Labels

کراچی مزار مکرم عبداللہ شاہ غازی علیہ الرحمۃ کے تحفظ کے لیے ریلی بلکہ معتبر اہلسنت کی صحابہ کرام اہل بیت عظام سادات و دیگر اولیاء کرام کے مزارات کے تحفظ و جانشینی کی تمام ریلیوں مارچ وغیرہ کے لیے ضرور ضرور نکلیے،اس کے لیےعہدے طاقت کا استعمال کیجیےکیونکہ ان مزارات پے اہلسنت سنیوں کا ہی حق ہے۔۔۔تفصیل و خلاصہ پڑھیے اس مختصر تحریر میں بمع11دلائل

 🟩 *#کراچی مزار مکرم عبداللہ شاہ غازی علیہ الرحمۃ کے تحفظ کے لیے ریلی بلکہ معتبر اہلسنت کی صحابہ کرام اہل بیت عظام سادات و دیگر اولیاء کرام کے مزارات کے تحفظ و جانشینی کی تمام ریلیوں مارچ وغیرہ کے لیے ضرور ضرور نکلیے،اس کے لیےعہدے طاقت کا استعمال کیجیےکیونکہ ان مزارات پے اہلسنت سنیوں کا ہی حق ہے۔۔۔تفصیل و خلاصہ پڑھیے اس مختصر تحریر میں بمع11دلائل۔۔۔!!*

۔

✅ *#خلاصہ*

🔵1۔۔۔اولیاء کرام  وہی نظریات والے ہوتے ہیں کہ جن نظریات پہ سچے اہلسنت یعنی سچے سنی ہوتے ہیں لیھذا اولیاء کرام کے مزارات سچےمعتبر اہلسنت ہی کے سپرد ہونا ، سپر کرنا لازم ہے، حق ہے۔۔۔۔!!

۔

🔵2۔۔۔ اولیاء کرام کے مزارات رافضیوں شیعوں کے حوالے کیے جائیں گے تو یہ اپنی تعلیمات بدعتیں خرافات عام کرنے میں ان کو مدد بہت ملے گی جبکہ یہ رافضی مافضی قران مجید کو ناقص کہتےہیں،صحابہ کرام کو کافر اور جھوٹے الزام لگا کر ظالم غاصب کہتے ہیں۔۔۔ ماتم ، سالانہ چہلم، تعزیے، اور ایسے گناہوں والی منت کی تعلیم دیتے ہیں

جںکہ

اولیاء کرام ان تمام باتوں سے بری الذمہ ہوتے ہیں تو اولیا کرام کے مزارات سے شیعہ رافضیوں مافذیوں کا دور دور تک تعلق و حق نہیں بنتا

۔

🔵3۔۔۔وہابی ،اہلحدیث ، نجدی، دیوبندی بے ادب بے باک ہوتے ہیں اور جائز کاموں کو بھی شرک و بدعت کہہ کر روکتے ہیں،مزارات و اولیاء کی توہین کرتے ہیں، قران حدیث کی تعلیمات کو غلط پیش کرتے ہیں

جبکہ

اولیا کرام ان تمام باتوں سے بری الذمہ ہیں تو ان کے مزارات سے تعلق مذکورہ بالا گروہوں کا بھی ہرگز نہیں بنتا بلکہ معتبر سچے اہلسنت سنی ہی اولیاء کرام کے مزارات کے حقدار ہیں

۔

🔵4۔۔۔ محکمہ اوقاف حکومت چونکہ شریعت مطہرہ کی مکمل پاسداری نہیں کرتی اور عالمی دباؤ و سیاسی مفاد میں اجاتی ہے تو ان کے حوالے کرنا بھی ہرگز ہرگز درست نہیں ہے

۔

🔵5۔۔۔ معتبر اہلسنت حضرات کرام کی کمیٹی ہو بے شک اس میں کم علم سنی کچھ لوگ ہوں تو بھی حرج نہیں اور صاحب مزار کے متعلقین بھی شامل ہوں لیکن ان سب پر سربراہ معتبر اہلسنت 1٫2 عالم دین ضرور مقرر کیے جائیں اور انہی کو اختیارات دییے جائیں اور حکومت عدلیہ عوام بھی ان ہی کی سپورٹ کرے

