ملک ٹکڑے،خودداری،کرتوت،نیوٹرل،مہنگاہی غلامی، حل

*سیاست اور مولوی؟ لیڈر کون،ٹکڑے؟ اسرائیلی دورہ، سب کے کچھ کرتوت اور خودداری اور عمران بدلہ بدلا ہے شواہد.....؟؟*
سب سے پہلے تو اختصار کے ساتھ عرض کرتا چلوں کہ اسلام میں "برحق سچی اسلامی سیاست" کی کتنی اہمیت ہے....؟ لیجیے ملاحظہ کیجیے
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
كانت بنو إسرائيل تسوسهم الأنبياء، كلما هلك نبي خلفه نبي، وإنه لا نبي بعدي، وسيكون خلفاء فيكثرون
(بخاری حدیث نمبر3455)
مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ نے اس حدیث پاک کا ترجمہ یوں فرمایا:
بنو اسرائیل کا سیاسی انتظام انبیاء کرام کرتے تھے،جب کبھی ایک نبی انتقال فرماتے تو دوسرے نبی ان کے پیچھے تشریف لاتے اور میرے بعد کوئی نبی نہیں،خلفاء ہونگے اور بہت ہونگے..(بخاری حدیث نمبر3455)
دیکھا برحق سچی سیاست تو انبیاء کرام کی سنت ہے...بلکہ علماء مولوی دینی حضرات پر لازم و ذمہ داری ہے کہ اہل علم انبیاء کرام کے وارث و نائب ہیں...(دیکھیے ابوداؤد حدیث3641)
آج پاکستان پر اہم وقت آن پڑا ہے اس لیے ہم سیاست پر زیادہ پوسٹیں کر رہے تاکہ مفید سچے یا کم نقصان دہ سیاستدانوں کی نشاندہی ہو،لوگ پہچان کریں،اچھوں یا کم نقصان دہ کی تشہیر و حمایت کریں،ووٹ دیں
.
الحدیث،ترجمہ:
جو عصبیت(قوم پرستی، لسانیت پرستی، پارٹی پرستی)کی طرف بلائے وہ ہم(مسلمانوں)میں سے نہیں
(ابوداؤد حدیث5121)
 لیڈر وہ جو قوم بنائے، وسیع سوچے، سبکا سوچے…وڈیروں امیروں جرنیلوں ججوں اور صوبائی حکمرانوں پارٹی حکمرانوں کی غنڈہ گردی اور امتیازی سلوک کی روک تھام و مذمت ضروری ہے…آزادی و حقوق اب نہیں تو کب…؟؟ عمران خان و دیگر سیاستدانوں حق باطل کی پہچان کرو،  دلیل سے بات کرو، حقوق کی بات کرو، عوام کو متحد و یک قوم بناؤ ٹکڑے ہونے کی بات کسی بھی طرح نہ کرو
بلکہ
کہو کہ امتیازی سلوک ملک ٹکڑے کرنے دیوالیہ کرنے کی سازش ہے لیکن ہم جد و جہد و جہاد کرکے اس سازش کو ناکام بنائیں گے....یکدم نہ سہی مگر آہستہ آہستہ عوام میں شعور اجاگر کرکے اسلام نافز کریں گے
.
تلخیص حدیث:
ہمت جرات خودداری رکھو کہ تمھیں کاٹ بھی دیا جائے تو اسلام(کے مذہبی و رفاہی نظریات تعلیمات)سے مت ہٹو، اللہ اسلام کو غلبہ ضرور دیگا(ماخذ بخاری حدیث6943)
 اقبال و جناح کچھ اسلام نافذ کرسکے پھر کچھ بھٹو نے نافذ کیا پھر کئ نکمے یا غلام یا مجبور سیاستدان جرنیلز ججز آتے رہے حتی کہ عمران بھی دباؤ میں کرپشن کیسز میں سستی اور  ایران سے سستے معاہدے نہ کرسکا ، الٹا اسرائیل تسلیم کرنے کی بات کرائی اپنے وزیر کے ذریعے مگر آخر کار عمران سے برداشت نہ ہوسکا،روسی تجارت و سازش آخری حد بنی،شاید وہ بدل گیا،آزادی اب نہیں تو کب؟
.
میری سیاسی حس کہتی ہے کہ زرداری نواز شہباز عمران  وغیرہ لیڈرز بلکہ بعض جرنیل بلکہ کئ ججز وغیرہ کا بس چلے تو آج ہی اسرائیل تسلیم کرنےکا قانون منظور کرا لیں، انہیں ڈر ہے تو عوامی دباؤ کا، عوامی نفرت کا…جیئے اہلسنت و لبیک… الا یہ کہ عمران شاید بدلا بدلا سا لگتا ہے ورنہ سب امریکہ اسرائیل کے غلام مکار شوباز مفادی عیاش اقتدار و پیسہ پجاری الا یہ کہ شاید سب مجبور مگر جبر سے نکلنا اب نہیں تو کب؟
.
