ایٹمی طاقت کی فضیلت اور پی ڈی ایم پی تی ائی ایٹمی طاقت کے لیے خطرہ ہیں



*#ایٹمی طاقت بنانے بنائے رکھنے کی شان اور پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے اور بچانے والے ہیرو کون،نواز شریف یا عمران خان یا......؟؟*

القرآن..ترجمہ:

جو قوت،طاقت ہوسکے تیار رکھو..(انفال60)

آیت مبارکہ میں غور کیا جائے تو ایک بہت عظیم اصول بتایا گیا ہے... جس میں معاشی طاقت... افرادی طاقت... جدید ہتھیار کی طاقت...ایٹمی جوہری طاقت... دینی علوم و مدارس کی طاقت, جدید تعلیم و ترقی کی طاقت.... علم.و.شعور کی طاقت... میڈیکل اور سائنسی علوم کی طاقت... جدید فنون کی طاقت... اقتدار میں اچھے لوگوں کو لانے کی طاقت.. احتیاطی تدابیر مشقیں جدت ترقی

اور

دیگر ہر قسم کی جائز و مفید طاقت و قوت کا انتظام کرنا چاہیے اسلام کی سربلندی و دفاع کے لیے........!!

.

إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ الْجَنَّةَ : صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صَنْعَتِهِ الْخَيْرَ، وَالرَّامِيَ بِهِ، وَمُنْبِلَهُ

 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بے شک اللہ عزوجل ایک تیر کے ذریعے تین لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا

ایک وہ جو بھلائی (اسلام کی سربلندی اور حق و اچھے مقصد)کے لیے تیر بنائے

دوسرا وہ جو(اسلام کی سربلندی اور حق و اچھے مقصد کے لیے) تیر چلائے

تیسرا وہ جو(اسلام کی سربلندی اور حق و اچھے مقصد کے لیے)تیر پکڑائے

(ابوداود حدیث2513)

.

جب تیر بنانے چلانے پکڑانے کی اتنی شان ہے تو اسلام کی سربلندی کے لیے میزائل ایٹم بم ایٹمی ہتھیار وغیرہ جدید ہتھیار کی کتنی عظیم شان ہوگی.....؟؟

.

حتی کہ ایٹمی طاقت بن کر اسے بیچنا گروی رکھنا یعنی کسی بھی طرح سے طاقت کھو دینے کی شدید مذمت ثابت ہوتی ہے جیسے کہ تیز اندازی کی طاقت کھونے کی شدید مذمت ہے...ہاں البتہ زمین و فضاء کی بھلائی کے لیے سارے ملک ایٹمی وغیرہ طاقتیں نقصان دہ بم ہتھیار ختم کر دیں تو مجبورا اور بڑے فائدے کے حصول کے لیے مسلمان بھی ختم کرسکتے ہیں

الحدیث:

مَنْ عَلِمَ الرَّمْيَ، ثُمَّ تَرَكَهُ فَلَيْسَ مِنَّا " أَوْ " قَدْ عَصَى

جس نے تیر اندازی سیکھی پھر چھوڑ دی تو ہم میں سے نہیں یا فرمایا اس نے نافرمانی کی

(مسلم حدیث1919)


.

*#کبھی_للکار_و_مذمت ایٹم بم سے زیادہ مفید ہوتی ہے.....!!*

خَلِّ عَنْهُ يَا عُمَرُ،فَلَهِيَ أَسْرَعُ فِيهِمْ مِنْ نَضْحِ النَّبْلِ

اے عمر رضی اللہ عنہ انہیں اشعار کہنے دو کہ(صحابی کے للکار و مذمت کے طور پر کہے گئے)اشعار تو تیر برسانے سے زیادہ تیز و مفید ہیں

(ترمذی حدیث2847)

.