👈تاکہ

مزارات اولیاء کے جو حقدار ہیں انہی کو حق ملے اور یہ حقدار سچے اہلسنت ہی ہیں اور یہ اہل سنت علماء کرام کی کمیٹی ہوگی تو سچی تعلیمات عام ہوں گے اور جو واقعی بری بدعتیں ہیں ان کی روک تھام ہوگی اور صاحب مزار کی سچی تعلیمات عام ہوں گی، اسی میں دنیا و اخرت کی بھلائی ہے، اسی میں حق کا بول بالا ہے، اسی میں انفرادی و اجتماعی معاشرتی بھلائی ہے، یہی طریقہ اولیاء کرام کا ہمیشہ سے جاری رہا ہے، اسی میں مزارات اولیاء کرام کا تحفظ ہے

👈لیھذا

ہم سب پر لازم ہے کہ شرکت کرکے، ووٹ دے کر۔۔احتجاج دھرنوں وغیرہ میں شرکت کرکے اور طاقت تجارت دولت عہدہ وغیرہ کا استعمال کرکے ،الغرض مختلف طریقوں سے مدد کر کےسچے اہل سنت سنیوں کو ہی مزارات کا وارث و جانشین بنانے میں کردار ادا کرنا ہم سب پر لازم ہے اور دیگر معاملات میں بھی سچے اہلسنت سنیوں کو اگے کرنا، طاقتور و مقرر کرتے جانا ہم سب پر لازم ہے

🟫🟫🟫🟫🟫🟫🟫🟫

🟩مختصرا گیارویں کی نسبت سے11 دلائل پڑھیے:

1️⃣۔۔۔القرآن:

قَالَ لَا یَنَالُ عَہۡدِی الظّٰلِمِیۡنَ

 اللہ تعالی نے فرمایا کہ میرا دیا ہوا عہدہ(نبوت امامت و جانشینی وغیرہ) ظالموں(کافروں بدمذہبوں وغیرہ) کے لیے نہیں ہے

(سورہ بقرہ آیت124)

.

ظلمة، وأنهم لا ينالون الإمامة لأنها أمانة من الله تعالى وعهد، والظالم لا يصلح لها، وإنما ينالها البررة الأتقياء منهم

 اس ایت مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ دینی عہدے(امامت خطابت لیڈری اور مزارات کی جانشینی وغیرہ تمام دینی عہدے) اللہ تعالی کی طرف سے امانت ہے، لہذا ظالم(کافر بذمذہب وغیرہ) لوگ انکے مستحق نہیں، ان کے مستحق تو نیک متقی(سنی علماء و مشائخ) ہی ہیں

(تفسیر بیضاوی1/104ملتقطا)

✅واضح ہوتا ہے کہ ظالم بے اعتبارے اور بد مذہب گستاخ بے باک۔۔۔۔مثلا کئی حکمران اور شیعہ رافضی اور نجدی وہابی اہل حدیث ، دیوبندی وغیرہ سارے کے سارے ان تمام مذکورہ بالا عہدوں کے ہرگز لائق نہیں ہیں اور مذکورہ بالا عہدوں میں ایک عہدہ اولیاء کرام کی جانشینی بھی ہے لہذا صرف اور صرف معتبر سچے اہل سنت سنی حضرات ہی اولیاء کرام کے مزارات کے وارث وجانشین ہیں

.

