Labels

امام نورانی اور مفتی اعظم بلوچستان۔۔7پوائنٹ پر مشتمل مختصر تحریر میں پڑھیے بہت بڑی بات

 🟩 *#امام نورانی اور مفتی اعظم بلوچستان۔۔7پوائنٹ پر مشتمل مختصر تحریر میں بہت بڑی بات پڑھیے،عمل کیجیے،شئیر کیجیے۔۔۔۔۔!!*

۔

مفتی اعظم بلوچستان قبلہ حبیب احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کی تقریر سنی تھی ،وہ فرما رہے تھے کہ امام نورانی علیہ الرحمہ اہل سنت کے لیے بہت درد رکھتے تھے اور مدارس کے لیے طلباء کے لیے بڑی جدوجہد فرمایا کرتے تھے ایک دفعہ انہوں نے واقعہ سنایا کہ ایک شخص ان کے پاس کچھ رقم لے کر ایا اور عرض کی کہ یہ رقم میں فلاں (بدمذہب کے)مدرسے میں دینے گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سال بھر سے بھی زیادہ کی اخراجات راشن تنخواہ وغیرہ کا بندوبست ہو گیا ہے اس لیے یہ رقم اپ ہمارے دوسرے مدرسے میں دے دیں۔۔۔ کیونکہ جس مدرسے کا انہوں نے بتایا ہے وہ کافی دور ہے اور وہ شخص نیوٹرل تھا اسے اتنا کچھ علم نہیں تھا کہ وہ بدمذہبوں کا مدرسہ ہے، شاید اسے یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ بد مذہب بھی ہیں یا نہیں بس اسے اپنی زکواۃ کی رقم کسی بھی مدرسے میں دینی تھی تو امام نورانی کو دے دی

۔

اس واقعہ سے مفتی اعظم بلوچستان فرماتے ہیں کہ

1️⃣۔۔۔ اے اہلسنت کے سرمایہ داروں ذرا ہوش کے ناخن لو اور توجہ کرو۔۔۔ سچے اہلسنت مدارس سے تعاون کرو اور دیکھو تو بدمذہب لوگ سرمایہ دار اپنے مدرسوں میں کتنا تعاون کرتے ہیں کہ ان کے پاس جگہ ہی نہیں بچتی

۔

2️⃣۔۔۔ قبلہ مفتی اعظم فرماتے ہیں کہ ہمارے مدارس(یعنی اہلسنت مدارس) سے اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں کہ فلاں مدرسہ اتنا مقروض ہے اور فلاں مدرسہ اس وقت خستہ حالی میں ہے حتی کہ  بعض مدارس اہل سنت کا یہ حال بھی ہم نے سنا ہے کہ وہاں طلباء کو داخلہ اس لیے نہیں دیا جا رہا کہ ان کے پاس اخراجات نہیں ہیں۔۔۔ کچھ مدارس کے بارے میں تو سنا کہ وہ اس لیے بند ہو گئے کہ اخراجات کا بوجھ نہ سنبھال سکے۔۔۔اے سرمایہ دارو، اے عوام اہلسنت سرگرم مدارس کی سرگرمیاں رونقیں بحال رکھنے کے لیے بھرپور تعاون کرو اور جو مجبوری کی وجہ سے سرگرم نہیں ہے انہیں تعاون کر کے سرگرم بناؤ

۔

3️⃣۔۔۔قبلہ مفتی اعظم بلوچستان فرماتے ہیں کہ ہم (مدرسہ چلانے والے جب )لوگوں کے پاس سرمایہ داروں کے پاس، بڑی تنظیموں کے پاس یا عالمی فورم پے جب اہل سنت کے کسی مدرسے کے بارے میں بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں بس اتنے تھوڑے سے طلباء۔۔۔۔؟؟ قبلہ مفتی اعظم فرماتے ہیں کہ پیارے احباب کرام ذرا غور تو کرو

جس جگہ سچے اہلسنت  کا نام لینا تک مشکل ہو ،وسائل محدود ہوں وہاں درجن بھر یا اس سے کم یا تھوڑا زیادہ طلباء پر مشتمل ایک بظاہر چھوٹا مدرسہ چلایا جا رہا ہو

اور

دوسری طرف جہاں اہلسنت کی رونقیں ہیں،معاونین وسائل بہت ہیں وہاں ہزاروں طلبہ پر مشتمل مدرسہ ہو

تو

دونوں ہی بے شک بہت اچھا کام کر رہے ہیں مگر کیا اپ کم طلباء والے مدرسہ میں  یہ کہہ کر تعاون نہیں کریں گے کہ وہاں سے صرف چند ہی طلباء ہیں۔۔۔۔؟؟ جہاں ایک پھول اگانا مشکل ہو وہاں 10 پھول اگائے جائیں تو کتنی بڑی بات ہے۔۔۔؟؟

۔

4️⃣۔۔۔ قبلہ مفتی اعظم بلوچستان نے فرمایا کہ ہمارے کئ مدارس( یعنی قبلہ مفتی اعظم بلوچستان حبیب احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کے زیر نگرانی جو مدارس ہیں ان میں سے کئی مدارس)کی حالت اس قدر ہو جاتی ہے کہ ہمیں اخری چار پانچ مہینے قرض اٹھا کر مدرسہ چلانا ہوتا ہے

