بلوچ اور غدار....؟؟ اسلام حقوق حل پاکستان قوم پرستی عدل دوست غلام؟


*#بلوچوں بلکہ ہر مظلوموں کی سنو،انکے لیے آواز آٹھاؤ،انکے لیے نکلو، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، ہاں اگر کوئی واقعی غدار ہے تو مدلل رہنمائی کرو، کورٹ میں کیس چلاؤ، سمجھاؤ،سدھرنے کا موقعہ دو،ضدی فسادی کو اسلام مطابق سزا دو........!!*
اسلام زندہ باد.....پاکستان پائیندہ باد
القرآن:
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ  اِخۡوَۃٌ
مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں
(سورہ الحجرات آیت10)
پاکستان کے اس وقت جتنے بھی صوبے جتنی بھی قومیں جتنی بھی ذاتیں پارٹیاں تنظیمیں تحرکیں ہیں ان سب کو متحد کرنے والی کڑی "اسلام" ہی ہے....اسلام بھائی چارے عدل انصاف سخاوت نرم دلی غیرت جراءت انسانیت کا درس دیتا ہے بلکہ سب سے بڑا سچا داعی ہے
اگر
اس کڑی کو توڑنے کی کوشش کی گئ تو یہ ملک کئ ٹکڑوں میں بٹ جائے گا جسکا نقصان نہ صرف ہر قوم کو ہوگا بلکہ اسلام کا ایک مضبوط جوہری ملک بھی تباہ ہوجائے گا اور شاہد یہی ملک دشمن اسلام دشمن چاہتے ہیں کہ قوم پرستی پروان چڑھے
.
القرآن:
لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا تَعْدِلُوْاؕ-اِعْدِلُوْا
ترجمہ:
کسی سے اختلاف و دشمنی تمہیں اس پر جری نہ کرے، تمہیں اس پر نہ اکسائے کہ تم عدل نہ کرو بلکہ (دوست دشمن مخالف) ہر ایک سے عدل کرو...(سورہ مائدہ آیت8)
.
دوستی دشمنی تعریف مذمت تنقید تحقیق ہر بات ہر معاملے میں اسلام عدل و سچائی کا حکم دیتا ہے
مگر
افسوس آج کے  معاشرے میں اس پر عمل بہت ہی کم نظر آتا ہے... ذرا سا اختلاف ہو جائے تو بےجا تنقید و مذمت شروع کر دی جاتی ہے... کسی سے اختلاف و دشمنی ہو تو حدیں پار کر لی جاتی ہیں

الحدیث:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يُسْلِمُهُ ،
مسلمان مسلمان کا بھائی ہےوہ اپنےبھائی پےنہ ظلم کرے،نہ ظلم ہونےدے،نہ مسلمان بھائی کو بےیار.و.مددگار چھوڑے(بخاری حدیث2442)
بلوچ بھائیوں بلکہ کوئی بھی مظلوم ہو اس لیے نکلیے، انکا ساتھ دیجیے، ان کے لیے آواز بلند کیجیے، سوشل میڈیا پے ان کے لکھیے بولیے، احتجاج و ریلیاں کیجیے،احتجاج و ریلیوں میں شرکت کیجیے اس زور سے اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیجیے کہ ظالم ڈر کے مارے ظلم سے رک جائے یا اسے بھی ہداہت ملے اور معافی تلافی کے بعد سچا اچھا بن جائے، ہر عہدے والا اپنے عہدے طاقت مطابق مظلوم بھائیوں کی جانی مالی حوصلاتی تعلیمی شعوری تربیتی مختلف قسم کی مدد کرے اور ظالم کی مذمت کرے اس سے مطالبے کرے اسے روکے کہ یہ ظالم کے ساتھ بھلائی ہے
الحدیث:
قالوا: يا رسول الله، هذا ننصره مظلوما، فكيف ننصره ظالما؟ قال: تأخذ فوق يديه
ترجمہ:
صحابہ کرام نے عرض کیا "یا رسول اللہ" مظلوم کی مدد تو ٹھیک مگر ظالم کی مدد کس طرح....؟؟
آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:
(ظالم کی مدد اس طرح کرو)کہ اس کے ہاتھ کو پکڑ لو،(یعنی اس کو ظلم کرنے سے روکو)
(بخاری حدیث2444)
.
پیارا مذہب اسلام عدل احساس و بھائی چارے وغیرہ کی بنیادوں پر ہم بلوچوں پٹھانوں پنجابیوں سندھیوں سرائیکیوں مہاجروں کشیمیریوں پختوتوں وغیرہ سب قوموں کو متحد رکھتا ہے اور ایک دوسرے پر ذات و قومیت پارٹی کی بنیاد پر کسی کی نوابی و بڑائی کی دوٹوک مذمت فرماتا ہے
.
