جج جرنیلز پی ڈی ایم پی ٹی ائی میں سے کون مغرب کا غلام؟ کون مکار؟ کون آزادی دلائے گا؟

 *کیا ہم آزاد ہیں...؟؟ شہباز زرداری جرنیلز عدلیہ یا عمران کون دلاءے گا حقیقی آزادی.....؟؟*

میں اور میرا چچا جان ماموں جان کبھی کبھار اکھٹے بیٹھ کر خبریں سنتےہیں...پچھلے چند دنوں سے کچھ اہم خبریں میں نے چچا جان ماموں جان سے پوچھیں تو کہنے لگے آپ ہی کچھ خلاصہ کر دو...میں نے عرض کی میں کچھ اہم واقعات کی طرف اشارہ کرتا ہوں پھر آپ تبصرہ کرنا...انہوں نے فرمایا ٹھیک ہے

.

*#میں نے کہا چند دنوں کی اہم نیوز میرے مطابق یہ ہیں*

پہلی خبر.:

ایران سے پاکستان سستی  گیس کی تجارت کرے گا...یہ خبر نیوز چینلز نے  سنائی

.

دوسری خبر:

روس سے پیٹرول آیا

.

خبر نمبر تین:

پی ڈی ایم فوج کے حق میں بول رہی ہے

.

خبر نمبر چار:

عمران خان اور اسکے ورکر کے فوج مخالف اقدامات اور پی ٹی ائی رہنماوں کے پی ٹی ائی سے استعفے

.

خبر نمبر پانچ:

یوم تکریم شہداء منایا گیا

.

پھر میں نے چچا جان جو کہ ایک عام ادمی کی طرح ہیں ان سے پوچھا کہ ان خبروں سے عام آدمی کیا نتیجہ اخذ کریگا....؟؟

.

چچا جان ماموں نے ذرا سی دیر کچھ سوچا پھر کہا کہ یہی سمجھ آ رہا ہے کہ

عمران خان فوج دشمن تھا، پی ڈی ایم فوج کی مخالف نہیں اور عمران خان جو تجارت کی آزادی دلوانا چاہتا تھا وہ ہمیں پی ڈی ایم دلوا رہی ہے، فوج کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، ووٹ تو پی ڈی ایم کا لگتا ہے

.

*#میرا_تبصرہ.....!!*

میں نے عرض کی چچا جان ماموں جان ہم عوام لوگ ناں بہت سیدھے سادے مسلمان ہیں، کسی بھی دام میں جلد پھنس جاتے ہیں،کبھی ایک پلیٹ بریانی پے ووٹ دیتے ہیں تو کبھی اپنے وڈیرے کے ڈر سے...تو کبھی چند ترقیاتی کام دیکھ کر پگھل جاتے ہیں تو کبھی سحر انگیز نعروں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں

.

اب دیکھیے ایران سے گیس کی خبر بلکہ خوشخبری نشر تو ہوءی مگر تھی اصل میں ایک چال....وہ یوں کہ کچھ نیوز چینلز نے یہ خوشخبری دینے والے وزیر کا غلطی سے یہ لفظ بھی نشر کر دیا کہ وزیر نے کہا کہ "سیکشن نہ لگیں" مبھم اور انگریزی لفظ پے کسی عام ادمی کی توجہ ہی نہیں جاتی

لیھذا

یہ ھکومت کی مکاری لالی پاپ سے بڑھ کر کچھ نہیں، کیونکہ اصل خبر کی تحقیق میں جاءیں تو آزادی کے دعوے دار عمران خان نے بھی درخواست دی تھی کہ پیارے آقا امریکہ ہمیں اجازت دیجیے کہ ایران سے گیس خریدیں مگر اج تک کسی حکومت کو امریکہ نے اجازت نہیں دی اور پی ڈی ایم نے بھی صاف کہہ دیا کہ سیکشن نہ لگے یعنی امریکہ کی اجازت کے بغیر ایران سے تجارت کریں گے تو سیکشن لگ جاءیں گے لیھذا یہ تجارت بھی ہمارے آقا امریکہ کی اجازت پر موقوف ہے...عوام بھی خوش اور امریکہ بھی خوش کہ وفادار غلام پی ڈی ایم میری غلامی سے نکلنے کے اقدام نہیں کر رہی

.

