نواز خاندان..عدلیہ کی خرابی،ایجنٹی طاقت، کرپشن

*#کرپشن,نواز شریف خاندان،عدلیہ..........؟؟*

پہلے عدلیہ نے پوچھا کہ نواز شریف خاندان تمھارے پاس اتنی دولت ہے اس کا ذریعہ بتاؤ.....؟؟ نہ بتاؤ گے تو مجرم....نواز شریف نہ بتا سکا تو عدلیہ نے کرپشن کا مجرم قرار دیا

اب

لگتا ہے امریکہ برطانیہ عالمی طاقتوں کی ایجنٹی کرکے نواز شرہف خاندان و پی ڈی ایم نے قانون پاس کرایا کہ پیسے کہاں سے آئے یہ کرپشن کرنے والوں سے نہ پوچھا جاءے گا بلکہ نیب ثابت کرے گی کہ فلاں پیسہ فلاں جگہ سے ناحق آیا....اس لیے عدلیہ نے نیب پوچھا دلیل دو نواز شریف خاندان نے کہاں سے پیسہ لیا.....؟؟ نیب نہ بتاسکی نواز شریف باعزت بری

(خلاصہ جیو نیوز وغیرہ کا)

.

*میرا تبصرہ.....!!*

.

واہ واہ واہ.....معزز عدلیہ نے آج یہ بھی فیصلہ دیا کہ بھٹو کیس میں فیصلہ ہوچکا تو دوبارہ اپیل کا حق نہیں مگر عجب تماشہ کہ عدلیہ نے نواز شریف خاندان کو کرپشن کا مجرم کہا سزا سنائی مگر بعد میں عدلیہ نے دوبارہ اپیل کا حق دے دیا

.

مزے ہی مزے عیاش ایجنٹ حکمرانوں کے...جب چاہو قانوں بنوا کر اپیل دوبارہ دے کر چوری کرپشن غداری وغیرہ سے باعزت بری ہوجاؤ

.

ارے پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ پاکستان کا آئین اسلام ہے اور اسلام نے اصول فراہم کیا ہے کہ دولت آجانے کے ذرائع بتاؤ ورنہ کرپشن کی سزا بھگتو.....عقل بھی یہی کہتی ہے کہ آمد کے ذرائع دولتمند پیش کریگا، پیش نہ کرسکے تو مطلب دال میں کچھ کالا ہے بلکہ ساری دال ہی کالی ہے

.

القرآن:

لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالۡبَاطِلِ

اور آپس میں مال و دولت باطل طریقے(سود کرپشن چوری ڈاکہ رشوت گناہ منافقت وغیرہ ناحق طریقے)سےنہ کماؤ نہ کھاؤ

(سورہ نساء آیت29)

.

*کرپشن و کرپٹ کی #پردہ_پوشی جرم*

الحدیث:

من كتم غالا فإنه مثله

ترجمہ:

جو(زندہ یا مردہ) غل کرنے والے(دینی دنیاوی خیانت کرنے والے، چھپکے سے کمی بیشی کرنے والے، کھوٹ کرنے والے کرپشن کرنے والے) کی پردہ پوشی کرے تو وہ بھی اسی کی طرح(خیانت کرنے والا، کھوٹا، دھوکے باز کرپٹ مجرم) ہے

(ابو داؤد حدیث2716)

.

*#احتساب*

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم و خلفاء احتساب فرمایا کرتےتھے

الحدیث،ترجمہ:

ایک شخص جو زکاۃ صدقات وغیرہ وصول کرنے پر مامور تھا اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حساب لیا تو اس نے کہا یہ آپ کے صدقات ہیں اور یہ میرے تحائف ہیں،

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے باپ یا ماں کے گھر کیون نہیں بیٹھا پھر دیکھتے کہ تجھے کتنے تحفے ملتے..(بخاری حدیث 6979)سیاست و عوامی خدمات پے تحائف کے ڈرامے بہانے کرپشن و ناحق ہیں…

.

سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،ترجمہ:

اپنا(اپنے اعمال اپنے مال دولت کا)احتساب کرو قبل اس کے کہ تمھارا محاسبہ کیا جائے

(ترمذی تحت الحدیث2459)

.

