زرداری بلاول بے نظیر کیا بھٹو کے غدار ہیں؟ کیا بےنظیر شہید ہے؟

*کیا بےنظیر زرداری بلاول پیپلز پارٹی بھٹو کے مشن پر رہے یا بھٹو مشن کے غدار، ایجنٹ منافق مکار بنے....؟؟ کیا بینظیر بھٹو شہید ہے......؟؟*

.

بے نظیر بھٹو اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ:

میرے والد(ذوالفقار علی بھٹو) کا نصب العین و منشور تھا کہ اقلیتوں سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے

(دیکھیے کتاب مشرق کی بیٹی ص14)

.

بظاہر بے نظیر نے ایک چھوٹی سی معمولی اور بظاہر اچھی بات لکھی ہے مگر یقین کیجیے توجہ و غور کریں گے تو یہ انکی جھوٹ و بہتان غداری دھوکے بازی منافقت ثابت ہوگی

.

جی ہاں بے نظیر نے یہ اپنے والد کی طرف جھوٹ منسوب کیا ہے...بہتان باندھا ہے... بھٹو کے نظریات و منشور کو مٹانے، بدلنے کی کوشش کی ہے

کیونکہ

بھٹو نے پاکستان کے لیے اسلامی آئین بنوایا اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک کو آئین بنا ڈالا....جی ہاں یہ امتیازی سلوک ہی تو ہے کہ غیر مسلم اقلیت صدر وزیر جرنیل سرکاری عہدہ نہیں لےسکتا....یہ قادیانیون کے ساتھ امتیازی سلوک والا قانون بھٹو نے پاس کروایا کہ قادیانی مسلم نہیں، یہ قانون امتیازی سلوک ہی تو ہے کہ اقلیت قادیانی کسی بھی چیز میں پاکستانی جمہوریے یعنی مسلمانوں کی مشابہت نہیں کرسکتے...قادیانیت کی تبلیغ نہیں کرسکتے اس لیے قادیانیوں کا اخبار الفضل پر پابندی لگائی گئ

.

بھٹو نے کئ قانون بنوائے جو اسلامی تھے اور اسلام کچھ معاملات میں مساوات کا قائل ہے اور کچھ امتیازی سلوک و قوانین بھی رکھتا ہے انہیں برحق کہتا ہے.....یہی عقل و شعور کے موافق ہے...بھلا یہ کیسا انصاف ہے کہ مسلمانوں پر غیر مسلم لیڈر حکومت کرے...؟؟ اپنے غیراسلامی نظریات مسلمانوں پر مسلط کرے.....؟؟

.

اسلام چند بنیادی حقوق و جراءم و سزاوں میں مسلم مخصوص غیر مسلم سب کو برابر رکھتا ہے، انہی چند معاملات میں مساوات کا حکم دیتا ہے اور اس کے علاوہ کئ امتیازی سلوک و حقوق بھی فراہم کرتا ہے

.

ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی مساوات اور اسلامی امتیازات دونوں کو ہی قانون بنوایا یہی انکا نصب العین تھا

امتیازی سلوک ختم کرنا انکا نصب العین نہیں تھا بلکہ امتیازی سلوک کا خاتمہ انگریزوں ملحدوں کا نصب العین تھا اور ہے.....دراصل انگریز ملحد مسلمانوں پر قبضہ و ھکومت کرنے، اسلام کو بدلنے کے لیے یہ سازش و نعرہ لگایا کہ مکمل مساوات ہو تاکہ مساوات کے نام پے مسلمانوں پر انگریز قادیانی عیسائی سب حکومت کر سکیں، اہم عہدوں پر قبضہ کر سکیں، اسلامی قانون بدلوا سکیں

.