رہی بات روس سے تیل انے کی تو یہ بھی تھوڑی مقدار میں کچھ تیل ایا ہوگا جس سے عوام کا دل جیتنے کی کوشش کی گئ ہوگی اور وہ بھی آقا امریکہ کی منت سماجت کرنے کے بعد......!!

ورنہ اگر آزادی دکھا کر فیصلہ کرکے روس سے تجارت کی گئ ہوتی تو یقینا ایران سے تجارت کرنے کے لیے سیکشن لگنے کے ڈر کی بات نہ کی گئ ہوتی...!!

.

اگر تیل روس سے آیا بھی تو اسکا فائدہ عوام کو کیا دیا گیا.....،؟ کم از کم کوئی فائدہ دینے کا اعلان ہی کیا ہوتا پی ڈی ایم نے.....؟؟ روسی تیل آنے سے پیٹرول سستا ہوگیا کیا پاکستان میں...؟؟ کیا مہنگائی کم ہوءی....؟؟ کیا گندم بھی سستی خریدیں گے روس سے اور بہت سستا آٹا ملے گا عوام کو اور خوشحالی ائے گی....؟؟

اور

سستا پیٹرول ہوگا تو حکومت تاجروں سے زبردستی ہر چیز سستی کروانے کا اعلان کرتی...؟؟ سستائی خوشحالی اتی پاکستان میں....؟؟

لیکن

ایسا کچھ بھی فائدہ نظر نہ ایا اور نہ ہی اعلان ہوا...بالفرض ایسا ہو بھی جائے تو امریکہ کی ملی ہوئی بھیک ہی کہلائے گی...ورنہ دم ہے تو ازادی کا نعرہ مار کر ایران سے سستا تیل سستی گیس بجلی اور نہ جانے کیا کیا سستی تجارت ہوسکتی ہے ایران سے...مگر ڈر ہے تو امریکہ آقا کا...!!

.

نیوز چینلز والے بھی غلام ہیں، سوری سوری بڑے وفادار ہیں کہ مجال ہے جو تحقیقی رپورٹنگ کرتے.....!!

.

اب اتے ہیں پی ڈی ایم اور فوج کی واہ واہ کی طرف....عوام کو ماضی یاد کہاں رہتا ہے مگر شکوہ تو صحافیوں سے ہے کہ وہ بھی ماضی کے بیانات نشر نہیں کر رہے...ماضی میں یہی پی ڈی ایم فوج یعنی جرنیلز کے سخت خلاف بیانات دیتی تھی اب ڈنڈے کے زور پے یا پھر امریکہ کے زور پے یا پھر ایک دوسرے کی لالچوں غلامیوں میں آکر جرنیلز اور پی ڈی ایم ایک صفحے پے نظر ا رہے ہیں

.

