ن لیگ پی پی پی ڈی ایم پی ٹی آئی سب فوج مخالف؟ شہدا کو سلام مگر جرنیلز کی نوابی؟ معافی؟ حل؟ مولوی اور سیاست؟ بتاو تو سب کے کرتوت؟

 *#شہداءِ اسلام کو سلام مگر جج جرنیلز علماء لیڈرز کی اندھی پیروی و غلامی ہرگز نہیں کرنی،علماء کی مدلل بات کی پیروی کرنی ہے اور سچے اچھے سیاستدانوں کے جلوس لانگ مارچ دھرنے کامیاب بناءیے...اور کون فوج مخالف تھا...؟ تنقید میں انصاف...؟؟ پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے کچھ کرتوت.......!!*

القرآن:

لَوۡ رَدُّوۡہُ  اِلَی الرَّسُوۡلِ وَ اِلٰۤی اُولِی الۡاَمۡرِ مِنۡہُمۡ لَعَلِمَہُ الَّذِیۡنَ یَسۡتَنۡۢبِطُوۡنَہٗ مِنۡہُمۡ

رسول کی طرف معاملات لوٹا دو اور اہل استنباط(اہلِ تحقیق، باشعور، باریک دان،وسیع العلم و التجربہ، سمجھدار علماء صوفیاء)کی طرف معاملات لوٹا دو

(سورہ نساء آیت83ملخصا)اے سیاستدانوں اور جج جرنیلز صحافیوں علماءِ حق اہلسنت کی مشاورت سے چلو

.

القرآن...ترجمہ:

میری نماز میری قربانی میرا جینا میرا مرنا سب اللہ ہی کےلیے ہے(سورہ انعام162)میں(اللہ)نے تمھارے لیے اسلام کو چنا ہے(مائدہ3) عالم پیر لیڈر جج جرنیل سیاستدان و عوام یعنی ہر مسلمان پر فرض ہے کہ اسکی زندگی و عہدے و کارکردگی  کا مقصد یہ ہو کہ اس نے اسلام کے لیے جینا مرنا ہے اسلام کے لیے سب کچھ کرنا ہے

.

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

كانت بنو إسرائيل تسوسهم الأنبياء، كلما هلك نبي خلفه نبي، وإنه لا نبي بعدي، وسيكون خلفاء فيكثرون

(بخاری حدیث نمبر3455)

مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ نے اس حدیث پاک کا ترجمہ یوں فرمایا:

بنو اسرائیل کا سیاسی انتظام انبیاء کرام کرتے تھے،جب کبھی ایک نبی انتقال فرماتے تو دوسرے نبی ان کے پیچھے تشریف لاتے اور میرے بعد کوئی نبی نہیں،خلفاء ہونگے اور بہت ہونگے..(بخاری حدیث نمبر3455)

دیکھا برحق سچی سیاست تو انبیاء کرام کی سنت ہے...بلکہ علماء مولوی دینی حضرات کی ایک جماعت پر لازم و ذمہ داری ہے کہ سیاست کریں کیونکہ سچے باعمل اہل علم تو انبیاء کرام کے وارث و نائب ہیں...(دیکھیے ابوداؤد حدیث3641)

لیھذا

ووٹ میں دین کو ترجیح دیجیے پھر دنیاوی فوائد کو...لیھذا علماء سچے مولوی کی سیاست پرامن ریلی جلوس لانگ مارچ دھرنے میں خوب شرکت کیجیے، کامیاب بناءیے

.

