حنیف قریشی اور ناجائز کمائی؟ اچھے برے تو جج استاد سیاستدان مولوی ہرفیلڈ میں ہوتے ہیں تو بروں کی وجہ سے اچھوں سے نفرت نہ کیجیے


*#حنیف قریشی اور ناجائز اشتہار کی کمائی...؟؟ میں نے فقر و فاقے کاٹے عوام سے مدد چندہ مانگا مگر اشتہار کی آفر ٹہکرا دی...اور اچھے مولوی نعمت ہیں نعمت، بروں کی وجہ سے اچھوں سے نفرت نہ کیجیے.....!!*
حنیف قریشی نے دعوت اسلامی پر الزامات لگائے تو اسکی شارٹ وڈیو اپنے فیسبک پے لگا کر لنک دیا کہ پوری وڈیو یوٹیوب لنک پے دیکھیں…میں نے سوچا کہ آخر پوری وڈیو فیسبک پے کیوں نہ لگائی لنک کیوں دی....؟؟ جب میں نے انکی وہ وڈیو اور دیگر بعض وڈیوز یوتیوب کے انہی کے چینل سے دیکھی تو وڈیو سے پہلے اشتہار شروع ہوگئے...تب مجھے  لگا کہ اصل رولا یہ لگتا ہے کہ لوگ تجسس میں پڑ کر  زیادہ سے زیادہ یوٹیوب پے جائیں اور جائز ناجائز مکس اشتہار کی کمائی حنیف قریشی زیادہ سے زیادہ جمع کر سکیں
.
میں(علامہ عنایت اللہ حصیر) نے الحمدللہ عالم کورس مکمل کیا فتوی نویسی کی تدریس کی اور گھر بار چلایا خرچہ چلایا... اور اس وقت میسجز کا زمانہ تھا ٹیکسٹ میسج کا زمانہ تھا اس وقت سے میں تحریری کام جاری رکھے ہوئے تھا...پھر بیمار ہوگیا تو تدریس وغیرہ جاب چھوڑنا پڑی اور دودھ کا چھوٹا سا کاروبار شروع کیا جس سے اخراجات پورے نہ ہوتے تھے مگر اس وقت سے بھی پہلے تحریرات تحقیقات علمی خدمات میں مصروف بھی رہتا تھا... ایک بھائی نے بلاگ بنا کر دیا اور کہا کہ اپ کو یہاں سے حلال کمائی ملے گی اپ عوام سے اپیل نہ کیا کریں، میں نے کہا بلاگ کے فوائد کیا ہیں تو انہوں نے کہا کہ اشتہارات کی کمائی ملے گی اور نیٹ پے اپ کے مواد سے بہت لوگ فائدہ اٹھائیں گے.... الحمدللہ میرا بلاگ بہت مشہور ہو گیا اور اس بھائی نے کال کر کے کہا کہ اب اپ اپنے بلاگ پر اشتہارات لگا کر کمائی کر سکتے ہیں، میں نے پوچھا کہ کون سے اشتہارات لگائیں گے کس قسم کے ائیں گے....؟ انہوں نے کہا کہ گوگل کسی بھی قسم کے اشتہارات اپ کے تحریر پر لگا سکتا ہے، میں نے کہا یہ تو پھر بہت ہی غلط بات ہے ایک گندا اشتہار گگل نے لگایا یا حاسدین نے گگل کو گندا اشتہار لگانے کے پیسے دییے تو میں اللہ کو کیا جواب دوں گا...؟ سرعام گنہگار ہو جاؤں گا سب کی نظروں میں گنہگار ہو جاؤں گا اور اور پیسوں کا پجاری کہلاؤں گا..... میں فقر فاقے دل سے قبول کروں گا اور عوام سے چندہ مانگوں گا لیکن یہ ناجائز کمائی میری نظر میں ناجائز کمائی ہرگز نہیں کروں گا........ اور پھر اللہ تعالی نے شاید اس خلوص کے بدلے مجھے وہاں سے رزق عطا فرمایا کہ جہاں سے میرا وہم و گمان بھی نہیں تھا اور اب تک رزق عطا فرما رہا ہے...اور اللہ کریم اپنے بندوں کے دل میں یونہی خیال ڈالتا رہے گا کہ فلاں فلاں دین کے لیے مخلص ہوکر سرگرم ہیں انکی جانی مالی حوصلاتی مدد کرو.........!!
