🔴 *#مرزا جہلمی کہتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی احسان نہیں،اس کا تحقیقی رد و جواب ملاحظہ کیجئے اس مختصر مدلل تحریر میں۔۔۔۔!!*
📣 توجہ:
نیچے دی گئ لنک پے آپ میری کافی ساری تحقیقی تحریرات پڑھ سکتے ہیں۔۔۔لنک یہ ہے👇
https://tahriratehaseer.blogspot.com/?m=1
https://www.facebook.com/share/1777H3Dtjr/
🌀 *#تمھید*
مرزا جہلمی ایت تلاوت کرتا ہے لَقَدۡ مَنَّ اللّٰہُ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذۡ بَعَثَ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا
اور پھر کہتا ہے کہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے رسول بھیجا،🚨 یہ رسول اللہ کا احسان نہیں کہ اس نے اللہ کا تعارف کرایا
۔
✅ *#جواب.تحقیق۔۔۔۔!!*
الحدیث:
أَلَمْ أَجِدْكُمْ ضُلَّالًا فَهَدَاكُمُ اللَّهُ بِي ؟ وَكُنْتُمْ مُتَفَرِّقِينَ فَأَلَّفَكُمُ اللَّهُ بِي ؟ وَعَالَةً فَأَغْنَاكُمُ اللَّهُ بِي ؟ " كُلَّمَا قَالَ شَيْئًا قَالُوا : اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ یاد کرو تمہیں میں نے گمراہ پایا اور اللہ تعالی نے میرے ذریعے سے تمہیں ہدایت دی،یاد کرو تم بکھرے ہوئے تھے تو اللہ تعالی نے تمہیں جمع کر دیا میرے ذریعے سے، یاد کرو تم محتاجی میں تھے تو اللہ تعالی نے تمہیں میرے ذریعے سے غنی کر دیا محتاجی سے دور کر دیا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مذکورہ باتوں میں سے جو بھی بات ارشاد فرماتے تو صحابہ کرام عرض کرتے جاتے کہ
بے شک اللہ عزوجل کے بہت احسانات ہیں،اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت احسانات ہیں
(بخاری حدیث4330)
۔
1️⃣ *#غور کیجئے*
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتیں ارشاد فرمائیں
1۔۔ہدایت دی
2۔۔جمع کردیا
3۔۔غنی کر دیا
اور صحابہ کرام ہر بات پر عرض کرتے جاتے کہ
بے شک اللہ عزوجل کے بہت احسانات ہیں،اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت احسانات ہیں
۔
اب سوچیے ہدایت میں کیا کیا شامل ہے۔۔۔۔؟؟ اللہ تبارک و تعالی کا تعارف ہدایت میں کیا شامل نہیں۔۔۔۔؟؟ بالکل شامل ہے۔۔۔!! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تبارک و تعالی کا حقیقی تعارف کرایا اور سمجھایا کہ وہ ذات کیسی عظیم ذات ہے اور وہ کن کن چیزوں سے پاک ہے تو اس طرح ہمیں اللہ تبارک و تعالی کے بارے میں ہدایت ملی اور اس پر صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی کہ بے شک اپ صحیح فرما رہے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم۔۔۔۔ بے شک اللہ تعالی کے احسانات ہیں اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یعنی اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات ہیں، 👈لہذا بخاری شریف کی مذکورہ حدیث سے ثابت ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی بہت احسانات ہیں
۔
جبکہ جہلمی کہتا ہے کہ نہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان نہیں ہے نعوذ باللہ تعالی۔۔۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق و محبت جس کے دل میں ہو کیا اس کی زبان سے یہ نکل سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان نہیں۔۔۔۔؟؟ یہ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احسان فراموشی کی ہے گستاخی کی ہے مرزا جہلمی نے۔۔۔۔!!
.