اور بعض علماء فقط اصلاح و تبلیغ و علم و شعور پر توجہ دیں لیکن اشارتاً سچے اچھے کی حمایت بھی کرتے رہیں اور سچے اچھے کو ووٹ دینے کی اشارتاً ترغیب دیتے رہیں

القرآن:

فَلَوۡ لَا نَفَرَ مِنۡ کُلِّ فِرۡقَۃٍ مِّنۡہُمۡ طَآئِفَۃٌ  لِّیَتَفَقَّہُوۡا فِی الدِّیۡنِ وَ لِیُنۡذِرُوۡا قَوۡمَہُمۡ

ترجمہ

تو کیوں نہ ہو کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی فقہ و سمجھ حاصل کریں اور اپنی قوم کو ڈر سنائیں(باعمل ہوکر علم شعور معاشرےمیں پھیلائیں)

(سورہ توبہ آیت122)

 اس آیت مبارکہ میں واضح اشارہ ہے کہ کچھ ایسی تحریک کچھ ایسے تنظیمیں ہونی چاہیے اور کچھ ایسے علماء مشائخ صوفیاء ہونے چاہیے جو اصلاح و علم کا فریضہ نبھائیں،سیاست و لیڈری سے دور رہیں لیکن جو اچھے مقصد و سچائی کے ساتھ اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے جو علماء کرام مشائخ و صوفیاء عظام سیاست میں جائیں ان کی ڈھکے چھپے الفاظ میں تائید کریں یا کم سے کم اتنا تو کر ہی سکتے ہیں کہ کہیں کہ لوگو اسلام کے لئے سچائی کے لیے حق کے لیے جو آپ سے بن سکتا ہے وہ تعاون کریں، بےشک کسی خاص سیاسی تحریک یا سیاستدان کی دوٹوک حمایت نہ کریں تو اسکی گنجائش فی زمانہ ضرور ہونی چاہیے

اور

اگر مل کر انقلاب لاسکتے ہیں اور تجارت دولت بےقرضی ٹیکنالوجی جدت تعلیم معیشت طب سائنس وغیرہ ہر میدان میں کافی طاقت ہے تو پھر سب کو متفق ہونا چاہیے دلیری و ہوشیاری سے فیصلہ کرنا چاہیے....اگر ہر میدان میں افراد و طاقت نہیں تو دنیاداروں کو مہرہ بنا کر سچے علماء اہلسنت حکمرانی کریں اور دنیادار طریقے سے ہوشیاری سے دین دارون کو ہر میدان مین لاءیں اور ہر میدان والوں کو دیندار بناءیں...نصاب و نظام کو اسلام قران و سنت اہلسنت مطابق کریں اور جدت و ٹیکنالوجی طب ساءنس ہر میدان میں ماہر بنیں

.

*سیاست و مذہب کو الگ رکھنا انگریزوں کی سازش تھی اور  ہے اور کچھ نام نہاد مسلمان لیڈرز بھی بزدلی میں یا بھکاوے یا ایجنٹی میں اسی کے قائل و فاعل ہیں...افسوس*

انگریزوں کی تجویز ہے کہ وطن جغرافیائی طور پر ہو ، مذہبی نہ ہو، دیوبند وغیرہ انگریزوں کی تجویزہ پر چل رہے ہیں(اقبال کے حضور ص267..268ملخصا)پاکستان تو اہلسنت تعلیمات عقائد و اعمال و تصورات کےنام پر دینی و سیاسی قائدین و عوام نےآزاد کرایا مگر لگتا ہے کہ اج تک اکثر سیاستدان جرنیلز ججز لیڈرز وغیرہ پاکستان کو مذہب سے دور کرنے کے مشن پر ہیں…پورا نعرہ لگانا چاہیے کہ اسلام زندہ باد پاکستان پائندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ،دستور ریاست کیا ہوگا محمد رسول اللہ

.

ان آیات و احادیث میں واضح ہے کہ اسلام کی حکمرانی چلے گی...جج جرنیل وزرا صدر علماء وغیرہ سب اسلام قران و سنت و فقہ اہلسنت کے مطابق فیصلہ کریں گے...مشاورت سے جدید مسائل میں مفید و مدلل کو اپنائیں گے...سچےمسلمان یعنی سچے اہلسنت نظریات رکھنے والے اسکا پرچار کرنے والے دفاع کرنے والے ہی حکومت اقتدار ووٹ کے حقدار ہیں...اےptiلیڈرو اور pdmلیڈرو جج جرنلیز صحافیو اب بھی وقت ہے توبہ تائب ہوکر اہلسنت سے سچی معذرت کرکے اسکی مشاورت سے چلو تو جیت سکتے ہو دل بھی اور الیکشن بھی، دنیا و آخرت کی کامیابی بھی ان شاء اللہ عزوجل...اے سیاستدانوں اور جج جرنیلز صحافیوں علماء کی مشاورت سے چلو...روایت ہے کہ:اللہ کو وہ امراء(حکمران،وزراء،لیڈر جرنیل)پسند ہیں جو علماء سےمل بیٹھ کر(اسلام مطابق)مشاورت و فیصلےکریں،حکومت چلائیں(کشف الخفاء2/389)

.