2️⃣۔۔۔۔ایک امام نےقبلہ کی طرف تھوکا،رسول کریمﷺنےفرمایا:

لایصلی لکم

وہ تمھیں نماز نہیں پڑھا سکتا

(ابوداؤد حدیث481، شیعہ کتاب احقاق الحق ص381)

✅کعبہ کی طرف تھوکنے کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت فتوی و حکم دیا اور اسے امامت سے روک دیا اور لوگوں کو بھی روک دیا کہ اس کے پیچھے نماز نہ پڑھو تو جو باعزت لوگ یعنی انبیاء کرام علیھم السلام صحابہ کرام علیھم الرضون اہلبیت عظام علیھم الرضوان اور اولیاء کرام وغیرہ کے گستاخ ہیں...جن فرقوں کے بڑے بڑے جو گزرے وہ گستاخانہ عبارات لکھ گئے اور اج کی نسل انکو صحیح قرار دے رہی تو ایسے ایجنٹ مکار دوغلے پیسہ خور گستاخ کٹر بےادب بدعتی بدمذہب گمراہ فرقوں کے لوگوں

کو

کوئی بھی دینی منصب عہدہ دینا ٹھیک نہیں ہے اور انہیں سیاست میں جانشینی دینا ٹھیک نہیں ہے اور انہیں مزارات اولیاء کرام میں جانشینی دینا وارث بنانا، کوئی عہدہ طاقت دینا وغیرہ وغیرہ تمام معاملات میں انہیں شامل کرنا ہرگز ہرگز درست نہیں ہے، ان عہدوں کے اصلی حقدار سچےاہلسنت سنی ہی ہیں

۔

3️⃣۔۔۔القرآن:

وَ لَا تَلۡبِسُوا الۡحَقَّ بِالۡبَاطِلِ

ترجمہ:

اور حق سے باطل کو نا ملاؤ

(سورہ بقرہ آیت42)

✅اہل حق اولیاء کرام اور انکے مزارات کے ساتھ ان باطل بدمذہبوں کو نہ ملانا لازم ہے۔۔۔ مزارات اولیاء کرام کے ساتھ سچے حقدار اہل سنت سنی علماء مشائخ ہی کو ملایا جائے

۔

4️⃣....القرآن:

إِنْ أَوْلِيَآؤُهُ إِلاَّ الْمُتَّقُونَ

ترجمہ:

اللہ کے اولیاء وہی ہیں جو تقوی و پرہیزگاری والے ہیں

(سورہ انفال آیت34)

✅اولیاء کرام بڑے نیک باعمل متقی پرہیزگار ہوتے ہیں، چرسی موالی بے نمازی، بے عمل،بدمذہب، منافق ڈرامے باز مکار جھوٹے گستاخ ،جعلی پیر ، شعبدہ باز اور ان جیسے دیگر لوگ ولی اللہ نہیں.......👈اور جب اولیاء کرام ایسے اچھے ہوتے ہیں اور برائیوں بدمذہبی سے دور ہوتے ہیں تو ان کے جانشین اور ان کے مزارات کے محافظین وجانشین بھی ایسے ہوں کہ جو اولیاء کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوں اور وہ صرف اور صرف اہل سنت سنی حضرات علماء و مشائخ ہی ہیں

۔

المراد بولي الله العالم بالله المواظب على طاعته والمخلص فی عبادته

اللہ کا ولی وہ ہوتا ہے جو علم و معرفت والا ہو اور اللہ کی اطاعت کرنے والا عبادت گذار ہو اور اللہ کی عبادت میں مخلص ہو..(فتح الباری11/342)

۔

🚨البتہ

مجذوب اولیاء کرام بھی ہوتے ہیں جو بظاہر عمل والے نہیں ہوتے۔۔انکے جانشین و حقدار بھی اہل سنت سنی ہی ہیں 

الحدیث:

رب أشعث مدفوع بالأبواب لو أقسم على الله لأبره

ترجمہ:

کچھ(اولیاء اللہ) ایسے بکھرے بالوں والے گرد و غبار لگے ہوئے بھی ہوتے ہیں جنہیں دروازوں سے دھتکارا جاتا ہے مگر اللہ کی قسم اٹھا کر اگر وہ کچھ کہہ دیں تو اللہ انکی وہ بات ضرور پوری فرماتا ہے 

(مسلم حديث6682)

.