*اسلامی خوداری.........!!*
الحدیث:
مَا تَرَوْنَ هَذِهِ الشَّمْسَ؟» قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «مَا أَنَا بِأَقْدَرَ عَلَى أَنْ أَدَعَ ذَلِكَ مِنْكُمْ عَلَى أَنْ تُشْغَلُوا مِنْهَا شُغْلَةً
ترجمہ:
کیا تم یہ سورج دیکھ رہے ہو....؟؟ کہا ہاں....آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا میں(کلمہ حق و اسلام کی)دعوت نہیں چھوڑ سکتا اگرچہ تم سورج میں سے شعلہ میرے ہاتھ پے رکھ دو(مستدرک حاکم حدیث6467)
.
پھر آپ علیہ السلام اور مسلمانوں کا بائیکاٹ کیا گیا، معاشی ریہائشی پابندیاں لگائی گئیں…محصور کر دیا گیا، بھوکا پیاسا رکھا گیا، ظلم و تشدد کیا گیا، ہجرت تک کرنی پڑی...راہِ حق پے تکالیف برداشت کرنا پڑتی ہیں، حکمت و غیرت دونوں لازم مگر بزدلی و منافقت بزدلوں منافقوں کا طریقہ ہے
.
*حکمرانوں صحافیو مسلمانوں غیرت ایمانی پے قائم رہو..غربت تکالیف بائیکاٹ قبول کرلو مگر دشمنان اسلام کی غلامی.و.منافقت نہ کرنا…کبھی نہیں، لیگیوں پی پی وغیرہ کی دولتیں جائیدادیں اولادیں باہر ہیں تو وہ کیسے دباؤ میں نہیں آئیں گے.....؟؟ شاید عمران ہی دباؤ میں اب نہیں آنے پر پرعزم ہےہمیں اسے کامیاب بنانا چاہیے*
.

یہ وقت ہے کہ مسلم ممالک مسلم لیڈرز سیاستدان، اپوزیشن و حکومت پاکستان دشمنان اسلام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہے کہ آپ ہمارے ملک و قانون میں دخل اندازی نہیں کرسکتے…مانا کہ تیسری جنگ عظیم کی فتح کی بظاہر طاقت نہیں مسلمانوں میں مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم اسلام کے بنیاد و ارکان کو ہی چھوڑتے جائیں،  اسلام کو بدلتے جائیں....اتنی طاقت و حق تو عقلا سب کو حاصل ہے کہ وہ اپنے برحق قانون پے ڈٹے رہیں…اعلان جہاد نہ کریں، پاکستان کو افغانستان و عراق و لیبیا و شام جیسا تباہ شدہ ملک نہ بنا ڈالیں مگر حکمت و اتحاد سے جرات کا مظاہرہ بھی ضروری ہے، عالمی عدالت میں آواز اٹھانا لازم ہے، دشمنان اسلام کو اسلام کا دفاع سمجھایا جائے، اسلام کی دعوت دی جائے، طب معیشت سیاست ٹیکنالوجی ہتھیار علوم و فنون وغیرہ کئ طاقتوں میں برتری کی کوشش کی جائے…عوام عشقِ اسلام، غیرت ، محبت رسول کا وقتا فوقتا اظہار کرے پرامن طریقے سے احتجاج سے اور کچھ خفیتاً ہتھیار سے……!!
.
*اسرائیلی دورہ...........!!*
سنا ہے لیگی حکومت آتے ہیں پاکستان سے باہر پاکستانیوں نے اسرائیل کا دورہ کیا...سنا ہے نواز شریف نے بھی دورہ کراہا تھا....اور عمران کے بدل جانے سے پہلے اس نے بھی اسرائیل تسلیم کرنے کی بات کراوائی اور دلائل دییے
دلائل اور انکا جواب ملاحظہ کیجیے
.
*عاصمہ حدید کی قرارداد*
حکومت وقت تحریک انصاف کی رکن پارلیمنٹ عاصمہ حدید نے قرار داد پیش کی کہ وقت آگیا ہے کہ اسراءیل کو یہودی ریاست تسلیم کر لیاجائے اور اس سے دوستی کی جائے، ان سے نفرت و دشمنی سخت رویے ختم کییے جاءیں... اس پر اس نے چار دلائل پیش کیے
.
دلیل نمبر①:
اللہ کے حکم سے نبی کریم نے یہود کی خواہش و خوشی دوستی کے لیے قبلہ تبدیل کیا..
.
جواب:
تحویلِ قبلہ یہود کی خوشی کےلیےنہیں،انہیں رسوا کرنے،ان سے علیحدگی کےلیےتھا، تحویل قبلہ سے یہود خوش نہیں،دکھی ہوے(دیکھےسورہ بقرہ142اور اسکی تفسیر)
.
دلیل نمبر②:
نبی کریم اور حضرت علی نے فرمایا کہ دشمن کو دوست بنالو
.
جواب:
ایسی حدیث یا ایسا فرمان میرے علم نہیں، اگر ہو بھی تو اسکا یہ مطلب نہین کہ دشمن کو اس طرح دوست بنالو کہ تم بھی صحیح ہم بھی صحیح....اس طرح تو انبیاء کرام کے تشریف لانا ہی فضول قرار پائے گا نعوذ بالللہ... اسلام نے غیرمسلموں کو حقوق دہے ہین مگر مذہبی دوستی سے اجازت کسی سے نہیں دی
حتی کہ اہل کتاب یہود و نصاری سے بھی دوستی کی ممانعت ہے... ہاں مذہبی دوستی و ھمایت کے بغیر دنیاوی معاملات لین دین ان سے جائز ہے
القرآن:
يااَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ
اے ایمان والوں یہود و نصاری سے دوستی نہ کرو، وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم(مسلمان کہلانے والوں)میں سے جو ان(یہودیوں عیسائیوں وغیرہ غیرمسلموں)سے دوستی کرے گا وہ انہی میں شمار ہوگا...(سورہ مائدہ آیت51)
.