کوئی اعلیٰ تعلیم یافتہ قوم ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نوابی کرتی پھرے، ظلم و زیادتی کرتی پھرے،من مانیاں کرتی پھرے،دولت و ذخائر و عہدوں پے قبضے کرتی پھرے
اسی طرح
فوجی جرنل کرنل جج جرنیل وزیر مشیر صدر وڈیرہ نواب وغیرہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ مذکورہ بالا نوابیاں ناانصافیاں کرے
.
اسلام نے قوانین ارشاد فرما دییے اور باعلم و باعمل کو فوقیت عطاء فرمائی اس شرط پے کہ وہ کسی کو حقیر کیڑے مکوڑے نہ سمجھے، کسی سے ناانصافی نہ کرے، غرور تکبر نہ کرے،یک طرفی نہ کرے
.
اسلام کی تعلیمات و قوانین ہی پاکستان کا آئین ہیں، پاکستان اسلام کے نام پے اور اسلام کے لیے بنایا گیا، زمینی قومی تشخص و نوابی کے لیے نہیں بنا، یہاں کوئی مقدس گائے نہیں، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، کوئی کسی کا غلام نہیں....بلکہ سب بھائی بھائی ہیں
.
اسلام و پاکستان کا قانون کہتا ہے کہ آپ ہر قوم ہر فرد کی فلاح بہبود تعلیم و ترقی کا سوچیں، عمل کریں
.
مگر افسوس بالخصوص بلوچوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہو رہی ہے....بلوچ یعنی اصلی بلوچ بہادر وفادار محبت کرنے والا عدل پسند تعلیم و شعور کا پیاسی ہوتا ہے، اس سے اصول و محبت کے تحت جان بھی مانگو گے تو نسلیں قربان کر دیگا مگر نوابی تکبر ناحقی کرتے ہوئے ایک بال بھی توڑوں گے تو تمھاری نسلیں برباد کر دیگا
.
بلوچوں کے ترجمان لوٹے ہونے والے متکبر لالچی میر نواب وڈیرے ہرگز بلوچوں کے ترجمان نہیں بلکہ یہ تو ہم بلوچوں کے درحقیقت دشمن ہیں دشمن......!! یہ لوگ ہمارے نام پے دولت شہرت عزت واہ واہ کماتے کھاتے ہیں،اور بلوچوں کی ترقی تربیت پر کچھ نہیں لگاتے
.
بلوچوں کے ترجمان سلجھے ہوئے باشعور اسلام و حق پسند میر وڈیرے ہیں جو بلوچ کے ایک عام سے بچے کو بھی اپنے سر کا تاج اپنی جان سمجھتے ہیں،عزت غیرت اتحاد و ترقی کے سچے عملی داعی ہیں، یہ کم تعداد اور کم شہرت والے ہی سہی مگر ہیں ضرور......!!
.
اصلی بلوچ کسی ملک کا ایجنٹ و غلام نہیں ہوتا، اپنے علاقے ملک کا غدار نہیں ہوتا، اپنے مسلمان بھائی کو بڑی اہمیت دیتا ہے چاہے وہ اسلامی بھائی مہاجر ہو یا پنجابی ہو، سندھی ہو یا پٹھان......سب بلوچوں کی جان ہیں جان
.
بلوچ یہ گوارا نہیں کرسکتا کہ اسکے کسی فرد کو اسلام کے قانون کے بغیر اٹھا لیا جاءے، غدار قرار دیا جاءے،مارا جائے، شوٹ کیا جائے،گم کردیا جاءے، اغوا کیا جائے،ترقی و جاب سے محروم رکھا جائے، جدت و ٹیکنالوجی سے دور رکھا جائے
.
بلوچ یعنی اصلی بلوچ چاہتا ہے کہ عدل کیجیے عدل.....!! ہم میں سے کوئی اسلامی قانون کے مطابق غدار ایجنٹ ہو تو ہمیں مدلل نشاندہی کی جائے ہم اسے سدھرنے کا ایک موقعہ دیں گے ورنہ اسے خود ہی کیفرارِ کردار تک پہنچا دیں گے کہ آپ کو سالوں سال کیسز لڑنے کی نوبت ہی نہ آئے گی
.
ہم بلوچوں کے کچھ افراد خواہش نفس اور کچھ افراد بہکاوے میں آکر غدار ایجنٹ بن بیٹھے ہیں مگر بلوچوں کی ایک تعداد ہے کہ جو فقط ناانصافیوں غلط فھمیوں کی بنیاد پر آپ سے نفرت و آپکی نافرمانی کر رہے ہیں
.
