کرکٹ سے دور کرنے والی تحریر، ان شاء اللہ عزوجل

 *#کرکٹ قابل توجہ نہیں،دکھ و غم کرنے یا حق و باطل کی پہچان یا شان و شوکت یا خوشی کا ایونٹ نہیں......!!*

تمھید:

کل مجھے جگری یار کی کال آئی کہ جلدی سے ٹی وی آن کرو اور کرکٹ میچ لگاؤ، میں نے کہا ٹی وی نہیں ہے اس نے کہا موبائل پے لگاؤ اور پھر تحریر لکھنا....میں نے موبائل پے میچ چالو کیا تو آخری لمحات تھے، پھر فیس بک کا چکر لگایا تو جا بجا طنز و تنقید کا بازار گرم تھا، جیو نیوز لگائی تو وہاں مبصرین ایسے تبصرہ کر رہے تھے جیسے ہم جنگ ہار گئے ہوں...پھر مبصرین کے مشورے سنے، نیوز ارٹیکلز پڑھے، کچھ دوستو سے رہنمائی لی اور پھر ارٹیکل لکھا تو لیجیے یہ میرا تبصرہ حاضر ہے

.

*#میرا تبصرہ.....!!*

 ایک طالب علم تھا اس کی عادت تھی کہ سبق سنانے کے دوران کبھی کبھار وہ پیشاب کی اجازت لے کر پیشاب کرنے جاتا جب واپس اتا اور اس سے سبق سننے کی باری آتی تو کہتا جی استاد جی مجھے سبق یاد تھا لیکن پیشاب کرنے گیا تو سبق بھول گیا.... استاد محترم دو چار لگاتے اور پھر کہتے سچ بتاؤ اب مسئلہ کیا ہے تب جا کر وہ کہتا کہ کل فلاں دوست کے ساتھ تھا یا کل سو گیا تھا یا کل سستی ہو گئی یا کوئی بات سامنے آتی

شاید اسی طرح  کپتان بابر اعظم فرماتے ہیں ہماری مسلسل شکست کی وجہ  بالنگ نہ چلنا ہے...

ہمارے مطابق یہ بہانہ ایسے ہی ہے جیسے شاگرد کہتا تھا کہ پیشاب کرنے گیا تو سبق بھول گیا...مطلب بے تکی بات، عجیب بہانہ...اب ڈندے تو لوگ زبان سے برسا رہے ہیں لیکن یہ پلیر اصل وجہ کبھی نہیں بتائیں گے....ہم آپ کو کچھ باتیں بتاتے ہیں شاید آپ کو سمجھ لگے کہ:

کرکٹ قابل توجہ نہیں،دکھ و غم کرنے یا حق و باطل کی پہچان یا شان و شوکت یا خوشی کا ایونٹ نہیں

.

*#پہلی بات......!!*

 افغانستان کی ٹیم جب ہم سے جیتی تو وہ گراؤنڈ میں گھوم گھوم کر ایسے جشن منا رہی تھی جیسے اس نے ورلڈ کپ جیت لیا ہو اور پھر افغان ٹیم  بعض بھارتی اہم لوگوں کو بھی اس جشن میں شامل کر لیتی ہے افغان ٹیم...اور پھر خبروں ارتیکلز میں پرھا بھی ہے کہ افغانستان والے مسلمان بھائیوں کو کچھ اس طرح ٹریٹمنٹ کر دیا گیا ہے کہ ان کی دوستی یاری بھارت سے زیادہ ہے اور وہ پاکستانیوں سے بہت چڑ کھاتے ہیں... اور پاکستان کے مسلمان بھائیوں کو ایسے بنا دیا گیا ہے کہ دہشتگرد سارے افغانی ہیں...یہ سوچ عالمی سازش رچانے والوں نے رچائی ہے کہ دو مسلمان بھائیوں میں اتنی دشمنی و جدائی ہے

.

 افغانستان کے بھائیوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ پاکستان کی عوام مسلمان بھائی ہیں ہمارے جگری یار ہیں جگری دوست ہیں اور جگری دوستی یاری کا اظہار کریں سرعام کریں لیکن حکمران طبقہ جنہوں نے امریکہ کی یاری کی اور اڈے دیے وہ ہمارے خیر خواہ نہیں ہیں یا پھر وہ مجبور ہونگے

.