*اے عوام و خواص، اے فوجی ، اے پولیس والوں ہم سب نے جج جرنیل علماء لیڈرز سربراہ عہدےدار کی سننی ماننی ہے مگر معصیت کا حکم دیں تو نہیں ماننا،نہیں سننا....!!*

الحدیث:

السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ حَقٌّ مَا لَمْ يُؤْمَرْ بِالْمَعْصِيَةِ، فَإِذَا أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ فَلَا سَمْعَ وَلَا طَاعَةَ

(علماء لیڈرز جج جرنیل وغیرہ عہدے داروں) کی سنو اور مانو بشرطیکہ معصیت(گناہ گمراہی الحاد لادینیت گستاخی غلامی کفر) کا حکم نہ دیں، اگر معصیت(گناہ گمراہی الحاد لادینیت گستاخی غلامی کفر) کا حکم دیں تو نہ سنو ، نہ مانو

(بخاری حدیث2955)


.

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ جَيْشًا، وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ رَجُلًا، فَأَوْقَدَ نَارًا، وَقَالَ : ادْخُلُوهَا. فَأَرَادُوا أَنْ يَدْخُلُوهَا، وَقَالَ آخَرُونَ : إِنَّمَا فَرَرْنَا مِنْهَا. فَذَكَرُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِلَّذِينَ أَرَادُوا أَنْ يَدْخُلُوهَا : " لَوْ دَخَلُوهَا لَمْ يَزَالُوا فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ". وَقَالَ لِلْآخَرِينَ : " لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ، إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ بھیجا اور ان پر ایک شخص کو امیر مقرر کردیا اس امیر نے آگ بھڑکائی اور حکم دیا کہ اس آگ میں داخل ہو جاؤ کچھ لوگوں نے اس کی اطاعت میں داخل ہونے کا ارادہ کیا اور دوسروں نے کہا کہ ہم جہنم کی آگ سے فرار ہوکر مسلمان ہوئے ہیں آگ میں داخل نہ ہونگے… تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اس کا تذکرہ کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے متعلق فرمایا کہ جو آگ میں داخل ہونا چاہتے تھے ان سے فرمایا کہ اگر تم داخل ہوتے تو قیامت تک اس میں رہتے اور دوسروں کے لئے فرمایا کہ معصیت (گناہ گمراہی الحاد لادینیت گستاخی غلامی کفر) کے معاملے میں کسی کی اطاعت مت کرو اطاعت تو نیک(اور جائز) کاموں میں ہے

(بخاری حدیث7257)

.

*اچھی پولیس فوج چوکیدار ذمہ دار پہرے دار علماء وغیرہ کی فضیلت و شان.......!!*

الحدیث:

رحم الله حارس الحرس

ترجمہ:

جو(پولیس فوج علماء جج وکیل عوام جو بھی) حفاظت کی چیز(اسلام و مسلمین، تعلیمات اسلام، نظریات و منفردات اسلام،زمینی جغرافیائی و نظریاتی سرحد وغیرہ) کی حفاظت و پہرے داری کرے اللہ اس پر رحمت بھیجے

(ابن ماجہ حدیث2769)

.

الحدیث:

عينان لا تمسهما النار: عين بكت من خشية الله، وعين باتت تحرس في سبيل الله

ترجمہ:

دو آنکھیں ایسی ہین کہ اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی

ایک وہ آنکھ جو اللہ کے خوف میں روئے

دوسری وہ آنکھ جو اللہ کی راہ میں پہرے داری کرتے ہوئے رات جاگ کر گذارے..(ترمذی حدیث1639)

.

