اسلام کا مشن، انگریزوں کا مشن، چیف کی سلیکٹنگ، مختصرا

 میری نماز میری قربانی میرا جینا میرا مرنا سب اللہ ہی کےلیے ہے(سورہ انعام162)میں(اللہ)نے تمھارے لیے اسلام کو چنا ہے(مائدہ3)فوج و شہداء کی قربانیوں کو سلام مگر یوم شہداء کی تقریب میں بےپردگی،اینکر بے پردہ، شرکاء بےپردہ، طالبات بے پردہ، اشتہارات میں بے پردگی، مخلوط و الحادی ایجوکیشن، تعلیم و نصاب و نظام و اداروں میں مسلسل اسلام کم کیا جا رہا، فلمیں ڈرامے بےحیائی جاری…جرنیلز و حکمرانوں نے آخر اسلام کے لیے کیا کیا…؟؟

.

سیاست انبیاء کرام،انکےوارث سچےعلماء کی سنت ہے(دلیل بخاری حدیث3455)انگریزوں کا مشن ہےپاکستان جغرافیائی ہو،مذہبی نہ ہو(اقبال کےحضور ص267ملخصا) پاکستان تو اہلسنت تعلیمات/عقائد/اعمال کےنام پےآزاد کرایا مگر لگتاہے اکثر سیاستدان جرنیلز میڈیا ججز لیڈرز پاکستان کو مذہب سے دور کرنے کےمشن پر ہیں…لازم ہےسچےاچھےمولوی سچی سیاست کریں،سچےمولوی فوج تعلیم جدت میڈیا دولت میں چھاجائیں…فوجی و سول ہر ادارےکےنصاب/نظام/افراد کو اسلامی کیا جائے

.

سیلاب زلزےآفات جنگیں ہر جگہ قربانی فوج دے اور حکمرانی و سلیکٹنگ عیاش حکمران کریں،ایسا نہیں ہونا چاہیے…قانون بنانا چاہیے کہ اسلام و مسلمین کے لیے حسب وقت جو زیادہ مفید سمجھدار بہادر فوجی ہو اسےشوری چیف بنائے،شوری اسلام کی مقید ہو،جدت ترقی بھی ہو برحق وسیع الظرف باشعور علماء کے فتوے مطابق...چیف و شوری حکمرانوں کو مہرے بنا کر حکمرانی کریں،حکمرانوں کو، عوام کو کرپشن ظلم عیاشی فحاشی الحاد ایجنٹی سے روکیں،سزا دیں،اسلام نافذ کریں

.

چیف نےفرمایا کہ سازش کا جھوٹا بیانیہ گھڑ کر حکومت کو امپورٹڈ کہا گیا…او سہنڑیاں،دو دفعہ تحقیقات کرکے آپ لوگوں نے ہی فرمایا تھا کہ مداخلت ہوئی ہے…کیا عمران شہباز جرنیلز سب نےامریکہ سےہار مان لی؟ مداخلت جائز ہے کیا…؟؟مداخلت خود مختاری کے خلاف نہیں کیا…؟؟ مداخلت کے مہرے اچھے لوگ ہیں یا ایجنٹ...؟؟جس پاک فوج یا امریکہ کو ستر سال سےمداخلت کا نشہ ہو وہ اتنی جلد چھوڑ دیگا…؟ واقعی؟

.

چیف فرماتے ہیں کہ ایک سال سے سیاست میں مداخلت نہیں کی…جی تو قبلہ سرکاری عہدہ نہ رکھنے والے فضل الرحمن کو انکے ذاتی کام کے لیے ائیر فورس کے طیارے میں کیوں لایا گیا...؟؟

.

عمران خان فرماتے ہیں نئے چیف کی سلیکتنگ کے لیے صدر سے مشاورت کرکے اپنا کردار ادا کرونگا…مڑشد لگتا ہے تم بھی ہار گئے،دب گئے، بےوقوف کسی اور کو بناو کیونکہ صدر کہہ چکے کہ نئے چیف کے سلیکٹنگ میں اسکو کوئی قانونی حق نہیں

.

میرٹ یا انتقام؟کچھ تو خاص ہےعاصم میں یا گڑبڑ ہے؟کیونکہ نئے چیف عاصم کو عمران نے کچھ عرصہ پہلے عہدے سے ہٹایا تھا،پہلی بار تھری اسٹار کی مدت میں دو دن توسیع کرکے یا چیف کو دو دن پہلے ریٹائرڈ کیا جا رہا ہے،نیا قانون بنایا گیا یا پہلی بار لاگو کیا گیا کہ مدت کو منجمد کیا گیا تاکہ صدر عارف دستخط کرنے میں تاخیر کریں تو بھی عاصم ریٹائر نہ کہلائیں،صدر کو بےبس کردیا گیا

.

اللہ کو وہ امراء(حکمران،وزراء،لیڈر جرنیل)پسند ہیں جو علماء سےمل بیٹھ کر(اسلام مطابق)مشاورت و فیصلےکریں،حکومت چلائیں(کشف الخفاء2/389)علماء حق کی شان نہیں کہ وہ حکمرانوں کے مہرے بنیں…ہاں حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ اسلامی معاملات نصاب و نظام کی اسلامائیزیشن میں علماء صوفیاء کے مہرے بنیں، جدت ٹینکالوجی وغیرہ دنیاوی معاملات میں باہم معاون و مشاور بنیں

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.