5️⃣۔۔۔سنی ہی ولی اور جانشین ہیں۔۔۔۔اولیاء کرام کے سرتاج ،بہت بڑے ولی سیدنا غوث اعظم علیہ الرحمۃ

 لکھتے ہیں:

فعلى المؤمن اتباع السنة والجماعة،وألا يكاثر أهل البدع ولا يدانيهم،ولا يجالسهم ولا يقرب منهم ولا يهنيهم في الأعياد وأوقات السرور، ولا يصلي عليهم إذا ماتوا، ولا يترحم عليهم إذا ذكروا بل يباينهم ويعاديهم في الله -عز وجل-، معتقدًا ومحتسبًا بذلك الثواب الجزيل والأجر الكثير

 تو ہر مومن پر لازم ہے کہ وہ اہل سنت والجماعت کی پیروی کرے اور اہل بدعت کی تعداد نہ بڑھائے اور ان سے زیادہ بحث و مباحثہ بھی نہ کرے، ان سے لین دین نہ کرے اور ان سے اٹھ بیٹھ نہ رکھے اور ان کا قرب حاصل نہ کرے اور انہیں عید کے موقع پر ، خوشی کے مواقع پر مبارکباد نہ دے، جب وہ مر جائیں تو ان کا جنازہ نہ پڑھے اور ان پر رحم کی دعا نہ کرے، ان کا بائیکاٹ کرے اللہ کی رضا کی خاطر ان سے دشمنی رکھے اور یہ معاملات برتنے میں اللہ تعالی سے اجر و ثواب کی امید رکھے

(غنیۃ الطالبین,1/165)

.

6️⃣۔۔۔سنی ہی ولی اور جانشین ہیں۔۔۔۔اپ علیہ الرحمہ مزید فرماتے ہیں:

الاعتقاد الصحيح الذي هو الأساس، فيكون على عقيدة السلف الصالح أهل السنة القديمة سنة الأنبياء والمرسلين، الصحابة والتابعين، والأولياء والصديقين

 ایمان و معرفت کی اصل بنیاد صحیح عقائد ہیں، تو  لازم ہے کہ جو  اسلاف نیکوکار گزرے اور اہل سنت جو بہت قدیم ہیں تو ان اسلاف اہلسنت کے عقائد و نظریات جو تھے وہی عقائد و نظریات رکھے... یہی عقائد و نظریات سنت انبیاء مرسلین سے ثابت ہیں صحابہ تابعین اولیاء صدیقین سے ثابت ہیں

(غنیۃ الطالبین 2/277)

.

7️⃣....سنی ہی ولی اور جانشین ہیں۔۔۔۔اپ علیہ الرحمہ مزید فرماتے ہیں:

واحدهم سنيون : وهم الذين أفعالهم وأقوالهم موافقة للشريعة والطريقة ، وهم أهل السنة والجماعة والبواقي بدعيون

ایک سنی ہی اہل حق ہیں، یہی لوگ اہلِ سنت ہیں، یہ وہ ہیں جن کے تمام اقوال اور افعال شریعت و طریقت کے مطابق ہوں ، باقی سب بدعتی ہیں..(سر الاسرار ص140بحذف یسیر)

✅ولی کامل بلکہ اس دور سے لے کر اب تک کے تمام اولیاء کرام کے پیشوا اور پاک و ہند میں موجود تمام ولیوں کے ولی، ولی کامل سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے واضح فرما دیا کہ اہل حق صرف اور صرف اہل سنت سنی ہی ہیں، تو اولیاء کرام کے مزارات کے حقدار و جانشین بھی صرف اور صرف اہل سنت سنی ہی ہے

جو

بدمذہبی گمراہی بری بدعتوں گستاخیوں بےباکیوں بداعمال سے روکتے ہیں۔۔۔۔!!

.