بھٹو نے انگریزوں ملحدوں کی ایک نا سنی اور  انکی خواہش کے برخلاف کچھ مساوات اور کچھ امتیازی سلوک والا آئین بنوا کر نافذ کرادیا

مگر

بھٹو کے بعد انکی پارٹی اولاد بھٹو کے مشن پر نہ رہے....یہ لوگ بھٹو زندہ ہے نعرے لگاتے ہیں مگر انہوں نے بھٹو کے نظریات کا گلہ دبا کر انگریزون ملحدوں کی پیروی کرکے بھٹو کو مسلسل مارتے رہے ہیں...شاید یہی وجہ ہے کہ مغربی انگریزی الحادی تعلیموں اداروں میں بھٹو خاندان کی تربیت کی گئ، شاید یہی وجہ ہے کہ بے نظیر کی حکومت میں قادیانی مست ہوگئے ان پر نرمیاں ہوءیں حتی کہ انکے اخبار الفضل پر پابندی ختم کردی یا کروا دی بے نظیر نے، شاید یہی وجہ ہے کہ زرداری نے قادیانیوں سے رشتے داری تک کر لی ہے...زرداری نے تو دوتوک بولا تھا کہ پاکستان ملائیت(اسلام) کے لیے نہیں بنا....دوٹوک بولتا کہ اسلام کے لیے نہین بنا تو جوتے کھاتا اس لیے ملائیت لفظ استعمال کیا

.

اگر بھٹو کو زندہ رکھنا ہے تو انکے مشن و نظریات کا دفاع کرو...کھوکھلے نعرے منافقت و دھوکے بازی ، بھٹو اور اسلام کے ساتھ غداری ہیں

.

عظیم بہادر نڈر آزاد لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کا مشن کیا تھا، ان کے مطابق پاکستان کس لیے بنا تھا...؟ بھٹو اور انکی پارٹی کا اصل نصب العین و منشور کیا تھا.....؟؟ ایک جھلک اوپر آپ پڑھ چکے... ذوالفقار علی بھٹو صاحب فرماتے ہیں:

پاکستان جس نظریے کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا تھا وہ ہمارا ایمان ہے، اسلام ہمارا دین ہے جس کے لیے ہم اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے..(بھٹو خاندان جہد مسلسل ص23) اور اس پر کافی عمل بھی شروع کر دیا تھا کہ انہیں شہید کر دیا گیا

.

جھادِ برحق اور اللہﷻاور اس کے رسولﷺکی محبت میں اور اسلام کی سربلندی میں اٹھائےجانےوالے اقدام مقدم ہیں والدین سے، خاندان قوم قبیلے اولاد آباء.و.اجداد سے،ملکیت و جائیداد سے، تجارت معیشت مال و گھر و محلات سے(دیکھیے سورہ توبہ آیت24+تفاسیر)نہ سیاست مقدم، نہ ریاست مقدم، نہ ذاتی مفاد مقدم ، نہ پارٹی مفاد مقدم،نہ ترقیاتی کام معیشت و روٹی کپڑا مکان مقدم، نہ کاروبار مقدم...اسلام مقدم پھر مسلمانوں کے لیے جو ہو مفید وہ جائز اقدام مقدم

.

بھٹو نےاسلام کےلیےبہت کچھ کیا…بینظیر زراری بلاول پیپلزپارٹی نےاسلام کےلیےکیا کیا؟ یہ تو بھٹوکےمشن کےغدار منافق ایجنٹ کرپٹ مکار ہیں

.

آج بےنظیر کی برسی ہے شاید آپ سمجھ رہے ہوں کہ مردہ کے اوصاف بیان کرنے چاہیے انکی مذمت نہ کرنی چاہیے تو سنیے

زندہ مردہ مسلمان کی پردہ پوشی لازم ہے سوائے چند کے کہ انکی پردہ پوشی جرم ہے.............!!


إلا أن يكون مبتدعا يظهر البدعة أو مجاهرا بالفسق والظلم فيذكر ذلك زجرا لأمثاله

مسلمان میت کی پردہ پوشی کی جائے گی سوائے اس کے کہ وہ واقعی بدعتی ہو اور بدعتوں کا برملہ اظہار کرتا ہو، پھیلاتا ہو یا فاسق معلن ہو،گناہ و ظلم دلیری سے اعلانیہ کرتا ہو

تو ایسوں کی پردہ پوشی نہیں بلکہ وہ عیوب و برائیاں مذمت بیان کی جاءیں جو اس میں ہوں تاکہ ان جیسے بروں کے لیے جھڑک و عبرت ہو...(الطحطاوی1/570)

.

الحدیث:

من كتم غالا فإنه مثله

ترجمہ:

جو(زندہ یا مردہ) غل کرنے والے(خیانت کرنے والے، چھپکے سے کمی بیشی کرنے والے، کھوٹ،کرپشن کرنے والے) کی پردہ پوشی کرے تو وہ بھی اسی کی طرح(خیانت کرنے والا، کھوٹا، دھوکے باز مجرم) ہے

(ابو داؤد حدیث2716)

.