رہی بات یوم شہداء منانے کی تو غور کیجیے یہ دن امریکی برطانیوی مغربی غلامی پر مبنی تھا....جی ہاں نیوز اگر غور سے سنی تھی تو ایک عیساءی کو بھی شہید کہہ کر اس کے مزار پر حاضری دی فوج نے......کیا عیساءی بھی شہید ہوتا ہے...،؟؟ شہید وہ مسلمان ہوتا ہے جو اسلام کی سربلندی کے لیے جان دے مگر انگریزوں نے مشن دیا تھا کہ وطن پاکستان اور مزہب اسلام الگ رہیں گے اور اسی مشن پر آج بھی پی دی ایم عدلیہ جرنیلز وغیرہ سب غلام یا مجبور ہوکر غلامی نبھا رہے ہیں...شکر کرو کہ کوئی کادیانی بوہری اغاخانی پاکستان کے لیے نہیں مرا ورنہ اسے بھی شہید کہتے...تمغے ایوارڈ تکریم و عزت سے نوازا جاتا عبدالعلی اور افتخار جنجوعہ اور اختر حسین پکے کادیانی تھے جنہوں نے پاکستان کے لیے بظاہر لڑائی کی تو انہیں ہلال جراءت وغیرہ اعزاز و اکرام سے نوازا گیا اور نوازا جاتا رہا ہے....اداکاراؤں کو تمغوں عزت و اکرام سے نوازا جاتا ہے تو کوئی بعید نہیں کہ کسی ہندو یا بوہری یا آغاخانی یا کادیانی وغیرہ اسلام دشمنوں کو بھی شہید کہا جاتا اعزاز سے نوازا جاتا بلکہ کادیانی عبدالسلام کے کے اعزاز میں پی ڈی ایم اور پی ٹی ائ کے کرتوت کییے ہیں

.==============

*#کیا عمران خان واقعی آزادی دلانا چاہتا تھا....؟؟ چاہتا ہے.....؟؟*

عمران خان نے اپنی اچانک گرفتاری سے ایک دن قبل عوام کو کہا تھا کہ گرفتار ہو جاؤں تو فلاں جرنیل ذمہ دار ہوگا...یعنی سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا عمران خان...؟؟ کیونکہ اس نے نعرہ ازادی کا لگا تو دیا مگر تھا وہ بھی امریکہ برطانیہ و مغرب کا غلام...دیکھیے جب وہ آیا تھا تو ازادی کا نعرہ نہیں تھا...انصاف کا نعرہ تھا، اور اپنے اقتدار میں بھی عمران خان نے دوٹوک کچھ اقدام کیے جو امریکی غلام ہونے کی واضح دلیل ہے...چھپ کے ناجانے کتنے کام کییے ہونگے غلام عمران نے اپنے آقا امریکہ برطانیہ کے لیے

مثلا:

ایران سے گیس تجارت کے لیے اس نے بھی امریکہ سے درخواست کی،قبول نہ ہوءی تو چپ ہوگیا مگر اس وقت اسے آزادی یاد نہ آئی

.

گستاخانِ رسول کو ریہا کروا کر باہر بھیجا مغرب کی وفاداری میں... اس وقت اسے ازادی یاد نہ آئی

.

عاشقانِ رسول پر تشدد کروایا غیروں کو خوش کرنے کے لیے...اس وقت مغرب سے ازادی یاد نہ آئی

.

امریکہ ملوث تھا بیان دے کر پھر مکر گیا عمران خان...اس وقت ازادی یاد نہ تھی

.

امریکی لابی جو ایٹمی طاقت ختم کرنے کا منشور رکھتی ہے...اس سے لابنگ کی مگر اس وقت بھی آزادی یاد نہ آئی

.

اس کی کابینہ کے کئ افراد مغرب کے غلام تھے چمچے تھے وظیفہ خور تھے..اس وقت بھی ازادی یاد نہ آئی

.

ختم نبوت کے ڈاکو اور انگریزوں کے غلام عیاش نام نہاد مسلمان اغاخانیوں بوہریوں کی سرعام حمایت کی مگر اس وقت آزادی یاد نہ آئی پی ٹی آئی کو.....!!

.

*#الحاصل یہ کہ* عمران خان اپنی گرفتاری اور فوج پر حملے کروا کے اپنی تحریک کمزور کرکے دوبارہ سے مغرب کے غلام جرنیلز اور پی ڈی ایم کو پروان چڑھانے کی سازش میں عمران خان بھی ملوث تھا،  یہ عین ممکن ہے....عین ممکن ہے وہ آزادی کا نعرہ لگا کر پھنس گیا تھا، یوٹرن بھی لیے مگر عوام امیدیں بھاندے رکھی تھی سو سوچ سمجھ کر یہ پلان کیا گیا

.

