احباب کرام دیکھیے ہم اہلسنت کا بہت بہت بہت بڑا نقصان ہوا،علماء کرام کو عوام کو، اکابرین کو، ہم سب کو دکھ ہے
مگر
جوش کے ساتھ ہوش بھی ضروری ہے۔۔۔فلسطین نے فقط جوش دکھایا تو کتنا بڑا نقصان اٹھایا۔۔۔۔؟؟ کل ہم نے فقط جوش دکھایا اور اکابرین کی نہیں مانی اور ملکی اور عالمی قوانین کے خلاف ورزی پہ ڈٹ گئے کہ ایمبیسی تک ہی مارچ کرنا ہے اور دوٹوک اسرائیل کو نہ ماننا ہے اور حکومت سے بھی منوانا ہے کہ اسرائیل کو نہ مانو۔۔دل تو یہی کہتا ہے کہ ایمبیسی اور اسرائیل کی کوئی حیثیت نہیں
مگر
عالمی قوانین ملکی قوانین ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں دیتے تو ہم اپنے ملک کی حکومت اور اپنے ملکی اہم ترین قوانین اور عالمی اہم ترین سخت قوانین سے پنگا لے کر کامیاب نہیں ہو سکتے،
۔
ملکی و عالمی اکابرین نے اگر فلسطین کی بقاء و تعمیر کے لیے فقط زبانی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے تو ہمیں بھی زور زبردستی کر کے حکومت کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ تم اسرائیل کو نہ مانو اور ہمیں امریکی ایمبیسی تک جانے دو
بلکہ
ریڈ زون کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر احتجاج کیا جاتا اور مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جاتا اور کہا جاتا کہ کسی نے اگر مجبورا تسلیم کر بھی لیا ہے تو ہمیں فرق نہیں پڑتا ، ہم تحریق لبیق والے اور دیگر عوام اہلسنت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے
۔
ان سب باتوں ، اکابرین کی اپیلوں کو نہ مان کر ہم نے اپنا نقصان ، بہت بڑا نقصان کیا ہے اور مزید نقصان ہونے کا خدشہ ہے
۔
ہمیں جوش ہوش دونوں پر عمل کرنا ہوگا، بہت بڑے فائدے کے لیے اگر وقتی طور پر کسی اور جگہ مارچ کرنے کا فیصلہ کر لیا جاتا تو شاید یہ نقصان نہ ہوتا،
۔
اب بھی اگر اکابرین تحریق لبیق کی سرکاری سطح پر دہشت گردانہ سمجھے جانے والی مارچ کے تحت شہادتوں پر اکابرین ملک جام کرنے لگ جائیں تو اہل سنت کو جام کر دیا جائے گا اہل سنت کے مدارس نظام تنظیموں سب کو بلاک کر دینے دہشتگرد قرار دینے کا شدید ترین خطرہ ہے بلکہ تقریبا یقینی ہے
۔
شہادتوں پے صبر کرکے اکابرین سے درخواست کی جائے کہ ہمیں سنبھالیے، روڈ میپ دیجیے، لائحہ عمل دیجیے
اگر
اکابرین کی نہیں ماننی تو ٹھیک ہے اپنے رہنما کی مانیں لیکن اکابرین کی مذمت نہ کریں ، یہود قادیانی اسرائیل امریکہ کے ایجنٹ و بزدل و منافق ہونے کے فتوے اکابرین پر نہ لگائیں۔۔جب حساس معاملے میں خالصتا اپنے رہنما کی بات پر چلیں تو پھر کسی پر زور زبردستی بھی نہیں کر سکتے کہ اپ ہمارا ساتھ دیں ، اپ ہمارے لیے ملک جام کر دیں
۔
الحدیث:
اکابرین کے ساتھ ہوجانے میں برکت ہے(صحیح ابن حبان حدیث559)اصاغر نے اکابر کی نہ مان کر بہت بڑا نقصان اٹھایا اور اب بھی کابرین کو اصاغر کی سوچ پر عمل کرنے کا تقاضہ کیا جارہا ہے،اکابرین کی مذمت کر رہے ہیں جو کہ درست نہیں۔۔اکابرین سے عرض کی جائے کہ اب بہتری کے لیے سنبھالیے،روڈ میپ دیجیے
۔
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574