 پاکستانی بھائیوں کو سوچنا چاہیے کہ افغانستان کی عوام مسلمان دوست ہمارے جگری یار ہیں ان سے جگری پیار کریں  محبت کا اظہار کریں سرعام کریں اور کہیں کہ جو افغان واقعی دہشتگردی میں مبتلا ہیں انہیں ورغلایا گیا ہے یا پھر وہ غلط فھمی میں ہیں...انکی غلط فھمی دور کرنی چاہیے...غلط فھمی کا ازالہ سرعام کرنا چاہیے کہ جی ہمارے حکمران عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں یا مجبور ہیں مگر ہم مسلم پاکستان عوام افغان وغیرہ مسلمان بھائیوں کے جگری یار ہیں دوست ہیں

.

افغان بھائیوں کو پاکستان چھوڑنے کا بھی پیار سے کہا جاءے کہ جی اب اپ کے ملک میں امن اگیا ہے اپ وہاں جائیں اپنے ملک میں جائیں اپنی قوم کی بہتری سوچیں... ہمارے وسائل کم سے کم ہیں ہم اپ کو مزید نہیں رکھ سکتے مجبورا ہمیں اپ کو ڈیپورٹ کرنا پڑے گا پلیز یار ناراض مت ہوئیے

.

 اگر اس طرح کی بھائی چارگی محبت اور پیار ہوتا سکھایا جاتا تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم افغانستان سے میچ جیتنے پر بہت بڑا جشن نہ مناتی اور افغان ٹیم بھی جیت پے اس طرح کا جشن نہ مناتی اور اس طرح دونوں ملکوں  میں ایک دوسرے سے نفرت نہ پیدا ہوتی اور شاید دہشتگرد بھی پیدا نہ ہوتے

.

*#دوسری بات....!!*

 کپتان بابر اعظم کے مطابق بالنگ نہیں چل رہی....ارے یہ کیا ہوا نمبر ون کی بولنگ اچانک چند دنوں میں لڑکھڑا کیسے گئی... کیا بالر بولنگ کرنا بھول گئے جس طرح شاگرد پیشاب کرنے سے سبق بھول جاتا تھا....؟؟ نہیں نہیں بات کچھ اور ہے

 سب سے پہلی بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت بڑی بڑی رقم دینے موٹی موٹی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا... دیوالیہ ملک پاکستان کے پاس اتنی بڑی رقم کہاں سے ائی...؟؟ کہیں مکا موکا فکسنگ نہ ہوئی ہو بھارتی بورڈ سے....عین ممکن ہے کیونکہ بھارتی بورڈ بہت طاقتور ہے...

.

*#تیسری بات....!!*

 حسن علی کی بالنگ نہیں چل رہی تھی اس لیے ٹیم سے باہر تھا اور نسیم شاہ کی زبردست بالنگ چل رہی تھی اور ٹیم کے اندر تھا... لیکن ورلڈ کپ سے تھوڑا پہلے ہی حسن علی بارڈر پہ جا کر جرنیلوں کو سلیوٹ مارتا ہے اور اچانک سے نسیم شاہ کی انجری ہو جاتی ہے...اور دکھاوے کے طور پر سرجری کی فوٹو بھی لگائی جاتی ہے...شاید زمان اور دھانی جلدی نہ بکتے مگر حسن علی جلدی بک گیا....؟؟ جرنیلوں بھارتیوں طاقتوروں کی باتوں میں آ گیا....؟؟

.

*#چوتھی بات......!!*

 اگر بالنگ نہیں جل رہی تھی تو بھئی بدلاؤ کیجیے...دھانی اور زمان خاں کو لیجیے، ابرار کی اسپن بہت عمدہ ہے اسے لیجیے،ہوسکتا ہے ایک دو اچھے بالر کی وجہ سے دوسری بالر کو بھی ہمت حوصلہ جزبہ ملتا اور کمزور بسلنگ مضبوط ہو جاتی

.

