کی طاقت.. احتیاطی تدابیر مشقیں جدت ترقی

اور دیگر طاقت و قوت کا انتظام کرنا چاہیے

.

مذکورہ ایات و دیگر آیات و احادیث میں واضح اشارہ موجود ہے کہ

①کبھی یہ مصائب تکالیف امراض آفات زلزلے نقصادن دہ بارشیں سیلاب وغیرہ سب امتحان کے لیے ہوتے ہیں

②کبھی یہ مصائب تکالیف امراض آفات زلزلے نقصادن دہ بارشیں سیلاب وغیرہ سب اس لیے ہوتے ہیں کہ ہم اللہ کو یاد کریں، توبہ استغفار کریں، اللہ کی طرف لوٹ جاءیں اور آئندہ گناہوں کرتوتوں سے باز رہیں

.

③کبھی یہ مصائب تکالیف امراض آفات زلزلے نقصادن دہ بارشیں سیلاب وغیرہ سب ہمارے ہاتھوں کے کرتوت کی وجہ سے ہوتے ہیں.. کبھی یہ ہماری بے احتیاطی کی وجہ سے ہوتے ہیں، ہمیں توبہ استغفار کے ساتھ ساتھ اسلام کے قوانین کے موافق مطابق احتیاطی تدابیر کرنا بھی لازم ہے،

.

④ان مصائب آفات زلزلے نقصادن دہ بارشیں سیلاب وغیرہ سے ہمیں توجہ ملتی ہے کہ کچھ تو ہم غلط کر رہے ہیں... کچھ تو ہم اپنے ہاتھوں سے گڑ بڑ کر رہے ہیں

.

⑤کبھی یہ مصائب تکالیف امراض آفات زلزلے نقصادن دہ بارشیں سیلاب وغیرہ اس لیے ہوتے ہیں تاکہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ہو جائے، دنیا ہی میں کچھ سزا مل جائے...

.

⑥کبھی دولت صحت عافیت آسائش خواہشات کا پورا ہونا بہت کچھ اچھا ہونا ہمارے امتحان کے لیے ہوتا ہے اس لیے غرور تکبر دھوکے میں نہیں پڑنا چاہیے، یہ سب کبھی ڈھیل بھی ہوسکتی ہے اسے اللہ کی کنفرم رضامندی نہیں سمجھ سکتے بلکہ ڈرتے رہنا چاہیے اور اچھی جگہ انکا استعمال کرنا چاہیے..

.

اسی طرح تکالیف امراض آفات زلزلے نقصادن دہ بارشیں سیلاب وغیرہ سب وغیرہ بھی کبھی امتحان کے لیے ہوتے ہیں... ہمین صبر احتیاط علاج دعا دوا جاری رکھنا چاہیے

.

⑦کبھی مصائب  تکالیف بیماریاں زلزلے نقصادن دہ بارشیں سیلاب وغیرہ سب مشکلات درجات کی بلندی کے لیے بھی ہوتے ہیں، گناہوں کی معافی کے لیے بھی ہوتے ہیں

.

⑧اللہ کریم نے قحط بارش سموگ بیماریوں زلزلوں کے ظاہری اسباب بھی بنائے ہیں... ہمیں توجہ کرنی چاہئے کہ ہم ان ظاہری اسباب کو خود تو زیادہ نہیں کر رہے ہیں؟  ان  ظاہری اسباب کو ہم خود تو ہوا نہیں دے رہے..؟؟

یا

ان ظاہری اسباب کو زیادہ کرکے ہوا دے کر، خاص کر ہارپ ٹیکنالوجی یا دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے کوئی دشمن اسلام دشمنی تو نہیں کر رہا....؟؟ دشمن اسلام من موجی مفاد پرست اقتدار پرست آبادی کو کم کرنے کے لیے بیماریاں کے اسباب و وائرس تو نہیں پھیلا رہا....؟؟ کسی مسلمان طاقتی ملک کو کمزور کرنے کے لیے قحط سیلاب زلزلوں سخت شرائط سودی قرض کے ذریعے غربت مہنگائی کرکے کمزور تو نہیں کر رہا...؟؟

.

