غم بزدلی غلامی قرض، عوام کیسے حکمرانی کرسکتی ہے...،؟

*غم،بزدلی،سستی،کنجوسی،مقروضی،غلامی سے بچنے کی بھرپور کوشش و دعا کرنی چاہیےاور عوام حکمرانوں پر کیسے حکمرانی کر سکتی ہے.......؟؟*

الحدیث:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ

(نبی کریمﷺایسی دعا فرماتے تاکہ امت انکی پیروی میں یہ دعا کرے اور ان امور سے بچے ، دعا فرماتے کہ)یا الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں،رنج و غم سے ، عاجز ہو جانے و سستی کرنے سے اور بزدلی و کنجوسی سے،قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے

(بخاری حدیث6369)

.

 اس حدیث پاک میں درج ذیل چیزوں سے پناہ مانگی گئی ہے توجہ دلائی گئ ہے کہ ہم اپنی طاقت مطابق ان برے امور سے بچیں بچائیں اور اچھے کاموں میں لگ جائیں

.

*رنج و غم......!!*

اسلام و حق پے چلتے رہنے کی بھرپور کوشش کیجیے، دعا کیجیے....اسلام و حق پے نقصان و ناکامی بظاہر ملے تو بھی نہ رنج کیجیے نہ غم بلکہ ہمت و حوصلہ و محنت جاری رکھیے...یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ ہم نے تھوڑا نفع دیا یا یہ مت سوچیے کہ ہم کر بھی کیا سکتے ہیں، بس اسی غم و پریشانیوں میں ڈوبنے سے بہتر ہے کہ ہم حوصلہ رکھیں، مزید ترقی در ترقی کا کردار ادا کریں…کبھی مایوسی و غم نہ کریں ، اپنے حصے کے دیپ جلائے رکھیں چاہے اس سے تھوڑا نفع ہو آپ کا و عوام کا یا زیادہ نفع ہو....بس نفع پہچانے خدمات کرنے کی دھن میں لگے ہوں اور نففع و خدمات سرانجام دینے کے لیے جائز طریقے سے دولت طاقت اقتدار حاصل کریں، جائز طریقے سے ممکن نہ ہو تو مجبورا محتاط ہوشیاری سے اقتدار و طاقت حاصل کریں اور حکمت کے ساتھ کچھ بنیادی امور فورا لاگو کر دیں اور باقی نفاذِ اسلام آہستہ آہستہ کرتے جائیں

.

علم شعور حاصل کرتے رہیں اور پھیلاتے رہیں لائکس شہرت تعاون کی لالچ  ہرگز نہ کریں، لوگ لاءک کریں نہ کریں ہم انکی پرواہ نہ کریں، غم نہ کریں، علم و شعور لیتے رہیں پھیلاتے رہیں…ہاں مدلل پرلاجک برحق اصلاح کوئی کرے تو اسکی پرواہ کریں اور رجوع کرنے، اصلاح قبول کرنے کا دل جگرہ بھی رکھیں

.

*غلبۃ الرجال........!!*

پناہ مانگیے دعا کیجیے اور بھرپور کوشش کیجیے کہ کسی کا غلبہ ہم پر نہ ہو، برحق علماء و مشائخ برحق لیڈرز حکمران جرنیلز سرپرست معاونین کی اسلام مطابق اطاعت و پیروی ہو مگر غلامی اندھی تقلید چمچہ گیری کسی کی نہ ہو…دشمنان اسلام کی نہ تو اطاعت کریں نہ ایجنٹی، نہ غلبہ ہو انکا نہ انکی غلامی کریں ہم…

.

اللہ کریم عوام و حکمران ججز و جرنیلز صحافی و وکیلز امیر و غیریب سب کو جراءت بہادری عطاء فرمائے کہ وہ اسلام کی پیروی کریں، ہم احسان مانیں مگر غلامی نہ کریں... اسلام مطابق سختی نرمی حق ادائیگی کریں مگر غلامی نہ کریں…اللہ کرے ایسے اسباب و سُستی و لالچ و مطلبیت ہی ہم میں پیدا نہ ہو کہ ہم غلامی کریں…اسلام مطابق جج جرنیلز حکمران منتخب کریں اور اسلام قران و سنت خوداری بہادری کے نفاذ کی ایک دوسرے کو تلقین کریں اور حوصلہ دیں

.

