یوم ولادت کس کا منایا جائے یا کسی کا نہ منایا جائے...؟؟ میری رائے

*#جشن ولادت,یوم ولادت کس کا اور کیسے منایا جائے.......؟؟*

کئ علماء اہلسنت درد مندانِ اہلسنت فرما رہے ہیں کہ سیدعالمﷺکے علاوہ کسی کا بھی میلاد جشن ولادت یوم ولات نہ منایا جائے…بصد احترام میری رائے یہ ہے کہ یہ اعلامیہ متفقہ منظور کیا جائے کہ سیدعالمﷺکے علاوہ کوشش کی جائے کہ کسی کا یوم ولادت نہ منایا جائے…اگر کسی کا منایا بھی جائے تو اتنی سادگی اور ایسے طرز میں کہ میلاد سے بالکل مشابہت نہ رکھے..مثلا میلاد کے طرز کے جلوس نہ ہوں، میلاد جیسے نعرے نہ ہوں،بڑے اہتمام سے نہ ہو،تعریفوں پے پل نہ باندھے جائیں…بلکہ ولادت کی خوشی میں دعاؤن ذکر اذکار قرآن حدیث علم پڑھ کر ثواب لیا جائے اور کہا جائے کہ ہماری ولادت کا دن منانے کا یہ طریقہ ہے کہ جس چیز کی ہمیں زیادہ حاجت ہے وہ دیجیے یعنی دعائیں دیجیے اور ایصال ثواب دیجیے،دین کے لیے اصلاح معاشرہ کے لہے وقت دیجیے پیسہ صدقہ دیجیے، ہاں البتہ تعلیمات خدمات کو اجاگر کر کہا جائے کہ انکی پیدائش کی برکت و سعادت ہے کہ اللہ نے ان سے اتنے کام و خدمات لیں ، اللہ چاہتا تو کسی اور سے اس سے بھی زیادہ خدمات لیتا...لیکن اللہ ان سے اور دیگر علماء اہلسنت مشائخ اہلسنت ورکر اہلسنت سے بھی کام لیا اور لے رہا ہے  اور رب تعالیٰ ہم نہیں تو کسی اور سے کام لیتا رہے گا...بحرحال خونش نصیبی کہ ان سے کام و خدمات لیں اللہ نے تو قبلہ کو اسکے محبین کو قبلہ کی یوم پیدائش مبارک ہو....فی زمانہ یوم پیدائش مناتے ہوئے لفظ "یوم ولادت مبارک ہو بھی نہ کہا جائے ، جنم دن بھی نہ کہا جائے ہیپی برتھ ڈے بھی اردو معاشرے میں نہ کہا جائے ہاں انگریز ممالک میں برتھ ڈے کہا جائے تو حرج نہیں ہونا چاہیے اور یوم پیدائش مبارک ہو کہہ کر کہا جائے کہ دعا ہے کہ اللہ ہم سب سے مزید مسلک حق اہلسنت کہ جو دین کی صحیح ترجمان  جماعت ہے اس کی سربلندی کے لیے خدمات لے لے اور خدمات عبادات قبول فرمائے......!!

.

میرے خیال میں اس محتاط طریقے سے یوم پیدائش منانے کا غرض و فائدہ یہ مدنظر ہو کہ خدمات کا اجاگر کیا جائے گا تو محبت بڑھے گی اور محبت بڑھے گی تو اسکی مانے گا بھی سہی اور مسلکی دینی کام کے لیے مزید اطمینان سے جان مال وقت پیسہ بھی دیگا کہ اس کے لیے اجاگر کیا جا چکا ہوگا کہ اچھی جگہ خرچ کیا جا رہا....مزید اس کی خدمات عبادات اجاگر کریں گے تو ہمیں بھی خدمات و عبادات کا شوق پیدا ہوگا....مزید یہ بھی فائدہ ہوگا کہ دعائیں ایصال ثواب ملیں گے..

.

کم علمی یا بےتوجہی یا شدت محبت جلدبازی یا الگ موقف رکھنے کی وجہ سے پہلے جو کچھ کسی بھی سنی عالم پیر کسی تنظیم سے اس متعلق نازیبا ہوا تو انہیں عرض کرکے سمجھایا جائے...جب متفقہ اعلامیہ ہوگا تو سب احتیاط کریں گے اور جو احتیاط نہ کرے وہ اپنا نقصان کرے گا کہ اہلسنت کی اکثریت کا اعلامیہ ایک طرف ہوگا اور یہ اکیلے ایک طرف.....!!

.

کیونکہ کتب میں ایک قاعدہ پڑھا تھا کہ امالہ بہترین ازالہ ہے...یعنی کوئی بھی ولادت کا یوم نہ منائے یہ سختی مشکل لگتی ہے کہ اس پر عمل ہو....امالہ یعنی درست و مفید طریقے کی طرف پھیر دینا بہتر ہے...لیھذا یوم پیدائش ایسے طریقے سے منایا جائے کہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بالکل مشابہت نہ ہو

.

سیدی اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں:

رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنی نعتِ کریم کے قصائد سُنے اور ان پر انعام عطا فرمائے،اس پر قیاس نہ کرے،خاک کو علام پاک سے نسبت نہ دے

(فتاوی رضویہ جلد21 تحت مسئلہ188)

.

فتاوی امجدیہ سے یہ فتوی پڑہیے.....پھر میرا تبصرہ پڑہیے

.

مسئله :- از بهدرک ضلع کتک مرسله مولوی ابو تراب

حضرت غوث الثقلین جناب سید عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ تعالٰی علیہ کی پیدائش،محفل میلادالنبی کے بعد بیان کی جائے اور قیام کیا جائے ۔ یہ فعل شرعا جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کا مرتکب کیسا ہے اور اگر کوئی قیام بیان پیدائش غوث پاک میں کرے تو رو کنا جائز ہے یا نہیں ؟۔ بینوا توجروا۔


الجواب :حضور غوث پاک کی ولادتِ پاک کا بیان کیا جائے اس میں کوئی حرج نہیں۔مگر بوقتِ بیانِ ولادت قیام نہ کیا جائے کہ یہ عرف مسلمین میں حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے بیانِ ولادت کےسا تھ خاص ہے اگر دیگر بزرگان کے لیے بھی یہی کیا جائے گا تو میلاد شریف کی اہمیت و خصوصیت باقی نہیں رہتی ۔واللہ تعالٰی اعلم۔"

("فتاوی امجدیہ"جلد 4،صفحہ481،مطبوعہ مکتبہ رضویہ آرام باغ،کراچی)

.

تبصرہ:

اس فتوے میں واضح ہے کہ سرکار غوث اعظم کا یوم پیدائش منایا جائے مگر اس طرز پر نہیں کہ جس پر میلاد نبوی منایا جاتا ہے....اور یہی میرا موقف ہے جو اوپر تفصیل سے لکھا.......!!

.

واللہ تعالیٰ ورسول اعلم صلی اللہ علیہ وسلم

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

old but working whatsap nmbr

03468392475

00923468392475

New but second whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

رابطہ اولڈ وٹس اپ نمبر پے فرماءیے مگر دونوں نمبر سیو رکھیے اور گروپس میں بھی دونون نمبر شامل کرکے ایڈمین بنا دیجیے کہ پرانہ نمبر کبھی کبھار گربڑ کرتا ہے تو نیو نمبر سے دینی خدمات جاری رکھ سکیں...جزاکم اللہ خیرا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.