ہمیں صبر توبہ دعا استغفار عبادات کے ساتھ ساتھ ہوشیاری اور طاقت جمع کرنے کا بھی حکم ہے...دشمنان اسلام کی ہارپ وغیرہ ٹیکالوجی کا توڑ کرنے کی طرف توجہ کرنے کا بھی بالواسطہ حکم ہے...ترقی جدت ٹیکنالوجی اپنانے کا حکم ہے، منافقون ایجنٹوں عیاشوں کو پکڑنے انہیں ووٹ و اقتدار نہ دینے کا حکم ہے

.

*اللہ تعالیٰ نے قحط آفات و مصائب زلزلوں سیلابوں وغیرہ کے دنیاوی اسباب و وجوہات بھی بنائے ہیں، اس لیے توبہ دعا استغفار کے ساتھ ساتھ احتیاط، تدابیر.و.علاج بھی کرنا چاہیے... انکے روک تھام کے لیے ظاہری دنیاوی احتیاط و تدابیر بھی اختیار کرنی چاہیے*

.

*شدید بارشیں سیلاب..زلزلے......!!*

ممکن ہے یہ ہمارے امتحان کے لیے ہوں اس لیے صبر بھی کرنا چاہیے اور ممکن ہے عذاب و سزا ہو اس لیے توبہ استغفار کرنا چاہیے، اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے دعائیں کرنی چاہیے نیک بننا چاہیے...عین ممکن ہے یہ اشارہ ہو کہ ہم کچھ تو فضاء و زمین میں گڑ بڑ کر رہے ہیں...لیھذا کوشش کی جائے کہ پھلدار اور دیگر پودے درخت زرعات جنگلات اگائے جائیں، کنویں کھودے جائیں...بنجیر زمین سر سبز و شاداب کی جائے، ڈیم تالاب  نہریں بنائی جائیں اور فوائد اٹھائے جائیں

اور

 بلامجبوری درخت نہ کاٹے جائیں....جتنی مجبورا حاجت ہو کٹائی کی جائے...اسی طرح معدنیات وغیرہ یعنی کوئلہ گیس پیٹرول مناسب مقدار میں نکالا جاءے تاکہ زمین کا اندر سے نظام خراب نہ ہو، زمیں و سمندر سے معدنیات نکال کر جوہری ہتھیار زیادہ نہ بنائے جاءیں، فضائ آلودگی سے بچا جائے کہ عین ممکن ہے کہ ان تمام کرتوتوں سے زمین کا اور سمندروں دریاؤں کا نظام درھم برھم ہوجائے گا اور بارشوں  زلزلوں کا نظام،درجہ حرارت کا نظام درہم برہم الٹا پلٹا تیز کم ہو جائے گا

اور

ممکن ہے شدید بارشیں یا قحط یا زلزلے دشمنان انسانیت یا ادشمنان اسلام کی سازش سے ہو رہے ہوں کہ بارش و زلزلوں کے ظاہری اسباب بھی ہیں...ان ظاہری اسباب کو ٹیکنالوجی کے ذریعے پیدا کرکے کہیں قحط تو کہیں شیدید بارش و سیلاب تو کہیں زلزلے لائے جاسکتے ہیں تاکہ مسلمان کمزور ہوں یا عیاش پرست اقتدار پرست لوگ عوام کی بھیڑ بھاڑ کو ابادی کو کم کرنے اپنا غلام بنانے بناءے رکھنے کے درپے ہوں... ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ ہوتا ہے لیکن عجیب اتفاق ہے کہ دشمنان اسلام کی اکثریت موجود ہی نہین ہوتی...؟؟ اور کتنی عجیب بات ہے کہ صرف طیارے کی وجہ سے اتنا بڑا دھماکہ کیسے ہوا...؟؟ ضرور دھماکہ خیز مواد سینٹر میں رکھا گیا ہوگا پھر کافی تحقیق کے بغیر ہی مسلمانوں پر تھوپ دیا گیا اور مسلمانوں کو دہشت گردی کے نام پر تباہ کردیا گیا...عراق لیبیا افغانستان کو جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت تباہ کیا گیا،طالبان امریکی ایجنٹ پیدا کیے گئے اور طالبان ایجنٹوں نے عام مسلمان کو بھکایا اور مروایا اور مروا رہے،اسلام کی غلط تشریح پھیلا رہے... ایٹمی ملک پاکستان کو اس طرح تباہ کیا گیا اور تباہ کیا جا رہا ہے کہ یہاں منافقوں کو طاقت میں لایاگیا ایجنٹوں کو طاقت میں لایا گیا اور ایجنٹ منافق لوگوں نے ترقی کی آڑ میں سودی قرضے لیے اور سودی معاہدہ کئے اور پھر ملک کو غلامی کی دلدل میں پھنسا دیا مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا مختلف بحرانوں کی دلدل میں پھنسا دیا اور پھنسایا جا رہا ہے اور پھر زلزلوں اور بارشوں شدید بارشوں سیلابوں سے معیشت تباہ کردی گئی تباہ کی جا رہی اور منافقون ایجنتوں کے ذریعے نظام مغربیت نصاب گمراہیت فحاشی عیاشی بے پردگی فلموں ڈراموں کو پرموٹ کرکے مسلمان نوجوان کو غیرت و ایمانیت کے لحاظ سے بھی کمزور کرنے کی کوشش جاری