*#یا پھر* عمران خان مغرب سے آزادی کی اڑ میں سچے اسلام یعنی اہلسنت تعلیمات ہی کو مٹا کر مغربیت زدہ سیکیولر زدہ اسلام نافذ کرنا چاہتا تھا....جوکہ نام سے تو آزادی ہے مگر ہے پھر بھی مغرب کی غلامی......!!

.===========

*#تو عمران یا پی ڈی ایم یا جرنیلز یا عدلیہ یا کون ہمیں آزادی دلائے گا......؟؟*

عمران خان ہو یا جرنیلز یا عدلیہ یا پی ڈی ایم...شہباز ہو یا نواز...مریم ہو یا فضل الرحمن...زرداری ہو یا بلاول

بتائیے

 کس نے خالص اسلام کے لیے کچھ کیا ہو......؟؟

.

کیا کبھی میڈیا پے عورتوں کو پردہ کروایا..

کیا کبھی اسکول کالج یونیورسٹی میں مخلوط تعلیم پے پابندی لگائی...کیا کبھی پاکستان میں کرکٹ میچ کے دوران نماز کا وقفہ کرانے کی بات کی....؟؟ کیا کبھی سیاسی عورتوں کو پردہ کروایا....؟؟ کیا کبھی نرسوں کو پردے کی تلقین کی....،؟؟ کیا کبھی مرد اور عورت کے لیے الگ تعلیم و فنون کے ادارے بنانے کا اعلان یا وعدہ کیا....؟؟ کیا کبھی بےحیائی بے پردگی فحاشی الحاد مغربیت پھیلانے والے فلموں ڈراموں گانوں پر قابو پانے کی کوشش کی...،؟ الٹا اسے پھیلانے عروج دینے کے اعلان کیے اور عروج دلانے کے عمل کیے عدلیہ نے جرنیلز نے پی دی ایم نے عمران نے شہباز و زرداری نے....؟؟

.

کیا کبھی کھل کر اسلام کا دفاع کیا....؟؟ الٹا گستاخانِ رسول کو ریہا کیا کروایا عدلیہ نے جرنیلز نے عمران نے پی ڈی ایم والوں نے....کیا کبھی اعلی ادارے جو تعلیم و ترقی کے نام پر مغربیت الحاد پھیلا رہے ان پر ایکشن لیا...؟؟ کیا کبھی کھل کر کادیانیوں بوہریوں آغاخانیوں کی روک تھام کے لیے کچھ کہا....،؟ کچھ کیا....؟؟ الٹا اس سے تاءیدی مراسم انکی غلامی کرتے رہے ہیں تاکہ امریکہ برطانیہ آقا ناراض نہ ہو جائے

.

کیا کبھی کھل کر آزادی سے ایران افغانستان روس وغیرہ سے سستی تجارت اپنی مرضی سے کی......؟؟ الٹا امریکہ برطانیہ کے پاؤں پڑتے درخواست کرتے رہے مگر آقا نے اجازت نہ دی تو وفادار بن کے چپ ہو گئے...ورنہ اواز تو اٹھاتے کوشش تو کرتے عوام کو شعور تو دیتے،عوام کو اپنی مجبوری تو بتاتے....اگر بتاتے تو عوام مغرب و انگریزیت کے دشمن ہوجاتے اسلام کے قریب ہوتے جوکہ انکے مشن مغربیت کے سراسر خلاف تھا