دلیل نمبر③:
نبی پاک بھی اسی نسل سے ہین جس سے یہودی عیاسی ہین یعنی بنی اسرائیل سے ہیں
.
جواب:
جہالت کی انتہاء ہے... نبی کریم بنی اسرائیل سے نہیں بنی اسماعیل سے ہیں
.
دلیل نمبر④:
ہم یہود و نصاری سے نفرت و دشمنی کیسے کرسکتے ہین کہ ہم تو نماز میں انہیں دعائیں دیتے ہیں، درود ابراہیمی میں آل ابراہیم پر درود سلام ہے اور آلِ ابراہیم میں یہود و نصاری شامل ہیں
.
جواب:
غلط کہا.....درودِ ابراہیمی میں آل ابراہیم سے مراد وہ اولاد و اتباع ہے جس نے دینِ ابراہیمی کی پیروی کی اور کوئی رد.و.بدل نہ کیا جبکہ یہود و نصاری نے دین کو بدل کر رکھ دیا اور دین ابراہیمی میں جس آخری نبی کی بشارت تھی یعنی حضرت محمد کی نبوت کا انکار و کفر کیا, شریعت مین رد.وبدل تحریف کی، گناہ نافرمانیاں گستاخیاں کیں، کفر کیے، ناحق قتل کیے، سود خوری بدعہدی اور بہت سی برائیاں کیں....
.
آل ابراہیم آل عمران اہل کتاب جو حالت ایمان میں وفات پا گئے یا دور نبوی پایا اور ایمان لایا یا دور نبوی کے بعد سے لیکر تاقیامت تک جو ایمان لائے ان پر درود و سلام ہے انہی کی تعریف ہے....باقی آل ابراہیم و اہل کتاب میں سے منکروں کافروں محرفوں پر لعنت تو قرآن و حدیث میں ہے
القرآن:
إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ
ترجمہ:
بیشک سب لوگوں سے ابراہیم کے زیادہ حق دار وہ  جو ان کے (سچے)پیروکار ہوئے
[آل عمران: 68]
تفسیر:
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:وَهُمُ المُؤْمِنُونَ،
سیدنا ابن عباس نے فرمایا کہ ال ابراہیم وغیرہ(جنکی تعریف ہے ان سے) مراد ہے وہ جو آل ابراہیم وغیرہ میں سے مومن تھےیا مومن ہوں
(صحيح البخاري4/163)
.
 عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَوْلُهُ: {§إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ} [آل عمران: 33] قَالَ: " هُمُ الْمُؤْمِنُونَ مِنْ آلِ إِبْرَاهِيمَ وَآلِ عِمْرَانَ وَآلِ يَاسِينَ وَآلِ مُحَمَّدٍ، يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ، وَهُمُ الْمُؤْمِنُونَ
خلاصہ:
سیدنا ابن عباس و سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین نے فرمایا کہ ال ابراہیم ال عمران آل یاسین وغیرہ جنکی تعریف ہے،جن پے درود ہے ان سےمراد وہ ہیں جو مومن تھےیا مومن ہوں
(تفسير الطبري5/328)
.
اسی وجہ سے ایسے یہود و نصاری سے نفرت و دشمنی اور اصلاح و جنگ کا حکم ہے... یہ حکم ہمارا ذاتی نظریہ نہین بلکہ قرآن و حدیث کا خلاصہ ہے
سرِ دست چند آیات یہود و نصاری کی لعنت و مزمت و دشمنی پر ملاحظہ فرمائیں
.
القرآن:
مَا كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَهُودِيّاً وَلا نَصْرَانِيّاً وَلَكِنْ كَانَ حَنِيفاً مُسْلِماً وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِين
ترجمہ:
ابراہیم نہ یہودی تھے اور نہ عیسائی بلکہ وہ ہر باطل سے جدا رہنے والے مسلمان تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے۔(آل عمران آیت67)
.
.
القرآن:
لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِينَ آمَنُواْ الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُواَْ 
ترجمہ:
ایمان لانے والوں کے لیے سب سے زیادہ دشمن تم یہود کو پاؤ گے اور شرک کرنے والوں کو پاؤ گے
(سورہ مائدہ آیت 82)
.
القرآن:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ 
ترجمہ:
اے ایمان والو!بیشک بہت سے پادری اورروحانی درویش باطل طریقے سے لوگوں کا مال کھا جاتے ہیں اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں.(سورہ توبہ آیت34)
.
.