۔

🚨👈میں عاجز عنایت اللہ حصیر یہاں ایک بات پہ توجہ دلاتا چلوں کہ دینی لحاظ سے مشہور اور بڑی شخصیت ، بڑی تنظیم ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے پاس دولت کی بھی فراوانی ہو۔۔۔۔ یہ بڑی مستند شخصیات تنظیمات اہلسنت ایسی ہوتی ہیں کہ جتنا زیادہ اپ ان کو پیسہ دیں گے ,تعاون دیں گے, راشن دیں گے تو یہ اس سے بھی زیادہ طلباء جمع کرنے کی کوشش کریں گے، دیگر طریقوں سے دینی کام کرنے کی کوشش کریں گے، بڑی شخصیت بڑی شہرت کی وجہ سے یہ نہ سمجھ لے کہ ان کے پاس پیسہ بہت ہے۔۔۔۔ان کے لیے بہت پیسہ بھی بہت کم ہے کیونکہ وہ اتنا بہت کام کرتے ہیں کہ ہمارا بہت تعاون بھی بہت چھوٹا پڑ جاتا ہے

۔

🙏میں بیمار ہوں اور کافی عرصے سے تحریرات بھی لکھ نہیں پا رہا تھا اور اج تو کئی احباب اہل سنت نے فرمایا کہ اپ تحریری کام سے بھی کچھ ٹائم وقفہ لے لیں

مگر

اج عشاء کی نماز کے وقت اہلسنت کے ایک مدرسے سے ایک محترم تشریف لائے اور مدرسہ کے مالی بحران اخراجات کی پریشانی سنائی تو مجھ سے رہا نہ گیا اور یہ سچی بات پے مبنی تحریر لکھی کہ شاید مجھ گنہگار کی تحریر پڑھ کر کوئی اہلسنت کے مدارس کی طرف متوجہ ہو اور تعاون کرے مالی تعاون کرے، راشن دے، حال احوال پوچھے اور اپنے اور دیگر احباب کے بچے وہاں داخل کرائے تو مجھ گنہگار کے لیے سرمایہ اخرت بن جائے

۔

نوٹ: قبلہ مفتی صاحب کی باتیں مفھوما لکھی ہیں

۔

5️⃣۔۔۔احباب کرام اہل سنت کے مدارس کی طرف توجہ کیجئے اور بالفرض سستی کی وجہ سے جو مدرسہ سرگرم نہ ہو تو یہ سوچ کر کہ وہ تو سرگرم نہیں اسے پیسہ نہ دیا جائے تو اس طرح اس سے تعاون کرنا چھوڑ دیں تو یہ ٹھیک نہیں بلکہ اپ چار پانچ لوگ یا بڑی تنظیمیں اس مدرسے کی طرف توجہ دیں اور اسے تعاون کریں اور اسے تعلیمی لحاظ سے سرگرم بنائیں

اور

جو سرگرم ہیں یا مشہور ہیں یا بڑے نام والے ہیں تو ضروری نہیں کہ ان کے پاس پیسہ بھی بہت ہو، بلکہ ایسے مستند اور مشہور بہت ہوتے ہیں کہ جنہیں جتنا زیادہ تعاون کیا جائے وہ اتنا زیادہ کام کرتے جاتے ہیں،تو ہر سنی مدرسے کی طرف توجہ کیجیے، مالی تعاون کیجیے راشن کا تعاون کیجئے اناج پیسہ راشن دیجیے اور طلباء ان مدارس میں بھیجیے

۔


6️⃣۔۔۔ ایک صاحب نے لکھا کہ حکمران اگر مدارس کی اہمیت کو اجاگر کریں گے تو لوگ بھی تعاون زیادہ کریں گے اور طلباء بھی زیادہ ائیں گے میں نے لکھا کہ اس میں یہ اضافہ کر دیجیے یا اسے یوں لکھیے کہ

اے حکمرانوں طاقت والو اقتدار والو اور محترم شخصیات بڑی عزت و شرف والو

مدارس کو اہمیت دو، مدارس کے طلباء کو اہمیت دو، ان کے لیے جاب کے کوٹے بڑھاو

مگر

اے طلباء کرام، ہر مسلمان آپ یہ مت دیکھو کہ حکمران و شخصیات کی اہمیت و جاب کس تعلیم کی وجہ سے ملتی ہے۔۔۔۔؟؟یہ ہر گز نہ دیکھو۔۔۔۔بلکہ یہ دیکھو سوچو کہ اللہ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء کرام انبیاء کرام کے ہاں کس کی عزت زیادہ ہے۔۔۔؟؟ جاب والی تعلیم کی یا دینی تعلیم کی، اخرت کی بھلائی کی تعلیم کی۔۔۔؟؟ ہاں دین کی تعلیمات میں سے ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ  دنیاوی جائز تعلیم و تجارت و طاقت و ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنا بھی لازم ہے کہ بشرطیکہ مقصد یہ ہو کہ اس سے دین کی سربلندی کی جائے گی

۔

 7️⃣۔۔۔تو اے عوام، اے سرمایہ دارو، وڈیرو، کسانو، تمام احباب ضرور توجہ کرو۔۔۔۔۔اہلسنت مدارس کو سرگرم بناو۔ جو سرگرم ہیں انکو مزید سرگرم بناو۔۔۔ہر ماہ ہر موقعہ پے یاد کرکے حال احوال پوچھو، حوصلہ افزائی کرو، مالی تعاون کرو، راشن اٹا دالیں چاول گندم وغیرہ دیکر مدد کرو۔۔۔طلباء بھیج کر مدد کرو۔۔۔طلباء اساتذہ کے اخراجات کی ذمہ داری لے کر مدد کرو اور دین و دنیا و اخرت کی بھلائی اور معاشی معاشرتی بھلائی اور انفرادی اجتماعی بھلائی پاو۔۔ہر قسم کی بھلائی پاو۔۔۔۔مدارس اور انکے چلانے والوں کو اپ خود تلاش کرو۔۔۔۔جزاکم اللہ خیرا

۔

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

New whatsapp nmbr

03062524574

00923062524574

purana whatsapp nmbr

03468392475

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.