اللہ کی پناہ مانگیے ان لوگوں لیڈروں بڑوں و حکمرانوں سے جو  محض اپنا غلبہ دبدبہ رعب بٹھانے غنڈہ گردی کرنے دھمکانے نیچا دکھانے کے مقاصد و مشن پر ہوں، ایسوں کی داد گیری غلافی و خوف میں نہ آنے کی اللہ کریم جراءت عطاء فرمائے، ایسون کو سمجھانا چاہیے، سمجھ جائیں تو ٹھیک ورنہ ٹھکانے لگانا اور انکا غرور و تکبر توڑنا ذلیل و رسوا کرنا نشان عبرت بنانا چاہیے، ایسوں کو اقتدار سے ہٹانا ووٹ و حمایت نہ دینے کی جراءت عطا فرمائے اللہ کریم

.

*عاجز ہو جانا...........!!*

دعا کرنی چاہیے، کوشش کرنی چاہیے کہ ہم مجبور نہ ہوجائیں کہ ایجنٹی کرنا پڑے یا اسلام کے دفاع و نفاذ سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹنا پڑے، واقعی کوئی عاجز و مجبور ہو جائے تو شراب و مردار بھی وقتی طور پے حلال ہوجاتے ہیں

مگر

واقعی مجبور کے لیے......تھوڑا سا پریشر یا کچھ پریشر مجبوری نہیں، بہادری و سمجھداری ، ہوش و جوش لازم ہے، مجبورا کچھ برا کرنا پڑے تو کم سے کم برا کرے بہانے کرے جھوٹ بولے چالبازی کرے مگر برائی و ایجنٹی سے بچے..خفیتا عوام کو اسلام کے نفاذ کے لیے اکسوائے اور دوسری طرف بولے کی دیکھو عوامی دباؤ ہے میں آپ کی ایجنٹی و اسلام مخالف کام نہیں کرسکتا

.

عوام ہر صورت دباؤ پے دباؤ دیے رکھے، جلسے جلوس احتجاج دھرنے مذمتیں بائیکاٹ کریں تاکہ یہ لوگ اپنے آقاؤں کو بہانا بتا سکیں کہ دیکھو عوامی دباؤ ہے ہم اسلام مخالفت میں آگے نہیں برھ سکتے

.

*سُستی.........!!*

ہم پر لازم ہے کہ اپنے اوپر اور ماتحتوں کے اوپر اسلام نافذ کرنے، عوام و ملک پر اسلام نافذ کرنے میں سُستی نہ کریں، آج کا کام و نیکیاں کل پر مت چھوڑیں....جلد بازی بھی ٹھیک نہیں مگر سُستی بھی گندی چیز ہے، نماز میں سُستی، صبح اٹھنے میں سُستی، زکواۃ و امداد دینے میں سُستی، خندہ پیشانی ہشاش بشاش رہنے میں سُستی، وقت نکالنے میں سُستی، پہل کرنے میں سُستی، شیطان کو ہرانے میں سُستی، تجارت میں سُستی، کام کاج عبادت نیکی میں سُستی،آواز اٹھانے میں سُستی، اچھی محافل جلوس ریلی احتجاج دھرنوں میں شرکت کرنے میں سُستی، اچھوں کو پہچاننے انکو آگے لانے میں سُستی، پڑھنے پڑھانے میں سُستی، علوم و فنون جدت ترقی خدمات میں سُستی، بہادری اپنانے بہادری دکھانے میں سُستی،اہل خانہ دوست رشتے دار کو وقت دینے میں سُستی، تعلیم علوم فنون جدت ترقی جائز تفریح میں سُستی، لکھنے پڑھنے پھیلانے عمل کرنے میں سُستی ، ہار کر پھر سے اٹھنے میں سُستی، جیت کر مزید جیتنے میں سُستی و بےفکری عیاشی، جدت طب سائنس ٹیکنالوجی ہتھیار میں سُستی، جوابی وار و للکار میں سُستی،کمانے میں سُستی، اچھی جگہ خرچ کرنے میں سُستی،

الغرض

اچھے کام کرنے میں سُستی، برائی سے بچنے میں سُستی نہ کریں نہ کرنے دیں......!!

.

.