الحدیث:

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أترعون عن ذكر الفاجر؟، اذكروه بما فيه يعرفه الناس

ترجمہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

کیا تم(زندہ یا مردہ) فاجر(فاسق معلن منافق , خائن، دھوکے باز بدمزہب مکار) کو واضح کرنے سے ہچکچاتے ہو...؟

(جیسا وہ ہے ویسا کہنے سے گھبراتے ہو...؟؟)

اسے ان چیزوں(ان کرتوتوں، عیبوں اعلانیہ گناہوں ، خیانتوں، منافقتوں دھوکے بازیوں) کے ساتھ واضح کرو جو اس میں ہوں تاکہ لوگ اسے پہچان لیں(اور اسکی گمراہی خیانت منافقت بدعملی دھوکے بازی مکاری سے بچ سکیں)

(طبرانی کبیر حدیث1010)

.

*میرے(یعنی العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر) مطابق بے نظیر شہید نہیں........!!*

الحدیث..ترجمہ:

جو عصبیت(قوم پرستی، گروپ پرستی، پارٹی پرستی،) کی طرف بلاے وہ ہم(اہل حق،اہل اسلام) میں سے نہیں..

وہ ہم میں سے نہیں جو عصبیت کی لڑائ لڑے،

وہ ہم میں سے نہیں جو عصبیت پر مرے..

(ابوداود جلد2 صفحہ698 حدیث5121)

حق و باطل سچ و جھوٹ کی پرواہ کیے بغیر بس اس لیے لڑنا، بس اس لیے مدد کرنا کہ میری قومیت کی بات ہے، میری پارٹی کی بات ہے....ایسی لڑائی ایسا تعاون جاہلیت ہے ، عصبیت ہے، اس پر موت آئے تو شہادت نہیں... ہرگز نہیں


.

الحدیث:

ومن قاتل تحت راية عمية يغضب لعصبة، أو يدعو إلى عصبة، أو ينصر عصبة، فقتل، فقتلة جاهلية

ترجمہ:

جو عمیت(مشکوک معاملات، گمراہی)پر قتال کرے اور مارا جائے وہ جاہلیت کی موت مرا(وہ شہید نہیں)

جو عصبیت(قوم پرستی، پارٹی پرستی، اقتدار و ہوس پرستی) کے لیے غصہ کرے یا اسکی طرف بلائے یا اس پر مدد کرے اور مارا جائے تو(وہ شہید نہیں)وہ جاہلیت کی موت مرا

(مسلم حدیث1874)

.


نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا یارسول اللہ

کوئ مالِ غنیمت(دنیا،دولت)کے لیے لڑتا ہے

کوئ بہادری دکھانے کے لیے لرتا ہے

کوئ غصے کی وجہ سے لرتا ہے

کوئ برادری قومیت پرستی(پارٹی پرستی، تفرقہ پرستی، غیر اسلامی سیاست و طاقت اقتدار)کے لیے لڑتا ہے

کوئ دکھاوے کے لیے لڑتا ہے

کوئ عزت و مقام و مرتبہ دکھانے کے لیے لڑتا ہے

کوئ یاد رہ جانے کے لیے لڑتا ہے

تو (حقیقتا)اللہ کی راہ کی لڑائ(حقیقی جھاد)کیا ہے..؟

آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:

جو صرف اس لیے لڑے کہ اسلام کی سربلندی ہو تو وہ جھاد ہے..(مسلم حدیث1904 کے تحت درج چار احادیث مبارکہ کو یکجا کرکے ترجمہ لکھا گیا ہے)

.

یہاں دیگر فقہی حکمی ثوابی شہداء کی بحث میرا مقصد نہیں، یہاں صرف یہ بیان کرنا مقصد ہے کہ جو عصبیت عمیت گمراہی کے لیے لڑتے ہوئے مارا جائے وہ شہید نہیں..

جو مالِ غنیمت(دنیا،دولت)کے لیے لڑتا ہےوہ شہید نہیں

کوئ بہادری دکھانے کے لیے لڑتا ہے وہ شہید نہیں

کوئ غصے کی وجہ سے لڑتا ہے وہ شہید نہیں

کوئ برادری قومیت پرستی(پارٹی پرستی، تفرقہ پرستی، غیر اسلامی سیاست و طاقت اقتدار)کے لیے لڑتا ہے وہ شہید نہیں

کوئ دکھاوے کے لیے لڑتا ہے وہ شہید نہیں

.