8️⃣...حدیث قدسی مین اللہ فرماتا ہے کہ

من أهان لي وليا فقد بارزني بالمحاربة

ترجمہ:

جس نے میرے کسی ولی کی توہین و گستاخی کی بے شک وہ مجھ سے جنگ کے مقابلے میں نکل آیا

(مجمع الزوائد حدیث نمبر17951)

شیعہ رافضی نجدی، وہابی ، دیوبندی وغیرہ جو بے باک اور کئ توہین کرنے والے ہوتے ہیں تو ان کے ساتھ تو اولیاء کرام اور اللہ تعالی کا اعلان جنگ ہے۔۔۔!!

بھلا وہ نجدی وہابی اہلحدیث رافضی بےباک دیوبندی وغیرہ دشمنان اولیاء ہیں تو وہ کیسے اولیاء کرام کے مزارات کے وارث و جانشین بن سکتے ہیں۔۔۔۔؟؟

۔

9️⃣...الحدیث:

انزل من القبر لا تؤذ صاحب القبر ولا يؤذيك

ترجمہ:

قبر سے اتر جا، قبر والے کو اذیت نا پہنچا اور وہ تجھے اذیت نہین پہنچائے..

(صحیح مستدرک حاکم حدیث6502

طبرانی..شرح معانی الاثار.. مجمع الزوائد.. مسند احمد.. مرقات.. معالم السنن... وغیرہ بہت کتب میں یہ حدیث موجود ہے)

علامہ ابن حجر فرماتے ہیں

اسنادہ صحیح...یعنی اس حدیث کی سند صحیح ہے

(فتح الباری3/225)

۔

امام بخاری کے استاد فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس کا فرمان ہے کہ:

أذى المؤمن في موته كأذاه في حياته

ترجمہ:

مردے کو اذیت.و.تکلیف دینا ایسے ہے جیسے اسے زندہ حالت مین اذیت پہنچانا...

(المصنف روایت نمبر 11990)

.اور بھی بہت احادیث بلکہ آیات سے یہ بات ثابت ہے... علماء نے اس پر رسائل اور کتابیں لکھی ہیں..

✅مذکورہ حدیث پاک اور دیگر احادیث مبارکہ اور صحابہ کرام اہل بیت عظام کے اقوال  سے دو باتین نہایت واضح ہوتی ہیں کہ

1:قبر والے کو بھی اذیت ہوتی ہے

2:مردہ اذیت بھی پہنچا سکتا ہے

مر کھپ گئے، مٹی مین مل گئے کہنا بدعت ہے... اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے... اسلام قبرپرستی سے روکتا ہے مگر قبروں کا احترام بھی سکھاتا ہے

👈لیھذا

قبروں کی توہین کرنے والے مزارات کی توہین کرنے والے وہابی نجدی اور بےباک دیوبندی اور اہل حدیث غیر مقلد وغیرہ حضرات ہرگز ہرگز اولیاء کرام کے مزارات کے وارث وجہ نشین نہیں ہو سکتے

اور

👈بعد کی اولیاء کرام کے بھی اولیاء کرام  صحابہ کرام اہل بیت عظام ہی ہیں، اور شیعہ رافضی معافی صحابہ کرام علیہم الرضوان کی توہین کرتے ہیں اور نجدی وہابی وغیرہ اہل بیت کرام کی توہین کرتے ہیں تو لازمی طور پر ثابت ہوا کہ اولیاء کرام کے مزارات کے حقیقی حقدار وارث جانشین سچےاہلسنت سنی ہی ہیں

.

🔟۔۔۔۔الحدیث:

سَتَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ، مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ، فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ،وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ

 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے بعد امراء(لیڈر، سیاستدان، جرنیل،حکمران)ہوں گے… جو ان کے پاس جائے(ان کے لیے نکلے) اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر مدد کرے تو وہ مجھ سے نہیں ہے اور میں اس سے نہیں ہوں اور جو ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرے اور ان کی ظلم پر مدد نہ کرے تو میں اس سے ہوں اور وہ مجھ سے ہے

(نسائی حدیث4208بالحدف الیسیر)

اچھے سچے کے لیے نکلنا لازم....امراء لیڈرز سیاستدانوں وزراء جرنیلز حکمرانوں وغیرہ کو اچھا سچا اسلامی خوداری والا بنانا لازم ہے..... لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرما دیا تنبیہ فرما دی کہ کئ حکمران و انکے مثل لوگ بے اعتبار ہونگے، کئ برے ہونگے لہذا ان کو اولیاء کرام کے مزارات کا جانشین وارث نہیں بنایا جا سکتا، ہرگز نہیں

.