القرآن:
مِنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ وَيَقُولُونَ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ وَرَاعِنَا لَيًّا بِأَلْسِنَتِهِمْ وَطَعْنًا فِي الدِّينِ وَلَوْ أَنَّهُمْ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَاسْمَعْ وَانْظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَهُمْ وَأَقْوَمَ وَلَكِنْ لَعَنَهُمُ اللَّهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا
ترجمہ:
یہودیوں میں کچھ وہ ہیں جو کلمات کو ان کی جگہ سے بدل دیتے ہیں اور کہتے ہیں :ہم نے سنا اور مانا نہیں اور آپ سنیں ، آپ کو نہ سنایا جائے اور ’’راعنا‘‘ کہتے ہیں زبانیں مروڑ کراور دین میں طعنہ کے لئے ،اور اگر وہ کہتے کہ ہم نے سنا اور مانا اور حضور ہماری بات سنیں اور ہم پر نظر فرمائیں تو یہ ان کے لئے بہتر اور زیادہ درست ہوتا لیکن ان پر تو اللہ نے ان کے کفر کی وجہ سے لعنت کردی تو وہ بہت تھوڑا یقین رکھتے ہیں ۔(سورہ نساء آیت46)
.
.
القرآن:
وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ وَبَآؤُوْاْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُواْ يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ذَلِكَ بِمَا عَصَواْ وَّكَانُواْ يَعْتَدُونَ
ترجمہ:یہ(یہودی) جہاں بھی پائے جائیں ان پر ذلت مُسلَّط کردی گئی سوائے اس کے کہ انہیں اللہ کی طرف سے سہارا مل جائے یا لوگوں کی طرف سے سہارا مل جائے۔یہ اللہ کے غضب کے مستحق ہیں اور ان پر محتاجی مسلط کردی گئی۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ اللہ کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے تھے اور نبیوں کو ناحق شہید کرتے تھے، اوراس لیے کہ وہ نافرمان اور سرکش تھے۔(آل عمران آیت112)

.
القرآن:
وَتَرَى كَثِيراً مِّنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ
اور تم ان(یہودیوں) میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھو گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری کے کاموں میں دوڑے جاتے ہیں ۔ بیشک یہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں ۔(سورہ مائدہ آیت62)
.

فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَاقَهُمْ لَعنَّاهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ وَنَسُواْ حَظّاً مِّمَّا ذُكِّرُواْ بِهِ وَلاَ تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىَ خَآئِنَةٍ مِّنْهُمْ إِلاَّ قَلِيلاً مِّنْهُمُ
ترجمہ:
تو ان(یہود و نصاری) کے عہد توڑنے کی وجہ سے ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دل سخت کردئیے ۔ وہ اللہ کی باتوں کو ان کے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور انہوں نے ان نصیحتوں کا بڑا حصہ بھلا دیا جو انہیں کی گئی تھیں اور تم ان میں سے چند ایک کے علاوہ سب کی کسی نہ کسی خیانت پر مطلع ہوتے رہو گے(مائدہ آیت13)
.
القرآن
لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُودَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَّكَانُواْ يَعْتَدُونَ (78) كَانُواْ لاَ يَتَنَاهَوْنَ عَن مُّنكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُواْ يَفْعَلُونَ
ترجمہ:
بنی اسرائیل(یہود و نصاری) میں سے کفر کرنے والوں پر داؤد اور عیسیٰ بن مریم کی زبان پرسے لعنت کی گئی۔ یہ لعنت اس وجہ سے تھی کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ سرکشی کرتے رہتے تھے
وہ ایک دوسرے کو کسی برے کام سے منع نہ کرتے تھے جو وہ کیا کرتے تھے۔ بیشک یہ بہت ہی برے کام کرتے تھے۔
(سورہ مائدہ آیت78,79)
.
القرآن:
قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ لَا یُحَرِّمُوْنَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ لَا یَدِیْنُوْنَ دِیْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حَتّٰى یُعْطُوا الْجِزْیَةَ عَنْ یَّدٍ وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ۠(۲۹)
’ ان (اہل کتاب)سے جنگ کرو جو نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، نہ قیامت کے دن کو مانتے ہیں، نہ اللہ اور اس کے رسول نے جو حرام ٹھیرایا ہے، اسے حرام ٹھیراتے ہیں اور نہ دینِ حق کواپنا دین بناتے ہیں، (ان سے جنگ کرو )، یہاں تک کہ وہ مغلوب ہو کر جزیہ ادا کریں اورماتحت بن کر زندگی بسر کریں۔(سورہ توبہ آیت 29)
.
القرآن:
يااَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ
اے ایمان والوں یہود و نصاری سے دوستی نہ کرو، وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم(مسلمان کہلانے والوں)میں سے جو ان(یہودیوں عیسائیوں وغیرہ غیرمسلموں)سے دوستی کرے گا وہ انہی میں شمار ہوگا...(سورہ مائدہ آیت51)
.
.
