کیا ایران نے فلسطینوں کے حق میں آکر حملہ کیا.....؟؟ کیا ایران ڈرتا تھا ڈرتا ہے....؟؟ ایران نے ہائپر سونک میزائل کیوں نہیں داغہ...؟؟یاری باشی ہے یا دشمنی

 *#کیا_ایران نے فلسطینوں کے حق میں آکر حملہ کیا.....؟؟ کیا ایران ڈرتا تھا ڈرتا ہے....؟؟ ایران نے ہائپر سونک میزائل کیوں نہیں داغہ...؟؟یاری باشی ہے یا دشمنی.....؟؟*

جیسے ہی خبر پڑھی کہ ایران نے100میزائل داغے ہیں اسرائیل کی طرف.....سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں میں ایران کی بڑی تعریف کی جانے لگی مگر سوال یہ بنتا ہے کہ

*#پہلی بات*

ایران کے شام میں تونصل خانے پر حملہ اسرائیل نے کیا تو ایران کو غیرت آگئ اور اسرائیل پر حملہ کردیا تعریف بن سکتی تھی ایران کی مگر ایران نے خود ہی اس پر پانی پھیر دیا یہ کہہ کر کہ یہ حملہ ایرانی تونصل پر حملے کا جواب ہے اور دوسرا حملہ ایران نہیں کریگا...وبس....ارے ہم تو اسے فلسطینوں کی امداد سمجھ رہے تھے، فلسطینوں پر مظالم مار دھاڑ کا جواب سمجھ رہے تھے، کچھ نے تو دجال بھی نکال لیا تھا، کسی نے تو امام مہدی کو اس سال حج پے آنے کی شرطیہ بات کہہ ڈالی تھی، کچھ نے غزوہ ہند چھڑ جانے کا سائرن بجا دیا تھا...کچھ نے تو انڈیا کو تباہ شدہ محسوس کرکے انڈیا پاکستان افغسانستان ایران چار ملکوں میں سے سچے اہلسنت خیال ہی خیال میں اکھٹے کرکے امام مہدی کی فوج بھی بنا لی تھی...لیکن افسوس شاید یہ سب خوشی چند لمحوں کی تھی... اور فالحال سارے خواب و خیال چکنا چور ہو گئے....!!

.

*#دوسری بات*

چلو مانا کہ غیرت آگئ مگر اسے پتہ تھا کہ عام میزائل روکنے اور فضاء میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت بڑی ایکٹوو صلاحیت اسرائیل کے پاس ہے جبکہ ہاپر سونک میزائل کا توڑ کسی کے پاس نہیں وہ تو فورا ہدف پر پہنچ کر تباہ کر دیتا ہے کہ آواز کی رفتار سے بھی کئ گنا زیادہ ہاپر سونک میزاءل کی رفتار ہے، ادھر سے مارا پلک جھپک میں ادھر تباہی، نہ توڑ اور نہ ہی محفوظ ٹھکانے میں پہنچنے کا وقت ملتا دشمنوں کو

تو ایران نے عام میزائل یعنی غلیلوں سے حملہ کیوں کیا....؟؟ جواز مل گیا تھا بہانہ مل گیا تھا ایران کو تو ایران کے پاس ہاپر سونک میزائل انڈے دینے کے لیے رکھا ہے کیا....؟؟ دو چار ہاپر سونک میزائل اگر ایران داغ دیتا تو مٹھی بھر صیھونی اسراءیلی تباہ ہوجاتے اور ایران کے پاس جواز بھی تھا ہمارے قونصل پے حملہ کیا مطلب خود مختاری پے حملہ اور جنگ چھیڑی تو ہم نے بھی جوابی وار کیا