*بزدلی، مایوسی، ہمت ہار جانا......!!*

یہ ملک ہمارا ہے، ہمیں اسلام کے حقوق حاصل ہیں تو پھر اسلام مکمل نافز کرنے کرانے میں بزدلی کیوں.....؟؟ بے حیائی بے پردگی مخلوط تعلیم فحاشی کو ختم کرنے کرانے میں بزدلی کیوں...؟؟ حکمران و عوام ہمت و بہادری دکھاؤ جب ملک اسلام کے نام پے بنا ہے تو فحاشی جوا بےپردگی فلمیں گانے بری تعلیم کیوں........؟؟ اپنے ملک میں اسلام نافز کرنے کرانے میں بزدلی کیوں.......؟؟ کسی کی ایجنٹی غلامی کیوں....؟؟ سب سے ملکی اسلامی مفاد میں تجارت و لین دین کرنے میں بزدلی و سستی کیوں....؟؟ غنڈوں گمراہوں کافروں ظالموں سے ڈرنا کیوں....؟؟ اچھوں کو اقتدار میں لانے سے ڈرنا کیوں.....؟؟ ڈر کر بہانے بنانا کیوں.....؟؟ رشوت جرم فحاشی الحاد ایجنٹی غنڈہ گردی سود جوا دھوکہ فریب گمراہی الحاد مغربیت مکاری کے خلاف لڑنے میں بزدلی کیوں.....؟؟ اپنے آپ کے علمی عملی تصوفی طاقتی وغیرہ تکبر کے خلاف لڑنے میں بزدلی کیوں.....؟؟ مظلوم کشمیری فلسطینی برمی وغیرہ مظلوم مسلمانون کی حمایت امداد و آزادی میں بزدلی کیوں.....؟؟ سب سے اسلام و مسلمانوں کے مفاد کے لیے تجارت و تعلقات رکھنے میں بزدلی کیوں....؟؟  مایوسی کیوں.....؟؟ حکمرانو عالمی دباؤ ہے تو کیا ہوا،  چالاکیاں کیجیے، جنگ میں دھوکہ چالاکیاں جائز ہیں تو عوامی تحریکوں کو اکسائیے کہ وہ اسلام نافز کرنے خوداری کرنے پے احتجاج کریں اس طرح تم عالمی طاقتوں کو بہانہ بتاؤ چالاکی کرو کہ دیکھو ہم عوام کے ہاتھوں مجبور ہیں، چالاکی کرو اسلام و مسلمین کے لیے کرو مگر بزدلی نہ کرو…کاش عوامی تحریکوں کے عہدے دار بھی اس چالبازی کو سمجھ سکیں اور اہم اہم معاملات مثلا ختم نبوت ناموس رسالت خوداری سود منشیات مخلوط تعلیم الحاد بےپردگی فلموں فحاشی وغیرہ پر پابندی لگانے اور تفریح کو اچھا بنانے پے جلوس احتجاج دھرنے ریلیاں نکالیں  اور پریشر ڈالیں کیونکہ لگتا نہیں کہ حکمران بغیر پریشر کے کچھ اہم اسلامی معاملات نافذ کر سکیں گے، عوام بھی ایسے جلوسوں احتجاجوں دھرنوں میں بھرپور شرکت کرے اور حکمران جرنیلز پسِ پردہ حمایت کریں ایسو جلسوں احتجاجوں دھرنوں کی.....!!

.

*کنجوسی، بے رحمی..........!!*

پناہ مانگیے مانگتے رہیے کہ کہیں ہمارا دل و ہاتھ کنجوس بے رحم نہ بن جائے....کنجوسی من موجی بے رحمی بڑی بیماری ہے،لیکن سخاوت کرکے صدقہ کرکے، تعاون کرکے، رحم کرکے اترانا تکبر کرنا چھوٹوں کو/عوام و ماتحتوں کو کیڑے مکوڑے سمجھنا بھی بہت بری بیماری ہے....کمائیے پاکیزہ طریقے سے دولت بہت حاصل کیجیے مگر اچھے مقصد میں خرچ کرنے کے لیے....اس دولت کا کیا فائدہ جو اسلام و مسلمانوں کے کام میں خرچ نہ کی جائے...دولت خرچ کرنے میں کنجوسی نہ کیجیے،پاکیزہ محبت و رحم کرنے میں کنجوسی نہ کیجیے، علم دینے علم و شعور حاصل کرنے اور علم و شعور پھیلانے میں کنجوسی مت کیجیے، تعاون حوصلہ افزائی کرنے میں کنجوسی مت کیجیے، مستحقین کو سمجھانے ورنہ لگام لگانے میں علم دولت طاقت خرچ کرنے میں کنجوسی مت کیجیے، رحمت و شفقت اکثر کیجیے مگر مستحقین پے سختی بھی برحق ہے آٹے میں نمک برابر ہی سہی....!!

.

اپنی اولاد گھر بار خاندان پے خرچ کیجیے، غریبوں مسکینوں پے خرچ کیجیے، ان پے رحم کیجیے، دلی سکون و راحت و دعائیں پائیے مگر تکبر و بڑائی ظلم تشدد کرنے غنڈہ گردی کرنے سے بھی خود کو بچائیے، سمجھائیے سلجھائیے ، قابل برداشت کو برداشت کیجیے، حسد نہ کیجیے، رحمت و شفقت و سخاوت کیجیے

.