چوکیداری پہرے داری جہاد و دفاع وغیرہ کی فضیلت جب ہے کہ وہ اللہ کی خاطر ہو... اسلام پسندی، حق پسندی کی خاطر ہو…منافقت ایجنٹی ، مفاد پرستی، شہرت پرستی، قومیت پرستی، ملک پرستی، وغیرہ برے مقاصد میں یہ سب ہوں تو کوئی فضیلت نہین اسی لیےکہ آیات و احادیث مین "فی سبیل اللہ" کی شرط ہے جیسے کہ اوپر گذرا..البتہ جائز قوم پسندی و انکی ترقی و دفاع، جائز وطن پسندی و اسکی ترقی و دفاع اچھا عمل ہے مطلوب عمل ہے.....الحدیث،ترجمہ:

تم میں سےبہتر وہ ہیں جو اقارب(قوم،پارٹی،وطن)کا دفاع کریں بشرطیکہ معاملہ گناہ.و.ناحق کا نہ ہو(ابوداود حدیث5120)

.

*پی ٹی آئی عمران خان اگر بظاہر فوج مخالف ہے تو نواز شہباز زرداری مریم وغیرہ بھی فوج مخالف ہونے میں کم نہیں تھے.....!!*

بی بی سی کی رپورٹ کا ایک حصہ پڑہیے.....!!

اس تناظر میں جنرل فیض حمید کے بارے میں آصف زرداری کا بیان فوجی حلقوں میں اچھا محسوس نہیں کیا گیا...پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی یعنی دونوں سرِفہرست سیاسی جماعتیں مختف وقتوں میں فوج اور اس کی قیادت پر تنقید کرتی رہی ہیں۔جولائی سنہ 2017 میں نوازشریف اور اپریل سنہ 2022 میں عمران خان کی حکومت سے رخصتی کے بعد سے دونوں جماعتیں یعنی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ بعض جنرلز نے ان کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا۔ دونوں جماعتوں نے اپنے حامیوں اور کارکنوں کو احتجاجی مہم پر نکالا اور اپنے سیاسی مخالفین کی حکومت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا...(بی بی سی اردو)

.

روزنامہ جنگ کی خبر پڑہیے....

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان کی قیادت اپنی جماعت کے بیانیے سے ناراض ہوگئی۔ن لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے۔(جنگ ڈاٹ کام)

.

*نو مئی اور فوج مخالف کی سزا یا مزمت یا معافی......؟؟*

القرآن...ترجمہ:

عدل کرو،حق سچ کہو اگرچہ(بظاہر نقصان کا)معاملہ تمھارے قریبی کا ہو(سورہ انعام152)کسی سےاختلاف،دشمنی تمہیں اس پر نہ اکسائےکہ تم(بدلہ،تنقید،مذمت اعتراض،جواب میں)عدل نہ کرو،بلکہ(دوست دشمن مخالف)ہر ایک سےعدل کرو(سورہ مائدہ8)

.

اے عوام اے لکھاری اے واعظ اے علماء اے لیڈرز اے جج اے جرنیل اے وزراء اے میڈیا اے صحافی ہم سب پر لازم ہے کہ عدل کے ساتھ لکھیں بولیں فیصلے کریں عمل کریں ہرکام کریں عدل کے ساتھ اور حق و اسلام کی پرواہ میں...چاہے سامنے کوئی رشتے دار ہو یا اپنا ہو یا دوست ہو یا دشمن ہو یا طاقتور ہو جو بھی ہو ہم نے حق و اسلام کی پرواہ کرنی ہے...کسی کے دباو و مفاد لالچ میں نہیں انا....اسلام و حق کے مقابلے میں کسی طاقتور وڈیرے لیڈر جرنل کرنل ہجوم سیاسدانوں ملکی و غیرملکی طاقتوں سے نہیں ڈرنا....لیکن یاد رہے کہ اسلام کی حدود سے بھی نہیں بڑھنا

.

ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ نو مئی کو عمران نے اچھا کیا ، پی ٹی آئی والوں نے اچھا کیا...ہرگز نہیں .... مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ فقط عمران خان اور پی ٹی آئی پر ہی تنقید ہو

اور

باقی لیڈرو پارٹیوں پی ڈی ایم ن لیگ پی پی وغیرہ کی فوج مخالف بیانات و مہم کو بھلا دیا جائے......؟

.

تنقید ہو تو سب فوج مخالفین پر ہو.....سزا مذمت بائیکاٹ ہو تو سب کا ہو...سب کے کرتوت و بیانات جو فوج مخالف تھے انہیں میڈیا اتھائے اور عوام کو بتاءے کہ سب چٹھے بتھے فوج مخالف تھے ہیں اور انکا کوءی بھروسہ نہیں

.

اگر فوج مخالف ہونے کے بعد ن لیگ پی پی کو معافی مل سکتی ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں.....؟؟

ہاں

مگر عمران خان اور اسکی پارٹی کا جرم قدرے بڑا ہے کہ اس نے شہداء کی یادوں کی بے حرمتی کی مگر یہ جرم بھی ایسا نہیں کہ قابل معافی نہ ہو بشرطیکہ کوئی واقعی نادم ہو....لیھذا اگر عمران خان اور اسکے ورکرز کی عقل ٹھکانے لگی ہو تو انہیں ایک مہلت و معافی تو ملنی چاہیے

لیکن

یہ بات بھی یاد رہے کہ عمران اکثر بیانات جو میں نے سنے پڑھے ان میں وہ چند جرنیلز کی نوابی کے خلاف ہے...پوری فوج کا مخالف ہو عمران خان ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا

.

اب جبکہ عمران خان شہداء و فوج کی مخالفت و توہین کی مذمت کر رہا ہے...چند جرنیلز کی نوابی کی مذمت اسکا وطیرہ رہا ہے تو میڈیا سیاستدان عمران خان کا ساتھ دیتے اور کہتے کہ ہم فوج مخالف نہیں...جذبات میں بعض ورکز نے شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا جسکی ہم نے تعلیم و تربیت نہیں دی تھی، ہم نے جرنلز کرنلز کی نوابی کی مخالفت و مذمت کی تھی....اس طرح میڈیا اور لیڈرز سوچ بیچار پھیلاتے اور عمران خان کو بھی اسی سوچ پر رکھتے کہ ہم سب فوج کو سلام کرتے ہیں مگر چند جرنلز کرنلز کی نوابی کے حامی نہیں اور میڈیا اور پی ٹی ائی لیڈرز کہتے کہ بعض ورکز نے جو شہداء کی یادوں کی بےحرمتی کی اسکی ہم سب مذمت کرتے ہیں اور ہم کارکنوں کو سمجھائیں گے کہ اپ نے شہداء مخالف نہیں ہونا، فوج مخالف نہیں ہونا

مگر

چند جرنل کرنلز کی نوابی چلے اس کے اب بھی ہم مخالف ہیں....!!

.

*#حل و لازمی عمل......!!*

فوج و شہداء اسلام کی عظمتوں کو سلام سرعام سب سیاستدان کریں اور انکی عزت ورکرز میں پھیلائیں...البتہ چند جرنلز کرنلز کی نوابی کی مخالفت کے بجائے یہ نعرہ ہونا چاہیے کہ اے جرنلز کرنلز ججو آؤ ہم سب مل کر اسلام و حق سچ کے ماتحت ہوکر باہم مشاورت سے چلیں، نہ فقط تم نوابی کرو اور نہ ہی کسی پارٹی  کسی لیڈر کی نوابی چلے گی....ہم سب مل کر اسلامی قوانین مطابق علماء حق اہلسنت کی مشاورت سے سچائی ایمانداری کے ساتھ آگے بڑہیں....جنہوں نے کرپشن کی انکی کرپشن دلائل سے واضح کرکے یہ حکم دیا جائے کہ کرپشن والی رقم پاکستان و پاکستانی عوام کی ہے لیھزا وہ رقم عوام و  اسلام پے ہی خرچ کی جائے گی اور کرپشن کرنے والوں کو ایک اخری موقعہ و معافی دی جا رہی ہے... آئندہ  دوبارہ کرپشن کی تو سزا ملے گی.....!!

