Labels

غدار کون بزدل کون جیتا کون کیا ہونا چاہیے اور سوچیے

 اچانک ڈالر کیسے مہنگا ہو جاتا ہے.......؟؟

.

 کرپشن کے کیسز کیوں نہیں چلتے.......؟؟

.

 ملزمہ سزا یافتہ مریم نواز کیوں آزاد رہی ہے....؟؟

.

 کرپشن کے پیسوں کی وصولی کیوں نہیں ہوتی.....؟؟

.

 اچانک اتنوں کے آناً فاناً ضمیر کیسے جاگ جاتے ہیں...؟؟

.

 اچانک سارے دشمن مل کر ایک پارٹی کیسے بن جاتے ہیں....؟؟

.

 اسپیکر نا ہو تو اس کے اختیارات ڈپٹی اسپیکر کو کیوں نہیں ملتے........؟؟

.

 ڈپٹی اسپیکر بحث کرانے کے بجائے، بیرونی مداخلت کے ثبوت لینے کے بجائے فورا ہی رولنگ کیسے دے کر عدم اعتماد کو غیر معتبر قرار دیتا ہے.......؟؟

.

 عدلیہ ڈپٹی سپیکر کو کیسے غیر مجاز قرار دے دیتی ہے......؟؟

.

 عدلیہ کو چاہیے ہوتا ہے کہ وہ یوں بیان دیتی کہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر دلائل کو سنے بیرونی مداخلت کے شواہد مانگے اگر وہ شواہد و دلائل دیے جائیں ہو تحریک عدم اعتماد کالعدم قرار دے اگر دلائل نہ ہو تو تحریک کو کامیاب قرار دے دے

مگر

 عدلیہ یہ کہتی ہے کہ بحث نہیں کرنی آپ نے ڈائریکٹ ووٹنگ ہی کرنی ہے...کیوں......؟؟

.

 عدلیہ بیرونی مداخلت کے شواہد ہونے یا نہ ہونے پر از خود نوٹس کیوں نہیں لیتی......؟؟

.

 فوجی عدالتیں اور چیف جسٹس کیوں نہیں نوٹس لیتے کہ آیا بیرونی مداخلت کے ثبوت واقعی ہیں یا نہیں.....؟؟

.

 اگر بیرونی مداخلت کے یہاں سہولت کار ہیں تو ان پر غداری کے سخت فیصلے کیوں.....؟؟انہیں موقع کیوں نہیں دینا چاہیے کہ آؤ مل کر اچھے بن جائیں.....؟؟

.

 یا تو غدار قرار دے کر فورا سزا دو یا پھر انہیں موقعہ دو، دماغ کی دہی کیوں بناتے ہو......؟؟ قانون سے کھلواڑ کرکے کمزور کیوں بناتے ہو....؟ بزدلی کیوں دکھاتے ہو.....؟؟

.

 یا بہادر بنو یا پھر سہولت کاروں کو بدلنے کا موقعہ دے کر عام معافی کا اعلان کرو، بےجا بےتکی آئینی نکات و کیڑے نکال کر مسلہ گھمبیر کیوں بناتے ہو......؟؟

.

ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانی ووٹ کے مخالف کیوں ہے اپوزیشن......؟؟

.

 کسی کافر ملک کے غلام یا دشمن بننے کے بجائے ان سے امن و حدبندی کے معاہدے کرکے باہم تجارت و طب و ٹیکنالوجی کے لین دین وغیرہ سسٹم کیوں نہیں چلایا جا سکتا.......؟؟

.

 حکمران دینی دنیاوی پارٹیاں افراط و تفریط یعنی یا تو کافر ملکوں کے غلام یا پھر کافر ملکوں کے دشمن ، اس افراط اور تفریط میں مبتلا کیوں ہیں الا ماشاء اللہ...؟؟

موجودہ حالات میں یہ دونوں چیزیں ملک کے لیے تباہی کا باعث ہیں......!!

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر

whats App nmbr

00923468392475

03468392475

other nmbr

03062524574

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.