عمران یا اہلسنت و لبیک، عالمی سازش، سمجھداری، بھیس بدلنا

 میں مسلمان یعنی اہلسنت(اور مشربا بریلوی قادری)ہوں الحمد للہ عزوجل...اور اہلسنت و لبیک(دونوں لبیک) اور دیگر سرگرم سچی اہلسنت تنظیم کا زبردست حامی و خادم ورکر ہوں

مگر

بین الاقوامی سطح پر سوچا جائے تو خالص نافذ العمل اسلامی حکومت ایٹمی ملک پاکستان میں آجائے یہ بہت مشکل لگتا ہے

.

ریاست مدینہ بھی ایک دم وجود میں نہیں آئی تھی بلکہ آہستہ اہستہ آئی تھی…

.

سمجھداری یہی لگتی ہے کہ کافی خواص اہلسنت تھوڑا بہت بھیس بدل کر سیاست طب فوج اسکول کالج ٹیکنالوجی سائنس تجارت وغیرہ ہر میدان میں گھسیں ، چھا جائیں طاقت و پیسہ خوب حاصل کریں اور آہستہ اہستہ نظام و حکمران و لیڈرز و اساتذہ وغیرہ خواص کو بدلیں یعنی اچھا سچا تھوڑا بھیس بدلہ ہوا مسلمان بنا دیں

اور

باقی خواص و عوام اہلسنت ظاہر و باطن ہر لحاظ سے پابند اسلام بنی رہے اور گناہگار عوام کو اچھا سچا بنانے کی تبلیغ کی جائے جیسے کہ دعوت اسلامی باخوبی کر رہی ہے،تمام اہلسنت زندہ باد

.

عمران خان کے کرتوت و مظالم کون بھول سکتا ہے مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور جناب اقبال بھی شروع میں ہندو مسلم اتحاد کے قائل تھے الگ اسلامی ریاست کے قائل نہ تھے مگر جب اہل سنت نے قربانیاں دیں جہاد کیا فسادات ہوئے  تو اقبال اور جناح کی عقل ٹھکانے لگی اور انہوں نے الگ اسلامی ریاست کا نظریہ قبول کیا پھیلایا اور ملک حاصل تو کیا مگر مکمل اسلام نافذ العمل وہ بھی نہ کرا سکے مجبوری یعنی عالمی دباؤ کی وجہ سے یا پھر ڈیش ڈیش ڈیش.....ہم حسنِ ظن رکھیں گے اور مجبور قرار دیں گے

.

بھٹو نے کھل کر اسلام نافذ العمل کی بات کی تو کچھ کامیاب ہوا اور جلد ہی عالمی سازش کے تحت شہید کر دیا گیا

.

اس کے بعد سے لیکر آج کے حکمرانوں سمیت سب یا تو مجبور ہیں یا پھر منافق و بزدل و ایجنٹ لوٹے،حتی کہ پاکستان کے اسلامی تشخص پر ڈاکہ ڈالا گیا تو اہلسنت و لبیک نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قربانیاں دیں

تب لگتا ہے کہ ظالم ایجنٹ لوٹا حکومت عمرانیہ کی عقل ٹھکانے لگتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ اسلام اور کھل کر خوداری کی بات کرتا ہے

.

شاید یہی وجہ ہے کہ

اسلام دشمن ولڈر عمران خان کے متعلق کہتا ہے:

President and islamic extremist  

@ImranKhanPTI

 is removed from office. Good riddance. 

He was a supporter of terror and an enemy of freedom, democracy and India.

ترجمہ:

صدر اور اسلامی انتہا پسند عمران خان عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ اچھا چھٹکارا ہے... عمران خان دہشت گردی کا حامی تھا،(سیکیولرانہ) آزادی کا دشمن تھا،(سیکیولرانہ مغربی) جمہوریت کا دشمن تھا اور ہندوستان کا دشمن تھا۔

.

الحاصل:

کل ایک عظیم سچ اسمبلی میں بولا گیا کہ یہاں سب لوٹے ہی لوٹے ہیں…جی ہاں عمران+ٹیم بھی بظاہر لوٹے ایجنٹ تھےلیکن اہلسنت و لبیک نےجو عوام و خواص کو شعور دیا اس سے عمران+ٹیم شاید بدل کر اچھی خودار اسلامی بن گئے تھے جو آہستہ آہستہ ریاست مدینہ کی مثل بنانے میں کوشاں تھے مگر لوٹوں مافیاز غدار یا بزدل یا کرپٹ عیاش ایجنٹوں بیرونی طاقتوں نے اقتدار سے ہٹا دیا

.

لیھذا پہلی ترجیح اہلسنت و لبیک کو ہے پھر مجبورا بدلہ ہوا عمران خان بھی قبول........!!

واللہ تعالیٰ اعلم و رسولہﷺ اعلم بالصواب

.

        

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.