🌹 *#الحدیث*
النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی بھی شخص اس وقت مومن ہو سکتا ہے جب وہ اپنے والد اپنی اولاد اور دیگر تمام لوگوں سے زیادہ مجھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرے
(بخاری حدیث15)
۔
🌄 *#ایت مبارکہ کا صحیح معنی*
مرزا جہلمی نے مذکورہ بکواس کے لیے ایت مبارکہ کا غلط سہارا لیا ایت مبارکہ یہ ہے
القرآن:
لَقَدۡ مَنَّ اللّٰہُ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذۡ بَعَثَ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا
بے شک اللہ تبارک و تعالی نے مومنوں پر احسان فرمایا کہ ان میں رسول بھیجا
سورہ آل عمران ایت164
۔
🧐بغیر تمثیل بغیر تشبیہ کہ فقط سمجھانے کے لیے اپ سوچیے کہ اپ اگر کہیں کہ فلاں شخص کے مجھ پر احسانات ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ فلاں شخص کے علاوہ کسی اور کے احسانات نہیں ہیں۔۔۔۔؟؟ ایسا مطلب ہرگز نہیں ہوتا تو ایت مبارکہ میں یہ ضرور ہے کہ اللہ تعالی کے احسانات ہیں لیکن ایت مبارکہ میں یہ نہیں ہے کہ اللہ کے علاوہ تم پر کسی کے احسان نہیں ہے،
۔
2️⃣ *#القران*
فَاِمَّا مَنًّۢا
پھر تم ان پر احسان کرتے ہوئے ریہا کر سکتے ہو
سورہ محمد ایت4
۔
یہاں اللہ تعالی نے یہ ارشاد فرمایا کہ تم احسان کرتے ہوئے ریہا کر سکتے ہو۔۔۔تو جن کو ریہا کیا ان پر اللہ کا احسان ہوا یا مسلمانوں کا احسان ہوا۔۔۔۔؟؟ کوئی 💡ذی شعور یہ نہیں کہہ سکتا کہ اللہ کا احسان نہیں اور یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ مسلمانوں کا احسان نہیں... بلکہ وہ یہی کہے گا کہ اللہ کا احسان ہے اور مسلمانوں کا احسان ہے
👈یہی
معنی ایت کے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے بھیجا یہ اللہ کا احسان ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے ہمیں اللہ کا تعارف ملا اور ہمیں زندگی کے تمام معاملات میں ہدایت ملی تو یہ اللہ کا بھی احسان ہے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی احسان ہے کہ اس نے احسن انداز میں اللہ تعالی کا تعارف کرایا اور تمام معاملات کے متعلق احسن انداز میں سمجھایا اور دین اسلام کی ترویج کے لیے کیا کیا تکالیف برداشت فرمائیں
۔
3️⃣ *#القرآن*
ہَلۡ جَزَآءُ الۡاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُ
احسان بھلائی کا بدلہ احسان ہی ہے
سورہ الرحمن ایت60
۔
🧐اس ایت مبارکہ میں واضح اشارہ ملتا ہے کہ بندے دوسرے بندوں پر احسان کرتے ہیں، 🌹علماء کرام احسان کرتے ہیں اولیاء کرام احسان کرتے ہیں اساتذہ کرام احسان کرتے ہیں والدین کے احسانات ہیں دیگر مسلمان بھائیوں کے احسانات ہوتے ہیں اور پھر جن پر احسان کیا گیا وہ ہرگز ناشکری نہ کریں بلکہ وہ احسان کے بدلے میں احسان کریں، شکریہ ادا کریں ، تحفے دیں اور جو جو وہ اس کے بدلے میں اچھا کچھ کر سکتے ہیں کریں
جبکہ
👹مرزا جہلمی کہتا ہے کہ اساتذہ کرام اولیاء کرام علماء کرام کے تو کوئی احسان ہیں ہی نہیں حتی کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی احسان نہیں ہے نعوذ باللہ تعالی
۔
والأقرب أنه عام، فجزاء كل من أحسن إلى غيره أن يحسن هو أيضاً
سورہ رحمن کی ایت مذکورہ کے متعلق تفسیر میں ہے کہ یہ ایت عام ہے یعنی جو کوئی شخص دوسرے کی طرف احسان اور بھلائی کرے تو جس پر احسان کیا گیا وہ بھی نیکی اور بھلائی احسان کرے
تفسیر اللباب18/354
۔
وَأَمَّا الْأَقْرَبُ فَإِنَّهُ عَامٌّ فَجَزَاءُ كُلِّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَى غَيْرِهِ أَنْ يُحْسِنَ هُوَ إِلَيْهِ أَيْضًا
امام فخر الدین رازی فرماتے ہیں کہ سورہ رحمن کی مذکورہ ایت عام ہے کہ ہر ایک دوسرے کی طرف احسان کرے تو اس کے بدلے میں وہ بھی اچھائی کرے احسان کرے
تفسیر کبیر امام رازی29/377
۔
4️⃣ *#الحدیث*
لا يشكر الله من لا يشكرالناس
ترجمہ:
وہ اللہ کا شکر گذار نہیں جو لوگوں کا شکریہ ادا نا کرے
(ابو داؤد حدیث4811)
🧐اس حدیث پاک میں بھی واضح ہے کہ لوگ احسانات کرتے ہیں، والدین احسان کرتے ہیں، علماء کرام احسان کرتے ہیں اساتذہ کرام اولیاء کرام احسانات کرتے ہیں اور دیگر مسلمان احباب احسان کرتے ہیں۔۔۔👈جب یہ لوگ احسانات کرتے ہیں تو کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات نہیں ہیں۔۔۔۔؟؟ 🚨نیز جو لوگوں کے احسانات کا شکریہ ادا نہ کرے وہ اللہ کا شکر گزار ہی نہیں،تو سوچو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان نہ مانے وہ اللہ کا شکر گزار ہو سکتا ہے۔۔۔۔؟؟
۔
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574
اپ میری تحریر سے لنکس اور نمبر نکال کر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔۔۔نمبر اس لیے لکھتا ہوں تاکہ کسی کو سمجھ نہ لگے تو اپ سے الجھنے کے بجائے ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ سوال اعتراضات جوابات بات چیت کر سکے اور لنک اس لیے دیتا ہوں تاکہ کوئی میری مزید تحریرات پڑھنا چاہے تو لنک کے ذریعے جا کر پڑھ سکے
میرے نئے وٹسپ نمبر کو وٹسپ گروپوں میں ایڈ کرکے ایڈمین بنائیے تاکہ میں تحریرات وہاں بھیج سکوں،سوالات اعتراضات کے جوابات دے سکوں۔۔۔۔دینی خدمات زیادہ سے زیادہ سر انجام دے سکوں۔۔۔جزاکم اللہ خیرا