.

.

*پی پی پی کے کچھ کرتوت*

فوج مخالف بیانات دییے...زرداری نےکہا کہ پاکستان ملائیت کےلیے نہیں بنا(اردو پوائنٹ)

زرداری بلاول خاندان کی رشتہ داری قادیانی خاندان سے...لڑکا خود قادیانی نہیں ہے تو قادیانی خاندان میں کیوں رہتا ہے،قادیانیت سےاظہار لاتعلقی کا اعلان کیا....؟؟ بلاول نے بت پے چڑھاوا چرھانے والے عمل کے بعد فیضان مدینہ میں غیراعلانیہ غیر واضح توبہ کی مگر پھر اب شرکیہ ہندوانہ قشقہ ہولی یا دیوالی پے لگوایا...اور پھر قادیانی خاندان سے رشتہ…یہودیوں کو بھائی کہا، سندھ میں ترقی کے بجائے خود پسیے والے بنتے رہے یعنی ڈاکو راج…اور بھی کئ کرتوت .....یہ تو سیکیولر زندیق منافق غیرمسلم ہونے کی نشانی لگتی ہے…بلاضرورت imf سے قرضے لیکر ملک غلام بنانے کی راہ ہموار کی…ڈیم نہ بنائے،ترقیاتی کام نہ کیے…سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ غیر سوشلی و سوشلی  گستاخوں لبرلوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…بےپردگی مخلوط تعلیم فلموں ڈراموں پے ایکشن نہ لیا...غیرمسلموں کی رسموں میں شرکت و مبارکبادی دی..ایران سے گیس وغیرہ کی سستی تجارت نہ کی.

.

*ن لیگ کے کچھ کرتوت*

عدلیہ و فوج کی مخالفت کی...سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…ختم نبوت شق ختم کی...عاشق رسول ممتا-ز قادری کو پھانسی دلوائی

کرپشن کی، سود حلال کرنے کی التجا کی، ناموس رسالت ختم نبوت پے حملے کروائے،بلاضرورت imf سے قرضے لیکر ملک غلام بنانے کی راہ ہموار کی…ڈیم نہ بنائے...

کیا اب فلمیں بھی تعلیمی اداروں کے نصاب میں ہونگی..؟؟

وزیر مملکت مریم نواز نے عہدے سے تجاوز کرتے ہوئے یورپی یونین کی غلامی مین یورپی یونین.کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

ﻣﺮﯾﻢ ﺍﻭﺭﻧﮕﺰﯾﺐ ﮐﺎ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺴﻨﺪﺍﻧﮧ ﺳﻮﭺ ﮐﯿﺨﻼﻑ ﻓﻠﻢ ﭘﺮﻭﮈﮐﺸﻦ،فن (کے ذریعے)ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ، ﭼﯿﻨﻞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﺑﮩﺘﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺟﺒﮑﮧ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﭨﯽ ﻭﯼ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﭼﯿﻨﻞ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ..(ڈیلی پاکستان)

کل ہولی کی تقریر میں ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئ کٹر سیکولر لبرل تقریر کر رہا ہو... یوٹیوب وغیرہ میں nawaz holi full speech لکھ کر سرچ کریں گے تو 33منٹ کی وہ تقریر آجاے گی..دکھ اس بات کا ہے کہ بیٹی مریم سیکیولروں عیساءیوں کی حامی رہی، بے پردگی کو شعور کہتی رہی لیڈری کر رہی جو اسلام میں عورت کے لیے جائز نہیں مگر بیٹی مریم کو کبھی برائی پر نہین ڈانٹا...سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ غیرسوشلی و سوشلی گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…فوج پاکستانی ایجنسیوں کے خلاف کیمپین میں مصروف…بےپردگی مخلوط تعلیم ڈراموں پے ایکشن نہ لیا...غیرمسلموں کی رسموں میں شرکت و مبارکبادی دی…ایران روس سے گیس گندم وغیرہ کی سستی تجارت نہ کی،اسرائیل تسلیم کرنے کی بات و دورے..کرپشن کیس ختم کروانے کے ذاتی مفادات کے فیصلے

.