1️⃣1️⃣....القرآن:

وَ تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡبِرِّ وَ التَّقۡوٰی ۪ وَ لَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ

ترجمہ:

تقوی پرہیزگاری اور نیکی بھلائی میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور سرکشی اور گناہ(ظلم و زیادتی، برائی)میں ایک دوسرے کی مدد نا کرو...(سورہ مائدہ آیت2)

.

القرآن..ترجمہ:

اور سچوں(کو پہچان کر ان) کے ساتھ ہو جاؤ.(سورہ توبہ آیت119)

۔

الحدیث:

رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من مشى مع ظالم ليعينه وهو يعلم أنه ظالم، فقد خرج من الإسلام

ترجمہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جسے پتہ ہو کہ فلاں ظالم ہے پھر بھی اس ظالم کے ساتھ چلے تاکہ اسکی مدد کرے(ساتھ دے، تعاون و حمایت کرے) تو وہ اسلام سے نکل گیا

(طبرانی حدیث619)

اس حدیث کا مفھومِ معتبر یہ بنے گا کہ

جسے پتہ ہو کہ فلاں مظلوم ہے اور وہ اس مظلوم کے ساتھ چلے ، تعاون حمایت مدد کرے تو یہ عین ایمان و اسلام ہے اور حقدار کو حق نہ دینا بھی ظلم ہے، اور جب سچے اہل سنت سنی ہی اولیاء کرام کے مزارات کے وارث و جانشین ہیں تو انہیں ان عہدوں سے ہٹانا یا یہ عہدے نہ دینا بھی ظلم ہے

✅لیھذا

خاموش تماشائی مت بنیے....حق اور اہل سچ  یعنی اہلسنت سنی حضرات کے ساتھ ہو جائیے،سچے مظلوموں، اہلسنت نظریات والوں کا ساتھ دیجیے...انکے پروگراموں کو اور ان کے اصلاحی ویڈیوز تحریرت کو پرموٹ و وائرل کیجیے۔۔۔ان کی برحق ریلیوں مارچ دھرنوں کو کامیاب بنایئے اس میں شرکت کرکے اور اپنی طاقت مال دولت تجارت عہدے وغیرہ کا استعمال کر کے تمام برحق طریقوں سے اہل سنت سنیوں کو کامیاب بنائیے، ان کے پروگراموں دھرنوں ریلیوں وغیرہ کو کامیاب بنائیے۔۔۔۔ انہیں سیاست تجارت معیشت اقتدار طاقت جانشینی وغیرہ تمام معاملات میں کامیاب و سربراہ و نگہبان و پیشوا بنائیے

۔

📣 *#توجہ*

 اہلسنت کے کسی بھی معاملے پر اعتراضات ہوں یا کسی حدیث وغیرہ کی تحقیق تخریج تصدیق کرانی ہو شرعی مسائل درپیش ہوں تو ان کا جواب لینے کے لیے مجھے 03062524574 پر واٹسپ میسج کرسکتےہیں،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد جواب بھیج دوں

.

📌 *#نوٹ*

 دل سے اجازت ہے کہ آپ میری کسی بھی تحریر میں سے لنک وغیرہ نکال کر نمبر وغیرہ نکال کر بھی اگے فارورڈ کر سکتے ہیں اور چاہیں تو ناشر لکھ کر اپنا نام بھی لکھ سکتے ہیں ہمارا مقصد ہے حق اور شعور پھیلے کسی بھی اچھے طریقے سے...!!

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

purana whatsapp nmbr

03468392475

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.