*#پانچویں بات......!!*

پرچی یاری دوستی والی بات بھی کچھ حد تک تھیک ہی لگتی ہے...وسیم جونیر میں کونسا ٹیلنٹ ہے....؟؟ امام الحق نے کتنی بار اچھی اننگ کھیلی....؟؟ حسن علی کی بالنگ اچھی ہے یا دھانی اور زمان خان اور ابرار کی....؟؟ اور بھی ناجانے کتنے اچھے پلیئر پی ایس ایل میں ملے ہونگے مگر ہماری پرچی مافیا دوستی یاری مافیا تعصب قومیت مافیا فکسنگ مافیا غلامی کرانے والی مافیا نے اچھے پلیئر دور کر دئیے ہونگے

.

*#چھٹی بات.....!!*

پاک بھارت میچ کے دوران امپائر خفیہ اشارہ کرتا ہے بھارتی ٹیم کو کہ ریوو لے لو....مرجھائے پاکستانی کھلاڑیوں کے چہرے...فکسنگ تھی....؟ یقینا.... امپائر بک گئے تو کیا پتہ پاک ٹیم کے بڑے بڑے بھی بک گئے ہوں....بھوکا دیوالیہ پاکستان ڈالروں میں بک گیا ہو... یا پھر بھارتی یا عالمی دباؤ ہو کہ دھمکی دی گئ ہو کہ میچ ہارو یا ورلڈ کپ میں ہماری مانو ورنہ دھماکہ فائرنگ کروا کے ٹیم مروا دیں گے اور ذمہ داری دوسروں سے قبول کروا لیں گے یا دھمکی دی ہو کہ ہماری مانو بک جاؤ ورنہ ملک پاکستان میں دہشتگردی زیادہ کروائیں گے...یا لالچ دی ہو کہ جتنا برا کھیلو گے اتنا ڈالر ملے گا یا اتنا ظلم کشمیر پے کم کیا جاءے گا یا اتنا کم پاکستان میں دہشتگردی کرائی جاءے گی یا لالچ دی ہو یا جتنا برا کھیلو گے اتنی حیثیت بڑھے گی یورپ امریکہ بھارت ائی ایم ایف کے پاس اور تمھیں ریلیف ملے گا یا تمھارا نقصان کم ہوگا یا تمھارے کرتوت عام نہ کریں گے

.

*#ساتویں بات.....!!*

کوہلی اپنی سنچری کے چکر میں کئ بار ون رن نہیں لیتا کیونکہ ون رن لیتا تو بھارت میچ جیت جاتی مگر کوہلی کی سنچری نہ ہو پاتی اتنے میں بالر وائڈ بال کراتا ہے اور امپائر وائد بال کو وائڈ قرار نہیں دیتا تاکہ کوہلی سنچری کر سکے اور وڈیو میں نے خود دیکھی کمنٹری کرنے والے بھی حیران اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بھی ہنستے ہیں...پھر کوہلی شاٹ مار کر سنچری کرتا ہے.....مطلب امپائر بکاؤ... اور کون کون بکا ہوگا....؟؟ بھارتی دباؤ میں پسِ پردہ کیا کیا ہار جیت کی فکسنگ ہوتی ہوگئ....؟؟ اچھا یا برا کب کرنا ہے کس کے سامنے کرنا ہے فکسنگ ہوگی....؟؟ کس کی ریٹنگ بڑھانی ہے کس کی گرانی ہے کونس سے ریکارڈ بنوانے ہیں فکسنگ ہوگی...؟؟ کہاں فکسنگ ہوگی اور کہاں فکسنگ نہ ہوگی تاکہ عام آدمی کا اعتبار و شوق نہ ٹوٹے ایسی فکسنگ ہوگی....؟؟ اندازہ لگانا مشکل نہیں

.