*پی ٹی آئی کے کچھ کرتوت*

فوج مخالفت و شہداء کی یادگاروں کے توہین کی...

سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…بےپردگی مخلوط تعلیم فلموں ڈراموں پے ایکشن نہ لیا...ڈیم نہ بنائے…imf قرضے ، مہنگائی ، ڈالر مہنگا ، تباہی بحران بظاہر پی ٹی آئی کے کرتوت و ناکامیاں ہیں....لبیک و اہلسنت پے ظلم و تشدد قید مقدمے…غیرمسلموں کی رسموں میں شرکت و مبارکباد دی،ایران سے گیس وغیرہ کی سستی تجارت نہ کی،اسرائیل تسلیم کرنے کی بات و دورے...امریکی لابی جو ایٹمی ہتھیار کے خلاف ہے اس سے اتحاد و لابنگ...قادیانیوں کے ہاں ٹھراؤ، شیعوں آغاخانیون بوہریوں سے تائیدی اتحاد....اغاخانی بوہری اسلام دشمن ملحد عیاش زندیق اور ختم نبوت کے ڈاکو ہیں

.

*فضل الرحمن سراج الحق پارٹی کے کچھ کرتوت*

فوج کی مخالفت....ن لیگ اور پی پی پی کےکرتوتوں پے سرعام اور ڈھکی چھپی حمایت اور خارجیت مودودیت نیچریت کی حمایت

.

*#بعض ججز اور بعض جرنیلز کے کرتوت......!!*

گستاخوں کو چھڑوانا بھگانا...دہشتگردی کے نام پے دشمنان اسلام امریکہ برطانیہ وغیرہ کی غلامی کرنا...اور خاص اسلام ہی کے لیے کچھ نہ کرنا...اور بھی بہت کرتوت ہونگے

.

*#حل......؟؟*

آیات و احادیث میں واضح ہے کہ اسلام کی حکمرانی چلے گی...جج جرنیل وزرا صدر علماء وغیرہ سب اسلام قران و سنت و فقہ اہلسنت کے مطابق فیصلہ کریں گے...مشاورت سے جدید مسائل میں مفید و مدلل کو اپنائیں گے...سچےمسلمان یعنی سچے اہلسنت نظریات رکھنے والے اسکا پرچار کرنے والے دفاع کرنے والے ہی حکومت اقتدار ووٹ کے حقدار ہیں...اےptiلیڈرو اور pdmلیڈرو ججز جرنیلو صحافیو اب بھی وقت ہے توبہ تائب ہوکر اہلسنت سے سچی معذرت کرکے اسکی مشاورت سے چلو تو جیت سکتے ہو دل بھی اور الیکشن بھی، دنیا و آخرت کی کامیابی بھی ان شاء اللہ عزوجل...اے سیاستدانوں اور جج جرنیلز صحافیوں علماء کی مشاورت سے چلو...روایت ہے کہ:اللہ کو وہ امراء(حکمران،وزراء،لیڈر جرنیل)پسند ہیں جو علماء سےمل بیٹھ کر(اسلام مطابق)مشاورت و فیصلےکریں،حکومت چلائیں(کشف الخفاء2/389)

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

آپ میرا نام و نمبر مٹا کر بلانام یا ناشر یا پیشکش لکھ کر اپنا نام ڈال کے آگے فاروڈ کرسکتے ہیں،کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں،شئیر کرسکتے ہیں...نمبر اس لیے لکھتاہوں تاکہ تحقیق رد یا اعتراض کرنے والے یا مزید سمجھنے والےآپ سے الجھنے کےبجائے ڈائریکٹ مجھ سے کال یا وتس اپ پے رابطہ کرسکیں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.