.=========

*#حاصل گفتگو یہ ہے کہ*

ہم عوام میں اسلام کے لیے شعور ہی نہیں..ہم غلاموں سے بھی بدتر ہیں کہ غلام کا آقا و مالک بدل کر کوئی اچھا مل جاتا ہے مگر ہمارے آقا پی دی ایم پی پی پی ٹی آئی عمران زرداری شہباز فضل الرحمن عدلیہ جرنیلز وغیرہ اور انکی ٹیم ہی ہماری آقا ہے...ہم ان کے چکنے نعروں پے مر مٹتے ہیں تو کبھی بریانی کی پلیٹ پے... تو کبھی ترقیاتی کام پے... تو کبھی شہداء کے نام پے.... تو کبھی ملنے والی امداد پے... تو کبھی ڈر و خوف سے ان کے غلام ہیں

اور

یہ سب  ہمارے آقا جو بدل بدل کر ہم پر حکمرانی کرتے ہیں یہ سب اصل میں غلام ہیں دشمنان اسلام کے.....!!

.

انگریزوں نے پلان اے بی سی ڈی شاید زیڈ تک بنا کے رکھے ہیں...پی پی سے کوئی بھاگے تو ن لیگ میً جاءے ...ن لیگ سے بھاگے تو پی ٹی ائے میں جائے...پی ٹی آئ سے بھاگے تو ان میں سے کسی کے پاس جا پہنچے...الگ نئ پارٹی بنے تو بھی اس کے مرکزی رہنما وہی لوٹے ایجنٹ غلام وفادار...پھر بھی کسی کو بہت شعور مل گیا تو جماعت اسلامی پلیٹ فارم انگریزوں کا تیار ہے...وہابیت دیوبندیت تیار ہے....انکی انگریزوں سے یار وفاداری اور اسلام میں بےباکی و گستاخی انکے اسلاف کر چکے لکھ چکے....مطلب ہم مغرب و امریکہ برطانیہ الحاد وغیرہ کی غلامی سے نکل نہیں سکتے

ہاں

ایک طریقہ ہوسکتا ہے وہ یہ ہے کہ:

.

*#ہمیں_کیا کرنا چاہیے.....؟؟*

پہلا کام:

عوام میں شعور بیدار کرنا جاری رکھنا ہوگا...  اسلام و انبیاء کرام علیھم السلام و اولیاء عظام  سے عشق کرنا اور انکے پیروی کرنے کی تلقین جاری رکھنی ہوگی...اس کے لیے علم و عشق کا درس پھیلانا ہوگا اور اسکے لیے جلوس دھرنے مارچ ریلیاں کرنی ہونگی

اور جب بھی معتبر اہلسنت علماء کسی اہم معاملے کے لیے جلوس دھرنے مارچ ریلی کی دعوت اشارتاً یا سرعام دیں تو ہم عوام زور و شور سے نکلیں پرامن ہوکر.....تاکہ کم از کم یہ ہمارے ھکمران اپنے آقاوں سے کہہ سکین کہ دیکھو عوامی دباؤ ہے اس لیے فلاں کام کرنا ہوگا

اس طرح کچھ اہم کام ان جلوس ریلیوں دھرنوں مارچوں سے کرنے ہونگے

.

دوسرا کام:

اہلسنت علماء و عوام بیداری دکھائیں....کچھ سیاست سے دور رہ کر خالص طور پر اسلامی علم و فقہ میں جائیں دفاع کریں اور کچھ ضروری علم کے بعد سائنس طب ٹیکنالوج فوج تجارت اسکول کالج یونیورسٹی وغیرہ اداروں میں جاءیں سیاست میں جاءیں چھاتے جائیں,طریقے سے اسلام یعنی اہلسنت نظریات پھیلاءیں انکا دفاع کریں اور انگریزوں ملحدوں عیاشوں ایجنتوں وڈیروں وغیرہ کی غلامی سے نکلنے کی تلقین و جذبہ دیتے رہیں، غلامی سے نجات کا راستہ و اسباب فراہم کریں

.

اس طرح آہستہ آہستہ اسلام نافذ کرتے جائیں یہی حل لگتا ہے

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.