اودھر

ترقی یافتہ اور سچا اسلام پسند اور نفاذ اسلام اور اسلام پھیلانے کے منصوبے پر کام کرنے والا ملک ترکی ہی بچا تھا جو بظاہر منافقت ایجنٹی گستاخی سے دور اہلسنت نظریات والا ملک تھا....جو دشمنان اسلام کی نظروں میں کھٹکتا تھا تو اسے شدید زلزلوں کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

لیھذا

انسانیت پسند اسلام پسند حق پسند لوگ جائز طریقے سے بےشک آبادی کم کرنے منصوبوں پے کام کریں مگر ساتھ ساتھ اسلام دشمن انسانیت دشمن لوگوں کے ظلم مہنگاءی غلامی زلزلوں سیلابوں سے بچانے کے لیے جدت قوت طاقت دولت معیشت و ٹیکنالوجی پے توجہ دیں ، چھا جائیں، توڑ نکالیں.....اچھے سچے کو ووٹ و اقتدار میں لائیں

.

*پولیو...کرونا.....!!*

عین ممکن ہے کہ یہ وبائی بیماریاں ہماری بے احتیاطی کی وجہ سے ہوں اور عین ممکن ہے کہ یہ سازشی عیاش اقتدار پرست دشمن اسلام دشمن انسانیت لوگوں کی پیدا کردہ  ہوں...لیھذا اسلام پسند حق پسند انسانیت پسند لوگ سائنسدان اس طرف توجہ دیں ان کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کریں اور عوام تک پھیلائیں...اینکر حضرات اور میڈیا سچائی کا ساتھ دیں اور اچھے سچے سیاست دانوں اچھے سائنس دانوں کی معلومات کو عوام تک پھیلائیں...دشمنون عیاشوں منافقوں ظالموں سازشی لوگوں کو ننگا کریں...آخر پولیو کے قطروں کا فارمولا ہر ملک کے دوا سازوں کو کیوں نہیں بتایا جاتا....؟؟ کچھ تو راز چھپا ہوگا

.

*سموگ.......!!*

سموگ کی ایک بڑی وجہ فصلوں کے بقایاجات کو جلانے اور فیکڑیوں اور گھروں  گاڑیوں کا زہریلہ دھواں ہے، لیھذا عین ممکن ہے کہ سموگ ہمارے ہاتھوں کے کرتوتوں کا نتیجہ بھی ہوا.. ہمیں احتیاط بھی کرنی چاہیے...

.

*الحاصل......!!*

 ہر بات ہر مصیبت ہر آفت وغیرہ پر کہنا کہ عذاب ہے سزا ہے یہ کہنا ٹھیک نہیں... ہاں یوں کہنا چاہیے کہ یہ آفتیں مصائب زلزلے سیلاب بارشیں وبائ امراض وغیرہ ہمارے کرتوتوں کی وجہ سے سزا ہوسکتے ہیں،امتحان کے لیے بھی ہوسکتے ہیں ، کفارہ بھی ہوسکتے ہیں، سازش بھی ہوسکتے ہیں...اس لیے اللہ کو یاد کرنا چاہیے، توبہ استغفار کرنا چاہیے اور عوام و حکمران و سائنسدانوں کو دنیاوی احتیاط و تدابیر بھی اختیار کرنا لازمی ہے

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.