دیکھا آپ نے یہود و نصاری اہل کتاب مشرکین سب کی اسلام نے مذمت کی ہے....ان سب سے مذہبی دوستی و حمایت سے روکا ہے... ان کے باطل و کالے کرتوت کی وجہ سے نفرت و دشمنی کا فرمایا اور اصلاح و تبلیغ کرنے کا ھکم دیا ہے.....اسلام.کا عالمی ایجنڈا یہ نہین کہ سب حق ہیں...ہرگز نہیں... اسلام کا دعوی ہے کہ عقلی منقولی معاشرتی انفرادی انسانی ہرلحاظ سے اسلام حق و لازم ہے اور باقی سب ہر لحاظ سے باطل و فتنہ ہیں... اسلام انہین سمجھانے کا حکم دیتا ہے، ضدی فسادی سے جنگ و جہاد کا حکم دیتا ہے تاکہ عالمی سطح پر اسلام و حق و بھلائی ہی نافذ ہو جائے
ہاں
اہل کتاب یہود نساری مشرکین سے مختلف قسم کے شرعی حدود کے عارضی معاہدے اور دنیاوی لین دین اور مخصوص حقوق و احکام کی بھی اجازت دیتا ہے مگر سب کو حق کہنے مذہبی دوستی کرنے کی اجازت نہیں دیتا
القرآن:
حَتَّى لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلّهٌ
ترجمہ:
یہاں تک کہ کوئی فتنہ(شرک ، کفر ، موجودہ تحریف شدہ یہودیت عیساءیت اور الحاد و فتنہ فساد) نہ رہے اور مکمل طور پر(ہر جگہ) اللہ کا دین اسلام ہوجائے
(سورہ انفال آیت39)

#مطالبہ
اگر عاصمہ نے یہ سب کچھ حکومت کے کہنے پر کیا ہے تو حکومت فورا بےبنیاد جھوٹے کفریہ دلائل سے لاتعلقی اور معذرت کرے ورنہ
اسمبلی میں جھوٹی،غدارانہ، گمراہ کن کفریہ تقریر کرنےپرعاصمہ معذرت توبہ رجوع کرےتوٹھیک
ورنہ
اسےفورا معطل کرکےسزا یا جلاوطن کیاجائے
.
.
*لیگ اور عمران خان اور قادیانیت اور بدلا بدلا سا عمران و شواہد...........؟؟*
میں نے لکھا کہ اہلسنت و لبیک کے جذبے جرات خودداری قربانیوں نے شاید عمران خان کو بدل دیا، اب اس کے جلسے میں تلاوت درود حمد نعت قوالی ہوتی ہے اور مرد و عورت کے لیے الگ الگ جگہ ہوتی ہے اور حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے عالمی سطح پر بات کی، مدینہ ادب سے گیا، داتا دربار گیا...لیھذا عمران اہلسنت و لبیک سے معافی مانگ کر یا علماء اہلسنت و لبیک دل بڑا کرکے عمران کے پاس جاکر معافی کراکے اپنے ساتھ ملا کر  حقیقی آزادی مارچ میں ساتھ دیں اور مشاورت سے اسے چلائیں اور اسے مہرہ بنا کر اہستہ اہستہ اسلام نافز کریں
.
جب یہ رائے دی تو کئ احباب نے رد کیا اور بہت کم احباب نے تائید کی……کچھ احباب نے تصویر کمنٹ کی جس میں خبر ہے کہ چوبیس مئ کو عمران قادیانی کے گھر ٹہرا
تو
اسکے جواب میں کہا جا سکتا ہے کہ
ممکن ہے عمران خان کو اسکی قادیانیت معلوم نہ ہو
ممکن ہے عمران مجبورا فقط مال مفت کے لیے قادیانی کے گھر ٹہرا، گویا قادیانیوں کو استعمال کیا
جو کہ گناہ کہلا سکتا ہے ، موقف نہیں
جبکہ
عمران کا موقف یہ ہے کہ قادیانی مسلمان نہیں..
اور
دوسری طرف ن لیگ کے بڑے رہنما رانا ثناء کہتے ہیں کہ قادیانی کافر نہیں...
.
سوچیے ن لیگ بہتر یا تحریک انصاف........؟؟
ووٹ کا اولین حقدار اہلسنت و لبیک ہی ہیں مگر عالمی و داخلی دشمن علماء کو ایتمی ملک کے اقتدار میں نہیں دیکھ سکتے...قوی خطرہ ہے کہ وہ کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے عراق لیبیا جیسا حال کر دیں گے
لیھذا
حکمت یہی لگتی ہے کہ اسلامی آزادی خودداری اور فلاحی ترقی کے شواہد والے لیڈر عمران خان کو اپنے قابو میں کیا جاءے اور طریقے سے حکومت کی جائے
.