مگر کیا ایران ڈرا ہو تھا اور اب بھی ڈرا ہوا ہے....؟؟ کہ پیار سے اسرائل کے گال پے ہاتھ گھمایا جسے ہم نے تھپڑ سمجھا، پیار سے ہاتھ گھمایا کیونکہ ایران ڈرا ہوا ہے اس لیے ڈر کے مارے فلسطینوں کا بدلہ نہیں لے رہا اور نہ اپنا بدلہ پورا لیا بس دکھاوا کیا کہ بدلہ لیا کیونکہ سچ مچ بدلہ لیتا تو جنگ چھڑ جاتی اور ایران امریکہ اسرائیل سے طاقت میں بہت پیچھے ہے تو تباہ ہی ہونا تھا ایران نے تو ایران ڈرا ہوا ہے یا پھر سمجھداری سے کام لے رہا ہے کہ کچھ تو عام عوام کو بےوقوف بنا کر عزت بچائی جائے باقی مقابلہ تو امریکہ اسراءیل سے نہیں کرسکتا...یا پھر اندر سے ایرانی یہودی امریکی بھائی بھائی اور باہر سے نقلی لڑائی....؟؟ یاد رہے کہ ایران کے میزائل اسرائیل پانچ گھنٹے میں پہنچے تب تک اسرائیل نے اپنی پچاؤ عوامی بچاو کر لیا اور ستر میزائل فضاء ہی میں تباہ کیے یا ناکاہ کیے اور باقی تیس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ لگے....مگر کیا واقعی تیس بھی لگے یا یہ ڈرامہ ہی ہے....؟؟ کوئی جانی نقصان اسراءیل کا ہوا....؟؟

کہیں یہ ایسے تو نہیں کہ بھائی پلیز تھپڑ مارنے دو قسم سے ایسے ماروں گا جیسے ہاتھ سے پپی لیتے ہیں....بس دور والوں کو دکھانا ہے کہ ہم دشمن ہیں اور ہم نے بدلہ لیا ہے.....؟؟

.

*#تیسری بات*

حملے کے فورا بعد ایران نے اعلان کردیا کہ بدلہ پورا ہو گیا معاملہ ختم....دوسرا حملہ نہیں کریں گے... اور ادھر سے اسرائیل بھی جوابی وار کے بجائے صرف اپیل عالمی عدالتون میں کرتا ہے اور ادھر امریکہ کہتا ہے کہ ایران پر حملہ نہیں کریں گے....یہ یاری باشی ہے یا امریکہ اسرائیل ڈر گئے ہیں ایران سے....؟؟ یا پھر اسراءیل امریکہ اس لیے رک گئے کہ تیسری جنگ عظیم چھڑ جائے گی اور ہر ملک کے پاس تباہی کے میزائل ہیں ... دنیا تباہ ہوجائے گی ایتمی جوہروں حملوں سے ہر ملک کو نقصان پہنچے گا ساری دنیا میں وائرس شدہ لولے لنگڑے لوگ رہ جائیں گے...کیا فائدہ تیسری جنگ کا....؟؟

.

*#چوتھی بات*

یہ بات تو صاف لگتی ہے کہ امریکہ اسرائیل وحشی سانڈ بن کر فلسطین پے ظلم مار دھاڑ ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہے تھے ڈھا رہے ہیں اور روکنے والا کوئی نہیں.....جب تک ان سپر طاقتوں کے ہتھیاروں کا توڑ اور ایسا ہتھیار بنایا جائے جسکا امریکہ اسرائیل کے پاس توڑ نہ ہو تب جا کر کوئی مسلمان ملک للکار ڈیمو دکھا کر یا تباہ کرکے ہی فلسطینوں کے ظلم و مار دھاڑ کا بدلہ لے سکتا ہے

.

*#پانچویں بات*

چھوٹے موٹے جھوٹے بناوٹی بہانے بنا کر عراق لیبیا افغانستان کو تباہ کرنے والا امریکہ ایران سے اتنا پیار کیوں کر رہا ہے....؟؟ امریکہ کو بھی تو بہانہ مل گیا تھا کہ امریکہ کے مطابق اسرائیل حق پے ہے اور اس پر حملہ ناحق ایران نے ظلم کیا تو یہ لو جواب....ڈز ایران پے حملے، کیا امریکہ اسرائیل دونوں ایران سے ڈرتے ہیں یا یاری باشی ہے ایران سے یا ایرانی چمچے و پالتو ہیں امریکہ اسرائیل کے.....؟؟

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

old but working whatsap nmbr

03468392475

00923468392475

New but second whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

رابطہ اولڈ وٹس اپ نمبر پے فرماءیے مگر دونوں نمبر سیو رکھیے اور گروپس میں بھی دونون نمبر شامل کرکے ایڈمین بنا دیجیے کہ پرانہ نمبر کبھی کبھار گربڑ کرتا ہے تو نیو نمبر سے دینی خدمات جاری رکھ سکیں...جزاکم اللہ خیرا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.