سیاستدان مولوی قائدین وزرا صدر لیڈرز  خود حساب دیں ورنہ انکا احتساب کیا جائےکہ کیا تھے؟کیا بن گئے؟ کیسےبن گئے؟کہاں سےلیا،کہاں خرچ کیا…؟؟

.

*کرپشن والی دولت کا حکم*

مالک کا پتہ ہو تو کرپشن وغیرہ باطل مال

اصلی مالک کو دینا لازم

اتَّفَقَ الْعُلَمَاءُ عَلَى أَنَّ الْبُيُوعَ الْفَاسِدَةَ إِذَا وَقَعَتْ حُكْمُهَا الرَّدُّ

تمام علماء کا متفقہ فتوی ہے کہ باطل طریقے سے مال لیا ہو تو اصل مالک کو لوٹا دینا لازم ہے

(الموسوعة الفقهية الكويتية ,9/57بحذف)

مالک اصلی کا پتہ نہ ہو تو کرپشن میں پکڑی گئ دولت غرباء و بیت المال کو دے جائے گی… *سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ جب کسی کو حاکم مقرر کرتے تو اس کے تمام مال و اثاثوں کی فہرست لکھوا کر محفوظ کر لیتے۔اور انکی تنخواہیں مقرر فرما دیتے- وقتا فوقتا احتساب پر جن افسران کے اثاثے زائد ہوتے اور وہ انکی کوئی صحیح وجہ بیان نہ کر پاتے تو ان زائد اثاثوں کو بیت المال میں جمع کروانے کا حکم فرما دیتے*

فكان إذا استعمل عاملاً (موظفاً)  كتب ماله، ثم إذا وجد عنده فضلاً ليس له مصدر صادره، أو شاطره إياه على حسب قوة التهمة، ووضعه في بيت المال

(القواعد الفقہیہ للزحیلی1/578)

.

مال حرام کو اپنے کسی مصرف(استعمال)میں صرف کرنا اسے جائز نہیں ،مال حرام اس کے مالک کو یا وارثوں کو پہنچائے اور نہ ملیں تو(ثواب کی نیت کے بغیر غرباء پر) تصدق(خرچ) کرے

(فتاوی رضویہ 10/710بحذف)

.

*#کرپشن پے سزا*

کرپٹ کو عبرتناک سزا دی جائے.....غل(کرپشن خیانت)کرنے والے کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اور خلفاء راشدین نے سزا دی...(ابوداود روایت2715)وہ جو حکم ہے کہ غل کرنے والے کا مال و متاع جلایا جائے وہ حکم منسوخ یا مرجوح یا وقتی تھا کیونکہ بخاری وغیرہ  میں حدیث پاک ہے کہ مال ضائع کرنے سے منع کیا گیا ہے 

(دیکھیے الموسوعة الفقهية الكويتية31/273)

.

*#حل……!!*

یا اللہ…سچےاچھےحکمران عطا فرما…عوام کو صحیح سلیکٹنگ کا شعور عطا فرما کہ وہ سچے اچھے سمجھدار غیور سرگرم اہلسنت امیدواروں کو ووٹ دیں،طاقت اقتدار و ادراوں میں لائیں…اداروں میں جو ہیں انہیں اچھا سچا بنائیں

.

الحدیث،ترجمہ:

(دینی دنیاوی جسمانی معاشی طبی ٹیکنالوجی وغیرہ ہر جائز و مناسب میدان میں)طاقت حاصل کرنے والا مومن کمزور سےزیادہ بہتر و اللہ کو زیادہ محبوب ہے..(مسلم حدیث2664)

عبادات و دینی علم لینا دینا و عمل کرنا کے ساتھ ساتھ جائز دولت طاقت طب ٹیکنالوجی علوم فنون سیاست عدالت فوج و جائز دنیا میں چھا جانا...سخاوت کرنا..امداد علم شعور لینا دینا،جدت محنت "مناسب جائز تفریح" ترقی احتیاط دوا دعاء عبادت توبہ استغفار اور سچوں اچھوں کو دولت و اقتدار میں لانا وغیرہ سب پے عمل کرنا لازم کہ یہی صحیح استعمال اور یہی بہترین حل ہے

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.