*نکلو اسلامی حقیقی آزادی کی خاطر اور اہلسنت و لبیک اور عمران خان اور عدلیہ پولیس فوج سے اپیل اور نیوٹرل..........؟؟*
القرآن،ترجمہ:
سچوں(کو پہچان کر ان)کا ساتھ دو(سورہ توبہ آیت119)
(اسلام و حق پے)نہ سستی کرو،نہ غم(آل عمران آیت139) نکلو اسلامی حقیقی آزادی و خودداری کے لیے…نہ ڈرو،نہ سستی کرو اور نہ گرفتاریوں پے غم…
کاش عمران خان لبیک و اہلسنت سےمعافی مانگ کر،اسلامی منشور کی یقین دہانی کراکے،یکدم پورا اسلام نا سہی مگر فورا اہم اصول نافذ کرنے پھر آہستہ آہستہ پورا اسلام نافذ کرنے کی یقین دہانی کراکے اپنے ساتھ ملا لے
کاش لبیک اور اہلسنت بھی مکافات عمل،مکافات عمل کہنےکے بجائے دل بڑا کریں،ساتھ دیں، مشاورت سے حکومت کریں
کیونکہ
عمران بدلا بدلا سا لگ رہا ہے، اسے مزید بدلیے ، اسے اپنا بنائیے ناکہ دوریاں بڑھائیے... نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے جگر کے ٹکروں یعنی صحابہ کرام و اہلبیت پے ، مسلمانوں کے جگر کے ٹکروں یعنی صحابہ کرام و اہلبیت پے مظالم کیے گئے،  شہید کیے گئے مگر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان فرما دیا کہ جو توبہ کرے،سچا مسلمان بن جائے اسے معافی ہے،اس طرح فتح مکہ کے دن عام معافی ملی ظالموں کو بدل جانے کی شرط پر.......سوائے چند اہم مخصوص مجرموں کے
لیھذا
ظالم پی ٹی ائے عمران خان بدل جائے معافی تلافی کرے تو توبہ رجوع کا دروازہ بند نہیں اور نہ ہی کوئی شرعا ناقابل معافی جرم کیا عمران نے
.
*کرتوت.............!!*
پی پی پی کے کچھ کرتوت*
زرداری نےکہا کہ پاکستان ملائیت کےلیے نہیں بنا(اردو پوائنٹ)
زرداری بلاول خاندان کی رشتہ داری قادیانی خاندان سے...لڑکا خود قادیانی نہیں ہے تو قادیانی خاندان میں کیوں رہتا ہے،قادیانیت سےاظہار لاتعلقی کا اعلان کیا....؟؟ بلاول نے بت پے چڑھاوا چرھانے والے عمل کے بعد فیضان مدینہ میں غیراعلانیہ غیر واضح توبہ کی مگر پھر اب شرکیہ ہندوانہ قشقہ ہولی یا دیوالی پے لگوایا...اور پھر قادیانی خاندان سے رشتہ…یہودیوں کو بھائی کہا، سندھ میں ترقی کے بجائے خود پسیے والے بنتے رہے یعنی ڈاکو راج…اور بھی کئ کرتوت .....یہ تو سیکیولر زندیق منافق غیرمسلم ہونے کی نشانی لگتی ہے…بلاضرورت imf سے قرضے لیکر ملک غلام بنانے کی راہ ہموار کی…ڈیم نہ بنائے،ترقیاتی کام نہ کیے…سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ غیر سوشلی و سوشلی  گستاخوں لبرلوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…بےپردگی مخلوط تعلیم فلموں ڈراموں پے ایکشن نہ لیا...غیرمسلموں کی رسموں میں شرکت و مبارکبادی دی..ایران سے گیس وغیرہ کی سستی تجارت نہ کی.
.
*ن لیگ کے کچھ کرتوت*
سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…ختم نبوت شق ختم کی...عاشق رسول ممتا-ز قادری کو پھانسی دلوائی
کرپشن کی، سود حلال کرنے کی التجا کی، ناموس رسالت ختم نبوت پے حملے کروائے،بلاضرورت imf سے قرضے لیکر ملک غلام بنانے کی راہ ہموار کی…ڈیم نہ بنائے...
کیا اب فلمیں بھی تعلیمی اداروں کے نصاب میں ہونگی..؟؟
وزیر مملکت مریم نواز نے عہدے سے تجاوز کرتے ہوئے یورپی یونین کی غلامی مین یورپی یونین.کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
ﻣﺮﯾﻢ ﺍﻭﺭﻧﮕﺰﯾﺐ ﮐﺎ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺴﻨﺪﺍﻧﮧ ﺳﻮﭺ ﮐﯿﺨﻼﻑ ﻓﻠﻢ ﭘﺮﻭﮈﮐﺸﻦ،فن (کے ذریعے)ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ، ﭼﯿﻨﻞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺍﻭﺭ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﺑﮩﺘﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺟﺒﮑﮧ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﭨﯽ ﻭﯼ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﭼﯿﻨﻞ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ..(ڈیلی پاکستان)
کل ہولی کی تقریر میں ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئ کٹر سیکولر لبرل تقریر کر رہا ہو... یوٹیوب وغیرہ میں nawaz holi full speech لکھ کر سرچ کریں گے تو 33منٹ کی وہ تقریر آجاے گی..دکھ اس بات کا ہے کہ بیٹی مریم سیکیولروں عیساءیوں کی حامی رہی، بے پردگی کو شعور کہتی رہی لیڈری کر رہی جو اسلام میں عورت کے لیے جائز نہیں مگر بیٹی مریم کو کبھی برائی پر نہین ڈانٹا...سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ غیرسوشلی و سوشلی گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…فوج پاکستانی ایجنسیوں کے خلاف کیمپین میں مصروف…بےپردگی مخلوط تعلیم ڈراموں پے ایکشن نہ لیا...غیرمسلموں کی رسموں میں شرکت و مبارکبادی دی…ایران روس سے گیس گندم وغیرہ کی سستی تجارت نہ کی،اسرائیل تسلیم کرنے کی بات و دورے
.