*#آٹھویں بات......!!*

جس ملک میں ورلڈ کپ ہو رہا ہے وہ ٹیم جیت رہی ہےکیوں...؟؟ فکسنگ....؟؟ دباؤ.....؟؟ کرپشن.....؟؟ عالمی طاقتیں ....؟؟ ایجنسیاں....؟؟ سٹہ بازی.....؟؟

یا

انفارمیشن......؟؟

انفارمیزن کا معاملہ بھی اہم ہے...جس ملک میں میچ ہوگا اس ملک کی ٹیم پچ بنائے گی اور اسے پتہ ہوگا کہ پچ کیسی ہے اور پچ کا کونسا حصہ ہم نے کچھ نرم یا کچھ سخت بنایا ہے اور کس وقت موسم کیسا ہوتا ہے اسکی وجہ سے پچ میں کیا بلاو ہوگا اور کس وقت پچ کس بالر کو سوٹ کرے گی

بال کس وقت سخت ہوگا کب نرم اور کب کس قسم کے بالر کے لیے مددگار ہوگا

کونسے پلیئر کی کونسی کمزوری ہے... بال کا ٹپہ کہا لگے گا کتنا اوپر اچھلے گا تو فلاں پلیر کو تنگ کرے گا، کتنی اسپیڈ ہوگی تو سوئنگ اور ٹرن ہوگا... کونسا پلیر اکثر کس طرح کی بال پے اوٹ ہوتا ہے...کونسا پلیر کونسی اسپن پے تنگ ہوتا ہے اور کونسا پلیر کس تیز بال کو کھیل نہیں پاتا...کونسا پلیر کے تھک جانے یا سستی دکھانے کی کونسی نشانی ہے...کہاں پہلے کھیلنا ہے اور کہاں بعد میں...اور کس وقت پچ و بال کس پلیر کو تنگ کریں گے اور کس کو مدد دیں گے....اور بھی بہت انفارمیشن ہوتی ہوگی جو ہار جیت میں بظاہر کافی حد تک یا کس حد تک کردار ادا کرتی ہے....؟؟ یہ انفارمیشن کس ٹیم کو کتنی ملتی ہے اور کس کو کتنی....؟؟ کس کو غلط انفارمیشن دے کر اندھا کیا جاتا ہے اور کس کو کتنی انفارمیشن بیچی جاتی ہے اور فکسنگ کی جاتی ہے کہ فلاں پلیر یا بالر میچ کے اس وقت تمھیں سوٹ کرے گی

.

*#نویں بات......!!*

قدرتی طور پر کس کا لمبا قد یا چھوٹا قد یا انگلیوں کا چھوٹا بڑا ہونا یا بازو کہنی کے خم وغیرہ قدرتی بناوٹ سے کس کو کتنا فائدہ ملتا ہے کتنا سوئنگ ٹرن کرتا ہے کتنی اسپیڈ پھینکتا ہے کتنی کلائی کی مدد اسکو ملتی ہے اور بھی بہت کچھ قدرتی ایڈوانٹیج بالنگ و بیٹنگ میً حاصل ہوتا ہے

.

*#دسویں بات.....!!*

کون کتنی محنت مشقت کرتا ہے کون کتنی سستی کرتا ہے...کون کتنی پریکٹس کرتا ہے...کس کا ہاضمہ اچھا ہوتا ہے اور امیون سسٹم رگوں کی طاقت وغیرہ کس کی کتنی ہوتی ہے...کون کتنا سمجھدار ہوتا ہے اور کون سمجھداری کو بڑھاتا ہے اور کون پرچی دوستی یاری پے چلتا ہے...اور لک کس کے ساتھ کتنا ہے، کس کا کس دن بال یا بلا چل جائے کیا پتہ اور کون محنت کے باوجود نہ چل پائے کیا معلوم....؟؟ کس کو بکری بکرے کا گوشت مدد فراہم کرتا ہے اور کس کو گائے کا گوشت اور کس کو بھینس بھینسے کا گوشت ....؟؟ کس کو مچھلی یا کس کو دال چاول مدد کرتے یا سست کرتے ہیں....؟؟ کچھ بھی ہوسکتا ہے

.

*#الحاصل......!!*

لیھذا کرکٹ قابل توجہ نہیں،دکھ و غم کرنے یا حق و باطل کی پہچان یا شان و شوکت یا خوشی کا ایونٹ نہیں...اسکا جنون مت رکھیے،غم خوشی میں مت پڑییے... اچھے کاموں میں لگیے، اسلام کی سربلندی کے کاموں میں لگیے.......!!

.


✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App,twitter nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.