🟥 *#ائی ایم ایف کے ہم مقروض تو قربانی۔۔۔۔؟؟ پڑھیے یہ مختصر و مدلل تحریر۔۔۔۔۔!!*
سوال:
علامہ صاحب کچھ بگڑے ہوئے نوجوان اور کچھ سنجیدہ حضرات بھی سوال پوچھ رہے ہیں کہ ہر پاکستانی تقریبا 3سے4 لاکھ کا مقروض ہے ائی ایم ایف کا۔۔۔ تو مقروض پر تو قربانی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔؟؟
۔
🟩 *#پرلاجک و مختصر مدلل جواب*
1️⃣۔۔۔ قرض ہم عوام نے نہیں لیا اور نہ ہی ہماری اجازت سے حکمرانوں نے لیا ہے بلکہ حکمرانوں نے ہماری اجازت کے بغیر ہمارا نام استعمال کرکے لیا ہے تو حکمران مقروض ہیں ائی ایم ایف کے۔۔۔۔مگر ہم مقروض نہیں ہیں لہذا ہم پر قربانی بنتی ہے۔۔۔۔اور حکمرانوں پے بھی قربانی بنتی ہے کہ ان کے اثاثے اتنے ہیں اور ملکی اثاثے اتنے ہیں کہ ائی ایم ایف کا قرض اسانی سے اتر جائے گا گویا کہ ہم مقروض ہی نہیں لہذا عوام اور حکمران سب پر قربانی بنتی ہے
۔
2️⃣...ائی ایم ایف کا قرضہ ملکی سطح پر ہوتا ہے اور ملکی سطح پر اتنے ذخائر موجود ہیں کہ اس قرض سے کہیں زیادہ کی مالیت کے ہیں لہذا گویا کہ ہم پر قرض ہی نہیں لہذا حکمران اور عوام ہم سب پر قربانی بنتی ہے
۔
3️⃣۔۔۔ حکمران طبقہ اور بڑے بڑے ڈیلر وغیرہ حضرات کی اتنی مالیت کی دولت ہے اور بنگلے گاڑیاں اور باہر کی پراپرٹیز وغیرہ سب اتنی مالیت کے ہیں کہ ائی ایم ایف کا قرض ان سب سے اسانی سے اتر جائے گا لہذا گویا کہ حکمران اور ہم مقروض ہی نہیں لہذا حکمران اور ہم سب پر قربانی بنتی ہے
۔
4️⃣...بڑے بڑے موبائل گیجٹس گاڑیاں ہوٹلنگ عیاشیاں وغیرہ کرتے وقت تمہیں یاد نہیں اتا کہ یہ چیزیں نہ خریدوں اور ان کی رقم ائی ایم ایف کو دے دوں۔۔۔؟؟ مگر قربانی جیسے عظیم شرعی حکم کہ جس میں ثواب بھی ہے اور غرباء کی فلاح و بہبود اور بہت مدد بھی ہے اس کو متنازع بنانے کے لیے اپ نے کیسےسوچ لیا۔۔۔؟؟ یا کسی نے کیسی گندی سوچ دی کہ ہم تو مقروض ہیں۔۔۔؟؟
۔
5️⃣۔۔۔۔حکمران اپنی عیاشی سہولیات اور برے کاموں کے لیے بھی ائی ایم ایف سے قرض لیتے ہیں تو سوچیے کوئی شخص قرض لے کر جوا کھیلے اور جو ہار جائے لیکن کھاتا پیتا اچھا ہے اور کہتا ہے کہ میں جوا میں مقروض ہوں اس لیے قربانی نہیں کروں گا، کیا اپ کو یہ بات سمجھ میں اتی ہے۔۔۔۔؟؟
۔
📣 *#توجہ*
اہلسنت کے کسی بھی معاملے پر اعتراضات ہوں یا کسی حدیث وغیرہ کی تحقیق تخریج تصدیق کرانی ہو شرعی مسائل درپیش ہوں تو ان کا جواب لینے کے لیے مجھے 03062524574 پر واٹسپ میسج کرسکتےہیں،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد جواب بھیج دوں
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
New whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574
purana whatsapp nmbr
03468392475