*مقروضی...........!!*

مقروض ہونے اور خاص کر سودی قرض سے پناہ مانگیے، قرض و سود پے ملک ادارہ گھر چلانا کوئی کمال نہیں، یہ تو تباہی در تباہی کی طرف لے جاتا ہے...سودی قرض لے کر ترقیاتی کام کروانا بہترین روڈیں بنوانا جدید ٹرین و بسیں چلوانا کوءی کمال نہیں...یہ تو ملک کے ساتھ غداری لگتی ہے کہ ملک و افراد مقروض سے مقروض ہوتے جاءیں گے اور قرض دینے والے ہمیں مجبور کرکے کچھ بھی برا یا سخت عمل کروا سکیں گے...تباہ بھی کر سکیں گے، حکمران جو ہمیں سودی قرض کی دلدل میں پھنسا چکے انہیں پہچانیے، انکی حمایت نہ کیجیے، یہ نہ کہیے کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے....کیونکہ وہ کھاتا بھی ہے اور سودی قرض سے لگا کر ہمیں بھی گنگال کر رہا ہے، غلام بنا رہا ہے...اور جو قرض اتارنے کے بہانے مزید مقروض بنا رہا ہے اسے بھی پہچانیے....ایسوں کو ووٹ طاقت حمایت مدد مت دیجیے، جو ایتمی ہتھیار بیچ کر ملک کا قرض اتارنے کے اشارے دے وہ بھی برا ہے کہ ملک قرض کی تباہی سے نکل تو جاءے گا مگر وہ کمزور ترین ہوجائے گا اور دشمن طاقتور ترین ہیں ہڑپ کر جائیں گے، سودی قرض سے جان چھڑانا ملک پاکستان کا انتہائی اولین چیلنج ہے،اس پر توجہ دینا انتہائی اہم ترین معاملہ ہے...سودی قرض بڑی چالبازی سے اتارنا ہوگا کہ دشمن ملک ڈالر مہنگا کرکے مختلف مہنگائیاں کرکے مزید مقروض کرتے جائیں گے... ان سے دشمن بن کر نہیں بلکہ بظاہر دوست بن کر اندر سے دشمن بن کر سودی قرض سے جان چھڑانا ہوگی، عوامی تحریکوں کو اکسانا ہوگا کہ وہ خوداری و سب سے تجارت  کے لیے مہنگائی ختم کرنے کم کرنے کے لیے جلوس و احتجاج کریں بھر پور نکلیں پھر حکمران عوامی دباؤ کو بہانہ بنا کر دوسرے ملکوں سے سستی تجارت کرکے ملک میں سستائی کریں، دوسرے ملکوں میں تجارت و کماءی کے لیے اپنے ملک کے بندے بھیجیں جو اسلام پے رہ کر ڈالر کماءیں اور ملک کو ڈالر بھیجیں، حکمران اپنے ملک کی معدنیات سونا چاندی کوئلہ گیس پیٹرول بجلی ایٹم و جوہری طاقت سے فائدہ اتھائیں....ملک میں کسانوں کو ریلیف دیں تاکہ وہ گندم چاول پھل فروٹ وغیرہ پیداوار بھرپور کریں اور ان پیداوار کو بیچ کر قرض کم سے کم کرتے جائیں

.

*الحاصل........!!*

ہم عوام میں بہت طاقت ہے...اگر ہم ہمت و جراءت و بہادری کریں، نکلیں، پریشر ڈالیں، اتحاد کریں، اچھوں کو ہی ووٹ دیں،آزمائش پے صبر و استقامت رکھیں،اچھائی پھیلائیں، برائی غلامی کے خلاف آواز اٹھائیں، جلوس دھرنے احتجاج کریں، بائیکاٹ کریں، مذمت کریں، آڑے ہاتھوں لیں، محنت و ہمت و بہادری سمجھداری کریں

تو

ہم حکمرانوں پے بھی حکمرانی کرسکتے ہیں ورنہ قوی خدشہ ہے کہ ہم اور ہماری نسلیں تباہ در تباہ، محکوم در محکوم،  غلامی در غلامی کرتے رہیں گے

.

جب تک بڑا اتحاد سامنے نہیں اتا تب تک اپنے حصے کا دیپ جلائے رکھیے، اپنی طاقت مطابق کردار ادا کرتے رہیے


✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.