بے نظیر عصبیت عمیت گمراہی کے ایجنڈے پر لڑتے ہوئے اسی پر ماری گئ اس لیے شہید نہیں بلکہ جاہلیت کی موت مری..

.

اسے اسلام کے دفاع سربلندی وغیرہ اسلامی شہادت والی چیزوں میں موت نہین آئی... شہادت اسلامی اصطلاح ہے تو اسکی شرائط بھی اسلام نے جو رکھی وہی معتبر.... شہادت پر قبضہ کرکے اپنے اپنے شہید بنا لینا گمراہی و جرم ہے.... سیاسی شہید بنا لینا جرم ہے.... شہید بس اسلامی ہوتا ہے اس کے علاوہ کوئی شہید نہیں

بے نظیر ساری عمر گمراہی کی طرف بلاتی رہی، اسلام نے عورت کی سربراہی حرام قرار دی ہے لیھذا بے نظیر نے اسلام سے بغاوت و نا فرمانی کرتی رہی... اسکا منشور اسکا مقصدِ حیات انگریزی جمہوریت تھا.... وہ اسلام کے لیے آواز بلند کرنے والی نہیں تھی.... اسکی دشمنی جنگ جد و جہد ناحق تھی عصبیت و جدید جاہلیت کے لیے تھی...اسی میں ماری گئ...

.

اگر ناحق برے طلبان کو بے نظیر کا قاتل کہا جائے تو بھی بےنظیر شہید نہ کہلائے گی، یوں سمجھیے کہ اسلام سے دوگروہ گمراہ یا مرتد ہوگئے اور آپس میں لڑے تو دونوں ناحق ہیں...مرنے والا اور مارنے دونوں تھیک نہیں، دونون میں سے کوئی بھی شہید نہیں.... بے نظیر کو مارنے والا اور مرنے والی بے نظیر دونوں باطل... دونون اسلام کے دشمن... دونوں اسلام سے دور.... دونوں ناحق ہیں... دونوں جاہلیت کی موت مرے... دونوں شہید نہیں....

.

اس دھوکے میں مت آئیے کہ بے نظیر غریب عوام کے حقوق کے لیے لڑتی رہی.... نہیں نہیں... وہ عوام کے اسلامی حقوق کے لیے نہین لڑتی تھی... وہ تو عوام کو انگریزی حقوق آزادی بےپردگی گمراہی کے لیے لڑتی تھی... عوام کے اسلامی حقوق کے لیے لڑتی تو پہلے خود اسلامی بنتی اور پھر اسلامی حقوق عوام کو دینے کے لیے لّڑتی... اس نے عوام کو فائدہ دیا ملک کو فاءدہ دیا ترقی دی تو اسلام کے لیے نہیں بلکہ گمراہ شدہ مسلم انگریزی جدید بنانے کے لیے....

.

وہ دوپٹہ اور لباس اسلام و پردے کے لیے نہیں پہنتی تھی...وہ تو بس ثقافت دھوکہ دہی فریب کے لیے پہنتی تھی، دوپٹہ پردے لیے نہیں فیشن و ثقافت دھوکے کے لیے تھا اسی لیے اس کے بال بے پردگی نظر اتی تھی....غیرممالک مین جاکر اس کا لباس بدل جاتا تھا.... دھوکہ فریب اس لیے کہ اگر پاکستان میں انگریزی لباس پہنتی تو لوگ جوتے مارتے... اپنے انگریز آقاؤں کے مقاصد و ایجنٹی نبہانے کے لیے پاکستانی لباس پہنتی تھی.... اس کے لباس کو اسلامی لباس نہیں کہہ سکتے.... اسکی ترقی اسکے تعاون کو اسلامی تعاون نہیں کہہ سکتے...

.

وہ انسانی حقوق کی بات کرتی تھی....اس دھوکے میں بھی مت آئیے.... وہ انسانون کے انگریزی انسانی حقوق کی بات کرتی تھی.... انسانیت کے حقوق اسلام نے بھی بتائے ہیں وہ ان اسلامی انسانی حقوق کی بات نہیں کرتی تھی.....!!

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.