اسکا حل یہ نہیں کہ اپ خود ہی منصف بن کر سمجھائے بغیر موقعہ دییے بغیر اسلامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھوک ڈالیں،ترقی علم نہ دیں،ذخائر سے محروم رکھیں.....ناں ناں ایسا ہرگز نہ کریں
آپ کا ایک چھوٹا سا غلط اقدام ہمیں احساسِ کمتری میں مبتلا کرکے ہمیں غیرت و جراءت کے جذبات کو کسی اور طرف ابھار کے کسی اور ملک کا ایجنٹ اور ملک پاکستان کا غدار بنا سکتا ہے
.
آپ زور زبردستی اور طاقت و بندوق کے بل بوتے پے ہمیں اپنا دوست نہیں بنا سکتے اور نا ہی غلام بنا سکتے ہیں
مگر
حق و عدل و اسلام پے عمل کرو تو ہم جان بھی فدا کر دیں گے
.
آپ ہمارے ذخائر سے فائدہ اٹھاءیے مگر عدل کے ساتھ بھاءی چارے کے ساتھ....ایسا نہ ہو کہ بلوچ کے گھر سے گیس نکلے اور وہ بلوچ گیس سے محروم ہو لیکن دور دراز کے لوگ اسی گیس پر عیاشیاں کریں
.
آپ معدنیات سے فائدہ اٹھائیے مگر سچے اچھے بلوچ کو لیڈر بنائیے...علاقے کی عوام کو نفع میں ساتھ ملائیے
.
آپ ہمیں علم و ہنر سکھائیے ہم اپ کو علم و ہنر سکھاءیں گے....آپ جدید علوم و فنون کی درسگاہیں یونیورسٹاں سخت نگرانی میں بلوچستان میں بنوائیے اور بلوچ اساتذہ زیادہ رکھیے کہ انکا حق ہے اور ساتھ میں دیگر غیور قومیں بھی ہوں تاکہ بھائی چارگی پھلتی پھولتی رہے
.
آپ روڈ راستے شاہراہیں بنوائیے، ترقیاتی فلاحی کام کرائیے،سخت نگرانی و احتساب کے ساتھ.... بلوچستان میں جدت و ٹیکنالوجی لائیے، بلوچوں کو جدت و ٹیکنالوجی سے لیس کیجیے بڑا بھائی و دوست بن کر.....ناکہ نواب و اقا بن کر.....ورنہ ایسی جدت و خدمت پے تھو.......!!
.
ہمارے بلوچ بھائی جو خواہش نفس میں مبتلا ہوکر یا برے ہوکر ایجنٹ غدار دہشتگرد بنے ہیں انہیں مارنے سے مسئلے کا حل نہیں ہوگا کہ کل ایک شخص غدار تھا آج تمھاری گولی سے اسکا سارا خاندان آپ سے متنفر ہوکر غدار بن جائے گا
انہیں
واپس اسلامی بھاءی چارے میں لانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ انکی ترقی و شعور کے کام کیجیے اسکی نسلیں اسکے بڑے ہی اس کو غداری سے واپس اسلامی و وطنی بھاءی چارے کے دھاگے میں پرو دیں گے.....ہاں ضدی فسادی غدار کسی بھی قوم کے ہوں ان میں سے بعض کو نشان عبرت بنانا بھی ضروری ہے مگر نشان عبرت بھی مقامی لوگ بنائیں تو بہتر یا انصاف والے نشانِ عبرت بنائیں تاکہ عصبیت و قوم پرستی کو ہوا نہ ملے
.
غلطی ہم سے بھی ہوسکتی ہے تو آپ سے بھی، کسی بھی قوم سے بھی ہوسکتی ہے....اگر بالفرض ہمارا بندہ اغواء کیا یا مار دیا تو کیا ہمیں پوچھنے کا بھی حق نہیں....؟؟ اسلام تو کہتا ہے کہ جج قاضی سے بھی دلیل کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے کہ فلاں کو سزائے موت کیوں دی....؟؟ ہمارا بندہ مارا تو ہمیں سمجھاؤ ہمیں دلائل دو کہ فلاں سنگین جرم تھا ضدی فسادی تھا، سمجھانے کے باوجود نہ سمجھا....اس لیے فلاں اسلامی و پاکستانی قانون کے تحت مارا گیا
ورنہ
شکر کرو کہ ہم اس وقت فقط احتجاج کر رہے ہیں...اگر یہ ظلم و بربریت ناانصافی بےتوجہی کا سلسلہ جاری رہا تو کوئی بعید نہیں کہ بلوچ مل کر بغاوت کا اعلان نہ کر دیں
.
ہم بلوچوں بلکہ ہر مظلوم کی سنو.... مانو.... دلیل سے منواؤ... سمجھاؤ...ترقی دو علم و ہنر عدل احساس محبت دو اور لو اس سے پہلے کہ کہیں بہت دیر ہوجائے......!!
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر بلوچ فرام کوئٹہ بلوچستان
whats App,twitter nmbr
00923468392475
03468392475
other nmbr
03062524574

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.