.
اب طبیعت بہتر ہے تو تدریس کر رہا ہوں... پڑھا رہا ہوں... فتوی نویسی کر رہا ہوں اور ساتھ ساتھ تحقیقی علمی اصلاحی وغیرہ تحریرات لکھنے تحقیقات کرنے میں مصروف ہوں....الحمد للہ تعالیٰ... اللہ کریم مزید خدمات لے ، لیتا رہے اور خدمات عبادات قبول فرمائے
.
ایک دو احباب نے کہا کہ ہر مولوی یوٹیوب سے پیسے کما رہا ہے یہ ناجائز نہیں ہے.... میں نے کہا بھیا معتبر اہل سنت
دار الافتاء یا  معتبر مفتی اہل سنت سے فتوی لے دیجئے تو ہم اپنے اعتراض سے  رجوع کر لیں گے معذرت بھی کریں گے اور سرعام کریں گے
جبکہ قبلہ مفتی ڈاکٹر اشر ف جلا لی صاحب کے یوٹیوب  چینل پہ ویڈیوز دیکھیں تو کوئی اشتہار نہیں تھا،  قبلہ مفتی سید مظفر حسین شاہ صاحب کی یوٹیوب ائی ڈی پہ ویڈیوز چلائیں کوئی اشتہار نہیں تھے، اسی طرح قبلہ مفتی راشد صاحب کی یوٹیوب ائی ڈی پہ کچھ ویڈیوز چلائیں تو بھی ان پہ کوئی ایڈ اشتہارات وغیرہ نہیں تھے
.
*#پیارے مسلمان بھائیو یاد رکھو........!!*
الحدیث:
أَلَا إِنَّ شَرَّ الشَّرِّ، شِرَارُ الْعُلَمَاءِ، وَإِنَّ خَيْرَ الْخَيْرِ، خِيَارُ الْعُلَمَاءِ
ترجمہ:
خبردار............!! بےشک بد سے بدتر چیز برے علماء ہیں اور اچھی سے اچھی چیز اچھے علماء ہیں
(دارمی حدیث382)
غور کیا جائے تو اس حکم میں علم و معلومات پھیلانے والے تمام لوگ و ذرائع اس حکم میں شامل ہیں
لیھذا
علماء، معلمین، مرشد، اساتذہ، میڈیا، سوشل میڈیا، صحافی، تجزیہ کار،وکیل،جج،جرنیل،مبلغ ، واعظ وغیرہ معلومات پھیلانے والے لوگ
اچھی سے اچھی چیز ہیں بشرطیکہ کہ اچھے ہوں سچے ہوں باعمل ہوں
اور
یہی لوگ بد سے بدتر ہیں اگر برے ہوں
.
القرآن،ترجمہ:
سچوں(کو پہچان کر ان)کا ساتھ دو(سورہ توبہ آیت119)
دین و دنیا کو بدنام تو جعلی منافق مکار کر رہےہیں....عوام و خواص سب کو سمجھنا چاہیےکہ #جعلی_مکار_منافق تو علماء پیر اینکر لیڈر سیاست دان جج وکیل استاد ڈاکٹر فوجی وغیرہ افراد و اشیاء سب میں ہوسکتےہیں،ہوتے ہیں
تو
جعلی کی وجہ سے #اصلی سےنفرت نہیں کرنی چاہیےبلکہ اصلی کی تلاش کرنی چاہیے اور اسکا ساتھ دینا چاہیے
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
old but working whatsap nmbr
03468392475
00923468392475
New but second whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574
رابطہ اولڈ وٹس اپ نمبر پے فرماءیے مگر دونوں نمبر سیو رکھیے اور گروپس میں بھی دونون نمبر شامل کرکے ایڈمین بنا دیجیے کہ پرانہ نمبر کبھی کبھار گربڑ کرتا ہے تو نیو نمبر سے دینی خدمات جاری رکھ سکیں...جزاکم اللہ خیرا


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.