*عدلیہ کے کچھ کرتوت*
سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…ڈیم کےنام پے پیسے بٹورے مگر ڈیم نہ بنوائے…مافیاز مہنگائی ، ڈالر مہنگا وغیرہ پےاز خود نوٹس کیوں نہ لیے؟؟ بےپردگی مخلوط تعلیم فلموں ڈراموں پے ایکشن نہ لیا
.
*پی ٹی آئی کے کچھ کرتوت*
کرتوت تو ہیں مگر اب عمران خان شاید بدلہ بدلہ سا لگتا ہے....خوداری پے ڈٹا ہوا ہے
آج سے قبل کے انکے کرتوت ملاحظہ کیجیے
سلمان تاثیر ، آسیہ ، مشال ، عاصمہ جہانگیر وغیرہ گستاخوں لبرلوں ایجنٹوں کا سرعام یا ڈھکے چھپے انداز میں حمایت کی…بےپردگی مخلوط تعلیم فلموں ڈراموں پے ایکشن نہ لیا...ڈیم نہ بنائے…imf قرضے ، مہنگائی ، ڈالر مہنگا ، تباہی بحران بظاہر پی ٹی آئی کے کرتوت و ناکامیاں ہیں....لبیک و اہلسنت پے ظلم و تشدد قید مقدمے…غیرمسلموں کی رسموں میں شرکت و مبارکباد دی،ایران سے گیس وغیرہ کی سستی تجارت نہ کی،اسرائیل تسلیم کرنے کی بات و دورے
.
*فضل الرحمن سراج الحق پارٹی کے کرتوت*
ن لیگ اور پی پی پی کےکرتوتوں پے سرعام اور ڈھکی چھپی حمایت اور خارجیت مودودیت نیچریت کی حمایت اور ٹیم کی نایابی ، کم یابی
.
عمران کے کچھ اچھے اقدام اور اس وقت حل......!!*
میں نے عمران پی پی ن لیگ سب کے کرتوت لکھے ہیں پھر لکھا کہ اہلسنت و لبیک کی دلیری ہمت جوش جذبے خودداری قربانی نے شاید عمران کو بدل ڈالا...اب اس کے جلسے میں تلاوت حمد درود ہوتے ہین اور مرد و عورتوں کے لیے الگ الگ جگہ ہوتی ہے...اب شاید وہ ایجنٹ نہ رہا...
اسلامو فوبیا پے بات بلکہ منظوری... سیرت نصاب میں شامل... خاتم النبیین لکھنا لازم...کچھ کالجز میں پردے کی پابندی... سود سے پاک قرضے.. ڈیم کے کام... زراعت پے تیزی... کسانوں کا خیال.. مزدور کا خیال... لنگر خانے سیلانی کی مدد سے... بلڈنگ کے کام میں تیزی جس سے دیہاڑی دار کا فائدہ...صحت کارڈ... جیلانی یونیورسٹی... ریکارڈ ڈالر منگوائے...قرض بہت لیا تو ادا بھی بہت کیا... کرونا کی وجہ سے تباہ ہونا تھا مگر اس نے اچھے سے کام کرکے کافی حد تک معیشت صحت کو بچایا ترقی دی اور خوداری اور افغانستان کی آزادی...اور بھی بہت سے کارنامے ہیں عمران کے... کرتوت بھی بے شک ہیں مگر اہلسنت و لبیک کی وجہ سے اسکی عقل ٹھکانے لگی اور وہ شاید بدل گیا...شواہد بھی ہیں کہ بدل گیا،ماضی پے اٹکے رہنے سے بہتر ہے کہ علماء اہلسنت عمران کے پاس جائیں اسے سمجھائیں سنبھالیں چلائیں دل بڑا کریں، اہم معاملات حکومت میں آتے ہی نافذ کروائیں پھر آہستہ آہستہ اسلام نافذ کریں، ایک دم نافذ ہونا مشکل لگتا ہے، اداروں طب سائنس مدارس علم میڈیا ٹیکنالوجی سیاست میں اچھے سچے لوگ لائیں، اہستہ اہستہ چھا جاءیں...عالمی منظر نامے سے دیکھیے...حکمت یہی ہے جو لکھی... عالمی دشمن داخلی ایجنٹ یک دم اسلام نافذ نہ کرنے دیں گے
.
.
الحدیث،ترجمہ:
ایسے(ظالم،جہنمی)لوگ(بری پولیس، برے فوجی، برے چوکیدار)آئیں گے جو ناحق لوگوں کو ماریں گے(گرفتار کریں گے)(مسلم حدیث2857بحذف)
 پرامن احتجاج دھرنے حق ہیں،ptiکارکنوں لیڈروں کی گرفتاری،گھروں کا تقدس پامال کرنا،دفعہ 144نافذ کرنا ظلم و دہشگردی ہے،یہ ظلم و دہشتگردی لبیک  و اہلسنت کے ساتھ بھی کی گئ… عدلیہ فوری نوٹس لے
اور
پولیس رینجر فوج حکومت کے ناحق حکم پر عمل نہ کرے
الحدیث،ترجمہ:
اگر تمہیں گناہ(و ناحق)حکم دیا جائےتو نہ سنو،نہ مانو(بخاری حدیث2955)
.