فَأَمَّا الْخُيَلَاءُ الَّتِي يُحِبُّ اللَّهُ فَاخْتِيَالُ الرَّجُلِ نَفْسَهُ عِنْدَ الْقِتَالِ

ترجمہ:

مجاہدین کے لیے جہاد میں تکبر(بہادرانہ للکار، جواب، دھمکی، فخر)اللہ کو پسند ہے..(ابوداود حدیث2659)

.

کبھی پیار و نرمی سے سمجھانا، کبھی سختی و سزا سے سمجھانا،  کبھی دھیمے لہجے تو کبھی للکار سے سمجھانا دباؤ ڈالنا مفید ہوتا ہے....کوئی لیڈر ایک طریقہ اپنائے تو دوسرا لیڈر دلیل و لاجک سے سمجھائے تو تیسرا للکار مزمت و دھمکی کو اپنائے، کوئی بھی میدان خالی نہ رہے.....!!

کم علم کا علاج تو علم ہوسکتا ہے مگر ضدی فسادی وغیرہ کا علاج کبھی دھمکی و سزا و سختی سے بھی کرنا پڑتا ہے تو کبھی اچھے اخلاق دل جیت لیتے ہیں تو کبھی دوسروں کو بچانے کے لیے زہریلے کا مٹانا ہی مفید ہوتا ہے

.

الحدیث،ترجمہ:

(دینی دنیاوی جسمانی معاشی طبی ٹیکنالوجی وغیرہ ہر جائز و مناسب میدان میں)طاقت حاصل کرنے والا مومن کمزور سےزیادہ بہتر و اللہ کو زیادہ محبوب ہے..(مسلم حدیث2664)

عبادات و دینی علم لینا دینا و عمل کرنا کے ساتھ ساتھ جائز دولت طاقت طب ٹیکنالوجی علوم فنون سیاست عدالت فوج و جائز دنیا میں  جانا اور چھا جانا...سخاوت کرنا..امداد علم شعور لینا دینا،جدت محنت "مناسب جائز تفریح" ترقی احتیاط دوا دعاء عبادت توبہ استغفار اور سچوں اچھوں کو دولت و اقتدار میں لانا وغیرہ سب پے عمل کرنا چاہیے کہ وقت کا صحیح استعمال اور مسائل کا یہی بہترین حل ہے اور ترقی کی یہی راہ ہے

.

جدت ممنوع نہیں بشرطیکہ کسی ممنوع شرعی میں شامل نہ ہو(فتاوی رضویہ22/191)اسلام مدارس اسکول کالج وغیرہ کی جدت،جدید تعلیم.و.ٹیکنالوجی کےخلاف نہیں مگر جدت و تعلیم کےنام پر خفیہ سیکیولرازم،لبرل ازم،فحاشی بےحیائی کےخلاف ہے اسلام.......!!

.

*ایٹمی طاقت بنانے بچانے والے کون......؟؟*

#محسنِ پاکستان اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنوانے کی جان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آخر عمر میں یہ راز بھی فاش کیا کہ پٹاخہ پھوڑنے کی جراءت نہ تھی نواز شریف میں حتی کہ بیان بھی اس نے خود نہیں دیا بلکہ دلوایا گیا...افسوس آج اس بزدل کو ہیرو قرار دیا جائے گا... عمران خان بھی مردہ باد کہ امریکی لابی سے لابنگ کی جو ایٹمی طاقت ختم کرنے کا منشور رکھتی ہے لیکن ایٹمی ہتھیار بیچنے یا گروی رکھنے کے افواہ کے بعد پی ڈی ایم حکومت کا بیرونی آقاؤں کو ایٹمی ہتھیاروں کا معائنہ کروانا بھی بتاتا ہے کہ انکی دال میں کچھ کالا ہے… #بحرحال دعا ہے کہ اللہ انہیں جراءت دے اور ایتمی طاقت حاصل کرنے میں  مخلصانہ کردار ادا کرنے والے ہر پاکستانی لیڈر فوجی سائنسدان ورکر کو #سلام

#یوم_تکبیر_مبارک

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.