اگر عدلیہ پولیس فوج حکومت کا ساتھ نہ دے تو میرے مطابق تحریک انصاف کےپاس ایک ہی کارگر راستہ رہ گیا ہے کہ اہلسنت پے مظالم پے معافی مانگ کر اتحاد کرے  یا اہلسنت ہاتھ بڑھا کر اس سے معافی کا مطالبہ کریں پھر معافی پر  اہلسنت و pti مل کر اعلان کر دیں کہ ہر شہر میں احتجاج ہوگا، ملک جام کر دیا جائے گا...اہلسنت و لبیک دل بڑا کرکے ہاتھ بڑھا کر معافی کا مطالبہ کریں معافی مانگے تو pti کا ساتھ دیں یا  pti  ہاتھ بڑھا کر معافی مانگے اور ساتھ مل کر کام کریں …چور غدار ایجنٹ امپورٹڈ بزدل ظالم حکومت کو ثابت کریں،  ہٹائیں، اہم ایجنٹوں عیاشوں کو سزا دیں
.
عمران خان نے پولیس فوج کے نام پیغام میں کہا کہ: آپ نے کہا کہ نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل رہیں… اس پر اسکا مذاق اڑایا جا رہا ہے کہ پہلے کہتا تھا نیوٹرل مت رہو، نیوٹرل جانور ہوتے ہیں اور اب نیوٹرل رہنے کا کہہ رہا ہے
میرا تبصرہ:
مطلب یہ ہوگا کہ آپ کے مطابق آپ نیوٹرل ہیں تو اب بھی نیوٹرل رہنا
یا
پھر مطلب یہ ہوگا کہ اولین تقاضا و حق تو یہ ہے کہ کوئی نیوٹرل نہ رہے تم پولیس فوج بھی نیوٹرل نہ رہو بلکہ ہم یعنی عمران خان کے حق میں آ جاؤ
لیکن
کم سے کم حق کی جانب نہیں رہ سکتے تو باطل کا ساتھ تو کم سے کم مت دینا
.
اللہ جسکےساتھ بھلائی کا ارداہ فرماتا ہےاسے سچا وزیر(مشیر ساتھی)عطاء فرماتا ہے جو اسکی مدد کرتا ہے،آقا(لیڈر) بھول رہا ہو تو یاد دلاتا ہے(ابوداؤد حدیث2932)عمران خان کو یاد دلانا کہ تقریر میں اسلام کی بھی بات کریں،اسلامک ٹچ دیں کہنا اچھا اقدام تھا جسے افسوس طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سیاست دین کا حصہ ہے(دیکھیےبخاری حدیث3455) اسلامک ٹچ تو لازم ہے، کیا pti اور عمران کو اسلامی نہ بننے کی تلقین کرو گے؟
.
لیگیو اور اسکے حمایتو پیٹرول کی مد میں اربوں کھربوں نقصان ملک کو پہنچانے کی جرات ہے،پیٹرول مہنگا بم گرانے کی جرات ہے، آٹا 400 روپے مہنگا کرنے کی جرات ہے،نقصان و مہنگائی کی بمباری جاری مگر ایران روس سے سستا تیل آٹا خریدنے کی جرات نہیں؟؟ یہ یورپی امریکی غلامی ایجنٹی و بزدلی نہیں تو اور کیا ہے…؟؟ انڈیا لے سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟
.
لیگی وزیر مفتاح اسماعیل جیو پے فرما رہے تھے کہ ہم غلام نہیں مگر روس سے گندم خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اس پر پابندی نہیں، باقی معاملات میں پابندی ہے…مطلب امریکی پابندی کا لحاظ کر رہے تم؟ مطلبی غلامی نبھا رہے؟ مطلب ازاد خارجہ پالیسی نہیں آپ کی؟
.
لیگی فرما رہے کہ یہ مہنگائی pti کےفیصلوں کی وجہ سےہو رہی ہے…اچھا جب پتہ تھا کہ مہنگائی کا طوفان pti چھوڑ رہی ہے اور ہم قابو نہ کرسکیں گے تو مہنگائی مکاو نعرہ لگا کر اقتدار کیوں چھینا…؟؟ ptiسےزیادہ تو تم بزدل ایجنٹ امپورٹڈ مکار شوباز لوگ مہنگائی کرچکے…ptiسےقوی امید تھی کہ ایران و روس سے سستےمعاہدے کرکے مہنگائی کم یا کنٹرول کرتے

.
آج کل عدلیہ بڑی جلدی فیصلے سنا رہی…کاش ماڈل ٹاؤن کیس، شہباز و حمزہ و مریم وغیرہ کی کرپشن کیس، فارن فنڈنگ کیس،لبیک و ptiپےتشدد کا کیس، سازشی خط کیس،آزاد خارجہ پالیسی،غلامی ایجنٹی کیس ، پیٹرول آٹا مہنگا کرنے اور مہنگائی کے طوفان لانے وغیرہ کیسزز پے فورا مدلل فیصلے سنائے…قبلہ مفتی منیب الرحمن صاحب نے فرمایا تھا کہ کاش عدلیہ گھنٹوں میں کیسز کے فیصلے سنائے
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
whats App,twitter nmbr
00923468392475
03468392475
other nmbr
03062524574
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.